Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 142

سورة الأنعام

وَ مِنَ الۡاَنۡعَامِ حَمُوۡلَۃً وَّ فَرۡشًا ؕ کُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۴۲﴾ۙ

And of the grazing livestock are carriers [of burdens] and those [too] small. Eat of what Allah has provided for you and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.

اور موایشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے ( پیدا ) کیے ہیں جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے کھاؤ اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو بلا شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ الۡاَنۡعَامِ
اور مویشیوں میں سے ہیں
حَمُوۡلَۃً
کچھ بوجھ اٹھانے والے
وَّفَرۡشًا
اور زمین سے لگے ہوئے
کُلُوۡا
کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡا
تم پیروی کرو
خُطُوٰتِ
قدموں کی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَکُمۡ
تمہارے لئے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ الۡاَنۡعَامِ
اور مویشیوں میں سے
حَمُوۡلَۃً
کچھ بوجھ اٹھانے والے
وَّفَرۡشًا
اور کچھ زمین سے لگے ہوئے
کُلُوۡا
تم کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا ہےتمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوۡا
تم پیچھے چلو
خُطُوٰتِ
قدموں کے
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

And of the grazing livestock are carriers [of burdens] and those [too] small. Eat of what Allah has provided for you and do not follow the footsteps of Satan. Indeed, he is to you a clear enemy.

اور موایشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے ( پیدا ) کیے ہیں جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے کھاؤ اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو بلا شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز چوپایوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو باربرداری کے کام آتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن (کی کھالوں اور بالوں) سے مفروشات بنائے جاتے ہیں۔ یہ سب اللہ کا رزق ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے انہیں کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو، وہ تو تمہارا کھلا دشمن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمویشیوں میں سے کچھ بوجھ اُٹھانے والے ہیں اورکچھ زمین سے لگے ہوئے ہیں،کھاؤ اس میں سے جواﷲ تعالیٰ نے تمہیں رزق دیاہے اورشیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو، یقیناوہ تمہاراکھلادشمن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among cattle (He has created) those fit for loading and those fit for laying. Eat of what Allah has provided you, and do not follow the footsteps of Satan. Surely, he is an open enemy to you.

اور پیدا کئے مواشی میں بوجھ اٹھانے والے اور زمین سے لگے ہوئے کھاؤ اللہ کے رزق میں سے اور مت چلو شیطان کے قدموں پر وہ تمہارا دشمن ہے صریح۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور چوپایوں میں سے (اس نے پیدا کیے ہیں) کچھ بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین سے لگے ہوئے کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اور شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of the cattle (He has reared) some for burden, and some whose flesh you eat and whose skins and hair you use to spread the ground. Eat of the sustenance Allah has provided you and do not follow in the footsteps of Satan, for surely he is your open enemy.

پھر وہی ہے جس نے مویشیوں میں سے وہ جانور بھی پیدا کیے جن سے سواری و بار برداری کا کام لیا جاتا ہے اور وہ بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں ۔ 117 کھاؤ ان چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں اور شیطان کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔ 118

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور چوپایوں میں سے اللہ نے وہ جانور بھی پیدا کیے ہیں جو بوجھ اٹھاتے ہیں اور وہ بھی جو زمین سے لگے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ( ٧٤ ) اللہ نے جو رزق تمہیں دیا ہے ، اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ یقین جانو ، وہ تمہارے لیے ایک کھلا دشمن ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور چوپائے جانووں میں سے اس نے بوجھ لادنے والے اور زمین سے لگے ہوئے (مثلاً بھیڑ بکری وغیرہ پیدا کیے (لوگو) خدا نے جو تم کو رزق دیا اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر مت چلو کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مواشی بوجھ اٹھانے والے (بڑے قد کے) اور زمین سے لگے ہوئے (چھوٹے قد کے پیدا فرمائے) جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر مت چلو۔ بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی نے مویشی بنائے وہ بھی جو بوجھ اور سواری اٹھانے کے کام آتے ہیں ( اور وہ بھی جن کو گوشت کھانے میں اور کھال بچھانے میں استعمال کیا جاتا ہے) ۔ جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کھائو اور شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو بلاشبہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور چارپایوں میں بوجھ اٹھانے والے (یعنی بڑے بڑے) بھی پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے (یعنی چھوٹے چھوٹے) بھی (پس) خدا کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو وہ تمہارا صریح دشمن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the cattle He hath created beasts of burden and small ones. Eat of that which Allah hath provided for you; and follow not the foot-steps of the Satan; verily he is unto you a manifest foe.

اور چوپایوں میں بڑے قد کے (بھی) ہیں اور چھوٹے قد کے (بھی) اللہ نے تمہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ وہ تو تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے چوپایوں میں بڑے قد کے بھی پیدا کیے اور چھوٹے قد کے بھی ۔ تو اللہ نے جو کچھ تمہیں بخشا ہے ، ان سے فائدہ اٹھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرو ۔ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اﷲتعالیٰ نے پیدا فرمائے ) جانوروں میں سے بار برداری اور سواری کے ( بڑے ) جانور بھی اور زمین سے لگے ہوئے ( چھوٹے ) جانور بھی ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میںسے کھائو اور شیطان کی تابعداری نہ کرو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور چوپایوں میں بوجھ اٹھانے والے، یعنی بڑے بڑے بھی پیدا کئے اور زمین سے لگے ہوئے چھوٹے چھوٹے بھی۔ پس اللہ کا دیا ہوا رزق کھائو اور شیطان کے راستے پر نہ چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور چوپایوں میں سے کچھ کو اس نے پیدا فرمایا بوجھ اٹھانے کو، اور کچھ کو زمین میں لگا ہوا، کھاؤ پیو تم لوگ ان چیزوں میں سے جو بخشی ہیں تم کو اللہ نے، اور مت پیروی کرو تم شیطان کے نقش قدم کی، کہ وہ قطعی طور پر تمہارا دشمن ہے کھلم کھلا،

Translated by

Noor ul Amin

اور چوپایوں میں سے بعض بوجھ اٹھانے والے پیداکئے ہیں ، اور بعض زمین سے لگے ہوئے ہیں ( یعنی چھوٹے قدکے ) اللہ نے تمہیں جو روزی دی ہے اس میں کھائو ، اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلوبے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مویشی میں سے کچھ بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین پر بچھے ( ف۲۹۲ ) کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں روزی دی اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو ، بیشک وہ تمہارا صریح دشمن ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اس نے ) بار برداری کرنے والے ( بلند قامت ) چوپائے اور زمین پر ( ذبح کے لئے یا چھوٹے قد کے باعث ) بچھنے والے ( مویشی پیدا فرمائے ) ، تم اس ( رزق ) میں سے ( بھی بطریقِ ذبح ) کھایا کرو جو اﷲ نے تمہیں بخشا ہے اور شیطان کے راستوں پر نہ چلا کرو ، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ وہی ہے جس نے چوپاؤں میں سے کچھ ایسے پیدا کیے ہیں جن سے سواری اور باربرداری کا کام لیا جاتا ہے اور کچھ وہ ہیں جو ( کھانے اور ) بچھانے کے کام آتے ہیں جو کچھ اللہ نے تمہیں روزی عطا کی ہے اس سے کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of the cattle are some for burden and some for meat: eat what Allah hath provided for you, and follow not the footsteps of Satan: for he is to you and avowed enemy.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has created animals, both small and large. Eat from what God has given you for your sustenance and do not follow in the footsteps of Satan. He is your sworn enemy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of the cattle (are some) for burden and (some smaller) for Farsh. Eat of what Allah has provided for you, and follow not the footsteps of Shaytan. Surely, he is to you an open enemy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of cattle (He created) beasts of burden and those which are fit for slaughter only; eat of what Allah has given you and do not follow the footsteps of the Shaitan; surely he is your open enemy.

Translated by

William Pickthall

And of the cattle (He produceth) some for burdens, some for food. Eat of that which Allah hath bestowed upon you, and follow not the footsteps of the devil, for lo! he is an open foe to you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और चौपायों में से अल्लाह ने वे जानवर भी पैदा किए जो बोझ उठाते हैं और वे भी जो ज़मीन से लगे हुए होते हैं, अल्लाह ने जो रिज़्क़ तुम्हें दिया है उस में से खाओ और शैतान के नक़्शे-क़दम पर न चलो, यक़ीन जानो कि वे तुम्हारे लिए खुला दुश्मन है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مواشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تم کو دیا ہے کھاؤ اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو بلاشک وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔ (142)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور چوپاؤں میں سے بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین سے لگے ہوئے ہیں۔ کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا اور شیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ “ (١٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہی ہے جس نے مویشیوں میں سے وہ جانور بھی پیدا کئے جن سے سواری وبار برداری کا کام لیا جاتا ہے اور وہ بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں ۔ کھاؤ ان چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں اور شیطان کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس نے چوپاؤں میں سے ایسے جانور پیدا فرمائے جو بوجھ اٹھانے والے ہیں، اور ایسے جانور بھی جو زمین سے لگے ہوئے ہیں۔ اللہ نے جو تمہیں عطا فرمایا اس میں سے کھاؤ، شیطان کے قدموں کا اتباع نہ کرو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پیدا کئے مواشی میں بوجھ اٹھانے والے اور زمین سے لگے ہوئے کھاؤ اللہ کے رزق میں سے اور مت چلو شیطان کے قدموں پر وہ تمہارا دشمن ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ نے چوپایوں میں سے ایسے چوپائے بھی پیدا کئے جو بار برداری کے قابل ہیں اور ایسے بھی جو زمین سے لگے ہوئے چھوٹے قد کے ہیں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تم کو روزی عنایت کی ہے اس میں سے کھائو اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلو بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے