Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 13

سورة الأنعام

وَ لَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ ؕ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۳﴾

And to Him belongs that which reposes by night and by day, and He is the Hearing, the Knowing.

اور اللہ ہی کی ملک ہیں وہ سب کچھ جو رات میں اور دن میں رہتی ہیں اور وہی بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَہٗ
اور اسی کے لیے ہے
مَا
جو
سَکَنَ
(ساکن ہے )ٹھہرا ہوا
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَ النَّہَارِ
اور دن میں
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَہٗ
اور اسی کے لیے ہے
مَا
جو
سَکَنَ
ٹھہرا ہوا ہے
فِی الَّیۡلِ
رات میں
وَ النَّہَارِ
اور دن میں
وَہُوَ
اور وہ
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And to Him belongs that which reposes by night and by day, and He is the Hearing, the Knowing.

اور اللہ ہی کی ملک ہیں وہ سب کچھ جو رات میں اور دن میں رہتی ہیں اور وہی بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رات اور دن میں جو کچھ آباد ہے سب اسی کا ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جو بھی رات میں اوردن میں ٹھہراہوا ہے اوروہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Him belongs what finds rest in the night and the day. And He is All-Hearing, All-Knowing.

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آرام پکڑتا ہے رات میں اور دن میں اور وہی ہے سب کچھ سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کا ہے جو کچھ ساکن ہوجاتا ہے رات میں اور (متحرک ہوجاتا ہے ) دن کے وقت۔ اور وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to Him belongs all that dwells in the night and the day. He is All-Hearing, All-Knowing.

رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں جو کچھ ٹھیرا ہوا ہے ، سب اللہ کا ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور رات اور دن میں جتنی مخلوقات آرام پاتی ہیں ، سب اسی کے قبضے میں ہیں ( ٦ ) اور وہ ہر بات کو سنتا ، ہر چیز کو جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جتنی چیزیں رات اور دن میں بستی ہیں وہ (سب) اس (خدا) کی ہیں اور وہ (ان کی باتوں کو) سنتا ہے (ان کے حالوں کو) جانتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو مخلوق رات میں اور دن میں بستی ہے سب اسی کی ہے اور وہ سننے والا جاننے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دن اور رات میں جو چیز بھی ٹھہری ہوئی ہے وہ اللہ ہی کی ہے۔ وہ سب کچھ سنتا ہے اور جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو مخلوق رات اور دن میں بستی ہے سب اسی کی ہے اور وہ سنتا جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

His is whatsoever dwelleth in the night and the day; and He is the Hearer, the Knower.

اور اسی کی ملک ہے جو کوئی بھی رات اور دن میں رہتا ہے اور وہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے جو چیز شب میں ساکن ہوتی ہے اور جو دن میں ( متحرک ہوتی ) ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں رہتا ہے اور وہ سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں جو کچھ موجود ہے سب اللہ کا ہے اور وہ (اللہ) سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی (وحدہ لاشریک) کا ہے وہ سب کچھ جو کہ ساکن ہوتا ہے رات (کے اندھیرے) میں، اور (جو متحرک ہوتا ہے) دن (کے اجالے) میں اور وہی ہے ہر کسی کی سنتا، سب کچھ جانتا

Translated by

Noor ul Amin

اورجو رات اور دن میں وقوع پذیرہوتا ہے اسی کے حکم سے ہوتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کا ہے جو بستا ہے رات اور دن میں ( ف۳٤ ) اور وہی ہے سنتا جانتا ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( ساری مخلوق ) جو رات میں اور دن میں آرام کرتی ہے ، اسی کی ہے ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی ( اللہ تعالیٰ ) کا ہے جو کچھ رات اور دن میں سکونت پذیر ہے وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To him belongeth all that dwelleth (or lurketh) in the night and the day. For he is the one who heareth and knoweth all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all that rests during the night and the day. He is All-hearing and All-knowing."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Him belongs whatsoever exists in the night and the day, and He is the All-Hearing, the All-Knowing."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Him belongs whatever dwells in the night and the day; and He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

Unto Him belongeth whatsoever resteth in the night and the day. He is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ही का है जो कुछ ठहरता है रात में और दिन में, और वह सब कुछ सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ ہی کی ملک ہے سب جو کچھ رات میں اور دن میں رہتے ہیں اور وہی ہے بڑا سننے والا بڑا جاننے والا۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں ٹھہرا ہوا ہے اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں جو کچھ ٹھہرا ہوا ہے ‘ سب اللہ کا ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی کے لئے ہے جو ساکن ہے رات میں اور دن میں اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آرام پکڑتا ہے رات میں اور دن میں اور وہی ہے سب کچھ سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رات اور دن میں جو بھی سکونت پذیر ہے وہ سب اسی کی ملک ہے اور وہی سب سنتا اور جانتا ہے