Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 144

سورة الأنعام

وَ مِنَ الۡاِبِلِ اثۡنَیۡنِ وَ مِنَ الۡبَقَرِ اثۡنَیۡنِ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَیَیۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَیۡہِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ؕ اَمۡ کُنۡتُمۡ شُہَدَآءَ اِذۡ وَصّٰکُمُ اللّٰہُ بِہٰذَا ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا لِّیُضِلَّ النَّاسَ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۴۴﴾٪  4

And of the camels, two and of the cattle, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Or were you witnesses when Allah charged you with this? Then who is more unjust than one who invents a lie about Allah to mislead the people by [something] other than knowledge? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people."

اور اونٹ میں دو قسم اور گائے میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ تعالٰی نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو؟ یا اسکو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟ کیا تم حاضر تھے جس وقت اللہ تعالٰی نے تم کو اس کا حکم دیا ؟ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالٰی پر بلا دلیل جھوٹی تہمت لگائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے یقیناً اللہ تعالٰی ظالم لوگوں کو راستہ نہیں دکھلاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ الۡاِبِلِ
اور اونٹ میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
وَ مِنَ الۡبَقَرِ
اور گائے میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
قُلۡ
کہہ دیجئے
ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ
کیا دو نر
حَرَّمَ
اس نے حرام کیے
اَمِ
یا
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
یا دو مادہ
اَمَّا
یا وہ جو
اشۡتَمَلَتۡ
مشتمل ہیں
عَلَیۡہِ
جس پر
اَرۡحَامُ
رحم
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دو مادہ کے
اَمۡ
یا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
شُہَدَآءَ
گواہ
اِذۡ
جب
وَصّٰکُمُ
تاکید کی تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہٰذَا
اس کی
فَمَنۡ
تو کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
لِّیُضِلَّ
تاکہ وہ بھٹکا دے
النَّاسَ
لوگوں کو
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ظالم لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ الۡاِبِلِ
اور اونٹ میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
وَ مِنَ الۡبَقَرِ
اور گائے میں سے
اثۡنَیۡنِ
دو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ءٰٓالذَّکَرَیۡنِ
کیا دونوں نروں کو
حَرَّمَ
حرام کیا ہے اس نے
اَمِ
یا
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دونوں ماداؤں کو
اَمَّا
یا وہ
اشۡتَمَلَتۡ
لپٹے ہوئے ہیں
عَلَیۡہِ
جس پر
اَرۡحَامُ
رحم
الۡاُنۡثَیَیۡنِ
دونوں ماداؤں کے
اَمۡ
کیا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
شُہَدَآءَ
موجود
اِذۡ
جب
وَصّٰکُمُ
وصیت کی تھی تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٰذَا
اس کی
فَمَنۡ
چنانچہ کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جس نے
افۡتَرٰی
باندھا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
لِّیُضِلَّ
تا کہ وہ گمراہ کر دے
النَّاسَ
لوگوں کو
بِغَیۡرِ عِلۡمٍ
بغیر علم کے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

And of the camels, two and of the cattle, two. Say, "Is it the two males He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Or were you witnesses when Allah charged you with this? Then who is more unjust than one who invents a lie about Allah to mislead the people by [something] other than knowledge? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people."

اور اونٹ میں دو قسم اور گائے میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ تعالٰی نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو؟ یا اسکو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟ کیا تم حاضر تھے جس وقت اللہ تعالٰی نے تم کو اس کا حکم دیا ؟ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالٰی پر بلا دلیل جھوٹی تہمت لگائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے یقیناً اللہ تعالٰی ظالم لوگوں کو راستہ نہیں دکھلاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اونٹ کی جنس سے دو اور گائے کے دو جوڑے ہیں۔ آپ ان سے پوچھئے : کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماداؤں کو یا ان بچوں کو جو ان ماداؤں کے پیٹ میں ہوتے ہیں ؟ جب اللہ نے ایسا تاکیدی حکم دیا تھا تو کیا تم اس وقت موجود تھے ؟ پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ لوگوں کو علم کے بغیر گمراہ کرتا پھرے ؟ اللہ تعالیٰ یقینا ایسے ظالموں کو سیدھی راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دواُونٹ سے اوردوگائے سے، آپ پوچھیں: ’’کیااﷲ تعالیٰ نے دونوں نروں کو حرام کیا ہے یادونوں ماداؤں کو؟یاوہ (بچہ) جس پردونوں ماداؤں کے رحم لپٹے ہوئے ہیں؟ کیاتم اس وقت موجودتھے جب اﷲ تعالیٰ نے تمہیں اس کی وصیت کی تھی؟‘‘چنانچہ اس سے بڑاظالم کون ہے جس نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھا تاکہ لوگوں کوبغیرعلم کے گمراہ کردے؟یقینااﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and two of camels and two of cows. Say, |"Is it the two males He has prohibited or the two females? Or, were you present when Allah has advised you of this?|" So, who is more unjust than the one who fabricates a lie against Allah in order to misguide people without knowledge. Surely, Allah gives no guidance to an un¬just people.

اور پیدا کئے اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو پوچھ تو دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے کیا تم حاضر تھے جس وقت تم کو اللہ نے یہ حکم دیا تھا پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے بلا تحقیق بیشک اللہ ہدایت نہیں کرتا ظالم لوگوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی طرح) اونٹ میں سے دو (نر اور مادہ) اور گائے میں سے دو (نر اور مادہ) ۔ ان سے پوچھئے کیا اس نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماداؤں کو ؟ یا جو کچھ ان ماداؤں کے رحموں میں ہے (اسے حرام کیا ہے ) ؟ کیا تم موجود تھے جب اللہ نے تمہیں یہ نصیحتیں کیں ؟ تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو جھوٹ گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کر دے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے بغیر کسی علم کے یقیناً اللہ ایسے ظالموں کو راہ یاب نہیں کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And likewise, of camels there are two, and of oxen there are two. Ask them: 'Is it either the two males that He has forbidden or the two females, or that which the wombs of the two females may contain? Or were you present when Allah enjoined this commandment upon you?' Who, then, would be more unjust than he who fabricates a lie against Allah that he might lead people astray without knowledge. Surely Allah never guides such a wrong-doing folk.

اور اسی طرح دو اونٹ کی قسم سے ہیں اور دو گائے کی قسم سے ۔ پوچھو ، ان کے نر اللہ نے حرام کیے ہیں یا مادہ ، یا وہ بچّے جو اونٹنی اور گائے کے پیٹ میں ہوں؟ 120 کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے ان کے حرام ہونے کا حکم تمہیں دیا تھا ؟ پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی طرف منسوب کر کے جھوٹی بات کہے تاکہ عِلم کے بغیر لوگوں کی غلط راہ نمائی کرے ۔ یقیناً اللہ ایسے ظالموں کو راہِ راست نہیں دکھاتا ۔ ؏ ١۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح اونٹوں کی بھی دو صنفیں ( نر اور مادہ اللہ نے ) پیدا کی ہیں ، اور گائے کی بھی دو صنفیں ۔ ان سے کہو کہ : کیا دونوں نروں کو اللہ نے حرام کیا ہے ، یا دونوں مادہ کو؟ یا ہر اس بچے کو جو دونوں نسلوں کی مادہ کے پیٹ میں موجود ہو؟ کیا تم اس وقت خود حاضر تھے جب اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا؟ ( اگر نہیں ، اور یقینا نہیں ) تو پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر اس لیے جھوٹ باندھے تاکہ کسی علمی بنیاد کے بغیر لوگوں کو گمراہ کرسکے؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اونٹ میں سے دو (نر اور ماد) اور گائے میں سے دو (نر اور مادہ) 9 (اے پیمبر) کہہ دے کیا خدا نے دونوں نروں کو (یعنی اونٹ اور بیل کو) حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو (یعنی اونٹنی اور گائے کو) یا دونوں مادوں کے پیٹ میں جو (بچہ) ہے اس کو کوئی بات تو کہو اگر کوئی سند نہیں ملتی تو یہ کہو) کیا تم اس وقت حاضر تھے جس وقت اللہ نے اس کا 1 حکم دیا پھر جو کوئی اللہ تعالیٰ پر بےجانے بوجھے لوگوں کے بہکانے کے لیے جھوٹ باندھے اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا 2 بیشک اللہ تعالیٰ ظالموں کو راہ پر نہیں لگاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو ۔ فرمائیے کیا دو نروں کو حرام کیا ہے یا دو مادہ کو یا جو بچہ دونوں ماداؤں کے پیٹوں میں ہے۔ کیا تم اس وقت موجود تھے جب اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تو اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرے۔ یقینا اللہ ظالم (غلط کار) لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی نے پیدا کئے اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو ۔ پوچھئے اللہ نے ان کے نروں کو حرام کیا ہے یا ان کے دونوں مادہ کو۔ یا وہ بچے جو اونٹنی اور گائے کے پیٹ میں ہوں ؟ کیا تم حاضر تھے جب اللہ نے یہ حکم دیا تھا ؟ پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹی تہمت لگائے تاکہ بلا علم ( بلا عقل ‘ بلا تحقیق) لوگوں کو گمراہ کرتاپھرے۔ یقیناً اللہ ایسے ظالموں کو راہ راست نہیں دکھاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دو (دو) اونٹوں میں سے اور دو (دو) گایوں میں سے (ان کے بارے میں بھی ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اس کو بھلا جس وقت خدا نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تم اس وقت موجود تھے؟ تو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے تاکہ اِز راہ بے دانشی لوگوں کو گمراہ کرے کچھ شک نہیں کہ خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the camels He hath created a twain and of the oxen a twain. Say thou: is it the two males He hath forbidden or the two females, or that which the wombs of the two females contain? Were ye present when Allah enjoined this on you? Who then doth greater wrong than he who fabricateth a lie against Allah that he may lead people astray; verily Allah shall not guide a wrong-doing people.

اور (اسی طرح) دو قسمیں ہیں اونٹ میں (بھی) اور دو قسمیں ہیں گائے میں (بھی) آپ کہیے کہ (اللہ نے) آیا دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادوں کو یا اس (بچہ) کو جسے دونوں مادہ اپنے رحموں میں لئے ہوئے ہیں۔ کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا تھا ۔ تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے بغیر علم کے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے اللہ تو ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اسی طرح لو ) اونٹوں میں سے نر ومادہ دو اور گائے بیل میں سے نر ومادہ دو ۔ ( پھر ) پوچھو کہ ان دونوں کے نروں کو حرام ٹھہرایا ہے یا ان کی ماداؤں کو یا اس بچے کو ، جو ماداؤں کے پیٹ میں ہے؟ کیا تم اس وقت موجود تھے ، جب اللہ نے تمہیں اس کی ہدایت فرمائی؟ تو اس سے بڑھ کی ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے ، بغیر کسی علم کے! بیشک اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اﷲتعالیٰ نے پیدا فرمائے ) اونٹ میں سے دو ( نرومادہ ) اور گائے میں سے دو ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادائیں یا جس ( بچے کو ) دونوں مادائیں اپنے پیٹوں میں لیے ہوئے ہیں ۔ کیا جب اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں اس بات کی وصیت کی اس وقت تم موجود تھے اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھے تاکہ بغیر تحقیق کے لوگوں کو گمراہ کرے بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دو دو اونٹوں میں سے اور دو دو گایوں میں سے ان کے بارے میں بھی ان سے پوچھو کہ اللہ نے دونوں کے نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں کی ماداؤں کو یا اس بچے کو جو ماداؤں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو ؟ بھلا جس وقت اللہ نے تم کو حکم دیا تھا اس وقت تم موجود تھے ؟ تو اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان لگائے اور گمراہی کے خیال سے لوگوں کو گمراہ کرے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح اس نے اونٹ اور گائے سے بھی دو دو قسمیں پیدا کیں (نر اور مادہ تو ان سے) پوچھو کہ کیا اللہ نے دونوں نر حرام کئے ؟ یا دونوں مادہ ؟ یا وہ بچے جو دونوں قسم کی مادہ کے رحموں کے اندر ہوتے ہیں، (کہو) کیا تم لوگ خود اس وقت موجود تھے جب اللہ نے ان کے حرام ہونے کا یہ حکم تم کو دیا تھا ؟ پھر اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو خود جھوٹ گھڑ کر اللہ کے ذمے لگا دے تاکہ وہ گمراہ کرے لوگوں کو بغیر کسی علم وسند کے ؟ بیشک اللہ ہدایت سے سرفراز نہیں فرماتا ایسے ظالم لوگوں کو، ف

Translated by

Noor ul Amin

نیزاونٹ کی جنس سے دو اور گائے کے دوجوڑے ہیں آپ ا ن سے پوچھئے ’’ کیا اللہ نے ان دونوں مذکروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادائوں کو یاان بچوں کو جو ان مادائوں کے پیٹ میں ہوتے ہیں ؟ یا جب اللہ نے ایساتاکیدی حکم دیا تھا تو کیا تم اس وقت موجودتھے ؟‘‘ پھراس شخص سے بڑھ کرظالم کون ہےجو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ لوگوں کو علم کے بغیرگمراہ کرتاپھرے؟ اللہ تعالیٰ یقینًاایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایک جوڑا اونٹ کا اور ایک جوڑا گائے کا ، تم فرماؤ کیا اس نے دونوں نر حرام کیے یا دونوں مادہ یا وہ جسے دونوں مادہ پیٹ میں لیے ہیں ( ف۲۹٤ ) کیا تم موجود تھے جب اللہ نے تمہیں یہ حکم دیا ( ف۲۹۵ ) تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے کہ لوگوں کو اپنی جہالت سے گمراہ کرے ، بیشک اللہ ظالموں کو راہ نہیں دکھاتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دو ( نر و مادہ ) اونٹ سے اور دو ( نر و مادہ ) گائے سے ۔ ( آپ ان سے ) فرما دیجئے: کیا اس نے دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ ( بچہ ) جو دونوں ماداؤں کے رحموں میں موجود ہے؟ کیا تم اس وقت موجود تھے جب اﷲ نے تمہیں اس ( حرمت ) کا حکم دیا تھا؟ پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے تاکہ لوگوں کو بغیر جانے گمراہ کرتا پھرے ۔ بیشک اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس طرح دو قسمیں اونٹ سے اور دو قسمیں گائے سے ۔ کہو اس ( اللہ ) نے دونوں قسموں کے نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں قسم کی ماداؤں کو؟ یا جو دونوں ماداؤں کے پیٹ میں ہے؟ کیا تم اس وقت موجود تھے جب اللہ نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا؟ تو اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹا الزام لگائے تاکہ کسی علم کے بغیر لوگوں کو گمراہ کرے بے شک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں کرتا ( اسے منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of camels a pair, and oxen a pair; say, hath He forbidden the two males, or the two females, or (the young) which the wombs of the two females enclose? - Were ye present when Allah ordered you such a thing? But who doth more wrong than one who invents a lie against Allah, to lead astray men without knowledge? For Allah guideth not people who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Of the two pairs of camels and cows, are the males unlawful (to eat) or the females or that which exists in the wombs of the females? Were you present when God commanded you to do this? Who are more unjust than those who ascribe falsehood to God and out of ignorance make others go astray? God does not guide the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of the camels two, and of oxen two. Say: "Has He forbidden the two males or the two females or (the young) which the wombs of the two females enclose Or were you present when Allah ordered you such a thing Then who does more wrong than one who invents a lie against Allah, to lead mankind astray without knowledge. Certainly Allah guides not the people who are wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And two of camels and two of cows. Say: Has He forbidden the two males or the two females or that which the wombs of the two females contain? Or were you witnesses when Allah enjoined you this? Who, then, is more unjust than he who forges a lie against Allah that he should lead astray men without knowledge? Surely Allah does not guide the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And of the camels twain and of the oxen twain. Say: Hath He forbidden the two males or the two females, or that which the wombs of the two females contain; or were ye by to witness when Allah commanded you (all) this? Then who doth greater wrong than he who deviseth a lie concerning Allah, that he may lead mankind astray without knowledge. Lo! Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह दो ऊँट की क़िस्म से हैं और दो गाय की क़िस्म से, आप पूछिए कि दोनों नर अल्लाह ने हराम किए हैं या दोनों मादा या वे बच्चे जो ऊँटनी और गाय के पेट में हों, क्या तुम उस वक़्त हाज़िर थे जब अल्लाह ने तुमको इसका हुक्म दिया था? फिर उससे ज़्यादा ज़ालिम कौन है जो अल्लाह पर झूठा बोहतान बाँधे ताकि वे लोगों को बहका दे बग़ैर इल्म के, बेशक अल्लाह ज़ालिमों को राह नहीं दिखाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اونٹ میں دو قسم اور گائے (بھینس) میں دو قسم آپ کہئے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو یا اس (بچہ) کو جس کو دونوں مادہ (اپنے) پیٹ میں لیے ہوئے ہوں کیا تم (اس وقت) حاضر تھے جس وقت اللہ تعالیٰ نے تم کو اس (تحریم و تحلیل) کا حکم دیا تو اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر بلادلیل جھوٹ تہمت لگائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے یقینا اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو (جنت کا) راستہ (آخرت میں) نہ دکھلاوینگے۔ (1) (144)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اونٹوں میں سے دو اور گائیوں میں سے دو ، فرمائیں کیا اس نے دونوں نرحرام کیے ہیں یا دونوں مادہ ؟ یا وہ بچہ جس کو دونوں مادائیں پیٹ میں لیے ہوئے ہوں ؟ کیا تم اس وقت موجود تھے جب اللہ نے تمہیں اس کی وصیت کی تھی ؟ پھر اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ لوگوں کو علم کے بغیر گمراہ کرے۔ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (١٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی طرح دو اونٹ کی قسم سے ہیں اور دو گائے کی قسم سے ۔ پوچھو ‘ ان کے نر حرام کئے ہیں یا مادہ یا وہ بچے جو اونٹنی اور گائے کے پیٹ میں ہوں ۔ کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے ان کے حرام ہونے کا حکم دیا تھا ؟ پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی طرف منسوب کرکے جھوٹی بات کہے تاکہ علم کے بغیر لوگوں کی راہنمائی کرے یقینا اللہ ظالموں کو راہ راست نہیں دکھاتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو پیدا فرمائے آپ فرمائیے ! کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام قرار دیا ہے یا دونوں مادہ کو یا اس بچہ کو جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ کیا تم حاضر تھے جب اللہ نے تمہیں ایسی وصیت فرمائی۔ سو اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان باندھا، تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرے بیشک اللہ ظالموں کو راہ نہیں بتاتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پیدا کئے اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو پوچھ تو دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے کیا تم حاضر تھے جس وقت تم کو اللہ نے یہ حکم دیا تھا پھر اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے بلا تحقیق بیشک اللہ ہدایت نہیں کرتا ظالم لوگوں کو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اونٹ میں سے دو نر اور مادہ اور گائے میں سے دو نر اور مادہ آپ پوچھئے کیا خدا نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں مادہ کو یا اس بچہ کو حرام کیا ہے جس کو دونوں مادہ پیٹ میں لئے ہوئے ہیں کیا تم اس وقت موجود تھے جب تم کو خدا نے ان کے حرا م ہونے کا حکم دیا تھا پھر اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے بغیر کسی تحقیق کے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ افترا کرے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو راہ راست نہیں دکھاتا