NounPersonal Pronoun

حَصَادِهِۦ

(of) its harvest

اس کی کٹائی کے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
حَصَدَ
يَحْصُدُ
اُحْصُدْ
حَاصِد
مَحْصُوْد
حَصْد/حَصَاد
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَصَدُ وَالْحَصَادُ کے معنیٰ کھیتی کاٹنے کے ہیں یہ زَمَنَ الْحَصَادِ وَالْحِصَادِ یہ (زَمَنَ الْجَدَادِ وَالْجِدَاد کی طرح (بکسرہ حاوفتحہا) دونوں طرح آتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ اٰتُوۡا حَقَّہٗ یَوۡمَ حَصَادِہٖ ) (۶:۱۴۱) اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو۔ میں وہ کھیتی مراد ہے جو اس کے صحیح وقت میں کاٹی گئی ہو۔ (1) مگر آیت : (حَتّٰۤی اِذَاۤ اَخَذَتِ الۡاَرۡضُ زُخۡرُفَہَا وَ ازَّیَّنَتۡ وَ ظَنَّ اَہۡلُہَاۤ اَنَّہُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَیۡہَاۤ ۙ اَتٰہَاۤ اَمۡرُنَا لَیۡلًا اَوۡ نَہَارًا فَجَعَلۡنٰہَا حَصِیۡدًا کَاَنۡ لَّمۡ تَغۡنَ بِالۡاَمۡسِ) (۱۰:۲۴) یہاں تک کہ زمین سبزے سے خوشنما اور آراستہ ہوگئی اور زمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے اس کو کاٹ (کر ایسا کر) ڈالا گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔ میں حَصِیْد سے مراد وہ کھیتی ہے جو بیوقت افساد اور تباہی کی غرض سے کاٹی گئی ہو۔ اور اسی سے حَصَدَھُمْ السَّیْفُ کا استعارہ ہے یعنی تلوار نے انہیں تباہ کردیا۔ اور آیت کریمہ: (مِنۡہَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیۡدٌ ) (۱۱:۱۰۰) ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا۔ میں حَصِیْد سے تباہ و برباد کی ہوئی بستیاں مراد ہیں۔ جیساکہ ایت کریمہ: (فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا) (۶:۴۵) میں اشارہ پایا جاتا ہے اور حَبَّ الْحَصِیْد سے مراد اناج ہے اور حدیث میں ہے(2) (۸۴) وَھَلْ یَکُبُّ النَّاسَ عَلٰی مَنَاخِرِھِمْ فِی النَّارِ اِلَّا حَصَآئِدُ اَلْسِنَتِھِمْ: لوگوں کو دوزخ میں اوندھے منہ صرف وہی گرائے گا جو ان کی زبانوں نے کاٹا ہوگا۔ یہاں زبان کے ساتھ حصائد کا لفظ بطور استعارہ استعمال ہوا ہے۔ اور اسی سے حَبْلٌ مَّحْصُورٌ (رسن محکم تافتہ) وَدِرْعٌ حَصْدَائُ: (زرہ تنگ حلقہ و محکم تافتہ) وَشَجَرَۃٌ حَصْدائُ: (درخت بسیار برگ) کے محاورات ہیں۔ تَحَصَّدَالْقَومُ: لوگوں کا جمع ہوکر ایک دوسرے سے قوت حاصل کرنا۔

Lemma/Derivative

1 Results
حَصاد
Surah:6
Verse:141
اس کی کٹائی کے
(of) its harvest