Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 139

سورة الأنعام

وَ قَالُوۡا مَا فِیۡ بُطُوۡنِ ہٰذِہِ الۡاَنۡعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُکُوۡرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤی اَزۡوَاجِنَا ۚ وَ اِنۡ یَّکُنۡ مَّیۡتَۃً فَہُمۡ فِیۡہِ شُرَکَآءُ ؕ سَیَجۡزِیۡہِمۡ وَصۡفَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ حَکِیۡمٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۳۹﴾

And they say, "What is in the bellies of these animals is exclusively for our males and forbidden to our females. But if it is [born] dead, then all of them have shares therein." He will punish them for their description. Indeed, He is Wise and Knowing.

اور وہ کہتے ہیں کہ جو چیز ان موایشی کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہیں ۔ اور اگر وہ مردہ ہے تو اس میں سب برابر ہیں ۔ ابھی اللہ ان کو ان کی غلط بیانی کی سزا دیئے دیتا ہے بلاشبہ وہ حکمت والا ہے وہ اور بڑا علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَا
جو کچھ
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں میں ہے
ہٰذِہِ
ان
الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کے
خَالِصَۃٌ
(وہ )خالص ہے
لِّذُکُوۡرِنَا
ہمارے مردوں کے لئے
وَمُحَرَّمٌ
اور حرام کیا گیا ہے
عَلٰۤی اَزۡوَاجِنَا
ہماری بیویوں پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہو وہ
مَّیۡتَۃً
مردار
فَہُمۡ
تو وہ
فِیۡہِ
اس میں
شُرَکَآءُ
سب شریک ہیں
سَیَجۡزِیۡہِمۡ
عنقریب وہ بدلہ دے گا انہیں
وَصۡفَہُمۡ
ان کے بیان کا
اِنَّہٗ
بےشک وہ
حَکِیۡمٌ
حکمت والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَا
جو
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں میں ہیں
ہٰذِہِ الۡاَنۡعَامِ
ان جانوروں کے
خَالِصَۃٌ
خالصتاً ہے
لِّذُکُوۡرِنَا
ہمارے مردوں کے لیے
وَمُحَرَّمٌ
اور حرام ہے
عَلٰۤی اَزۡوَاجِنَا
ہماری بیویوں پر
وَاِنۡ
اور اگر
یَّکُنۡ
ہو وہ
مَّیۡتَۃً
مردہ
فَہُمۡ
تووہ سب
فِیۡہِ
اس میں
شُرَکَآءُ
شریک ہیں
سَیَجۡزِیۡہِمۡ
جلد ہی وہ سزا دے گا انہیں
وَصۡفَہُمۡ
ان کی بات بنانے کی
اِنَّہٗ
یقینا ً وہ
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "What is in the bellies of these animals is exclusively for our males and forbidden to our females. But if it is [born] dead, then all of them have shares therein." He will punish them for their description. Indeed, He is Wise and Knowing.

اور وہ کہتے ہیں کہ جو چیز ان موایشی کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہیں ۔ اور اگر وہ مردہ ہے تو اس میں سب برابر ہیں ۔ ابھی اللہ ان کو ان کی غلط بیانی کی سزا دیئے دیتا ہے بلاشبہ وہ حکمت والا ہے وہ اور بڑا علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کہتے ہیں کہ ان (اقسام کے) جانوروں کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ صرف ہمارے مردوں پر حلال ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ البتہ اگر وہ بچہ مردہ ہو تو مرد و عورت سب کھا سکتے ہیں۔ جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اللہ انہیں اس کی سزا ضرور دے گا وہ یقینا دانا اور ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے کہا: ’’جوبھی ان جانوروں کے پیٹوں میں ہے وہ خالصتاًہمارے مردوں کے لیے ہے اوروہ ہماری بیویوں پرحرام ہے اوراگروہ مُردہ ہوتواس میں سب شریک ہیں۔‘‘ اﷲ تعالیٰ انہیں جلدہی ان کی بات بنانے کی سزادے گا،یقیناوہ کمال حکمت والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Whatever is in the wombs of these cattle is purely for our males, and forbidden to our wives.|". And if it be dead, then in it they all are sharers. Soon, He shall recompense them for what they attribute. Surely, He is All-Wise, All-Knowing.

اور کہتے ہیں جو بچہ ان مویشی کے پیٹ میں ہے اس کو تو خاص ہمارے مرد ہی کھاویں اور وہ حرام ہے ہماری عورتوں پر اور جو بچہ مردہ ہو تو اس کے کھانے میں سب برابر ہیں وہ سزا دے گا ان کو ان کی تقریروں کی، وہ حکمت والا جاننے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں جو کچھ ان چوپایوں کے پیٹوں میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر وہ حرام ہے اور اگر وہ مردہ ہو تو پھر وہ سب اس میں حصہ دار ہوں گے۔ اللہ عنقریب انہیں سزا دے گا ان کی ان باتوں کی جو انہوں نے گھڑ لی ہیں وہ یقیناً حکیم اور علیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And they say: 'What is within the bellies of such-and-such cattle is exclusively for our males and is forbidden to our females; but if it be born dead, they all may share in it.' He will soon requite them for all that they (falsely) attribute to Allah. He is All-Wise, All-Knowing.

اور کہتے ہیں کہ جو کچھ ان جانوروں کے پیٹ میں ہے یہ ہمارے مردوں کے لیے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ، لیکن اگر وہ مردہ ہو تو دونوں اس کے کھانے میں شریک ہو سکتے ہیں ۔ 114 یہ باتیں جو انہوں نے گھڑ لی ہیں ان کا بدلہ اللہ انہیں دے کر رہے گا ۔ یقیناً وہ حکیم ہے اور سب باتوں کی اسے خبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نیز وہ کہتے ہیں کہ : ان خاص چوپایوں کے پیٹ میں جو بچے ہیں وہ صرف ہمارے مردوں کے لیے مخصوص ہیں ، اور ہماری عورتوں کے لیے حرام ہیں ۔ اور اگر وہ بچہ مردہ پیدا ہو تو اس سے فائدہ اٹھانے میں سب ( مرد و عورت ) شریک ہوجاتے ہیں ۔ ( ٧١ ) جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں ، اللہ انہیں عنقریب ان کا پورا پورا بدلہ دے گا ۔ یقینا وہ حکمت کا بھی مالک ہے ، علم کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں کہ ان جانوروں کے پیٹ میں (جن کو ہم بتوں کے نام سے چھوڑ رکھا ہے) جو (بچہ) ہے وہ ہمارے مردوں کے لیے خاص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے (اگر زندہ پیدا ہو) اگر مرا ہوا ہو تو سب (مرد اور عورت) اس میں شریک ہیں (یعنی سب کھا سکتے ہیں) اللہ تعالیٰ ان کو اس کہنے کا جلد بدلہ دے گا وہ حکمت والا ہے جاننے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مروں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں کے لئے (اس کا کھانا) منع (حرام) ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو وہ سب اس میں شریک ہیں عنقریب وہ (اللہ) ان کو ان کے (غلط) کہنے کے سبب سزا دیں گے یقینا وہ (اللہ) حکمت والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہتے ہیں کہ ان ( مخصوص) جانوروں کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ تو صرف ہمارے مردوں کے لئے مخصوص ہے لیکن اس کا کھانا ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ مگر جو بچہ مردہ پیدا ہو تو اس کے کھانے میں مرد عورت شرکت کرسکتے ہیں۔ اللہ انہیں ان باتوں پر سزادے گا جو انہوں نے گھڑ رکھی ہیں۔ وہ صرف حکمت والا ہی نہیں ہے بلکہ سب کچھ جاننے بوجھنے والا بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ بھی کہتے ہیں کہ جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں کو (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو سب اس میں شریک ہیں (یعنی اسے مرد اور عورتیں سب کھائیں) عنقریب خدا ان کو ان کے ڈھکوسلوں کی سزا دے گا بےشک وہ حکمت والا خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: whatsoever is in the bellies of such cattle is for our males alone and is forbidden unto our wives, and if it be born dead, then they all are partakers thereof. Anon He shall requite them for their attribution verily He is Wise, Knowing.

اور کہتے ہیں کہ ان چوپایوں کے شکم میں جو کچھ ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری بیویوں کے لئے حرام ہے ۔ اور اگر وہ مردہ ہو تو اس میں وہ سب شریک ابھی (اللہ) ان سے بدلہ لیتا ہے ان کے (اس) بیان پر بیشک وہ بڑا حکمت والا ہے بڑا علم والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں: فلاں قسم کے چوپایوں کے پیٹ میں جو ہے ، وہ بس ہمارے مردوں کیلئے خاص ہے اور ہماری عورتوں کیلئے حرام ۔ اور اگر وہ مردہ ہو تو اس میں سب شریک ہیں ۔ عنقریب اللہ ان کو ان کی اس تشخیص کی سزا دے گا ۔ بیشک وہ حکمت والا ، علم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کہتے ہیں کہ جو کچھ ان مویشیوں کے پیٹ میںہے وہ خالص ( صرف ) ہمارے مردوں کیلئے ہے اور وہ ہماری بیویوں ( عورتوں ) پر حرام ہے ۔ اور اگر وہ مرا ہوا ( پیدا ) ہو تو اس میں سب شریک ہیں ۔ عنقریب وہ ان کے اس بیان کا بدلہ دے گابیشک وہ حکمت والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بھی کہتے کہ جو بچہ ان جانوروں کے پیٹ میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لیے ہے۔ اور اگر وہ بچہ مردہ پیدا ہوا تو پھر مرد عورتیں سب کھاسکیں گے۔ عنقریب اللہ ان کو ان کے عقیدوں کی سزا دے گا۔ بیشک وہ حکمت والا خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ جو کچھ ان جانوروں کے پیٹوں میں ہے، وہ ہمارے مردوں کے لئے خاص ہے، اور ہماری عورتوں پر حرام ہے، اور اگر وہ (جو پیٹ میں ہے) مردہ ہو تو اس میں یہ سب برابرا ہیں، عنقریب ہی اللہ پورا بدلہ دے گا ان کو ان کی باتوں کا، بلاشبہ وہ بڑا ہی حکمت والا، سب کچھ جانتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

نیز کہتے ہیں کہ اس ( قسم کے ) جانوروں کے پیٹ میں جو ( بچہ ) ہے وہ صرف ہمارے مردوں پر حلال ہے ، ہماری بیویوں پر حرام ہے البتہ اگروہ ( بچہ ) مردہ ہوتومردوعورت کھاسکتے ہیںجو یہ بکواس کرتے ہیں اللہ انہیں اس کی سزا ضرور دے گاوہ یقینًادانا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے جو ان مویشیوں کے پیٹ میں ہے وہ نرا ( خالص ) ہمارے مردوں کا ہے ( ف۲۸۰ ) اور ہماری عورتوں پر حرام ہے ، اور مرا ہوا نکلے تو وہ سب ( ف۲۸۱ ) اس میں شریک ہیں ، قریب ہے کہ اللہ انہیں ان کی ان باتوں کا بدلہ دے گا ، بیشک وہ حکمت و علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ بھی ) کہتے ہیں کہ جو ( بچہ ) ان چوپایوں کے پیٹ میں ہے وہ ہمارے مَردوں کے لئے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام کر دیا گیا ہے ، اور اگر وہ ( بچہ ) مرا ہوا ( پیدا ) ہو تو وہ ( مرد اور عورتیں ) سب اس میں شریک ہوتے ہیں ، عنقریب وہ انہیں ان کی ( من گھڑت ) باتوں کی سزا دے گا ، بیشک وہ بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ جو ان چوپاؤں کے پیٹ میں ہے وہ ہمارے مردوں کے لیے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر وہ مردار ہوں تو وہ سب اس میں شریک ہیں عنقریب اللہ ان کو اس بات بنانے کا بدلہ دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "What is in the wombs of such and such cattle is specially reserved (for food) for our men, and forbidden to our women; but if it is still-born, then all have share therein. For their (false) attribution (of superstitions to Allah), He will soon punish them: for He is full of wisdom and knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have also said, "Whatever exists in the wombs of these animals belongs to our people alone and it is not lawful for our women." However, if they are born dead, then everyone will have a share. God will give them what they deserve for (their unjust laws). God is All-merciful and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "What is in the bellies of such and such cattle is for our males alone, and forbidden to our females, but if it is born dead, then all have shares therein." He will punish them for their attribution (of such false orders to Allah). Verily, He is All-Wise, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: What is in the wombs of these cattle is specially for our males, and forbidden to our wives, and if it be stillborn, then they are all partners in it; He will reward them for their attributing (falsehood to Allah); surely He is Wise, Knowing.

Translated by

William Pickthall

And they say: That which is in the bellies of such cattle is reserved for our males and is forbidden to our wives; but if it be born dead, then they (all) may be partakers thereof. He will reward them for their attribution (of such ordinances unto Him). Lo, He is Wise, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहते हैं कि फलाँ क़िस्म के जानवरों के पेट में जो है वह हमारे मर्दों के लिए ख़ास है और वह हमारी औरतों के लिए हराम है, और अगर वह मुर्दा हो तो उसमें सब शरीक हैं, अल्लाह जल्द उनको इस कहने की सज़ा देगा, बेशक अल्लाह हिकमत वाला, इल्म वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ (یوں بھی) کہتے ہیں کہ جو چیز ان مواشی کے پیٹ میں (سے نکلتی) ہے (4) وہ خالص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر وہ (پیٹ کا نکلا ہوا بچہ) مردہ ہو تو اس سے (منتفع ہونے کے جواز) میں (مرد و عورت) (5) سب برابر ہیں ابھی اللہ تعالیٰ ان کی غلط بیانی کی سزادیے دیتا ہے بلاشبہ وہ حکمت والا ہے وہ بڑا علم والا ہے۔ (6) (139)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انہوں نے کہا جو ان چوپاؤں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری بیویوں پر حرام ہے اور اگر وہ مردہ ہو تو وہ سب اس میں شریک ہیں عنقریب وہ انہیں ان کے کہے کی سزا دے گا بیشک وہ کمال حکمت والا سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (١٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہتے ہیں کہ جو کچھ ان جانوروں کے پیٹ میں ہے یہ ہمارے مردوں کیلئے مخصوص ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ‘ لیکن اگر وہ مردہ ہوں تو دونوں اس کھانے میں شریک ہو سکتے ہیں ۔ یہ باتیں جو انہوں نے گھڑ لی ہیں ان کا بدلہ اللہ انہیں دے کر رہے گا ۔ یقینا وہ حکیم ہے اور سب باتوں کی اسے خبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ جو کچھ ان جانوروں کے پیٹوں میں ہے وہ ہمارے مردوں کے لیے خالص ہے اور ہماری بیویوں پر حرام قرار دیدیا گیا ہے۔ اور اگر وہ مردار ہو تو وہ سب اس میں شریک ہیں۔ سو وہ انہیں عنقریب اس بات کی سزا دے گا جو وہ بیان کرتے ہیں، بیشک وہ حکمت والا ہے علم والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں جو بچہ ان مواشی کے پیٹ میں ہے اس کو تو خاص ہمارے مرد ہی کھاویں اور وہ حرام ہے ہماری عورتوں پر اور جو بچہ مردہ ہو تو اس کے کھانے میں سب برابر ہیں وہ سزا دے گا ان کو ان تقریروں کی وہ حکمت والا جاننے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان مواشی کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ خالص ہمارے مردوں ہی کے لئے ہے اور اس کا کھانا ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر وہ بچہ پیٹ سے مرا ہوا نکلے تو اس کے کھانے میں سب مرد و عورت برابر ہیں خدا ان کو عنقریب ان کی ان غلط بیانیوں کی سزا دے گا بیشک وہ بڑی حکمت والا بڑے علم والا ہے