Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 133

سورة الأنعام

وَ رَبُّکَ الۡغَنِیُّ ذُو الرَّحۡمَۃِ ؕ اِنۡ یَّشَاۡ یُذۡہِبۡکُمۡ وَ یَسۡتَخۡلِفۡ مِنۡۢ بَعۡدِکُمۡ مَّا یَشَآءُ کَمَاۤ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنۡ ذُرِّیَّۃِ قَوۡمٍ اٰخَرِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ؕ

And your Lord is the Free of need, the possessor of mercy. If He wills, he can do away with you and give succession after you to whomever He wills, just as He produced you from the descendants of another people.

اور آپ کا رب بالکل غنی ہے رحمت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو اُٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کردے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
الۡغَنِیُّ
بہت بےنیاز ہے
ذُو الرَّحۡمَۃِ
رحمت والا ہے
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
وہ لے جائے تم سب کو
وَیَسۡتَخۡلِفۡ
اور وہ جانشین بنادے
مِنۡۢ بَعۡدِکُمۡ
تمہارے بعد
مَّا
جس کو
یَشَآءُ
وہ چاہے
کَمَاۤ
جیساکہ
اَنۡشَاَکُمۡ
اس نے اٹھایا تمہیں
مِّنۡ ذُرِّیَّۃِ
نسل سے
قَوۡمٍ اٰخَرِیۡنَ
دوسری قوم کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
الۡغَنِیُّ
ہر طرح بے نیاز ہے
ذُو الرَّحۡمَۃِ
کمال رحمت والا ہے
اِنۡ یَّشَاۡ
اگر وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
لے جائے تمہیں
وَیَسۡتَخۡلِفۡ
اور وہ جانشین بنا دے
مِنۡۢ بَعۡدِکُمۡ
بعد تمہارے
مَّا یَشَآءُ
جسے چاہے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَنۡشَاَکُمۡ
اس نے پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ ذُرِّیَّۃِ
اولاد سے
قَوۡمٍ
لوگوں کی
اٰخَرِیۡنَ
دوسرے لوگوں کی
Translated by

Juna Garhi

And your Lord is the Free of need, the possessor of mercy. If He wills, he can do away with you and give succession after you to whomever He wills, just as He produced you from the descendants of another people.

اور آپ کا رب بالکل غنی ہے رحمت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو اُٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کردے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کا پروردگار بےنیاز اور مہربان ہے۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے۔ جیسے تمہیں اور لوگوں (کی نسل) سے پیدا کیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کارب ہرطرح بے نیاز،کمال رحمت والاہے،اگروہ چاہے تمہیں لے جائے اور تمہارے بعدجسے چاہے جانشیں بنادے جیساکہ اس نے تمہیں دوسرے لوگوں کی اولادسے پیدا کیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord is the All-Independent, the Master of Mercy. If He wills, He shall take you away and shall bring after you whom He wills just as He has raised you from the progeny of other people.

اور تیرا رب بےپروا ہے رحمت والا اگر چاہے تو تم کو لے جاوے اور تمہارے پیچھے قائم کر دے جس کو چاہئے جیسا کہ تم کو پیدا کیا اوروں کی اولاد سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کا رب تو غنی ہے رحمت والا ہے اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے (ختم کر دے) اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں اٹھایا ہے کسی اور قوم کی نسل میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord is Self-Sufficient, full of compassion. If He wills, He can put you away and cause whomever He wills to succeed you just as He has produced you from the seed of another people.

تمہارا رب بے نیاز ہے اور مہربانی اس کا شیوہ ہے ۔ 101 اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ دوسرے جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی نسل سے اٹھایا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار ایسا بے نیاز ہے جو رحمت والا بھی ہے ۔ ( ٦٣ ) اگر وہ چاہے تو تم سب کو ( دنیا سے ) اٹھا لے ، اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ لے آئے ، جیسے اس نے تم کو کچھ اور لوگوں کی نسل سے پیدا کیا تھا ۔ ( ٦٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تیرا مالک بےپروا ہے رحم والا اگر چاہے تو تم کو (اے گنہگار دنیا سے) اٹھالے اور تمہارے بعد جس کو چاہے (اپنے نیک اور مطیع بندوں میں سے) تمہا جانشین (قائم مقام) بنائے جیسے دوسرے لوگوں کو نسل سے تم کو پیدا کیا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کا پروردگار بےنیاز ہے رحمت والا ہے اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور تمہاری جگہ تمہارے بعد جن (دوسروں) کو چاہے لے آئے جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کا پروردگار بےنیاز بھی ہے اور رحم و کرم والا بھی۔ اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹادے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہارا جانشین بنادے۔ جس طرح تمہاری موجودہ نسل کو پہلی نسل کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا تم کو بھی دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thine Lord is Self-sufficient, the Owner of mercy. If He will, He can take you away, and make those succeed you, after you, whomsoever He will, even as He raised you from the seed of anot her people.

اور آپ کا پروردگار غنی ہے صاحب رحمت ہے ۔ وہ چاہے تو تم (سب) کو اٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ لا بسائے جس طرح تم کو پیدا کردیا ایک دوسری قوم کی نسل سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تیرا رب بے نیاز ، رحمت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تم کو فنا کردے اور تمہارے بعد تمہاری جگہ جس کو چاہے لائے ، جس طرح اس نے تم کو پیدا کیا دوسروں کی نسل سے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کا رب غنی ، رحمت والا ہے وہ اگر چاہے تو تمہیں اٹھالے اور تمہارے بعد جسے چاہے جانشین بنا دے جیسے کہ تمہیں دوسری قوم کی اولاد سے پیدا فرمایا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کا رب بےپروا اور رحمتوں والا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں ختم کر دے اور تمہاری جگہ جن کو مرضی ہو لے آئے جیسا کہ تمہیں بھی اوروں کی اولاد سے پیدا کیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارا رب بڑا ہی بےنیاز نہایت ہی رحمت والا ہے، وہ اگر چاہے تو لے جائے تم سب کو اور لابسائے تمہاری جگہ تمہارے بعد اور جس کو چاہے، جیسا کہ اس نے خود تم لوگوں کو پیدا فرمایا ہے دوسری قوم کی نسل سے،

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ کا رب بے نیاز اور مہربان ہے اگروہ چاہےتوتمہیں لے جائے اور تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے جیسے تمہیں اور لوگوں ( کی نسل ) سے پیدا کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! تمہارا رب بےپروا ہے رحمت والا ، اے لوگو! وہ چاہے تو تمہیں لے جائے ( ف۲٦۷ ) اور جسے چاہے تمہاری جگہ لادے جیسے تمہیں اوروں کی اولاد سے پیدا کیا ( ف۲٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب بے نیاز ہے ، ( بڑی ) رحمت والا ہے ، اگر چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جسے چاہے ( تمہارا ) جانشین بنا دے جیسا کہ اس نے دوسرے لوگوں کی اولاد سے تم کو پیدا فرمایا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کا پروردگار بے نیاز ہے ، رحمت والا ہے ، وہ اگر چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ تمہارے بعد جن کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں پیدا کیا اور لوگوں کی نسل سے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thy Lord is self-sufficient, full of Mercy: if it were His will, He could destroy you, and in your place appoint whom He will as your successors, even as He raised you up from the posterity of other people.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord is Self-sufficient and Merciful. Had He wanted, He could have destroyed you and replaced you by other people, just as He had created you from the offspring of others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord is Al-Ghani, full of mercy; if He wills, He can destroy you; and in your place make whom He wills as your successors, as He raised you from the seed of other people.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord is the Self-sufficient one, the Lord of mercy; if He pleases, He may take you off, and make whom He pleases successors after you, even as He raised you up from the seed of another people.

Translated by

William Pickthall

Thy Lord is the Absolute, the Lord of Mercy. If He will, He can remove you and can cause what He will to follow after you, even as He raised you from the seed of other folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपका रब बेनियाज़ रहमत वाला है, अगर वह चाहे तो तुम सबको उठा ले और तुम्हारे बाद जिसको चाहे तुम्हारी जगह ले आए जिस तरह उसने तुमको पैदा किया दूसरों की नस्ल से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کا رب بالکل غنی ہے رحمت والا ہے (2) اگر وہ چاہے تو تم سب کو اٹھالیوے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کرے جیسا تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے۔ (133)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور آپ کا رب بےنیاز، کمال رحمت والا ہے اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور تمہارے بعد جسے چاہے جانشین بنا دے جس طرح اس نے تمہیں پہلے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے۔ (١٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا رب بےنیاز ہے اور مہربانی اس کا شیوہ ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ دوسرے جن لوگوں کو چاہے لے آئے ‘ جس طرح اس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی نسل سے اٹھایا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تیرا رب غنی ہے رحمت والا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں ختم کر دے اور تمہارے بعد تمہارے پیچھے جس کو چاہے آباد کر دے جیسا کہ اس نے تمہیں دوسری قوم کی نسل سے پیدا فرمایا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تیرا رب بےپروا ہے رحمت والا اگر چاہے تو تم کو لے جاوے اور تمہارے پیچھے قائم کر دے جس کو چاہے جیسا تم کو پیدا کیا اوروں کی اولاد سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کا رب بےنیاز اور صاحب رحمت ہے اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی اولاد سے پیدا کیا ہے