Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 137

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ زَیَّنَ لِکَثِیۡرٍ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ قَتۡلَ اَوۡلَادِہِمۡ شُرَکَآؤُہُمۡ لِیُرۡدُوۡہُمۡ وَ لِیَلۡبِسُوۡا عَلَیۡہِمۡ دِیۡنَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا فَعَلُوۡہُ فَذَرۡہُمۡ وَ مَا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۳۷﴾

And likewise, to many of the polytheists their partners have made [to seem] pleasing the killing of their children in order to bring about their destruction and to cover them with confusion in their religion. And if Allah had willed, they would not have done so. So leave them and that which they invent.

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اولاد کے قتل کرنے کو مستحسن بنا رکھا ہے تاکہ وہ ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے تو آپ ان کو اور جو کچھ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
زَیَّنَ
مزین کردیا
لِکَثِیۡرٍ
اکثریت کے لیے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
قَتۡلَ
قتل کرنا
اَوۡلَادِہِمۡ
اپنی اولاد کا
شُرَکَآؤُہُمۡ
ان کے شریکوں نے
لِیُرۡدُوۡہُمۡ
تاکہ وہ ہلاکت میں ڈالیں انہیں
وَلِیَلۡبِسُوۡا
اور تاکہ وہ مشتبہ کردیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
دِیۡنَہُمۡ
ان کے دین کو
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَا
نہ
فَعَلُوۡہُ
وہ کرتے اسے
فَذَرۡہُمۡ
پس چھوڑ دیجیےانہیں
وَمَا
اور جو کچھ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جھوٹ گھڑتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
زَیَّنَ
خوش نما بنا دیا ہے
لِکَثِیۡرٍ
بہت سوں کے لیے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکو ں میں سے
قَتۡلَ
قتل کو
اَوۡلَادِہِمۡ
ان کی اولاد کے
شُرَکَآؤُہُمۡ
ان کے شریکوں نے
لِیُرۡدُوۡہُمۡ
تاکہ وہ برباد کر دیں ان کو
وَلِیَلۡبِسُوۡا
اور تا کہ وہ مشتبہ بنا دیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
دِیۡنَہُمۡ
ان کے دین کو
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
نہ
فَعَلُوۡہُ
وہ کرتے ایسا
فَذَرۡہُمۡ
چنانچہ آپ چھوڑ دو ان کو
وَمَا
اورجو
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جھوٹ باندھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And likewise, to many of the polytheists their partners have made [to seem] pleasing the killing of their children in order to bring about their destruction and to cover them with confusion in their religion. And if Allah had willed, they would not have done so. So leave them and that which they invent.

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اولاد کے قتل کرنے کو مستحسن بنا رکھا ہے تاکہ وہ ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے تو آپ ان کو اور جو کچھ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شریکوں نے اولاد کے قتل کو خوشنما بنادیا ہے تاکہ انہیں ہلاک کردیں اور ان پر ان کے دین کو مشتبہ بنادیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ لہذا انہیں جانے دیجئے اور اس افتراء کو بھی جس میں وہ لگے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح بہت سے مشرکوں کے لئے ان کے شریکوں نے ان کی اولاد کے قتل کوخوش نمابنادیاہے تاکہ وہ ان کوبرباد کردیں اور تاکہ اُن پراُن کے دین ہی کومشتبہ بنادیں، اوراگر اﷲ تعالیٰ چاہتاتووہ ایسا نہ کرتے، چنانچہ آپ ان کوچھوڑدواورجووہ جھوٹ باندھتے ہیں!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus their associate-gods have made the killing of their children alluring to many associators (idolaters), so that they may lead them to disaster and may confuse their faith for them. And had Allah willed, they would not have done it. So, leave them with what they fabri-cate.

اور اسی طرح مزین کردیا بہت سے مشرکوں کی نگاہ میں ان کی اولاد کے قتل کو ان کے شریکوں نے تاکہ ان کو ہلاک کریں اور رلا ملا دیں ان پر ان کے دین کو اور اللہ چاہتا تو وہ یہ کام نہ کرتے سو چھوڑ دے وہ جانیں اور ان کا جھوٹ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح مزین کردیا ہے بہت سے مشرکین کے لیے ان کے شرکاء نے اپنی اولاد کو قتل کرنا تاکہ وہ انہیں برباد کریں اور ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ یہ سب کچھ نہ کرسکتے تو چھوڑد یجیے ان کو بھی اور اس کو بھی جو یہ افترا پردازی کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And, likewise, the beings supposed to have a share in Allah's divinity have made the slaying of their offspring seem lawful to many of those who associate others with Allah in His divinity so that they may ruin them and confound them regarding their faith. If Allah had so willed, they would not have done that. Leave them alone to persist in their fabrication.

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کے قتل کو خوشنما بنا دیا ہے 107 تاکہ ان کو ہلاکت میں مبتلا کریں 108 اور ان پر ان کے دین کو مشتبہ بنا دیں ۔ 109 اگر اللہ چاہتا تو یہ ایسا نہ کرتے ، لہٰذا انہیں چھوڑ دو کہ اپنی افترا پردازیوں میں لگے رہیں ۔ 110

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کو ان کے شریکوں نے سجھا رکھا ہے کہ اپنی اولاد کو قتل کرنا بڑا چھا کام ہے ، تاکہ وہ ان ( مشرکین ) کو بالکل تباہ کر ڈالیں ، اور ان کے لیے ان کے دین کے معاملے میں مغالطے پیدا کردیں ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرسکتے ۔ ( ٦٧ ) لہذا ان کو اپنی افترا پردازیوں میں پڑا رہنے دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (جیسے مشرک یہ برا کام کرتے ہیں) اسی طرح بہت مشرکوں کو ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کا مار ڈالنا اچھا بتایا ہے 5 ان کو تباہ کرنے کے لیے 5 اور ان کے دین میں میل کرنے کے لیے (یعنی جو باتیں دین میں نہیں تھیں ان کو دین میں شریک کنے کو شبہ ڈالنے کے لیے 6 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو یہ مشرک اس کام کو نہ کرتے تو (اے پیمبر) ان کو اور ان کے بہتانوں کو (اپنے حال پر) چھوڑ دے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شریکوں نے ان کی اولاد کو قتل کرنا اچھا کر دکھایا تاکہ ان کو برباد کردیں اور ان پر ان کا دین خلط ملط کردیں اور اگر اللہ چاہتے تو یہ ایسا نہ کرتے سو آپ ان کو اور جو غلط باتیں یہ بنا رہے ہیں کہ چھوڑ دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اولاد کے قتل کو ( ان کی نظروں میں) بہت خوبصورت بنا رکھا ہے تاکہ وہ ان کو برباد کردیں اور دین کو ان پر مشتبہ کردیں۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو اور جو کچھ یہ غلط باتیں بنا رہے ہیں نظر انداز کر دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شریکوں نے ان کے بچوں کو جان سے مار ڈالنا اچھا کر دکھایا ہے تاکہ انہیں ہلاکت میں ڈال دیں اور ان کے دین کو ان پر خلط ملط کر دیں اور اگر خدا چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو چھوڑ دو کہ وہ جانیں اور ان کا جھوٹ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And even so their associate-gods have made fair seeming unto many of the associaters the slaying of their offspring, so that they may cause them to perish and that they may confound unto them their religion. And had Allah so willed, they would not have done it. Wherefore let thou alone them and that which they fabricate.

اور اسی طرح ان کے دیوتاؤں نے بہت سے مشرکوں کی نظر میں ان کی اولاد کے قتل کو خوشنمابنا رکھا ہے ۔ جس سے وہ انہیں برباد کرڈالیں اور ان کے دین کو ان پر مخبوط کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو آپ ان کو اور ان کی گڑھنت کو (ان کے حال پر) چھوڑے رہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کی نظر میں ان کے شرکاء نے ان کی اولاد کے قتل کو ایک مستحسن فصل بنادیا ہے ، تاکہ ان کو تباہ کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان کیلئے بالکل گھپلا کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرپاتے ، تو ان کو چھوڑو اپنے اسی افتراء میں پڑے رہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح بہت سارے مشرکین کیلئے ان کے معبودوں نے اپنی اولاد کے قتل کو خوشنما بنا دیا ہے اور تاکہ ان پر ان کا دین مشتبہ کر دیں اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو وہ ایسا نہ کرتے پس آپ ان کو اور جو بہتان وہ باندھتے ہیں چھوڑ دیجئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی طرح بہت سے مشرکوں کو ان کے شریکوں نے بچوں کو جان سے مار ڈالنا اچھا کر دکھایا تاکہ انہیں ہلاکت میں ڈال دیں اور انکے دین کو ان پر، خلط ملط کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو چھوڑ دو وہ جانیں اور ان کا جھوٹ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح مزین و خوشنما بنادیا ہے بہت سے مشرکوں کے لئے قتل کردینا ان کا خود اپنی اولاد کو ان کے (خود ساختہ) شریکوں نے، تاکہ اس طرح وہ ان کو ہلاکت میں ڈال دیں، اور مشتبہ کردیں ان پر ان کے دین کو، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا کبھی نہ کرتے، پس چھوڑ دو تم ان کو اور ان کی تمام افتراء پردازیوں کو جو یہ لوگ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لئے ان کے شریکوں نے اولادکے قتل کو اچھا بنا د یا ہے تاکہ انہیں ہلاک کردیں اور ان کے دین میں مشرکانہ اعمال کو داخل کردیں اور اگر اللہ چاہتا تووہ ایسانہ کرتے لہٰذاانہیں جانے دیجئے اور اس افتراء کو بھی جس میں وہ لگے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یوں ہی بہت مشرکوں کی نگاہ میں ان کے شریکوں نے اولاد کا قتل بھلا کر دکھایا ہے ( ف۲۷۳ ) کہ انہیں ہلاک کریں اور ان کا دین ان پر مشتبہ کردیں ( ف۲۷٤ ) اور اللہ چاہتا تو ایسا نہ کرتے تو تم انہیں چھوڑ دو وہ ہیں اور ان کے افتراء ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لئے ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کو مار ڈالنا ( ان کی نگاہ میں ) خوش نما کر دکھایا ہے تاکہ وہ انہیں برباد کر ڈالیں اور ان کے ( بچے کھچے ) دین کو ( بھی ) ان پر مشتبہ کر دیں ، اور اگر اﷲ ( انہیں جبراً روکنا ) چاہتا تو وہ ایسا نہ کر پاتے پس آپ انہیں اور جو افترا پردازی وہ کر رہے ہیں ( اسے نظرانداز کرتے ہوئے ) چھوڑ دیجئے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شریکوں نے ان کی اولاد کے قتل کرنے کو خوشنما بنا رکھا ہے تاکہ ( انجامِ کار ) انہیں تباہ کریں اور ان کے دین و مذہب کو ان پر مشتبہ کریں اگر اللہ ( اپنی قدرتِ قاہرہ سے ) چاہتا تو یہ ایسا نہ کرتے لہٰذا انہیں چھوڑیے اور ان کی افترا پردازیوں کو ۔ ( تاکہ وہ ان میں لگے رہیں )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Even so, in the eyes of most of the pagans, their "partners" made alluring the slaughter of their children, in order to lead them to their own destruction, and cause confusion in their religion. If Allah had willed, they would not have done so: But leave alone them and their inventions.

Translated by

Muhammad Sarwar

To many of the pagans, the murder of their children was made to seem attractive by the idols. This led them (the pagans) to confusion in their religion and to face their own destruction. Had God wanted, they would not have murdered their children. Keep away from them and their evil gains.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And so to many of the idolators, their "partners" have made fair seeming the killing of their children, in order to lead them to their own destruction and cause confusion in their religion. And if Allah had willed, they would not have done so. So leave them alone with their fabrications.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus their associates have made fair seeming to most of the polytheists the killing of their children, that they may cause them to perish and obscure for them their religion; and if Allah had pleased, they would not have done it, therefore leave them and that which they forge.

Translated by

William Pickthall

Thus have their (so-called) partners (of Allah) made the killing of their children to seem fair unto many of the idolaters, that they may ruin them and make their faith obscure for them. Had Allah willed (it otherwise), they had not done so. So leave them alone with their devices.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस तरह बहुत-से मुशरिकों की नज़र में उनके शरीकों ने अपनी औलाद के क़त्ल को ख़ुशनुमा बना दिया; ताकि उनको बरबाद कर दें और उन पर उनके दीन को मुश्तबह बना दें, और अगर अल्लाह चाहता तो वे ऐसा न करते, पस उनको छोड़ दीजिए कि अपनी मन-घड़त बातों में लगे रहें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے اپنی اولاد کے قتل کرنے کو مستحسن بنارکھا ہے تاکہ وہ ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے طریقہ کو مخبوط کردیں (6) اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے اور آپ انکو اور جو کچھ یہ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئیے۔ (137)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے اپنی اولاد کو مارڈالناان کے شریکوں نے خوش نما بنادیا ہے تاکہ وہ انہیں ہلاک کریں اور ان پر ان کا دین خلط ملط کریں اور اگر اللہ چاہتا تو ایسا نہ کرتے، پس انہیں چھوڑ دیجئے جو وہ جھوٹ بناتے ہیں۔ “ (١٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لئے ان کے شریکوں نے اولاد کے قتل کو خوشنما بنایا ہے تاکہ ان کو ہلاکت میں مبتلا کریں اور ان پر ان کے دین کو مشتبہ بنا دیں ۔ اگر اللہ چاہتا تو یہ ایسا نہ کرتے ‘ لہذا انہیں چھوڑ دو کہ یہ اپنی افترا پردازیوں میں لگے رہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح مشرکین کے لیے ان کے شرکاء نے اولاد کا قتل کرنا مزین کردیا تاکہ وہ ان کو ہلاک کردیں اور تاکہ وہ ان پر ان کے دین کو رلا ملا دیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے سو آپ ان کو اور جو کچھ وہ افتراء کرتے ہیں اسے چھوڑئیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح مزین کردیا بہت سے مشرکوں کی نگاہ میں ان کی اولاد کے قتل کو ان کے شریکوں نے تاکہ ان کو ہلاک کریں اور رلاملا دیں ان پر ان کے دین کو اور اللہ چاہتا تو یہ کام نہ کرتے سو چھوڑ دے جانیں اور ان کا جھوٹ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح اکثر مشرکوں کی نگاہ میں ان کے مقرر کردہ معبودوں نے ان کی اولاد کے قتل کو خوش نما کر رکھا ہے تاکہ وہ ان مشرکوں کو ہلاکت میں مبتلا کردیں اور اس لئے کہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ چاہتا تو یہ مشرک ایسا نہ کرتے لہٰذا آپ ان کو اور ان کی افترا پر دازیوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیجیے