Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 141

سورة الأنعام

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَ جَنّٰتٍ مَّعۡرُوۡشٰتٍ وَّ غَیۡرَ مَعۡرُوۡشٰتٍ وَّ النَّخۡلَ وَ الزَّرۡعَ مُخۡتَلِفًا اُکُلُہٗ وَ الزَّیۡتُوۡنَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِہًا وَّ غَیۡرَ مُتَشَابِہٍ ؕ کُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِہٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَ اٰتُوۡا حَقَّہٗ یَوۡمَ حَصَادِہٖ ۫ ۖوَ لَا تُسۡرِفُوۡا ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۙ

And He it is who causes gardens to grow, [both] trellised and untrellised, and palm trees and crops of different [kinds of] food and olives and pomegranates, similar and dissimilar. Eat of [each of] its fruit when it yields and give its due [zakah] on the day of its harvest. And be not excessive. Indeed, He does not like those who commit excess.

اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے وہ بھی جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے ہیں اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن میں کھانے کی چیزیں مختلف طور کی ہوتی ہیں اور زیتون اور انار جو باہم ایک دوسر ےکے مشابہ بھی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے مشابہ نہیں بھی ہوتے ان سب کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وہ نکل آئے اور اس میں جو حق واجب ہے وہ اس کے کاٹنے کے دن دیا کرو اور حد سے مت گزرو یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو نا پسند کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡشَاَ
پیدا کئے
جَنّٰتٍ
باغات
مَّعۡرُوۡشٰتٍ
چھتریو ں پر چڑھائے ہوئے
وَّغَیۡرَ
اور غیر
مَعۡرُوۡشٰتٍ
چھتریو ں پر چڑھائے ہوئے
وَّالنَّخۡلَ
اور کجھور کے درخت
وَالزَّرۡعَ
اور کھیتی
مُخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اُکُلُہٗ
پھل اس کے
وَالزَّیۡتُوۡنَ
اور زیتون
وَالرُّمَّانَ
اور انار
مُتَشَابِہًا
آپس میں ملتے جلتے
وَّغَیۡرَ
اور نہ
مُتَشَابِہٍ
ملتے جلتے
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ ثَمَرِہٖۤ
اس کے پھل میں سے
اِذَاۤ
جب
اَثۡمَرَ
پھل لائے
وَاٰتُوۡا
اور دو
حَقَّہٗ
اس کا حق
یَوۡمَ
دن
حَصَادِہٖ
اس کی کٹائی کے
وَلَا
اور نہ
تُسۡرِفُوۡا
تم اسراف کرو
اِنَّہٗ
بے شک وہ
لَایُحِبُّ
نہیں پسند کرتا
الۡمُسۡرِفِیۡنَ
اسراف کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡشَاَ
پیدا کیا
جَنّٰتٍ
باغات کو
مَّعۡرُوۡشٰتٍ
چھجوں پر چڑھائے ہوئے
وَّغَیۡرَ مَعۡرُوۡشٰتٍ
اور چھجوں پر نہ چڑھائے ہوئے
وَّالنَّخۡلَ
اور کھجوروں کو
وَالزَّرۡعَ
اور کھیتوں کو
مُخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اُکُلُہٗ
پھل اس کے
وَالزَّیۡتُوۡنَ
اور زیتون کو
وَالرُّمَّانَ
اور انار کو
مُتَشَابِہًا
باہم ملتے جلتے
وَّغَیۡرَ
اور نہ
مُتَشَابِہٍ
ملتے جلتے
کُلُوۡا
تم کھاؤ
مِنۡ ثَمَرِہٖۤ
اس کے پھلوں میں سے
اِذَاۤ
جب
اَثۡمَرَ
وہ پھل لائیں
وَاٰتُوۡا
اور تم ادا کرو
حَقَّہٗ
حق اس کا
یَوۡمَ
دن
حَصَادِہٖ
اس کی کٹائی کے
وَلَا
اور نہ
تُسۡرِفُوۡا
تم حد سے گزرو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَایُحِبُّ
نہیں پسند کرتا
الۡمُسۡرِفِیۡنَ
حد سے گزرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And He it is who causes gardens to grow, [both] trellised and untrellised, and palm trees and crops of different [kinds of] food and olives and pomegranates, similar and dissimilar. Eat of [each of] its fruit when it yields and give its due [zakah] on the day of its harvest. And be not excessive. Indeed, He does not like those who commit excess.

اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے وہ بھی جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے ہیں اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن میں کھانے کی چیزیں مختلف طور کی ہوتی ہیں اور زیتون اور انار جو باہم ایک دوسر ےکے مشابہ بھی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے مشابہ نہیں بھی ہوتے ان سب کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وہ نکل آئے اور اس میں جو حق واجب ہے وہ اس کے کاٹنے کے دن دیا کرو اور حد سے مت گزرو یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو نا پسند کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے دونوں طرح کے باغات پیدا کئے ایک وہ جن کی بیلیں ٹٹیوں پر چڑھائی جاتی ہیں۔ دوسرے وہ درخت جو خود اپنے تنے پر کھڑے ہوتے ہیں (ان کی بیل نہیں ہوتی جو ٹٹیوں پر چڑھائی جائے) نیز کھجوریں اور کھیتیاں پیدا کیں جن سے کئی طرح کے ماکولات حاصل ہوتے ہیں۔ نیز اس نے زیتون اور انار پیدا کئے جن کے پھل اور مزا ملتے جلتے بھی ہوتے ہیں اور مختلف بھی۔ جب یہ درخت پھل لائیں تو ان سے خود بھی کھاؤ اور فصل اٹھاتے وقت ان میں سے اللہ کا حق بھی ادا کرو۔ اور بےجا خرچ نہ کرو۔ کیونکہ اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے باغات کوپیداکیاچھجوں پرچڑھائے ہوئے اورنہ چڑھائے ہوئے اور کھجوروں کواورکھیتوں کوکہ اس کے پھل مختلف ہوتے ہیں اورزیتون اورانارکوباہم ملتے جلتے بھی ہیں اورنہ ملتے جلتے بھی۔جب وہ پھل لائیں اُن کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وہ پھل لائیں اُس کی کٹائی کے دن اﷲ تعالیٰ کاحق اداکرواورحدسے نہ گزرویقینااﷲ تعالیٰ حدسے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who has created gardens trellised and untrellised, and date-palms and crops with a varie¬ty of edibles, and the olive and the pomegranate, simi¬lar and not similar to each other. Eat of its fruit when it bears fruit, and pay its due on the day of harvest, and do not be extravagant. Surely, Allah does not like the extravagant.

اور اسی نے پیدا کئے باغ جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی کہ مختلف ہیں ان کے پھل اور پیدا کیا زیتون کو اور انار کو ایک دوسرے کے مشابہ اور جداجدا بھی کھاؤ ان کے پھل میں سے جس وقت پھل لاویں اور ادا کرو ان کا حق جس دن ان کو کاٹو اور بیجا خرچ نہ کرو اس کو خوش نہیں آتے بیجا خرچ کرنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے (اللہ) جس نے پیدا کیے باغات وہ بھی جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور اور کھیتی جس کے ذائقے مختلف ہیں اور زیتون اور انار ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی اور مختلف بھی کھایا کرو ان کے پھلوں میں سے جبکہ وہ پھل دیں اور اللہ کا حق ادا کرو ان کے کاٹنے (اور توڑنے) کے دن اور بےجا خرچ نہ کرو یقیناً اللہ کو بےجا خرچ کرنے والے پسند نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who has brought into being gardens - the trellised and untrellised - and the palm trees, and crops, all varying in taste, and. the olive and pomegranates, all resembling one another and yet so different. Eat of their fruits when they come to fruition and pay His due on the day of harvesting. And do not exceed the proper limits, for He does not love those who exceed the proper limits.

وہ اللہ ہی ہے جس نے طرح طرح کے باغ اور تاکستان 116 اور نخلستان پیدا کیے ، کھیتیاں اگائیں جن سے قسم قسم کے ماکولات حاصل ہوتے ہیں ، زیتون اور انار کے درخت پیدا کیے جن کے پھل صورت میں مشابہ اور مزے میں مختلف ہوتے ہیں ۔ کھاؤ ان کی پیداوار جب کہ یہ پھلیں ، اور اللہ کا حق ادا کرو جب ان کی فصل کاٹو ، اور حد سے نہ گزرو کہ اللہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے باغات پیدا کیے جن میں سے کچھ ( بیل دار ہیں جو ) سہاروں سے اوپر چڑھائے جاتے ہیں ، اور کچھ سہاروں کے بغیر بلند ہوتے ہیں ، اور نخلستان اور کھیتیاں ، جن کے ذائقے الگ الگ ہیں ، اور زیتون اور انار ، جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں ، اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۔ ( ٧٢ ) جب یہ درخت پھل دیں تو ان کے پھلوں کو کھانے میں استعمال کرو ، اور جب ان کی کٹائی کا دن آئے تو اللہ کا حق ادا کرو ، ( ٧٣ ) اور فضول خرچی نہ کرو ۔ یاد رکھو ، وہ فضول خرچ لوگوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جس نے باغ پیدا کیے چھتریوں پر چرھے ہوئے اور بےچڑھے ہوئے 3 اور کھجور کے درخت اور کھیت (اناج کے) جن کے پھل طرح طرح کے ہیں ہر ایک کا مزا جدا ہے اور زیتون اور انار جو دیکھنے میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور مزے میں نہیں ملتے (اے بندو) جب یہ درخت اور بیلیں اور کھیت پھلیں تو ان کا پھل کھاؤ اور جس دن کٹیں (یا توڑے جائیں) ان کا حق ادا کردو 4 اور بیجا مت اڑاؤ 5 (اسراف نہ کرو) کیونکہ اللہ تعالیٰ بےجا اڑانے والوں کو پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ذات ہے جس نے باغات پیدا فرمائے جو چھتریوں پہ چڑھائے جاتے ہیں اور چھتریوں پر نہیں بھی چڑھائے جاتے اور کھجوریں اور مختلف قسم کے کھانے کی چیزیں کھیتوں میں اور زیتون اور انار جو (بعض اوصاف میں) ملتے جلتے ہیں اور (بعض میں) نہیں ملتے۔ جب پھل لائیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن انہیں توڑنے لگو تو ان (غرباء) کا حق بھی ادا کرو اور بےجانہ اڑاؤ یقینا وہ بےجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ) وہی ہے جس نے طرح طرح کے باغ پیدا کئے۔ وہ بھی جو مچانوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو مچانوں پر نہیں چڑھائے جاتے ۔ اور نخلستان اور کھیتیاں جن سے انواع و اقسام کی غذائیں حاصل ہوتی ہیں اور زیتون اور انار ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی اور پھر الگ الگ بھی۔ ان کے پھل کھائو جب وہ پھل دینے لگیں۔ اور ان کے (شرعی) حقوق ادا کرو جب انہیں کاٹو مگر فضول خرچی نہ کرو۔ بےجا خرچ کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who hath produced gardens, trellised and untrellised, and the date-palm and the corn of varied produce, and the olives and the pomegranates alike and unlike. Eat of the fruit thereof when it fruiteth, and give the due thereof on the day of its harvesting; and waste not; verily He approveth not the wasters.

اور وہ وہی (اللہ) تو ہے جس نے باغ پیدا کئے (ٹیٹوں پر) چڑھائے ہوئے اور بغیر چڑھائے ہوئے اور کھجور کے درخت اور کھیتی کہ ان کے کھانے کی چیزیں مختلف ہوتی ہیں اور زیتوں اور انار باہم مشابہ (بھی) اور غیر مشابہ (بھی) ۔ اس کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وہ نکل آئے اور اس کا حق (شرعی) اس کے کاٹنے کے دن ادا کردیا کرو ۔ اور اسراف مت کرو بیشک اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی خدا ہے جس نے باغ پیدا کیے ، کچھ ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں ، کچھ نہیں چڑھائے جاتے ، اور کھجور اور کھیتی پیدا کی مختلف النوع پیداوار کی اور زیتون اور انار ، باہمدگر ملتے جلتے بھی اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ، ان کے پہلوں سے فائدہ اٹھاؤ جب وہ پھلیں اور اس کی کٹائی کے وقت اس کا حق ادا کرو اور اسراف نہ کرو ۔ بیشک اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہی ہے جس نے چھپروں پر چڑھائے ہوئے باغات پیدا کیے اور کھجور اور کھیتی جس کے طرح طرح کے پھل ہیں اور زیتون اور آنار آپس میں ملتے جلتے بھی اور مختلف بھی ۔ جب پھلدار ہو جا ئے تو اس کے پھل کھائو اور کھیتی کے کٹنے کے دن اس کا حق ادا کر دو اور فضول خرچی نہ کرو بیشک وہ فضول خرچیاں کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے، چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور زمین پر پھیلے ہوئے بھی اور کھجور اور کھیتی جن سے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں۔ (نیز) زیتون اور انار (بھی) پیدا کیے جو بعض لحاظ سے آپس میں ملتے جلتے ہیں اور بعض لحاظ سے نہیں ملتے۔ جب یہ درخت پھل دیں تو ان کے پھل کھائو اور جس دن پھل توڑو اور کھیتی کاٹو تو اللہ کا حق اس میں سے ادا کرو۔ بےجا نہ اڑانا کہ فضول خرچ لوگوں کو اللہ دوست نہیں رکھتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اللہ وہی ہے جس نے پیدا فرمائے طرح طرح کے عظیم الشان باغات، وہ بھی جو چھتوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور وہ بھی جو نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی بھی، جن سے کھانے کی طرح طرح کی چیزیں حاصل کی جاتی ہیں، اور (اسی نے پیدا فرمایا) زیتون اور انار کو بھی، جو کہ آپس میں ملتے جلتے بھی ہیں اور جدا جدا بھی) ، کھاؤ تم اس کے پھلوں میں سے جب کہ وہ پھل دے، اور ادا کرو اس کا حق جس دن اسے کاٹو، اور حد سے نہ بڑھو، بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا حد سے بڑھنے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے باغات پیداکئے جن کی بیلیں لپٹ جاتی ہیں دوسرے وہ درخت جو خوداپنے تنے پر کھڑے ہوتے ہیں نیز کھجوریں اور کھیتیاں پیدا کیں جن کے دانے اور پھل مختلف قسم کے ہوتے ہیں نیز اس نے زیتون اور انار پیدا کئے جن میں سے بعض ایک دوسرے کے متشابہ ہوتے ہیں اور بعض مشابہ نہیں ہوتے ، جب یہ درخت پھل لائیں توان سے خود بھی کھائو اور فصل کاٹنے کے دن اس کی زکوۃ دو اور فضول خرچی نہ کروبے شک وہ فضول خرچی کرنے والوں کو پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے پیدا کیے باغ کچھ زمین پر چھئے ( چھائے ) ہوئے ( ف۲۸٦ ) اور کچھ بےچھئے ( پھیلے ) اور کھجور اور کھیتی جس میں رنگ رنگ کے کھانے ( ف۲۸۷ ) اور زیتون اور انار کسی بات میں ملتے ( ف۲۸۸ ) اور کسی میں الگ ( ف۲۸۹ ) کھاؤ اس کا پھل جب پھل لائے اور اس کا حق دو جس دن کٹے ( ف۲۹۰ ) اور بےجا نہ خرچو ( ف۲۹۱ ) بیشک بےجا خرچنے والے اسے پسند نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے برداشتہ اور غیر برداشتہ ( یعنی بیلوں کے ذریعے اوپر چڑھائے گئے اور بغیر اوپر چڑھائے گئے ) باغات پیدا فرمائے اور کھجور ( کے درخت ) اور زراعت جس کے پھل گوناگوں ہیں اور زیتون اور انار ( جو شکل میں ) ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور ( ذائقہ میں ) جداگانہ ہیں ( بھی پیدا کئے ) ۔ جب ( یہ درخت ) پھل لائیں تو تم ان کے پھل کھایا ( بھی ) کرو اور اس ( کھیتی اور پھل ) کے کٹنے کے دن اس کا ( اﷲ کی طرف سے مقرر کردہ ) حق ( بھی ) ادا کر دیا کرو اور فضول خرچی نہ کیا کرو ، بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( اللہ ) وہی ہے ۔ جس نے طرح طرح کے باغات پیدا کیے ( ٹیٹوں پر ) چڑھائے ہوئے بھی اور بغیر چڑھائے ہوئے بھی اور کھجور کے درخت اور طرح طرح کی کھیتی جس کے مزے مختلف ہیں اور زیتون اور انار جو مشابہ بھی ہیں اور غیر مشابہ بھی اس کے پھلوں میں سے کھاؤ جب وہ پھلیں اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو اور اسراف مت کرو کیونکہ وہ ( خدا ) اسراف کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who produceth gardens, with trellises and without, and dates, and tilth with produce of all kinds, and olives and pomegranates, similar (in kind) and different (in variety): eat of their fruit in their season, but render the dues that are proper on the day that the harvest is gathered. But waste not by excess: for Allah loveth not the wasters.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has created all kinds of gardens, those raised on trellises and those without, palm-trees and the crops of different seasons, and olives and pomegranates of all types. You may eat their fruits that they produce but pay God's share on the harvest day. Do not be excessive for God does not love those who are excessive.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is He Who produces gardens Ma`rushat and not Ma`rushat, and date palms, and crops of different shape and taste, and olives, and pomegranates, similar, and different. Eat of their fruit when they ripen, but pay the due thereof on the day of their harvest, and waste not by extravagance. Verily, He likes not the wasteful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who produces gardens (of vine), trellised and untrellised, and palms and seed-produce of which the fruits are of various sorts, and olives and pomegranates, like and unlike; eat of its fruit when it bears fruit, and pay the due of it on the day of its reaping, and do not act extravagantly; surely He does not love the extravagant.

Translated by

William Pickthall

He it is Who produceth gardens trellised and untrellised, and the date-palm, and crops of divers flavour, and the olive and the pomegranate, like and unlike. Eat ye of the fruit thereof when it fruiteth, and pay the due thereof upon the harvest day, and be not prodigal. Lo! Allah loveth not the prodigals.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वह अल्लाह ही है जिसने ऐसे बाग़ात पैदा किए (जिनमें से) कुछ टट्टियों पर चढ़ाए जाते हैं और कुछ नहीं चढ़ाए जाते, और खजूर के दरख़्त और खेती कि उसके खाने की चीज़ें मुख़्तलिफ़ होती हैं और ज़ैतून और अनार बाहम मिलते-जुलते भी और एक-दूसरे से मुख़्तलिफ़ भी, खाओ उनकी पैदावार जबकि वे फलें और अल्लाह का हक़ अदा करो उसके काटने के दिन, और फ़ज़ूलख़र्ची न करो बेशक अल्लाह फ़ज़ूलख़र्ची करने वालों कों पसंद नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی (الله پاک) ہے جس نے باغات پیدا کیے وہ بھی ٹیٹون پر چڑھائے جاتے ہیں (جیسے انگور) اور وہ بھی جو ٹیٹون پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن میں کھانے کی چیزیں مختلف طور کی ہوتی ہیں۔ اور زیتون کو اور انار جو (انار انار) باہم اور (زیتون زیتون) باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوتے ہیں اور (کبھی) ایک دوسرے کے مشابہ نہیں بھی ہوتے ان سب کی پیداوار کھاؤ جب وہ نکل آوے اور اس میں جو حق (شرع سے) واجب ہے وہ اس کے کاٹنے ( اور توڑنے) کے دن (مسکینون کو) دیا کرو (8) اور حد سے مت گزرویقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو نہ پسند کرتے ہیں۔ (141)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کیے چھپروں پر چڑھائے ہوئے اور نہ چڑھائے ہوئے اور کھجور کے درخت اور کھیتی جن کے پھل مختلف ہیں اور زیتون اور انار ایک دوسرے سے ملتے جلتے اور نہ ملتے جلتے۔ اس کے پھل میں سے کھاؤ جب پھل لائے اور اس کے کاٹنے کے دن اس کا حق ادا کرو اور حد سے نہ گزرو یقیناً اللہ حد سے گزرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔ “ (١٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس نے طرح طرح کے باغ اور تاکستان اور نخلستان پیدا کئے ۔ کھیتیاں اگائیں جن سے قسم قسم کے ماکولات حاصل ہوتے ہیں ‘ زیتون اور انار کے درخت پیدا کئے جن کے پھل صورت میں مشابہ اور مزے میں مختلف ہوتے ہیں ۔ کھاؤ اس کی پیداوار جب کہ یہ پھلیں اور اللہ کا حق ادا کرو ‘ جب ان کی فصل کاٹو ‘ اور حد سے نہ گزرو کہ اللہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ وہی ہے جس نے باغیچے پیدا فرمائے جو چڑھائے جاتے ہیں چھپریوں پر، اور ایسے بھی ہیں جو چھپریوں پر نہیں چڑھائے جاتے، اور پیدا فرمائے کھجور کے درخت اور کھیتی جس میں مختلف قسم کے کھانے کی چیزیں ہیں اور پیدا فرمایا زیتون کو اور انار کو جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں اور غیر مشابہ بھی ہیں۔ کھاؤ ان کے پھلوں سے جبکہ پھل لائیں اور کٹائی کے دن اس کا حق دے دو اور فضول خرچی نہ کرو۔ فضول خرچی کرنے والوں کو اللہ پسند نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی نے پیدا کئے باغ جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی کہ مختلف ہیں ان کے پھل اور پیدا کیا زیتون کو اور انار کو ایک دوسرے کے مشابہ اور جدا جدا بھی کھاؤ ان کے پھل میں سے جس وقت پھل لاویں اور ادا کرو ان کا حق جس دن ان کو کاٹو اور بےجا خرچ نہ کرو اس کو خوش نہیں آتے بیجا خرچ کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ کی وہ ذات ہے جس نے ایسے باغات پیدا کئے جن کی بیلیں ٹیٹوں پر چڑھائی جاتی ہیں اور ایسے باغ بھی جن کی بیلیں ٹیٹوں پر نہیں چڑھائی جاتیں اور کھجور کے درخت بھی پیدا کئے اور کھیتی بھی ان سب کے پھل مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور زیتون اور انار کو پیدا کیا جو ایک دوسرے کے مشابہ بھی ہیں اور غیر مشابہ بھی ان سب چیزوں کے پھل کھائو جب یہ پھل لائیں اور ان میں سے کٹائی کے دن مقررہ حق اد ا کردیا کرو اور حد سے نہ بڑھو یقین جانو کہ وہ حد سے پڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا