Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 140

سورة الأنعام

قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ قَتَلُوۡۤا اَوۡلَادَہُمۡ سَفَہًۢا بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ حَرَّمُوۡا مَا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ افۡتِرَآءً عَلَی اللّٰہِ ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۴۰﴾٪  3 الرّبع

Those will have lost who killed their children in foolishness without knowledge and prohibited what Allah had provided for them, inventing untruth about Allah . They have gone astray and were not [rightly] guided.

واقعی خرابی میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو محض براہ حماقت بلا کسی سند کے قتل کر ڈالا اور جو چیزیں ان کو اللہ نے ان کو کھانے پینے کو دی تھیں ان کو حرام کر لیا جو محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر ۔ بیشک یہ لوگ گمراہی میں پڑ گئے اور کبھی راہ راست پر چلنے والے نہیں ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
خَسِرَ
خسارے میں رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
قَتَلُوۡۤا
قتل کیا
اَوۡلَادَہُمۡ
اپنی اولاد کو
سَفَہًۢا
نادانی سے
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّحَرَّمُوۡا
اور حرام قرار دیا
مَا
اس کو جو
رَزَقَہُمُ
رزق دیا ان کو
اللّٰہُ
اللہ نے
افۡتِرَآءً
جھوٹ گھڑتے ہوئے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
قَدۡ
تحقیق
ضَلُّوۡا
وہ بھٹک گئے
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
مُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
خَسِرَ
گھاٹے میں پڑ گئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
قَتَلُوۡۤا
جنہوں نے قتل کیا
اَوۡلَادَہُمۡ
اپنی اولاد کو
سَفَہًۢا
حماقت میں
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر علم کے
وَّحَرَّمُوۡا
اور انہوں نےحرام کر لیا
مَا
جو
رَزَقَہُمُ
رزق دیا ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
افۡتِرَآءً
جھوٹ با ندھتے ہوئے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
قَدۡ
یقیناً
ضَلُّوۡا
وہ گمراہ ہو گئے
وَمَا
اور نہیں
کَانُوۡا
وہ ہوئے
مُہۡتَدِیۡنَ
ہداہت پانے والے
Translated by

Juna Garhi

Those will have lost who killed their children in foolishness without knowledge and prohibited what Allah had provided for them, inventing untruth about Allah . They have gone astray and were not [rightly] guided.

واقعی خرابی میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو محض براہ حماقت بلا کسی سند کے قتل کر ڈالا اور جو چیزیں ان کو اللہ نے ان کو کھانے پینے کو دی تھیں ان کو حرام کر لیا جو محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر ۔ بیشک یہ لوگ گمراہی میں پڑ گئے اور کبھی راہ راست پر چلنے والے نہیں ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے لاعلمی اور حماقت کی بناء پر اپنی اولاد کو مار ڈالا اور اللہ پر افتراء باندھتے ہوئے اس رزق کو حرام قرار دیا جو اللہ نے انہیں عطا کیا تھا یہ ایسے گمراہ ہیں جو راہ راست پر نہیں آسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناوہ لوگ گھاٹے میں پڑگئے جنہوں نے اپنی اولادکوحماقت میں بغیرعلم کے قتل کیااور انہوں نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھتے ہوئے اس کوحرام کرلیا جو اﷲ تعالیٰ نے ان کورزق دیا تھا یقیناوہ گمراہ ہوگئے ہیں اورہدایت پانے والے نہیں ہوئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Losers are those who kill their children foolishly, with-out knowledge, and have taken as prohibited what Allah has provided them - a fabrication against Allah. They have gone astray, and they are not on the right path.

بیشک خراب ہوئے جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو نادانی سے بغیر سمجھے اور حرام ٹھہرا لیا اس رزق کو جو اللہ نے ان کو دیا بہتان باندھ کر اللہ پر بیشک وہ گمراہ ہوئے اور نہ آئے سیدھی راہ پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً نامراد ہوئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو قتل کیا بےوقوفی سے بغیر علم کے اور انہوں نے حرام کرلیا (اپنے اوپر) وہ رزق جو اللہ نے انہیں دیا تھا اللہ پر افترا کرتے ہوئے وہ گمراہ ہوچکے ہیں اور اب ہدایت پر آنے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who slayed their children in folly, without knowledge,. and forbade the sustenance that Allah has provided them, falsely ascribing that to Allah, are utter losers; they have gone astray, and are certainly not among those guided to the right way.

یقیناً خسارے میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو جہالت و نادانی کی بنا پر قتل کیا اور اللہ کے دیے ہوئے رزق کو اللہ پر افترا پردازی کر کے حرام ٹھیرا لیا ۔ یقیناً وہ بھٹک گئے اور ہرگز وہ راہِ راست پانے والوں میں سے نہ تھے ۔ 115؏ ١٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ بڑے خسارے میں ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو کسی علمی وجہ کے بغیر محض حماقت سے قتل کیا ہے ، اور اللہ نے جو رزق ان کو دیا تھا اسے اللہ پر بہتان باندھ کر حرام کرلیا ہے ۔ وہ بری طرح گمراہ ہوگئے ہیں ، اور کبھی ہدایت پر آئے ہی نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بےجن لوگوں نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھ کر جہالت کرکے نادانی سے اپنی اولاد کو مار ڈالا 1 اور اللہ تعالیٰ نے جو رزق (روزی) ان کو دیا اس کو حرام ٹھہرایا 2 وہ گھاٹے میں پڑگئے گمراہ ہوئے اور راہ پر نہیں آسکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جن لوگوں نے اپنی اولادوں کو بغیر جانے (علم کے) بیوقوفی سے مار ڈالا اور اللہ پر جھوٹ بول کر اس کی عطا کی ہوئی روزی کو حرام ٹھہرایا وہ بہت گھاٹے میں رہے یقینا وہ گمراہ ہوئے اور ہدایت پانے والے نہیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ احمق اور نادان لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو قتل کیا اور اللہ پر بہتان باندھ کر اس کے دیئے ہوئے رزق کو (جس پر جی چاہا) حرام ٹھہرادیا۔ وہ سخت نقصان اٹھانے والے ہیں وہ گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔ وہ ہر گز ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے اپنی اولاد کو بیوقوفی سے بے سمجھی سے قتل کیا اور خدا پر افترا کر کے اس کی عطا فرمائی کی ہوئی روزی کو حرام ٹہرایا وہ گھاٹے میں پڑ گئے وہ بےشبہ گمراہ ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely lost are they who slay their offspring foolishly and without knowledge, and have forbidden that which Allah had provided for them: a fabrication against Allah: surely they have strayed and have not become guided ones.

بڑے ہی گھاٹے میں وہ لوگ آگئے جنہوں نے اپنی اولاد کو قتل کردیا از راہ حماقت بغیر کسی بنیاد کے ۔ اور جو کچھ انہیں اللہ نے نصیب کر رکھا تھا اسے (اپنے اوپر) حرام کرلیا اللہ پر افتراء کرتے ہوئے (یہ لوگ) خوب ہی بھٹکے اور (کسی طرح) راہ یاب نہ ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ لوگ نامراد ہوئے جنہوں نے محض بے وقوفی سے ، بغیر کسی علم کے ، اپنی اولاد کو قتل کیا اور اللہ نے ان کو روزی بخشی ، اس کو اللہ پر افتراء کرکے حرام ٹھہرایا ۔ یہ گمراہ ہوئے اور ہدایت پانے والے نہ بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یقینا نقصان اٹھایا ان لوگوں نے جنہوں نے بغیر کسی علم کے بیوقوفی سے اپنی اولاد کو قتل کیا اور جو کچھ اﷲ ( تعالیٰ ) نے انہیں رزق دیا تھا اسے اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ باندھتے ہوئے اپنے اوپر حرام کرلیا تحقیق وہ گمراہ ہو گئے اور ہدایت پانے والے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اپنی اولاد کو بےوقوفی، بےسمجھی سے قتل کیا اور اللہ پر بہتان لگا کر اس کی دی ہوئی روزی کو حرام ٹھہرایا انہوں نے نقصان اٹھایا۔ بیشک وہ گمراہ ہیں اور ہدایت پانے والے نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقینی طور پر سخت خسارے میں پڑگئے ہیں وہ لوگ جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو حماقت کی بناء پر بغیر کسی علم وسند کے، اور انہوں نے حرام ٹھہرا لیا ان چیزوں کو جو اللہ نے بھیجیں تھیں ان کو (اپنے کرم و عنایت) بہتان باندھ کر اللہ پر، یقیناً بھٹک گئے وہ اور نہ آئے سیدھی راہ پر

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے لاعلمی اور حماقت کی بنا پر اپنی اولادکومارڈالااوراللہ پر افترا باندھتے ہوئے اس رزق کو حرام قرار دیاجواللہ نے انہیں عطا کیا تھا ، یہ ایسے گمراہ ہیںجو ہدایت پر نہیں آسکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تباہ ہوئے وہ جو اپنی اولاد کو قتل کرتے ہیں احمقانہ جہالت سے ( ف۲۸۲ ) اور حرام ٹھہراتے ہیں وہ جو اللہ نے انہیں روزی دی ( ف۲۸۳ ) اللہ پر جھوٹ باندھنے کو ( ف۲۸٤ ) بیشک وہ بہکے اور راہ نہ پائی ( ف۲۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

واقعی ایسے لوگ برباد ہوگئے جنہوں نے اپنی اولاد کو بغیر علمِ ( صحیح ) کے ( محض ) بیوقوفی سے قتل کر ڈالا اور ان ( چیزوں ) کو جو اﷲ نے انہیں ( روزی کے طور پر ) بخشی تھیں اﷲ پر بہتان باندھتے ہوئے حرام کر ڈالا ، بیشک وہ گمراہ ہو گئے اور ہدایت یافتہ نہ ہو سکے

Translated by

Hussain Najfi

یقینا وہ لوگ بڑے گھاٹے میں ہیں جنہوں نے علم کے بغیر محض جہالت اور حماقت کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل کیا ۔ اور اللہ پر افترا پردازی کرکے اللہ کے دیے ہوئے رزق کو حرام قرار دیا بے شک وہ گمراہ ہوئے اور ہدایت یافتہ اور راہ یاب نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Lost are those who slay their children, from folly, without knowledge, and forbid food which Allah hath provided for them, inventing (lies) against Allah. They have indeed gone astray and heeded no guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who foolishly and ignorantly murdered their children, ascribed falsehood to God and made unlawful what He had given to them for their sustenance, have certainly lost much. They had gone far away from the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed lost are they who have killed their children, foolishly, without knowledge, and (they) have forbidden that which Allah has provided for them, inventing a lie against Allah. They have indeed gone astray and were not guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They are lost indeed who kill their children foolishly without knowledge, and forbid what Allah has given to them forging a lie against Allah; they have indeed gone astray, and they are not the followers of the right course.

Translated by

William Pickthall

They are losers who besottedly have slain their children without knowledge, and have forbidden that which Allah bestowed upon them, inventing a lie against Allah. They indeed have gone astray and are not guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग घाटे में पड़ गए जिन्होंने अपनी औलाद को क़त्ल किया नादानी से बग़ैर किसी इल्म के और उन्होंने उस रिज़्क़ को हराम कर लिया जो अल्लाह ने उनको दिया था अल्लाह पर बोहतान बाँधते हुए, वे गुमराह हो गए और हिदायत पाने वाले न बने।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

واقعی خرابی میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو محض براہ حماقت بلاکسی سند کے قتل کرڈالا اور جو حلال چیزیں ان کو اللہ تعالیٰ نے کھانے پینے کو دی تھیں ان کو حرام کرلیا محض اللہ تعالیٰ پر افترا باندھنے کے طور پر بیشک یہ لوگ گمراہی میں پڑگئے اور کبھی راہ پر چلنے والے نہیں ہوئے۔ (7) (140)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک ان لوگوں نے نقصان اٹھایا جنہوں نے اپنی اولاد کو حماقت اور بےعلمی سے قتل کیا اور اللہ نے انہیں جو کچھ دیا تھا اسے اللہ پر جھوٹ باندھتے ہوئے حرام ٹھہرالیا۔ یقیناً گمراہ ہوگئے اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے۔ “ (١٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقینا خسارے میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو جہالت اور نادانی کی وجہ سے قتل کیا اور اللہ کے دیئے ہوئے رزق کو اللہ پر افتراء پردازی کر کے حرام ٹھہرا لیا ۔ یقینا وہ بھٹک گئے اور ہر گز وہ راہ راست پانے والوں میں سے نہ تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک وہ لوگ خسارہ میں پڑگئے جنہوں نے اپنی اولاد کو بےوقوفی سے بغیر علم کے قتل کیا اور اللہ نے انہیں جو رزق عطا فرمایا اللہ پر بہتان باندھتے ہوئے اسے حرام قرار دے دیا بیشک وہ لوگ گمراہ ہوئے اور وہ ہدایت پرچلنے والے نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک خراب ہوئے جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو نادانی سے بغیر سمجھے اور حرام ٹھہرا لیا اس رزق کو جو اللہ نے ان کو دیا بہتان باندھ کر اللہ پر بیشک وہ گمراہ ہوئے اور نہ آئے سیدھی راہ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا وہ لوگ سخت خسارے میں پڑگئے جنہوں نے اپنی اولاد کو بےوقوفی سے بےجانے بوجھے قتل کر ڈالا اور اللہ نے جو روزی ان کو دی تھی اس کو محض خدا پر بہتان باندھ کر حرام کرلیا بلاشبہ یہ لوگ گمراہی میں مبتلا رہے اور کبھی سیدھی راہ نہ چلے