Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 132

سورة الأنعام

وَ لِکُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا ؕ وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۳۲﴾

And for all are degrees from what they have done. And your Lord is not unaware of what they do.

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ملیں گے اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لیے
دَرَجٰتٌ
درجات ہیں
مِّمَّا
اس میں سے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَمَا
اور نہیں
رَبُّکَ
رب آپ کا
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لئے
دَرَجٰتٌ
درجات ہیں
مِّمَّا
اُس میں سے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَمَا
اور ہر گز نہیں ہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
بِغَافِلٍ
بے خبر
عَمَّا
اس سے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And for all are degrees from what they have done. And your Lord is not unaware of what they do.

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ملیں گے اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق درجہ ملے گا اور جو کچھ وہ کام کر رہے ہیں، آپ کا پروردگار اس سے بیخبر نہیں ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرایک کے لیے اس کے درجات ہیں اس کی وجہ سے جو انہوں نے عمل کیے اورآپ کارب اس سے ہرگزبے خبرنہیں جووہ عمل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for all there are ranks according to what they did, and your Lord is not unaware of what they do.

اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں ان کے عمل کے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے کام سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر ایک کے لیے درجات ہیں ان کے عمل کے اعتبار سے اور آپ کا رب بیخبر نہیں ہے اس سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Everyone is assigned a degree according to his deed. Your Lord is not heedless of what they do.

ہر شخص کا درجہ اس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بےخبر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر قسم کے لوگوں کو مختلف درجات ان اعمال کے حساب سے ملتے ہیں جو انہوں نے کیے ہوتے ہیں ۔ اور جو اعمال بھی وہ کرتے ہیں ، تمہارا پروردگار ان سے غافل نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (جنو اور آدمیوں یا مومنوں اور کافروں میں) ہر ایک کے لیے اپنے اپنے اعمال کے موافق بہشت یا دوزخ میں) درجے میں اور تیرا مالک ان کے کاموں سے بیخبر نہیں ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ہیں۔ اور آپ کا پروردگار ان کے اعمال سے بیخبر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اعمال کے لحاظ سے جسے وہ کرتے ہیں سب انسانوں کے لئے درجے مقرر ہیں اور آپ کا پروردگار ان کے کاموں سے بیخبر نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For all there will be degrees in accordance with that which they did, and thy Lord is not unaware of that which they do.

اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں جیسے اس نے عمل کئے ہیں اور جو کچھ یہ کرتے رہتے ہیں آپ کا پروردگار اس سے بیخبر نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر ایک کیلئے درجے ہیں ان کے عمل کے اعتبار سے ۔ اور تیرا رب اس چیز سے بے خبر نہیں ہے ، جو وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہر ایک کیلئے جیسے انہوں نے عمل کیے درجات ہیں اور آپ کا رب جو وہ عمل کیا کرتے ہیں ان سے بے خبر نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سب لوگوں کے اعمال کے مطابق درجات مقرر ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں آپ کا رب ان سے بیخبر نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہر کسی کے درجے ہیں ان کے اپنے کئے کے باعث، اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے ان کاموں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہرایک کو اس کے اعمال کے مطابق درجہ ملے گا اورجو کچھ وہ کام رہے ہیں ، آپ کا رب اس سے بے خبرنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر ایک کے لیے ( ف۲٦٦ ) ان کے کاموں سے درجے ہیں اور تیرا رب ان کے اعمال سے بےخبر نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے لحاظ سے درجات ( مقرر ) ہیں ، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو وہ انجام دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر ایک کے لیے اس کے عمل کے مطابق درجے ہیں ۔ اور جو کچھ لوگ کرتے رہتے ہیں آپ کا پروردگار اس سے غافل نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To all are degrees (or ranks) according to their deeds: for thy Lord is not unmindful of anything that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

People's deeds are of different degrees and your Lord is not unaware of what people do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For all there will be degrees according to what they did. And your Lord is not unaware of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And all have degrees according to what they do; and your Lord is not heedless of what they do.

Translated by

William Pickthall

For all there will be ranks from what they did. Thy Lord is not unaware of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हर शख़्स का दर्जा है उसके अमल के लिहाज़ से, और आपका रब लोगों के आमाल से बेख़बर नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر ایک کے لیے درجے ہیں ان کے اعمال کے سبب اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے۔ (132)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہر ایک کے لیے ان اعمال کی وجہ سے درجات ہیں جو انہوں نے کیے اور آپ کا رب اس سے ہرگز بیخبر نہیں جو وہ کر رہے ہیں۔ (١٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر شخص کا درجہ اس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجات ہیں، اور تیرا رب ان کاموں سے غافل نہیں ہے جو کام وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں ان کے عمل کے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے کام سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے مقرر ہیں اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے