Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 130

سورة الأنعام

یٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَقُصُّوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِیۡ وَ یُنۡذِرُوۡنَکُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ؕ قَالُوۡا شَہِدۡنَا عَلٰۤی اَنۡفُسِنَا وَ غَرَّتۡہُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ شَہِدُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ اَنَّہُمۡ کَانُوۡا کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾

"O company of jinn and mankind, did there not come to you messengers from among you, relating to you My verses and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "We bear witness against ourselves"; and the worldly life had deluded them, and they will bear witness against themselves that they were disbelievers.

اے جنات اور انسانوں کی جماعت! کیا تمہارے پاس تم میں سے ہی پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم سے میرے احکام بیان کرتے اور تم کو اس آج کے دن کی خبر دیتے؟ وہ سب عرض کریں گے کہ ہم اپنے اوپر اقرار کرتے ہیں اور ان کو دنیاوی زندگی نے بھول میں ڈالے رکھا اور یہ لوگ اقرار کرنے والے ہوں گے کہ وہ کافر تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰمَعۡشَرَ
اے گروہ
الۡجِنِّ
جنوں کے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں کے
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئے تمہارے پاس
رُسُلٌ
کچھ رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَقُصُّوۡنَ
جو بیان کرتے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِیۡ
آیات میری
وَیُنۡذِرُوۡنَکُمۡ
اور وہ ڈراتے تمہیں
لِقَآءَ
ملاقات سے
یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا
تمہارے اس دن کی
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
شَہِدۡنَا
گواہی دیتے ہیں ہم
عَلٰۤی اَنۡفُسِنَا
اپنے نفسوں پر
وَغَرَّتۡہُمُ
اور دھوکے میں ڈالا انہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی نے
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَشَہِدُوۡا
اور وہ گواہی دیں گے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں پر
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
کٰفِرِیۡنَ
کافر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰمَعۡشَرَ
اے گروہ
الۡجِنِّ
جن
وَالۡاِنۡسِ
اور انس
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئے تھے تمہارے پاس
رُسُلٌ
رسول
مِّنۡکُمۡ
تم ہی میں سے
یَقُصُّوۡنَ
وہ سناتے ہوں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِیۡ
آیات میری
وَیُنۡذِرُوۡنَکُمۡ
اور وہ ڈراتے ہوں تمہیں
لِقَآءَ
ملاقات سے
یَوۡمِکُمۡ
تمہارے دن کی
ہٰذَا
اس
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
شَہِدۡنَا
ہم گواہی دیتے ہیں
عَلٰۤی اَنۡفُسِنَا
اپنے آپ پر
وَغَرَّتۡہُمُ
اور دھوکے میں رکھا ان کو
الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی نے
وَشَہِدُوۡا
اور وہ گواہی دیں گے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے آپ پر
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
وہ سب تھے
کٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

"O company of jinn and mankind, did there not come to you messengers from among you, relating to you My verses and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "We bear witness against ourselves"; and the worldly life had deluded them, and they will bear witness against themselves that they were disbelievers.

اے جنات اور انسانوں کی جماعت! کیا تمہارے پاس تم میں سے ہی پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم سے میرے احکام بیان کرتے اور تم کو اس آج کے دن کی خبر دیتے؟ وہ سب عرض کریں گے کہ ہم اپنے اوپر اقرار کرتے ہیں اور ان کو دنیاوی زندگی نے بھول میں ڈالے رکھا اور یہ لوگ اقرار کرنے والے ہوں گے کہ وہ کافر تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اللہ ان سے فرمائے گا : اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے ہاں تمہیں میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کرتے اور آج کے دن کی ملاقات سے تمہیں ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے ہاں ہم اپنے خلاف خود یہ گواہی دیتے ہیں۔ بات یہ تھی کہ دنیا کی زندگی نے انہیں دھوکے میں مبتلا کر رکھا تھا لہذا وہ اپنے خلاف گواہی دینے پر مجبور ہوں گے کہ فی الواقع وہ (اللہ کی آیات کے) منکر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

’’اے جن و انس کے گروہ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جوتمہیں میری آیات سناتے ہوں اور تمہیں تمہارے اس دن کی ملاقات سے ڈراتے ہوں؟‘‘وہ کہیں گے: ’’ہم اپنے آپ پر خودگواہی دیتے ہیں۔‘‘اوران کودنیاکی زندگی نے دھوکے میں رکھا اوروہ اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ یقیناوہی کافرتھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"0 Jinnkind and mankind, have there not come to you the messengers from among you who used to narrate My verses to you, and used to warn you of your meet¬ing this day?|" They will say, |"We testify against our-selves.|" And the worldly life had deceived them, and they testified against themselves that they were disbe¬lievers.

اے جماعت جنوں کی اور انسانوں کی کیا نہیں پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے کہ سناتے تھے تم کو میرے حکم اور ڈراتے تھے تم کو اس دن کے پیش آنے سے کہیں گے کہ ہم نے اقرار کرلیا اپنے گناہ کا اور ان کو دھوکہ دیا دنیا کی زندگی نے اور قائل ہوگئے اپنے اوپر اس بات کے کہ وہ کافر تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس نہیں آگئے تھے رسول تم ہی میں سے جو سناتے تھے تمہیں میری آیات اور تمہیں خبردار کرتے تھے تمہارے اس دن کی ملاقات سے۔ وہ کہیں گے کہ ہم گواہ ہیں اپنی جانوں پر اور انہیں دھوکے میں ڈالے رکھا دنیوی زندگی نے اور وہ خود گواہی دیں گے اپنے خلاف کہ وہ یقیناً کفر کی روش پر چلتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Then Allah will also ask them): 'O assembly of jinn and men! Did there not come to y ou Messengers from among yourselves, relating to you My signs, and warning you of the encounter of this your Day (of Judgement)?' They will say: 'Yes, we bear witness against ourselves.' They have been deluded by the life of this world, and they will bear witness against themselves that they had disbelieved.

﴿اس موقع پر اللہ ان سے یہ بھی پوچھے گا کہ﴾ اے گروہ جن و انس ! کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو میری آیات سناتے اور اس دن کے انجام سے ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے ہاں ! ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں ۔ 98 آج دنیا کی زندگی نے ان لوگوں کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ، مگر اس وقت وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے ۔ 99

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے جنات اور انسانوں کے گروہ ! کیا تمہارے پاس خود تم میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تمہیں میری آیتیں پڑھ کر سناتے تھے ( ٦٠ ) اور تم کو اسی دن کا سامنا کرنے سے خبردار کرتے تھے جو آج تمہارے سامنے ہے ؟ وہ کہیں گے : ( آج ) ہم نے خود اپنے خلاف گواہی دے دی ہے ( کہ واقعی ہمارے پاس پیغمبر آئے تھے ، اور ہم نے انہیں جھٹلایا تھا ) ( ٦١ ) اور ( درحقیقت ) ان کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا ، اور ( اب ) انہوں نے خود اپنے خلاف گواہی دے دی کہ وہ کافر تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اللہ تعالیٰ رمائے گا) جنو اور آدمیو کیا تمہارے پاس تم ہی میں کے پیغمبر نہیں آئے 3 جو میری آیتیں تم کو پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آنے سے تم کو ڈراتے کہیں گے ہم نے خود اپنے اوپر گواہی دی 4 اور (اصل یہ ہے کہ دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکا دیا اور (اب مجبور ہو کر) اپنے اوپر آپ یہ گواہی دی کہ وہ (دنیا میں) کافر تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے جنوں اور انسانوں کے گروہ ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو تم کو میرے احکام بیان کیا کرتے تھے اور تم کو اس آج کے دن کے پیش آنے سے خبردار کیا کرتے تھے ؟ وہ کہیں گے کہ ہم نے اپنے اوپر (جرم کا) اقرار کیا اور ان کو دنیا کی زندگی نے بھول میں ڈال رکھا تھا اور انہوں نے اپنے آپ پر گواہی دی کہ وہ کافر تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا جائے گا کہ اے گروہ انس و جن کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے وہ پیغمبر نہیں آئے تھے جو تمہیں ہماری آیات سنایا کرتے تھے اور تمہیں اس دن سے ڈراتے تھے ‘ جو تم اب دیکھ ہی رہے ہو ؟ ” کہیں گے “ کہ ہاں ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں دنیا کی زندگی نے دھو کے میں ڈال رکھا تھا۔ ” اور وہ خود ہی اقرار کرنے لگیں گے کہ وہ اہل کفر میں سے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے جنّوں اور انسانوں کی جماعت کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آموجود ہونے سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے کہ (پروردگار) ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کو دنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا اور (اب) خود اپنے اوپر گواہی دی کہ کفر کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye race of genii and mankind came there not apostles unto you from amongst you recounting unto you My signs and warning you of your meeting of this Day? They will say: we bear witness against ourselves. The life of the world hath deluded them, and they shall bear witness against themselves that verily they had been infidels.

اے جماعت جن وانس ! کیا تمہارے پاس تمہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے (جو) میرے احکام تمہیں سناتے تھے اور تمہیں اسی آج کے دن کے وقوع سے ڈرایا کرتے تھے بولیں گے (بیشک) ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں ۔ ان کو (آج) دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور وہ اپنے خلاف خود گواہی دیں گے کہ بیشک ہم کافر رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے جنّوں اور انسانوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تمہیں میری آیتیں سناتے اور تمہارے اس دن کی ملاقات سے تم کو ہوشیار کرتے ہوئے ، تم میں سے رسول نہیں آئے؟ وہ بولیں گی: ہم خود اپنے خلاف شاہد ہیں ۔ اور ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں رکھا اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ بیشک وہ کافر رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے جنات اور انسان کی جماعت! کیا تمہارے پاس تمہیمیںسے رسول نہیں آئے تھے جو میری آیات تمہیں سناتے تھے اور تمہیں آج کے دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے ہم اپنے اوپر گواہی دیتے ہیں اور دنیوی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈالا اور وہ اپنے اوپر گواہی دیں گے کہ بیشک وہ کافر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے کہ اے رب العزت ! ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، ان لوگوں کو دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا اور اب خود ہی اپنے لیے گواہی دی کہ وہ کفر کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(نیز اللہ فرمائے گا کہ) اے گروہ جن وانس (تم کیسے پھنس گئے مکاروں کے جال میں) کیا تمہارے پاس نہیں آئے تھے ہمارے رسول خود تم ہی لوگوں میں سے ؟ جو تم کو سناتے میری آیتیں اور خبردار کرتے تم کو اپنے اس (ہولناک) دن سے ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ہم خود گواہی دیتے ہیں اپنے خلاف اور آج ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے دنیا کی زندگی نے، مگر اس روز وہ خود اپنے خلاف دو ٹوک گواہی دیں گے کہ وہ قطعی طور پر کافر تھے،

Translated by

Noor ul Amin

پھراللہ فرمائے گا:’’اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے ہاں تمہی میں سے رسول نہیں آئے تھےجو تم پر میری آیات بیان کرتے اور آج کے دن کی ملاقات سے تمہیں ڈراتے تھے؟ ، وہ کہیں گے’’ہاں ہم اپنے خلاف خود یہ گواہی دیتے ہیں ‘‘ اور بات یہ تھی کہ دنیاکی زندگی نے انہیں دھوکا میں مبتلا کر رکھا تھا لہٰذا وہ اپنے خلاف گواہی دینے پر مجبورہوں گے کہ فی الواقع وہ ( آیات کے ) منکرتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے جنوں اور آدمیوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تم میں کے رسول نہ آئے تھے تم پر میری آیتیں پڑھتے اور تمہیں یہ دن ( ف۲۵۹ ) دیکھنے سے ڈراتے ( ف۲٦۰ ) کہیں گے ہم نے اپنی جانوں پر گواہی دی ( ف۲٦۱ ) اور انہیں دنیا کی زندگی نے فریب دیا اور خود اپنی جانوں پر گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے ( ف۲٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے گروہِ جن و انس! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تم پر میری آیتیں بیان کرتے تھے اور تمہاری اس دن کی پیشی سے تمہیں ڈراتے تھے؟ ( تو ) وہ کہیں گے: ہم اپنی جانوں کے خلاف گواہی دیتے ہیں ، اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا اور وہ اپنی جانوں کے خلاف اس ( بات ) کی گواہی دیں گے کہ وہ ( دنیا میں ) کافر ( یعنی حق کے انکاری ) تھے

Translated by

Hussain Najfi

اے گروہِ جن و انس! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے ( میرے ) کچھ رسول نہیں آئے تھے جو تمہیں میری آیتیں سناتے تھے ۔ اور تمہیں اس دن کی پیشی سے ڈراتے تھے؟ وہ جواب میں کہیں گے کہ ہم اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں ان کو دنیوی زندگی نے دھوکہ میں مبتلا کر دیا تھا اور اب وہ اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ بے شک کافر تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O ye assembly of Jinns and men! came there not unto you messengers from amongst you, setting forth unto you My signs, and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say: "We bear witness against ourselves." It was the life of this world that deceived them. So against themselves will they bear witness that they rejected Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

When people and jinn are asked, "Did not Messengers from your own people come to you to convey Our revelations and to warn you of the Day of Resurrection?" They will reply, "(Yes indeed)." The worldly life deceived them. They will testify that they were unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you assembly of Jinn and humans! "Did not there come to you Messengers from amongst you, reciting unto you My verses and warning you of the meeting of this Day of yours" They will say: "We bear witness against ourselves." It was the life of this world that deceived them. And they will bear witness against themselves that they were disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O assembly of jinn and men! did there not come to you apostles from among you, relating to you My communications and warning you of the meeting of this day of yours? They shall say: We bear witness against ourselves; and this world's life deceived them, and they shall bear witness against their own souls that they were unbelievers.

Translated by

William Pickthall

O ye assembly of the jinn and humankind! Came there not unto you messengers of your own who recounted unto you My tokens and warned you of the meeting of this your Day? They will say: We testify against ourselves. And the life of the world beguiled them. And they testify against themselves that they were disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ जिन्नात और इंसानों के गिरोह! क्या तुम्हारे पास तुम्हीं में से पैग़म्बर नहीं आए थे जो तुमको मेरी आयतें सुनाते और तुमको इस दिन के पेश आने से डराते थे, वे कहेंगे कि हम ख़ुद अपने ख़िलाफ़ गवाह हैं और उनको दुनिया की ज़िंदगी ने धोके में रखा और वे अपने ख़िलाफ़ ख़ुद गवाही देंगे कि बेशक हम मुनकिर थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے جماعت جنات کی اور انسان کی کیا تمہارے پاس تم ہی میں کے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم سے میرے احکام بیان کیا کرتے تھے اور تم کو اس آج کے دن کی خبر دیا کرتے تھے وہ سب عرض کرینگے کہ ہم اپنے اوپر (جرم کا) اقرار کرتے ہیں اور ان کو دنیوی زندگانی نے بھول میں ڈال رکھا ہے اور یہ لوگ مقر ہونگے کہ وہ کافر تھے۔ (130)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے جنوں اور انسانوں کی جماعت ! کیا تمہارے پاس تم میں سے کوئی رسول نہیں آئے جو تم پر میرے فرامین بیان کرتے تھے اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے ہم اپنے آپ پر گواہی دیتے ہیں کہ انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکا دیا اور وہ اپنے آپ پر گواہی دیں گے کہ واقعی وہ کافر تھے۔ “ (١٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے گروہ جن وانس ! کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ہو پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو میری آیات سناتے اور اس دن کے انجام سے ڈراتے تھے ۔ وہ کہیں گے ہاں ! ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں ۔ آج دنیا کی زندگی نے ان لوگوں کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔ مگر اس وقت وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے جنوں اور انسانوں کے گروہ کیا تمہارے پاس رسول نہیں آئے وہ میرے احکام بیان کرتے تھے اور تم کو اس دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے، وہ جواب دیں گے کہ ہم اپنی جانوں پر گواہی دیتے ہیں، اور ان کو دنیا والی زندگی نے دھوکہ میں ڈالا۔ اور وہ اپنی جانوں پر گواہی دیں گے کہ بلاشبہ وہ کافر تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے جماعت جنوں کی اور انسانوں کی کیا نہیں پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تمہی میں سے کہ سناتے تھے تم کو میرے حکم اور ڈراتے تھے تم کو اس دن کے پیش آنے سے کہیں گے کہ ہم نے اقرار کرلیا اپنے گناہ کا اور ان کو دھوکا دیا دنیا کی زندگی نے اور قائل ہوگئے اپنے اوپر اس بات کے کہ وہ کافر تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے گروہ ! جس و انس ! کیا تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے پیغمبر نہیں آئے جو تم کو میرے احکام کو سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے وہ سب کہیں گے کہ ہاں ہم اپنے خلاف خود گواہی دیتے ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ ان کو دنیا کی زندگی نے فریب میں مبتلا کر رکھا تھا اور وہ سب اپنے خلاف اس امر کا اعتراف کریں گے کہ بلاشبہ وہ کافر تھے