Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 142

سورة الأنعام

وَ مِنَ الۡاَنۡعَامِ حَمُوۡلَۃً وَّ فَرۡشًا ؕ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۴۲﴾ۙ

And of the grazing livestock are carriers [of burdens] and those [too] small. Eat of what Allah has provided for you and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.

اور موایشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے ( پیدا ) کیے ہیں جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے کھاؤ اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو بلا شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَمِنَ الاَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا ... And of the cattle (are some) for burden and (some smaller) for Farsh. means, He created cattle for you, some of which are suitable for burden, such as camels, and some are Farsh. Ath-Thawri narrated that Abu Ishaq said that Abu Al-Ahwas said that Abdullah said that; `animals for burden' are the camels that are used for carrying things, while, `Farsh', refers to small camels. Al-Hakim recorded it and said, "Its chain is Sahih and they did not record it." Abdur-Rahman bin Zayd bin Aslam said that; `animals for burden' refers to the animals that people ride, while, `Farsh' is that they eat (its meat) and milk it. The sheep is not able to carry things, so you eat its meat and use its wool for covers and mats (or clothes). This statement of Abdur-Rahman is sound, and the following Ayat testify to it, أَوَلَمْ يَرَوْاْ أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَأ أَنْعـماً فَهُمْ لَهَا مَـلِكُونَ وَذَلَّلْنَـهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ Do they not see that We have created for them of what Our Hands have created, the cattle, so that they are their owners. And We have subdued them unto them so that some of them they have for riding and some they eat. (36:71-72) and, وَإِنَّ لَكُمْ فِى الاٌّنْعَـمِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُمْ مِّمَّا فِى بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَأيِغًا لِلشَّارِبِينَ And verily, in the cattle, there is a lesson for you. We give you to drink of that which is in their bellies, from between excretions and blood, pure milk; palatable to the drinkers. (16:66) until, وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَأ أَثَـثاً وَمَتَـعاً إِلَى حِينٍ And of their wool, fur and hair, furnishings and articles of convenience, comfort for a while. (16:80) Eat the Meat of These Cattle, But Do Not Follow Shaytan's Law Concerning Them Allah said, ... كُلُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّهُ ... Eat of what Allah has provided for you, of fruits, produce and cattle. Allah created all these and provided you with them as provision. ... وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ... and follow not the footsteps of Shaytan. meaning, his way and orders, just as the idolators followed him and prohibited fruits and produce that Allah provided for them, claiming that this falsehood came from Allah. ... إِنَّهُ لَكُمْ ... Surely, he is to you, meaning; Shaytan, O people, is to you, ... عَدُوٌّ مُّبِينٌ an open enemy. and his enmity to you is clear and apparent. Allah said in other Ayat, إِنَّ الشَّيْطَـنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوّاً إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُواْ مِنْ أَصْحَـبِ السَّعِيرِ Surely, Shaytan is an enemy to you, so take (treat) him as an enemy. He only invites his Hizb (followers) that they may become the dwellers of the blazing Fire. (35:6) and, يَـبَنِى ادَمَ لاَ يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَـنُ كَمَأ أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْءَتِهِمَأ O Children of Adam! Let not Shaytan deceive you, as he got your parents out of Paradise, stripping them of their raiment, to show them their private parts. (7:27) and, أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَأءَ مِن دُونِى وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِيْسَ لِلظَّـلِمِينَ بَدَلاً Will you then take him (Iblis) and his offspring as protectors and helpers rather than Me while they are enemies to you What an evil is the exchange for the wrongdoers. (18:50) There are many other Ayat on this subject.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

142۔ 1 حُمُولَۃً (بوجھ اٹھانے والے) مراد اونٹ، بیل، گدھا خچر وغیرہ ہیں، جو بار برداری کے کام آتے ہیں اور فَرْشًا سے مراد زمین سے لگے ہوئے جانور، جیسے بکری وغیرہ جس کا دودھ پیتے ہو گوشت کھاتے ہو۔ 142۔ 2 یعنی پھلوں کھیتوں اور چوپایوں سے۔ ان سب کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور انکو تمہاری خوراک بنایا ہے۔ 142۔ 3 جس طرح مشرکین اس کے پیچھے لگ گئے اور حلال جانوروں کو بھی اپنے اوپر حرام کرلیا گویا اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام یا حرام کو حلال کرلینا، یہ شیطان کی پیروی ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٥٤] حمولہ کے معنی باربر دار جانور جیسے اونٹ، بیل، گھوڑا، گدھا وغیرہ اور فرشاً بمعنی پست قد جانور جیسے بھیڑ بکری وغیرہ۔ ان میں سے حلال جانوروں کا گوشت کھا بھی سکتے ہو۔ اور شیطان کے قدموں پر چلنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کی حلت و حرمت اور ان کے کھانے یا نہ کھانے کے متعلق تم خود ہی اپنی طرف سے ضابطے نہ بنا ڈالو۔ جیسا کہ مشرکین مکہ کے بارے میں ایسی کئی صورتیں مذکور ہوچکی ہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے حلال و حرام اور ان کے کھانے یا نہ کھانے پر پابندیاں عائد کرنے والے اور ایجاد کرنے والے سب لوگوں کو شیطان قرار دیا ہے اور ایسے لوگوں کی باتیں ماننے والوں کو شیطان کے پیروکار۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّفَرْشًا : ” حَمُوْلَةً “ جن پر بوجھ لادا جاتا ہے، مثلاً اونٹ اور بیل اور ” فَرْشًا “ سے مراد زمین سے لگے ہوئے، جیسے بھیڑ اور بکری۔ (موضح) جیسا کہ اگلی آیات میں ان کی تصریح ہے۔ بیل کی پشت پر اگرچہ بوجھ نہیں لادا جاتا مگر وہ بہت بھاری بوجھ کھینچ کرلے جاتے ہیں، اسے بھی بوجھ لادنا کہہ لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کھیت اور چوپائے جو تمہیں عطا کیے ہیں تمہارے لیے حلال ہیں، انھیں کھاؤ اور شیطان کی پیروی مت کرو، جس کے بہکانے پر جاہل مشرکوں نے ان میں سے کئی قسموں کو حرام کر رکھا ہے، جیسا کہ اوپر گزرا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Mentioned in the previous verses was how astray the disbelievers of Makkah had gone when they had taken their self-carved, lifeless, insensate idols as partners in the Divinity of Allah as they made them share in animals created by Him and in many other blessings which were bestowed on them. Their transgression went to the limits when they would take out charities from these blessings as an act of wor¬ship, setting aside a portion for Allah and another for their idols. Then, they would employ different excuses to take out what belonged to the portion set aside for Allah and put it in the portion reserved for the idols. Similarly, there were many other ignorance-based arbitrary customs which they had given legal status. In the first (141) of the two verses quoted above, Allah Ta` ala men¬tions the wonders wrought by His perfect power in the form of what grows on the earth bringing forth the fruits of His creation. Similarly, in the second verse (142), pointed to was the creation of the different kinds of animals and cattle. Then, with this in view, comes the admo¬nition - how could a people become so sightless as to undermine their Powerful, Knowing and Aware Creator in favour of things that weak, inert and unaware, and start taking the later as His associates and partners. After that, they were guided towards the straight path, the most sound approach to life. They were told to understand that there was no partner or associate with Allah when He created and bestowed on them things which benefit them - how then, can they take them as sharers in the worship of Allah, something which has to be exclusively for Him? This was rank ingratitude for His blessings, and certainly an injustice. They should realize that it was Allah who bestowed these things on them. It was He who made them work for them so that they could use them as they wished and then, He made these things lawful for them. So, keeping these factors in view, it was their duty to re-member the right of Allah, and be grateful to Him whenever they ben¬efit from His blessings, and to stop making satanic thoughts and ig¬norance-based customs a part of their faith. Some Words and Their Meanings The word: اَنشَاَ (ansha&a) in the first verse means ` created.& The sec¬ond word: (ma` rushat) is from: عَرش (&arsh) which means to raise, to make go high. مَّعْرُ‌وشَاتٍ ` Ma` rushat& refers to vines of plants which are mounted on supports called trellis, such as, the grape, and some vegetables. In contrast, is: غَيْرَ‌ مَعْرُ‌وشَاتٍ (ghayra marushat: untrellised) which includes all plants the vines of which are not raised high - whether trees with trunk and without vines, or they may be with vines which spread on the ground and are not raised, such as, the melon. The word: النَّخْلَ (an-nakhl) means the date tree; الزَّرْ‌عَ (az-zar`) is crops of all kinds. The word: الزَّيْتُونَ (az-zaytun) is the name of the olive tree and of its fruit as well; and: الرُّ‌مَّانَ (ar-rumman) is pomegranate. In these verses, two kinds of farm or garden plants have been men¬tioned: (1) Those the vines of which are raised high, and (2) those the vines of which are not raised. The hint given is that Allah&s creation is full of wisdom and mystery. Here is the same soil, the same water, air, atmosphere, yet the plants that grow are different. Then, a variety was introduced through the processing, colouring and ripening of fruits, and by the employment of countless and complex properties embedded in them, some plants were designed to bear fruit only when their vines were raised up - and even if it does show up, it would not grow and survive, such as, the grape. Then, some plants were taught a grammar of growth so that their vines would not go up even if anyone tried to do that - and should it, by chance, climb up, the fruit will grow weak and wither away, as is the case with melons of all kinds. Cer¬tainly unusual is the phenomena when some trees were made to stand on strong trunks and taken as high as it would not be possible for hu¬man ingenuity to accomplish in. common practice. This talisman of trees is not simply accidental. It has wisdom, intention and mastery of execution behind it. Trees have properties and fruits have tempers. Some fruits grow and ripen in the soil and on the ground. A touch of soil would spoil others. Some of them find it necessary to hang by high branches, encounter fresh air, soak sunrays and starlight and get their colour. To each, nature has given a suitable system to perform by. فَتَبَارَ‌كَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ So blessed be Allah, the best of creators -23:14 After that, dates and crops were mentioned specially. The date fruit is usually eaten for pleasure. If one is hungry, it will serve as regular food. Crops from farms provide food grains for human beings and fodder for animals. After having mentioned these two, it was said: فَتَبَارَ‌كَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ (with a variety of edibles). Here, the pronoun in: أُكُلُهُ (ukuluhu) may be taken as referring back to: زَرع (zar`: crops), or to: نخل (nakhl : date-palms) as well. However, the sense includes both. Thus, the meaning is that there are different kinds of dates, and each kind has a different taste. As for crops, the kinds go to hundreds - and each kind has its own distinct taste, property and use. Their climate and land are the same yet there is a great difference in fruits produced. Then, each kind has a different set of properties and benefits, yet they are so unique in diversity. This is a phenomenon which compels even a man of ordinary insight to realize and accept that the Power and Being that created them is a Being beyond the parameters of comprehension, the measure of whose knowledge and wisdom cannot even be imagined by human beings. After that, two more things were mentioned: olive and pomegranate. Olive is fruit and vegetable both. The oil from olive is clean, transparent and delicate. It is better than most oils. Its properties, uses and benefits are numerous. In fact, it cures many ailments. Similarly, there are many properties and benefits of pomegranate which most people know. After mentioning these two fruits, it was said: مُتَشَابِهًا وَغَيْرَ‌ مُتَشَابِهٍ (similar and not similar). It means that some trees from among them bear fruits which, in terms of colour and taste, are similar to each other. Then, there are some others which have different colour and taste. That some pomegranate fruits are similar in colour, taste and size and some others are different holds true for olives too. Having mentioned kinds of trees and fruits, given there in this verse are two injunctions to be followed. The first one is a natural sat¬isfier of human desires. It was said: كُلُوا مِن ثَمَرِ‌هِ إِذَا أَثْمَرَ‌ (eat of its fruit when it bears fruit). The hint given is that the purpose of the Creator in creating this diverse array of fruits is not to fulfill any of His need. These have been created for their benefit. Therefore, they were wel¬come to eat and enjoy them. By adding: إِذَا أَثْمَرَ‌ (idha. athmara : when it bears fruit), it was pointed out that making the fruits come out of the branches of the tree was a job beyond them. However, when those fruits form and grow full with the permission of Allah, they become en-titled to eat them at that time, whether not ripe yet. The &Ushr of Land The second injunction given in this verse is: وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ (and pay its due on the day of its harvest). The word: اتوا (atu) means ` bring& or ` pay&; and: حَصَادِهِ (hasad) refers to the ` harvesting of crops& or ` picking of fruits.& And the pronoun in: حَقَّهُ (haqqahu : its due) applies to everything edible mentioned above. The sense of the verse is: Eat, drink and use these things, but remember to pay its due at the time of harvesting the crops or picking the fruit. ` Haqq& or ` due& denotes giving it as sadaqah or charity to the poor and needy - as it appears in another verse in the form of a general rule: وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ﴿٢٤﴾ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُ‌ومِ ﴿٢٥﴾ And in the properties of righteous people, there is a due right of the poor and needy - the asking and the non-asking - 70:24. Is this sadaqah referred to here means common charities known as Sadaqah and Khayrat, or the particular sadaqah known as ` the Zakah of the land& or ` Ushr? There are two sayings of authorities among Saha¬bah and Tabi` in in this matter. Some among them have favoured the first possibility. The reason given by them is that this verse is Makki and the obligation of Zakah came into force two years after the Hijrah to Madina al-Tayyibah. Therefore, ` haqq& at this place cannot apply to the ` haqq& of the Zakah of land. Some others among them have counted this verse as one of the Madani verses and, according to them, ` haqqah u& refers to the Zakah of the land which is ` Ushr. Tafsir authority, Ibn Kathir, in his Tafsir and Ibn al-Arabi in Ah¬kam al-Qur&an have resolved this by saying that, whether the verse is Makki or Madani, in both events, the verse could mean the Zakah of land, that is, ` Ushr - because, according to them, the initial injunction making Zakah obligatory had already been revealed in Makkah. The verse of Surah Al-Muzzammil which contains the injunction of Zakah is Makki by consensus. However, the rate and threshold (nisab) of Za¬kah was determined after the Hijrah. The present verse only tells us that Allah has made a due payable on the produce of the land. Its quantity has not been determined here. Therefore, as far as the quantity is concerned, this verse is brief. The conditions in Makkah al-Mu` azzamah were different. The determination of this quantity was not needed there because Muslims did not have the assurance of ac¬quiring the produce of their lands and fruit farms conveniently and in peace. So, during those days, the practice was no different that it used to be among people of charitable background who would give out part of their produce to the poor and needy who would gather around at the time of harvesting crops or picking fruits. No quantity was fixed for that purpose. That there was, even before Islam, the custom of such charitable giving from the land produce among other communities as well is mentioned in a verse of the Qur&an: إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ (Verily We have tried them as We tried the People Of the Garden, when they resolved to gather the fruits of the [ garden ] in the morning - 68:17 - AYA). It was two year after the Hijrah, when the Holy Prophet ex¬plained the details of the quantities and thresholds of wealth, property and Zakah under the guidance of Divine revelation, he also explained the Zakah of the land. This has been reported in all Hadith books on the authority of narrationsmmmm35 from Sayyidna Mu` adh ibn Jabal, Sayyidna Ibn ` Umar and Jabir ibn ` Abdullah (رضی اللہ تعالیٰ عنہم): مَا سَقَتِ السَّمَآُء فَفِیہِ العُشرُ وَ مَا سُقِیَ بِالسَّانِیَۃِ فَنِصفُ العُشرِ. It means ` in the lands watered by rains where not much effort is needed for irrigation, it is wajib to take out one-tenth of the produce as Zakah - and against lands which are irrigated with water from wells taking out one-twentieth of the produce is wajib (obligatory). In its Law of Zakah, the Shari` ah of Islam has used a basic princi¬ple in determining Zakah of all kinds. According to this principle, the quantity of Zakah on a produce involving less labour and expenditure increases while, with the increase in the labour and expenditure on a produce, the quantity of Zakah decreases in that proportion. Let us un-derstand it with the help of an example. If someone finds an ancient treasure, or hits on a gold or silver mine while prospecting, then, one-fifth of it will be due on him as Zakah - because the labour and expen¬diture factor is less while the produce is more. After that comes rain-depending land which has the lowest ratio of labour and expenditure. The Zakah for it was cut into half, that is, from one-fifth to one-tenth. After that there is the land irrigated with water from wells, or from ir¬rigation canals against payment. This causes an increase in labour and expenditure, so Zakah against it was reduced by another half, that is, one-twentieth. Then, there is common cash, gold or silver, and trad¬ing goods. Procuring and multiplying these cost a good deal and need added labour. Therefore, the Zakah for it was reduced by yet another half, that is, it was fixed at one-fortieth part. In the present verse of the Qur&an, and in the Hadith quoted above, no Nisab (threshold) for the produce of the land has been determined. Therefore, the juristic creed (Madhab) of Imam Abu Hanifah and Imam Ahmad ibn Hanbal is: On the produce of the land, whether less or more, taking out its Zakah is compulsory. There is a verse in Surah al-Baqarah which mentions the Zakah of land. But, there too, no Nisab (threshold) has been mentioned. Quoted below is the text of that verse: أَنفِقُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَ‌جْنَا لَكُم مِّنَ الْأَرْ‌ضِ 0 those who believe, spend of the good things you have earned and of what We have brought forth for you from the earth - 2:267. [ Comments on ` Ushr lands also appear under the verse quoted immediately above in Ma` ariful-Qur&an, English; Volume I, page 659] As for trading goods and cattle, the Nisab (threshold) was given by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) whereby there is no Zakah under 52-1/2 tola of sil¬ver (1 tola = 0.41 ounces = 11.6363 g) or under forty goats or five cam¬els. But, no Nisab has been determined concerning the produce of land in the Hadith cited above, therefore, it is Wajib to take out Zak ii of the land whether the produce is more or less, big or small. At the end of the verse (141) it was said: وَلَا تُسْرِ‌فُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِ‌فِين is That is, do not spend beyond limits because Allah Ta` ala does not like wasteful spenders. A question arises here. In case a person spends everything he has in the way of Allah, his wealth, even his life, this cannot be called ` Israf (extravagance). In fact, it would be difficult to say that, even by having done all that, one can be sure that he or she has done what was really the due of Allah! Then, what does this prohibition of ` Israf or extravagance at this place really mean? The answer is that extravagance in one department of life usually causes shortfall, short-coming or deficiency in other departments. One who spends extrava¬gantly to fulfill his desires generally ends up failing in his duty to ful¬fill the due rights of others. Prohibited here is this kind of shortcoming. It means that should a person give away whatever he has in the way of Allah and return wits empty hands, how is he going to fulfill the rights of his children, family and relatives, even those of his own self? Therefore, the rule of guidance given is that one should observe moderation even when spending in the way of Allah so that all due rights can be taken care of.

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَۃً وَّفَرْشًا۝ ٠ ۭ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ۝ ٠ ۭ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ۝ ١٤٢ ۙ نعم ( جانور) [ والنَّعَمُ مختصٌّ بالإبل ] ، وجمْعُه : أَنْعَامٌ ، [ وتسمیتُهُ بذلک لکون الإبل عندهم أَعْظَمَ نِعْمةٍ ، لكِنِ الأَنْعَامُ تقال للإبل والبقر والغنم، ولا يقال لها أَنْعَامٌ حتی يكون في جملتها الإبل ] «1» . قال : وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعامِ ما تَرْكَبُونَ [ الزخرف/ 12] ، وَمِنَ الْأَنْعامِ حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] ، وقوله : فَاخْتَلَطَ بِهِ نَباتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعامُ [يونس/ 24] فَالْأَنْعَامُ هاهنا عامٌّ في الإبل وغیرها . ( ن ع م ) نعام النعم کا لفظ خاص کر اونٹوں پر بولا جاتا ہے اور اونٹوں کو نعم اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ عرب کے لئے سب سے بڑی نعمت تھے اس کی جمع انعام آتی ہے لیکن انعام کا لفظ بھیڑ بکری اونٹ اور گائے سب پر بولا جاتا ہے مگر ان جانوروں پر انعام کا لفظ اس وقت بولا جاتا ہے ۔ جب اونٹ بھی ان میں شامل ہو ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعامِ ما تَرْكَبُونَ [ الزخرف/ 12] اور تمہارے لئے کشتیاں اور چار پائے بنائے ۔ وَمِنَ الْأَنْعامِ حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] اور چار پایوں میں بوجھ اٹھا نے والے ( یعنی بڑے بڑے بھی ) پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے ( یعنی چھوٹے چھوٹے بھی ۔ اور آیت کریمہ : ۔ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَباتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعامُ [يونس/ 24] پھر اس کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں ۔ مل کر نکلا ۔ میں انعام کا لفظ عام ہے جو تمام جانوروں کو شامل ہے ۔ فرش الفَرْشُ : بسط الثّياب، ويقال لِلْمَفْرُوشِ : فَرْشٌ وفِرَاشٌ. قال تعالی: الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِراشاً [ البقرة/ 22] ، أي : ذلّلها ولم يجعلها ناتئة لا يمكن الاستقرار عليها، والفِرَاشُ جمعه : فُرُشٌ. قال : وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ [ الواقعة/ 34] ، فُرُشٍ بَطائِنُها مِنْ إِسْتَبْرَقٍ [ الرحمن/ 54] . والفَرْشُ : ما يُفْرَشُ من الأنعام، أي : يركب، قال تعالی: حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] ، وكنّي بِالْفِرَاشِ عن کلّ واحد من الزّوجین، فقال النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم : «الولد للفراش» وفلان کريم المَفَارِشِ أي : النّساء . وأَفْرَشَ الرّجل صاحبه، أي : اغتابه وأساء القول فيه، وأَفْرَشَ عنه : أقلع، والفَرَاشُ : طير معروف، قال : كَالْفَراشِ الْمَبْثُوثِ [ القارعة/ 4] ، وبه شبّه فَرَاشَةُ القفل، والْفَرَاشَةُ : الماء القلیل في الإناء . ( ف ر ش ) الفرش ( ن ض ) کے اصل معنی کپڑے کو بچھانے کے ہیں لیکن بطور اسم کے ہر اس چیز کو جو بچھائی جائے فرش وفراش کہا جاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِراشاً [ البقرة/ 22] جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا ۔۔۔۔۔ بنایا یعنی قابل رہائش بنایا اور اسے ابھرا ہوا نہیں بنایا جس پر سکونت ناممکن ہو اور الفراش کی جمع فرس آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ [ الواقعة/ 34] اور اونچے اونچے فرشتوں میں ۔ فُرُشٍ بَطائِنُها مِنْ إِسْتَبْرَقٍ [ الرحمن/ 54] ایسے بچھو نوں پر جن کے استر طلس کے ہیں ۔۔۔۔ اور فرش سے مراد وہ جانور بھی ہوتے ہیں جو بار برداری کے قبال نہ ہوں جیسے فرمایا : ۔ حَمُولَةً وَفَرْشاً [ الأنعام/ 142] چوپایوں میں سے بڑی عمر کے جو بار برداری کے کام آتے ہیں اور چھوئی عمر جو بار برادری کا کام نہیں دیتے اور زمین میں لگے ہوئے ( یعنی چھوٹے چھوٹے ) بھی ۔ اور کنایہ کے طور پر فراش کا لفظ میاں بیوی میں سے ہر ایک پر بولا جاتا ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا الولد للفراش کہ بچہ خاوند کا ہے ۔ اور محاورہ ہے ۔ فلان کریمہ المفارش یعنی اس کی بیگمات اعلیٰ مرتبہ گی ہیں ۔ افرش الرجل صاحبہ اس نے اپنے ساتھی کی غیبت اور بد گوئی کی ۔ افرش عنہ کسی چیز سے رک جانا ( الفرشہ پروانہ تتلی وغیرہ اس کی جمع الفراش آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ كَالْفَراشِ الْمَبْثُوثِ [ القارعة/ 4] جیسے بکھرے ہوئے پتنگے ۔ اور تشبیہ کے طور پر تالے کے کنڈے کو بھی فراشۃ القفل کہا جاتا ہے نیز فراشۃ کے معنی بر تن میں تھوڑا سا پانی کے بھی آتے ہیں ۔ رزق الرِّزْقُ يقال للعطاء الجاري تارة، دنیويّا کان أم أخرويّا، وللنّصيب تارة، ولما يصل إلى الجوف ويتغذّى به تارة ، يقال : أعطی السّلطان رِزْقَ الجند، ورُزِقْتُ علما، قال : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] ، أي : من المال والجاه والعلم، ( ر ز ق) الرزق وہ عطیہ جو جاری ہو خواہ دنیوی ہو یا اخروی اور رزق بمعنی نصیبہ بھی آجاتا ہے ۔ اور کبھی اس چیز کو بھی رزق کہاجاتا ہے جو پیٹ میں پہنچ کر غذا بنتی ہے ۔ کہاجاتا ہے ۔ اعطی السلطان رزق الجنود بادشاہ نے فوج کو راشن دیا ۔ رزقت علما ۔ مجھے علم عطا ہوا ۔ قرآن میں ہے : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] یعنی جو کچھ مال وجاہ اور علم ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے صرف کرو تبع يقال : تَبِعَهُ واتَّبَعَهُ : قفا أثره، وذلک تارة بالجسم، وتارة بالارتسام والائتمار، وعلی ذلک قوله تعالی: فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] ( ت ب ع) تبعہ واتبعہ کے معنی کے نقش قدم پر چلنا کے ہیں یہ کبھی اطاعت اور فرمانبرداری سے ہوتا ہے جیسے فرمایا ؛ فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] تو جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ غمناک ہونگے خطو خَطَوْتُ أَخْطُو خَطْوَةً ، أي : مرّة، والخُطْوَة ما بين القدمین قال تعالی: وَلا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطانِ [ البقرة/ 168] ، أي : لا تتّبعوه، وذلک نحو قوله : وَلا تَتَّبِعِ الْهَوى [ ص/ 26] . ( ح ط و ) خطوت آخطوۃ کے معنی چلنے کے لئے قدم اٹھانے کے ہیں خطوۃ ایک بار قدم اٹھانا الخطوۃ کی جمع خطوت اتی ہے ۔ قرآن میں ہے ولا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطانِ [ البقرة/ 168] اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو ۔ یعنی شیطان کی اتباع نہ کرو ۔ اور یہ آیت کریمہ : وَلا تَتَّبِعِ الْهَوى [ ص/ 26] اور خواہش کی کی طرح ہے ۔ شطن الشَّيْطَانُ النون فيه أصليّة «3» ، وهو من : شَطَنَ أي : تباعد، ومنه : بئر شَطُونٌ ، وشَطَنَتِ الدّار، وغربة شَطُونٌ ، وقیل : بل النون فيه زائدة، من : شَاطَ يَشِيطُ : احترق غضبا، فَالشَّيْطَانُ مخلوق من النار کما دلّ عليه قوله تعالی: وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مارِجٍ مِنْ نارٍ [ الرحمن/ 15]: الشّيطان اسم لكلّ عارم من الجنّ والإنس والحیوانات . قال تعالی: شَياطِينَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ [ الأنعام/ 112] ( ش ط ن ) الشیطان اس میں نون اصلی ہے اور یہ شطن سے مشتق ہے جس کے معنی دور ہونیکے ہیں اور بئر شطون ( بہت گہرا کنوآں ) شطنت الدار ۔ گھر کا دور ہونا غربۃ شطون ( بطن سے دوری ) وغیرہ محاوارت اسی سے مشتق ہیں بعض نے کہا ہے کہ لفظ شیطان میں نون زائدہ ہے اور یہ شاط یشیط سے مشتق ہے جس کے معنی غصہ سے سوختہ ہوجانے کے ہیں ۔ اور شیطان کو بھی شیطان اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آگ سے پیدا ہوا ہے جیسا کہ آیت : ۔ وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مارِجٍ مِنْ نارٍ [ الرحمن/ 15] اور جنات کو آگ کے شعلہ سے پیدا کیا ۔ سے معلوم ہوتا ہے ۔ ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ شیطان ہر سر کش کو کہتے ہیں خواہ وہ جن وانس سے ہو یا دیگر حیوانات سے ۔ قرآن میں ہے : ۔ شَياطِينَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ [ الأنعام/ 112] شیطان ( سیرت ) انسانوں اور جنوں کو عدو العَدُوُّ : التّجاوز ومنافاة الالتئام، فتارة يعتبر بالقلب، فيقال له : العَدَاوَةُ والمُعَادَاةُ ، وتارة بالمشي، فيقال له : العَدْوُ ، وتارة في الإخلال بالعدالة في المعاملة، فيقال له : العُدْوَانُ والعَدْوُ. قال تعالی: فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] ، وتارة بأجزاء المقرّ ، فيقال له : العَدْوَاءُ. يقال : مکان ذو عَدْوَاءَ أي : غير متلائم الأجزاء . فمن المُعَادَاةِ يقال : رجلٌ عَدُوٌّ ، وقومٌ عَدُوٌّ. قال تعالی: بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] ( ع د و ) العدو کے معنی حد سے بڑھنے اور باہم ہم آہنگی نہ ہونا ہیں اگر اس کا تعلق دل کی کیفیت سے ہو تو یہ عداوۃ اور معاداۃ کہلاتی ہے اور اگر رفتار سے ہو تو اسے عدو کہا جاتا ہے اور اگر عدل و انصاف میں خلل اندازی کی صورت میں ہو تو اسے عدوان اور عدو کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بےسمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں ۔ اور اگر اس کا تعلق کسی جگہ کے اجزاء کے ساتھ ہو تو اسے عدواء کہہ دیتے ہیں جیسے مکان ذوعدوء ناہموار مقام چناچہ معاداۃ سے اشتقاق کے ساتھ کہا جاتا ہے رجل عدو وقوم عدو اور یہ واحد جمع دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] اب سے تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

مویشی اور سواری کے جانور قول باری ہے ( ومن الانعام حمولۃ و فرشا پھر وہی ہے جس نے مویشیوں میں سے وہ جانور بھی پیدا کیے جس سے سواری اور باربرداری کا کام لیا جاتا ہے اور وہ بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں) حضرت ابن عباس (رض) (ایک روایت کے مطابق ) حسن بصری اور حضرت ابن مسعود (رض) ( ایک روایت کے مطابق) اور مجاہد کا قول ہے کہ حمولۃ سے بڑی عمر کے اونٹ اور فرش سے چھوٹی عمر کے اونٹ مراد ہیں۔ قتادہ ، ربیع بن انس، ضحاک ، سدی اور حسن بصری ( ایک روایت کے مطابق ) کا قول ہے کہ حمولۃ ان اونٹوں کو کہتے ہیں جس سے سواری اور بار برداری کا کام لیا جاتا ہے۔ اور فرش سے بھیڑ بکریاں مراد ہیں ۔ حضرت ابن عباس (رض) ایک اور روایت کے مطابق ) کا قول ہے کہ حمولہ سے ہر وہ جانور مراد ہے جو سواری اور بار برداری کا کام دے خواہ وہ اونٹ ہو یا بیل یا گھوڑا یا خچر یا گدھا۔ اور فرش سے بھیڑ بکریاں مراد ہیں۔ اس طرح انعام یعنی مویشیوں میں کھروں والے جانور یعنی گھوڑا ویغرہ تبعاً داخل کردیے گئے ورنہ انعام کا لفظ گھریلو جانوروں پر واقع نہیں ہوتا۔ فرش کے متعلق سلف کے دو اقوال ہیں یا تو ان سے مراد چھوٹی عمر کے اونٹ ہیں یا بھیڑ بکریاں ہیں۔ بعض اہل علم کا قول ہے کہ فرش سے مراد ان جانوروں کے اون اور ان کی کھالیں ہیں جو لوگ زمین پر بچھاتے اور ان پر بیٹھتے ہیں اگر سلف کا درج بالا قول نہ ہوتا تو ظاہر آیت سے مویشوں کے اون اور ریشم سے تمام حالات میں فائدہ اٹھانے کے جواز پر استدلال کیا جاسکتا تھا یعنی خواہ یہ اون اور ریشم جانور کی زندگی میں اتارے جاتے یا اس کی موت کے بعد ہر صورت میں ان سے فائدہ اٹھانا جائز ہوتا۔ اسی طرح آیت کے عموم کے اقتضاء کے تحت مردہ جانوروں کی کھال سے فائدہ اٹھانے کے جواز پر بھی استدلال ہوسکتا تھا۔ تا ہم سب کا اس پر اتفاق ہے کہ دباغت سے پہلے کھالوں سے کئی قسم کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ اس بنا پر اس کی تخصیص ہوگئی اور آیت کا حکم دباغت کے بعد ان سے فائدہ اٹھانے کے جواز کے لیے ثابت اور باقی رہ گیا۔ قول باری ( ومن الانعام حمولۃ و فرشا) میں ایک پوشیدہ فقرہ موجود ہے یعنی ” وھوالذی انشاء لکم من الانعام حمولۃ و فرشا “ ( یہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے بار برداری کے جانور پیدا کیے اور وہ جانور بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں)

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٤٢) اور اس نے کچھ ایسے مویشی پیدا کیے جن سے بار برداری کا کام نکالا جاتا ہے، جیسے اونٹ اور بیل اور کچھ مویشی ایسے پیدا کیے جو بار برداری کے کام نہیں آتے، مثلا بکری وغیرہ، سوکھیتی، اور مویشی میں سے کھاؤ اور شیطانی وساوس سے کھیتی اور مویشی کو اپنے اوپر مت حرام کرو، وہ تمہارا صریح دشمن ہے جو کھیتی اور مویشی کے حرام کرنے کی تمہیں ترغیب کرتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٤٢ (وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَۃً وَّفَرْشًا ط) حَمُوْلَۃ وہ جانور ہیں جو قد کاٹھ اور ڈیل ڈول میں بڑے بڑے ہیں اور جن سے باربرداری کا کام لیا جاسکتا ہے ‘ مثلاً گھوڑا ‘ خچر ‘ اونٹ وغیرہ۔ ان کے برعکس کچھ ایسے جانور ہیں جو اس طرح کی خدمت کے اہل نہیں ہیں اور چھوٹی جسامت کی وجہ سے استعارۃً انہیں فرش (زمین ) سے منسوب کیا گیا ہے ‘ گویا زمین سے لگے ہوئے ہیں ‘ مثلاً بھیڑ ‘ بکری وغیرہ۔ یہ ہر طرح کے جانور اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے پیدا کیے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

117. The word "Farasha" (which means 'to spread, to pave, to cover the ground, floor or path') has been used in the context of cattle either (1) because they are relatively short, and in moving about seem to be touching the ground, (2) because when they are slaughtered, they have to be laid on the ground, or (3) because their skins and hair are used for furnishing purposes. 118. It becomes clear from the context that God wants to emphasize three things. First, that the orchards, fields and cattle are all bounties of God. No one else has made any contribution to them and hence no one is entitled to any share in the thanks that man ought to give Him in return for these bounties. Second, since all those things are bounties of God, one ought to follow the laws of God alone while making use of them. No one else has the right to regulate their use. To acknowledge oneself bound by customs and practices laid down by others than God, and to make offerings out of a feeling of gratitude for beneficence to someone other than God constitute acts of rebellion and amount to following Satan. Third, as God has created all these things for the fulfilment of man's needs, they should not be unnecessarily suspended from use or be regarded as prohibited. All restrictions on the use of the means of sustenance and other bounties of God based on conjecture or superstition, are not to His liking at all.

سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :117 اصل میں لفظ فَرْش استعمال ہوا ہے ۔ جانوروں کو فرش کہنا یا تو اس رعایت سے ہے کہ وہ چھوٹے قد کے ہیں اور زمین سے لگے ہوئے چلتے ہیں ۔ یا اس رعایت سے کہ وہ ذبح کے لیے زمین پر لٹائے جاتے ہیں ، یا اس رعایت سے کہ ان کی کھالوں اور ان کے بالوں سے فرش بنائے جاتے ہیں ۔ سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :118 سلسلہ کلام پر نظر کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہاں اللہ تعالیٰ تین باتیں ذہن نشین کرانا چاہتا ہے ۔ ایک یہ کہ یہ باغ اور کھیت اور یہ جانور جو تم کو حاصل ہیں ، یہ سب اللہ کے بخشے ہوئے ہیں ، کسی دوسرے کا اس بخشش میں کوئی حصہ نہیں ہے ، اس لیے بخشش کے شکریہ میں بھی کسی کا کوئی حصہ نہیں ہو سکتا ۔ دوسرے یہ کہ جب یہ چیزیں اللہ کی بخشش ہیں تو ان کے استعمال میں اللہ ہی کے قانون کی پیروی ہونی چاہیے ۔ کسی دوسرے کو حق نہیں پہنچتا کہ ان کے استعمال پر اپنی طرف سے حدود مقرر کر دے ۔ اللہ کے سوا کسی اور کی مقرر کردہ رسموں کی پابندی کرنا اور اللہ کے سوا کسی اور کے آگے شکر نعمت کی نذر پیش کرنا ہی حد سے گزرنا ہے اور یہی شیطان کی پیروی ہے ۔ تیسرے یہ کہ یہ سب چیزیں اللہ نے انسان کے کھانے پینے اور استعمال کرنے ہی کے لیے پیدا کی ہیں ، اس لیے پیدا نہیں کیں کہ انہیں خواہ مخواہ حرام کر لیا جائے ۔ اپنے اوہام اور قیاسات کی بنا پر جو پابندیاں لوگوں نے خدا کے رزق اور اس کی بخشی ہوئی چیزوں کے استعمال پر عائد کر لی ہیں وہ سب منشاء الہٰی کے خلاف ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

74: زمین سے لگے ہوئے ہونے کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ ان کا قد چھوٹا ہوتا ہے، جیسے بھیڑ بکریاں، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ ان کی کھال زمین پر بچھانے کے کام آتی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

سورة یسٰ میں آویگا اَوَ لم یَرَوُاَ نَّا خَلَقْنَا لَھُمِْ ممَّاعَمِلَتْ اَیْدِیْنَا اَنْعَامًا فَھُمْ لَھَا مَا لِکُوْنَ وَذَلَّلْنٰہَا لَھُمْ فَمِنْھَا رَکُوْ بُھُمْ وَ مِنْہَا یَاکلُوْنُ (٣٦: ٧١۔ ٧٢) سورة یس کی یہ آیت گویا اس میت کی تفسیر ہے حاصل مطلب ان دونوں آیتوں کا یہ ہے کہ بغیر کسی مدد اور شراکت کے اللہ تعالیٰ نے دنیا بھر کے جانور دو فائدوں کے لئے پیدا کئے ہیں بعضے جانوروں سے سواری اور اسباب کی بار برداری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور بعضوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت کھایا جاتا ہے ذبح کرنے کے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ذبح کیا جاتا ہے اس لیے ان کو فرش کی طرح دبے اور بچھے ہوئے جانور فرمایا حاصل کلام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن فائدوں کے لئے جانوروں کو پیدا کیا ہے ان مشرکوں نے ان فائدوں کو چھوڑ کر بعضے جانوروں کی سواری کو اور بعضوں کے گوشت کو اپنی طرف سے جو حرام ٹھہرایا ہے یہ شیطان کا بہکاوا ہے جس سے ہر آدمی کو پچنا چاہئے کیونکہ شیطان ہر آدمی کا کھلا کھلا بڑا دشمن ہے اور دشمن کے فریب سے بچنا ہر عقل مند کا کام ہے۔ صحیح مسلم میں جابر (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ شیاطین طرح طرح سے انسان کو بہکاتے ہیں اور ان میں سے جو شیاطین انسان کے بہکانے نئی نئی باتیں نکالتے ہیں ان سے شیطان بہت خوش ہوتا ہے یہ حدیث آیت کی گویا تفسیر ہے جس سے شیطان کے نئے نئے طریقوں سے بہکانے اور انسان کی دشمنی میں لگے رہنے کا حال اچھی طرح معلوم ہوجاتا ہے :۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(6:142) ومن الانعام۔ اور پیدا کیا اس نے چوپایوں میں سے۔ حمولۃ۔ لادنے والے جانور۔ بوجھ اٹھانے والے۔ حمل سے صفت مشبہ کا صیغہ ۔ چوپائے ازم قسم اونٹ ۔ گھوڑا۔ گدھا وغیرہ فرسا۔ مصدر بھی ہے لیکن اس جگہ ایسے چھوٹے چوپائے مراد ہیں جو کہ ان پر بوجھ نہیں لادا جاتا جیسے بکریاں بھیڑیں وغیرہ۔ یا ایسے جانور جو فرش پر لٹا کر ذبح کئے جاتے ہیں۔ خطوات۔ خطوۃ کی جمع ۔ قدم۔ شیطان کی پیروی مت کرو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر 17 ۔ آیات 142 ۔ تا ۔ 145: اسرار و معارف : غیر اللہ کے نام کی نذر کا ابطال : بتوں اور غیر اللہ کے نام پر مختص کرنے کی ضرورت تب پیش آتی جب ان میں سے کوئی تخلیق میں بھی حصہ دار ہوتا چیزوں کو پیدا کرنے میں اللہ نے اس سے مدد حاصل کی ہوتی لیکن ایسا تو ہرگز نہیں بلکہ وہ اکیلا خالق ہے اور سب کائنات مخلوق یہ اسی کی قدرت کاملہ ہے کہ بعض میوہ دار بیلیں بنا دیں جو بلندی پر چڑھتی ہیں اور جس قدر بلند ہوں اچھا پھل آتا ہے جیسے انگور اور بعض زمین پر پھیلتی ہیں اگر بلندی پہ چڑھا دو تو پھل ہی نہ آئے یا آئے تو بوجھ ہی برداشت نہ کرسکیں جیسے خربوزہ وغیرہ اور اسی زمین پر درخت اگا دئیے جو بیلوں سے یکسر مختلف انداز رکھتے ہیں ساتھ میں کھیتیاں پیدا کردیں۔ مٹی ایک ہے موسم یکساں پانی ایک سا مگر باغوں میں جا کر اس کی صنعت کا اندازہ کرلو۔ کہیں زیتون پیدا کرکے بہترین روغن سے بھر دیا اور کہیں انار پیدا فرما کر بہترین جام سے پر کردیا بعض پھل بظاہر ایک سے مگر ذائقہ اور اثر مختلف بعض ظاہر بالکل مختلف مگر ذائقہ یا اثر ایک سا پھر گرمیوں سردیوں میں موسم کے اعتبار سے جسم انسانی کے لیے بہترین اثر رکھنے والے یہ سب تو اس کی قدرت کاملہ سے ہوتا ہے کیا یہ بت یا جن یا اللہ کے سوا جن کو پوجتے ہو یہ قانون فطرت میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں ہرگز نہیں تو پھر ان کے ناموں کی نذر کیسی۔ جب یہ پھل لائیں تو یہ سارا نظام تمہاری خدمت کے لیے ہے کھاؤ پیو استعمال کرو۔ مگر یاد رکھو اس نے امارت و غربت دے کر آزمایا ہے اگر کسی کے پاس باغات یا کھیت ہیں تو اسے غربا کو بھول نہ جانا چاہئے بلکہ اللہ کے نام پر انہیں بھی دو اور مھض نام و نمود کے لیے اللہ کا دیا ہوا رزق ضائع نہ کرو کہ فضول اور بےجا خرچ کرنے والے لوگ اللہ کو پسند نہیں جس طرح ان چیزوں اور ان کے اوصاف جداگانہ ہیں اسی طرح ہر طالب پر جداگانہ فیوضات کا نزول ہوتا ہے سب لوگ ایک سے نہیں بن سکتے مگر یہ سب کے لیے ضروری ہے کہ ان برکات پر اللہ کا شکر ادا کریں اور تفاخر میں مبتلا نہ ہوں اداء شکر یہ ہے کہ دوسروں تک پہنچانے کی سعی کریں۔ اس آیہ کریمہ سے بھی فصل اور کھیتی کی زکوۃ کا حکم ثابت کیا گیا ہے جس کی مقدار دوسری جگہ ارشاد ہے اسلام نے نظام زکوۃ ایسا خوبصورت بنایا ہے کہ محنت کرنے والے کے حق کو محفوظ رکھا ہے اگرچہ محنت پہ پھل تو اللہ ہی دیتے ہیں چناچہ کوئی خزانہ یا سونے چاندی کی کان مل جائے تو پانچواں حصہ زکوہ فرض ہوجاتی ہے مگر کھیتی اور باغ میں دسواں حصہ اگر پانی بھی دے تو بیسواں حصہ اسی طرح کاروبار یا ملازمت سے روپیہ پیسہ کمائے تو چالیسواں حصہ گو اس میں محنت اور بڑھ جاتی ہے۔ اور ساڑھے باون تولہ چاندی سے کم میں زکوۃ نہیں اسی طرح سو بکریوں اور پانچ اونٹوں سے کم میں بھی زکوۃ نہیں مگر زمین کا کوئی نصاب نہیں تھوڑا حاصل ہو یا بہت اس میں زکوۃ ہے۔ جس طرح وہ نباتات کا خالق ہے اسی طرح حیوانات بھی اس کی مخلوق ہیں چھوٹے ہوں یا بڑے کوئی سواری اور باربرداری کے لیے ہے تو کوئی گوشت یا دودھ دینے کے لیے یہ سب چیزیں اللہ کریم نے تمہاری خاطر پیدا فرمائی ہیں لہذا بلا تکلف کھاؤ پیو کہ تمہارا ہی رزق مقرر کی گئی ہیں مگر کھانے یا استعمال کا ڈھنگ وہ نہ اپناؤ جو شیطان سکھائے یہ اس لیے بھی درست نہیں کہ بنائے اور عطا تو رب کریم کرے مگر حکم اس پر شیطان کا مانو اور اس لیے بھی کہ وہ تمہارا بھی دشمن ہے ایسا واضھ دشمن جس کی دشمنی کسی دلیل کی محتاج نہیں تو وہ تمہیں کوئی اچھی بات نہیں سکھائے گا۔ جانور عموماً آٹھ کنبوں میں پیدا فرمائے گئے ہیں جن کا دودھ اور گوشت استعمال میں لایا جاتا ہے دو جوڑے بھیڑ ، بکری کی قسم سے اور دو گائے بھینس یا اونٹ کی قسم سے ۔ اب ان سے کہیے کہ ذرا یہ بتائیں ان کے نر حرام ہیں یا مادہ یا بچے یا وہ بچے جو ماداؤں کے پیٹ میں ہیں۔ لیکن کسی علمی دلیل سے بتاؤ محض اٹکل سے نہیں اگر تمہارے پاس کوئی صداقت ہے تو وہ ذریعہ بتاؤ جو تمہارے علم کا ہے کیا تم پر وحی آئی یا کسی نبی کی تعلیمات میں یہ بات ہے ان دونوں باتوں سے تو تم ہو ہی منکر پھر کیا اللہ کریم نے تمہارے ساتھ براہ راست بات کی ہے جب ایسا بھی نہیں تو اس حلت و حرمت اور رسومات کو عبادت قرار دینے پر تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں تو پھر یاد رکھو تم اللہ کی ذات پر بہتان تراشی کر رہے ہو کسی کام کو بطور عبادت مقرر کرنا تو اس کا کام ہے مگر تم اس کے حکم کے بغیر اپنی طرف سے مقرر کرکے جھوٹ باندھ رہے ہو بھلا اس سے بڑھ کر کیا ظلم ہوگا اور تمہارا یہ جھوٹ لوگوں کی گمراہی کا سبب بن رہا ہے یاد رکھو ایسے ظالموں کو اللہ تعالیٰ ہدایت کی توفیق ہی نہیں بخشتے اور وہ ہمیشہ کی بربادی میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اہل مکہ جس طرح من ساختہ اصولوں کی بنیاد پر اپنی فصلوں میں اللہ کے سوا دو سروں کا حصہ مقرر کرتے تھے۔ اسی باطل اصول کی بنیاد پر انھوں نے جانوروں کے بارے میں بھی یہ اصول بنالیا تھا کہ فلاں مردوں کے لیے جائز ہے اور فلاں جانور صرف عورتوں کو کھانے کی اجازت ہوگی۔ شریعت نام ہے اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی چیز کو حلال اور حرام قرار دینے کے پابند ہیں۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام یا حلال کرنے کا حکم دیا ہو۔ بصورت دیگر کسی شخص کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حلال و حرام کے ضابطے بنائے اور ان کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو حرام اور اس کی حرام کی ہوئی چیز کو حلال قرار دے۔ سورة التحریم کی پہلی آیت میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کرتے ہوئے اسی اصول کی وضاحت فرمائی کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو کسی طرح بھی یہ اختیار نہیں کہ آپ اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام قرار دیں۔ یہاں ” حمولہ “ سے مراد وہ جانور ہیں جو سواری، باربرداری اور کاشتکاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً بیل، اونٹ، گھوڑے، گدھے اور خچر۔” الفرش “ کا لفظ استعمال فرما کر ان جانوروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کھیتی باڑی، سواری اور بار برداری کی بجائے انسان کی دوسری ضروریات پورا کرتے ہیں۔ بھیڑ، بکری اور مرغ وغیرہ جس میں گوشت، انڈے، زیبائش اور میڈیکل کی ضروریات یہاں تک کہ ان کی کھال اور ہڈیوں سے بیشمار چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ چناچہ ارشاد فرمایا کہ یہ تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کا رزق ہے انھیں کھاؤ اور استعمال کرو لیکن شیطان کی پیروی کرنے سے بچو۔ کیونکہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے۔ یہ شیطان کی کارستانی اور اس کی پیروی کا نتیجہ ہے کہ لوگ جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے ان پر غیر اللہ کا نام لیتے اور انھیں بتوں اور مزارات کی نذر کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی پرلے درجے کی ناشکری اور اس کی بغاوت کے مترادف ہے۔ اہل مکہ نے اپنے من ساختہ اصولوں کے مطابق کسی جانور کا مادہ اور کسی کا نر حرام ٹھہرا لیا تھا۔ جیسا کہ اسی سورة کی آیت ، 139, 138 میں ان کا عقیدہ بیان ہوا ہے کہ جس جانور یا کھیتی کو وہ اپنے بتوں کی نذر کرتے ان کے بارے میں یہ اصول کار فرما تھا کہ اس میں جو بچہ پیدا ہو وہ صرف ہمارے مردوں کے لیے حلال اور ہماری عورتوں کے لیے اس کا کھانا ہرگز جائز نہیں اگر اونٹنی اور گائے وغیرہ سے پیدا ہونے والا بچہ مردہ ہو تو اس کو مرد اور عورتیں کھا سکتی ہیں۔ یہاں بھیڑ، بکری کے چار جوڑوں کا ذکر کرنے کے بعد مشرکین سے استفسار فرمایا کہ اگر تمہارے بےہودہ اصول اور باطل عقیدہ کی کوئی ٹھوس دلیل ہے تو اس کی علمی دلیل پیش کرو اگر تم اپنے من ساختہ حرام و حلال کے نظریہ میں سچے ہو۔ علم سے مراد وحی کا علم ہے۔ جس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے من گھڑت اصولوں کی کسی بھی شریعت سے تائید نہیں ہوتی گویا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی رسول پر یہ حکم نازل نہیں کیا کہ جس میں یہ ہو کہ فلاں جانور کا مادہ حلال ہے اور اس کا نرحرام ! بھیڑ اور بکری کے جوڑوں کے بعد اونٹ اور گائے کے چار جوڑوں کا ذکر فرما کر سوال کیا ہے ان کے نر یعنی مذکر حرام ہیں یا ان کے مادے ؟ یا ان کے بچے جو ان کی مؤنث کے پیٹ میں ہوتے ہیں۔ اگر تم اپنے نقطہ نظر میں سچے ہو تو بتاؤ کہ کیا جب اللہ تعالیٰ نے ان کے جائز اور ناجائز کا حکم دیا تھا تو تم میں سے کوئی اس وقت موجود تھا۔ حرام و حلال کے یہ اصول دراصل اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور بہتان ہیں۔ یاد رکھو وہ شخص سب سے بڑا ظالم ہے جو اپنے جھوٹ کو اللہ کی طرف منسوب کرتا ہے تاکہ اس جہالت کی بنیاد پر لوگوں کو گمراہ کرے اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ ظاہر ہے کہ جن لوگوں کو ان کی بد اعمالیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہدایت نہ دے انھیں کوئی بھی ہدایت نہیں دے سکتا۔ مسائل ١۔ ہر طرح کے جانوروں کو پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ کا عنایت کیا پاکیزہ اور حلال رزق کھانا چاہیے۔ ٣۔ شیطان تمام لوگوں کا واضح دشمن ہے، اس سے بچنا چاہیے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو حلال کو حرام اور حلال کو حرام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ کے ذمہ جھوٹ لگا کر لوگ ایک دوسرے کو گمراہ کرتے ہیں۔ ٦۔ اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس انعام کا ذکر فرمایا جو انسانوں پر مویشیوں کے ذریعہ فرمایا ہے اول تو یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ جانور ایسے پیدا فرمائے جو حمولہ ہیں یعنی بار برداری کا کام کرتے ہیں اور ان کے قد بھی بڑے ہیں۔ اور دوسری قسم کے جانور وہ ہیں جن کے قد چھوٹے ہیں گویا کہ وہ زمین پر بچھے ہوئے ہیں ان پر بوجھ نہیں لا دا جاسکتا جیسے کہ بھیڑ بکری اور دنبہ، ان چھوٹے قسم کے جانوروں پر سامان تو نہیں لادا جاسکتا لیکن ان کے دوسرے فائدے ہیں۔ ان کا دودھ پیا جاسکتا ہے گوشت کھایا جاتا ہے۔ اور بڑے جانوروں کی نسبت ان کا گوشت عمدہ ہوتا ہے اور ان کے بالوں سے اوڑھنے پہننے اور بچھانے کے کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔ پھر فرمایا (کُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ ) (اللہ نے جو رزق دیا ہے اسے کھاؤ) اور اللہ کے قانون میں دخل نہ دو ۔ جو اللہ کی شریعت میں حلال ہے اسے حلال رہنے دو ۔ اور جو حرام ہے اسے حرام رہنے دو ۔ اور اپنے باپ دادوں کی طرح (شیطان کے قدموں کا اتباع نہ کرو) جانوروں اور کھیتوں کے سلسلہ میں جو انہوں نے رسوم قبیحہ شرکیہ نکال رکھی تھیں انہیں اختیار مت کرو۔ (اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ) بیشک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

156 حَمُوْلَۃً وَّ فَرْشًا دونوں جَنّٰتٍ پر معطوف ہیں۔ یہ تحریمات غیر اللہ کا چوتھی بار تفصیل سے ذکر ہے۔ حَمُوْلَۃٌ سے وہ چوپائے مراد ہیں جو بوجھ اٹھاتے ہیں اور فرش سے وہ مراد ہیں جنہیں ذبح کے لیے زمین پر گرایا جاتا ہے یا جن کے بالوں سے بنے ہوئے فرش زمین پر بچھائے جاتے ہیں۔ کُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللہُ یعنی ان میں سے جو حلال ہیں انہیں کھاؤ اور زمانہ جاہلیت کی تحریمات کو اٹھاؤ اور اللہ کا شکر بجا لاؤ اور شیطان کی پیروی میں اللہ کی حلال چیزوں کو حرام نہ کرو۔ ای مما احللہ اللہ لکم ولا تحرموا کفعل الجاھلیۃ وھذا نص فی الاباغۃ وازالۃ ما سنہ الکفار من البحیرۃ والسائبۃ (بحر ج 4 ص 239)

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

142 اور اللہ تعالیٰ نے پھل اور کھیت اور مواشی بھی پیدا کئے ہیں ان مویشیوں میں سے بعض تو بار برداری کے لئے اونچے قد کے ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو زمین سے لگے ہوئے چھوٹے قد کے ہیں یعنی اونٹ، خچر ، ہاتھی اور جیسے بھیڑ بکری ، اللہ تعالیٰ نے جو رزق تم کو دیا ہے اس میں سے کھائو اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلو اور اس کے نقش ہائے قدم کی پیروی نہ کرو بلاشبہ وہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے یعنی اس نے جو کچھ تمہارے باپ کے ساتھ کیا وہ ظاہر ہے۔