Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 135

سورة الأنعام

قُلۡ یٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ اِنِّیۡ عَامِلٌ ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ تَکُوۡنُ لَہٗ عَاقِبَۃُ الدَّارِ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۳۵﴾

Say, "O my people, work according to your position; [for] indeed, I am working. And you are going to know who will have succession in the home. Indeed, the wrongdoers will not succeed.

آپ یہ فرما دیجئے اے میری قوم! تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی عمل کر رہا ہوں سو اب جلد ہی تم کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ اس عالم کا انجام کار کس کے لئے نافع ہوگا ۔ یہ یقینی بات ہے کہ حق تلفی کرنے والوں کو کبھی فلاح نہ ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡمَلُوۡا
عمل کرو
عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ
اپنی جگہ پر
اِنِّیۡ
بےشک میں
عَامِلٌ
عمل کرنے والا ہوں
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لوگے
مَنۡ
کون
تَکُوۡنُ
ہے
لَہٗ
جس کے لئے
عَاقِبَۃُ
انجام ہے
الدَّارِ
آخرت کے (گھرکا)
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں وہ فلاح پاتے
الظّٰلِمُوۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡمَلُوۡا
تم عمل کرو
عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ
اپنی جگہ پر
اِنِّیۡ
یقیناً میں
عَامِلٌ
عمل کرنے والا ہوں
فَسَوۡفَ
پھر عنقریب
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لو گے
مَنۡ
کون ہے
تَکُوۡنُ
ہے
لَہٗ
جس کے لیے
عَاقِبَۃُ
انجام
الدَّارِ
۔ (اس) گھر کا
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَایُفۡلِحُ
نہیں کامیاب ہوتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

Say, "O my people, work according to your position; [for] indeed, I am working. And you are going to know who will have succession in the home. Indeed, the wrongdoers will not succeed.

آپ یہ فرما دیجئے اے میری قوم! تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی عمل کر رہا ہوں سو اب جلد ہی تم کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ اس عالم کا انجام کار کس کے لئے نافع ہوگا ۔ یہ یقینی بات ہے کہ حق تلفی کرنے والوں کو کبھی فلاح نہ ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرتے جاؤ اور میں اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں پھر جلد ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر رہتا ہے اور یہ تو یقینی بات ہے کہ ظالم کامیاب نہیں ہوسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: ’’اے میری قوم!تم اپنی جگہ عمل کرو یقینامیں بھی عمل کرنے والاہوں پھرعنقریب تم جان لوگے کہ وہ کون ہے جس کے لیے اس گھرکااچھاانجام ہے یقیناظالم کامیاب نہیں ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 my people, do at your place (whatever you do) I am to do (in my way). So, you will know for whom is the ultimate abode. Surely, the unjust shall not be successful.

تو کہہ دے اے لوگو ! تم کام کرتے رہو اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں۔ سو عنقریب جان لو گے تم کہ کس کو ملتا ہے عاقبت کا گھر بالیقین بھلا نہ ہوگا ظالموں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اے میری قوم کے لوگو ! کرلو جو کچھ کرسکتے ہو اپنی جگہ پر میں بھی کر رہا ہوں (جو مجھے کرنا ہے) تو عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے لیے ہے عاقبت کا گھر۔ یقیناً ظالم کبھی فلاح نہیں پائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say (O Muhammad!): 'O people! Work in your place; and I too am at work. Soon you will know in whose favour the ultimate decision will be. Surely the wrong-doers will not prosper.'

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! کہہ دو کہ لوگو ! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور میں بھی اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں ، 103 عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے ، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان لوگوں سے ) کہو کہ : اے میری قوم ! تم اپنی جگہ ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کرو ، میں ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کر رہا ہوں ۔ پھر جلد ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ اس دنیا کا انجام کس کے حق میں نکلتا ہے ۔ یہ حقیقت ( اپنی جگہ ) ہے کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہ دے بھائیو تم جو کرتے ہو وہ کرتے رہو میں بھی (جو کرنے کا ہے وہ) کر رہا ہوں 11 آگے چل کر تم جان لو گے کس کا انجام اچھا ہوتا ہے 1 بیشک ظالم نہیں پنپتے (ان کو بھلائی اور کامیابی نہیں ہوسکتی) 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ میں بھی عمل کررہا ہوں سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر (جنت) کس کے لئے ہے بیشک وہ (اللہ) ظالموں کا بھلا نہیں فرماتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجئے اے میری قوم ! تم اپنے طور پر کام کرتے رہو۔ میں بھی اپنے طور پر کام کرتارہوں گا۔ جلد ہی تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ کس کو آخرت کا گھر ملتا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ ظالموں کو کبھی فلاح و کامیابی حاصل نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت میں (بہشت) کس کا گھر ہوگا کچھ شک نہیں کہ مشرک نجات نہیں پانے کے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou. O my people! go on acting in your way, verily I am going to act in my way, presently ye shall know whose will be the happy end of the abode; and verily the wrong-doers will not fare well.

آپ کہہ دیجئے اے میری قوم والو ! عمل کرتے رہو اپنے طریقہ پر میں (اپنے طور پر) عمل کر رہا ہوں عنقریب ہی تم کو معلوم ہوجائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں (نافع) ہے یقیناً ظالموں کو فلاح نہیں ہونے کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے میرے ہم قومو! تم اپنے طریقے پر چلو ، میں اپنے طریقے پر چلتا ہوں ، تم جلد جان لو گے کہ انجام کار کی کامیابی کس کا حصہ ہے ۔ یقیناً ظالم فلاح پانے والے نہیں ہوسکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ فرما دیجئے اے میری قوم! تم اپنی جگہ عمل کیے جائو میں ( بھی ) عمل کر رہا ہوں بس عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا ( اس دنیا کے ) گھر کا انجام کس کیلئے ہے بیشک ظلم کرنے والے فلاح نہیں پاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں اپنی جگہ عمل کئے جاتا ہوں، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ انجام کار کس کا بہتر ہے، کوئی شک نہیں کہ ظالم نجات پانے والے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہہ دو کہ اے میری قوم کے لوگو ! (اگر تم نہیں مانتے تو آخری بات یہ ہے کہ) تم اپنی جگہ کام کرتے رہو اور میں اپنی جگہ اپنے کام میں لگا رہوں، عنقریب تمہیں خود معلوم ہوجائے گا کہ کس کو ملتا ہے آ کر وہ عظیم الشان گھر، بیشک ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکیں گے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہیے :’’اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرتے جائواور میں اپنی جگہ عمل کررہا ہوں پھرجلدہی تمہیں معلوم ہوجائے گاکہ انجام کا ر کس کے حق میں بہتر رہتا ہے اور یہ تو یقینی بات ہے کہ ظالم کامیاب نہیں ہوسکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں تو اب جاننا چاہتے ہو کس کا رہتا ہے آحرت کا گھر ، بیشک ظالم فلاح نہیں پاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اے ( میری ) قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو بیشک میں ( اپنی جگہ ) عمل کئے جا رہا ہوں ۔ پھر تم عنقریب جان لو گے کہ آخرت کا انجام کس کے لئے ( بہتر ہے ) ۔ بیشک ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے! اے میری قوم تم اپنے مرتبہ و مقام کے مطابق عمل کرتے رہو میں بھی اپنے مرتبہ کے مطابق عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجامِ کار کس کے حق میں بہتر ہے جو ظالم ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O my people! Do whatever ye can: I will do (my part): soon will ye know who it is whose end will be (best) in the Hereafter: certain it is that the wrong-doers will not prosper."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell your people, "I shall do whatever I can and you may do whatever you want, but you will soon know who will be victorious. It is certain that the unjust will never have happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O my people! Work according to your way, surely, I too am working, and you will come to know for which of us will be the (happy) end in the Hereafter. Certainly the wrongdoers will not be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O my people! act according to your ability; I too am acting; so you will soon come to know, for whom (of us) will be the (good) end of the abode; surely the unjust shall not be successful.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): O my people! Work according to your power. Lo! I too am working. Thus ye will come to know for which of us will be the happy sequel. Lo! the wrong-doers will not be successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कह दीजिए कि ऐ लोगो! तुम अमल करते रहो अपनी जगह पर मैं भी अमल कर रहा हूँ, तुम जल्द ही जान लोगे कि आख़िरत का अंजाम किसके हक़ में बेहतर होता है, यक़ीनन ज़ालिम कभी फ़लाह नहीं पा सकते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ یہ فرمادیجئیے کہ اے میری قوم تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی عمل کررہا ہوں سو اب جلدی تم کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ اس عالم کا انجام کار کس کے لیے (نافع) ہوگا یہ یقینی بات ہے کہ حق تلفی کرنے والوں کو کبھی فلاح نہ ہوگی۔ (4) (135)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں اے میری قوم ! تم اپنے مقام پر عمل کرو میں بھی عمل کرنے والا ہوں تم عنقریب جان لوگے کہ آخرت کا گھر کس کے لیے بہتر ہے بلاشبہ ظالم فلاح نہیں پائیں گے۔ “ (١٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور میں بھی اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں ‘ عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے ۔ بہرحال یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے اے میری قوم ! تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو بلاشبہ میں عمل کر رہا ہوں، سو تم عنقریب جان لو گے کہ کس کے لیے ہے اس عالم کا انجام کار، بیشک کامیاب نہیں ہوتے ظالم لوگ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے اے لوگو تم کام کرتے رہو اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں سو عنقریب جان لو گے تم کہ کس کو ملتا ہے عاقبت کا گھر بالیقین بھلا نہ ہوگا ظالموں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اے میری قوم ! تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی اپنا کام کر رہا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ اس دنیا کا انجام کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے ۔ ہاں یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاسکتے