Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 148

سورة الأنعام

سَیَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَاۤ اَشۡرَکۡنَا وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمۡنَا مِنۡ شَیۡءٍ ؕ کَذٰلِکَ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ حَتّٰی ذَاقُوۡا بَاۡسَنَا ؕ قُلۡ ہَلۡ عِنۡدَکُمۡ مِّنۡ عِلۡمٍ فَتُخۡرِجُوۡہُ لَنَا ؕ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا تَخۡرُصُوۡنَ ﴿۱۴۸﴾

Those who associated with Allah will say, "If Allah had willed, we would not have associated [anything] and neither would our fathers, nor would we have prohibited anything." Likewise did those before deny until they tasted Our punishment. Say, "Do you have any knowledge that you can produce for us? You follow not except assumption, and you are not but falsifying."

یہ مشرکین ( یوں ) کہیں گے کہ اگر اللہ تعالٰی کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہہ سکتے اس طرح جو لوگ ان سے پہلے ہو چکے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا آپ کہیے کیا کہ تمہارے پاس کوئی دلیل ہے تو اس کو ہمارے روبرو ظاہر کرو تم لوگ محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم بالکل اٹکل سے باتیں بناتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
عنقریب کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَاۤ
نہ
اَشۡرَکۡنَا
شرک کرتے ہم
وَلَاۤ
اور نہ
اٰبَآؤُنَا
آباؤ اجداد ہمارے
وَلَاحَرَّمۡنَا
اور نہ ہم حرام کرتے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
کَذٰلِکَ
اسی طرح
کَذَّبَ
جھٹلایا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
جو ان سے پہلے تھے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
ذَاقُوۡا
انہوں نے چکھ لیا
بَاۡسَنَا
عذاب ہمارا
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَلۡ
کیاہے
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس ہے
مِّنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
فَتُخۡرِجُوۡہُ
پس تم نکالو اسے
لَنَا
ہمارے لئے
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیروی کرتے
اِلَّا
مگر گمان کی
الظَّنَّ
ظن/ گمان کی
وَاِنۡ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
تَخۡرُصُوۡنَ
تم قیاس آرائیاں کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَیَقُوۡلُ
بہت جلد کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اَشۡرَکُوۡا
جنہوں نےشرک کیا ہے
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَاۤ
نہ
اَشۡرَکۡنَا
شرک کرتے ہم
وَلَاۤ
اور نہ
اٰبَآؤُنَا
باپ دادا ہمارے
وَلَا
اور نہ
حَرَّمۡنَا
حرام کرتے ہم
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
کَذٰلِکَ
اسی طرح
کَذَّبَ
جھٹلایا تھا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
ذَاقُوۡا
انہوں نے چکھا
بَاۡسَنَا
ہمارے عذاب کو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلۡ
کیا
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس ہے
مِّنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
فَتُخۡرِجُوۡہُ
تو تم نکال لاؤ اسے
لَنَا
ہمارے لیے
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیروی کرتے
اِلَّا
سوائے
الظَّنَّ
گمان کے
وَاِنۡ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
تَخۡرُصُوۡنَ
تم قیاس آرائیاں کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Those who associated with Allah will say, "If Allah had willed, we would not have associated [anything] and neither would our fathers, nor would we have prohibited anything." Likewise did those before deny until they tasted Our punishment. Say, "Do you have any knowledge that you can produce for us? You follow not except assumption, and you are not but falsifying."

یہ مشرکین ( یوں ) کہیں گے کہ اگر اللہ تعالٰی کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہہ سکتے اس طرح جو لوگ ان سے پہلے ہو چکے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا آپ کہیے کیا کہ تمہارے پاس کوئی دلیل ہے تو اس کو ہمارے روبرو ظاہر کرو تم لوگ محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم بالکل اٹکل سے باتیں بناتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ مشرک (جواباً ) یہ کہہ دیں گے کہ : اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے آباؤ اجداد، نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے۔ تاآنکہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزا چکھ لیا۔ آپ ان سے کہئے کہ اگر تمہارے پاس کوئی علم کی بات ہے تو لاؤ ہمیں دکھاؤ تم تو محض ظن کے پیچھے پڑے ہوئے ہو اور جو بات کرتے ہو بلادلیل کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے شرک کیاوہ بہت جلد کہیں گے کہ اگراﷲ تعالیٰ چاہتا،نہ توہم شرک کرتے اورنہ ہی ہمارے باپ دادااورنہ ہم کسی چیزکوحرام کرتے،اسی طرح اُن لوگوں نے بھی جھٹلایاتھاجوان سے پہلے تھے،یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا۔آپ پوچھیں کیاتمہارے پاس کوئی علم ہے؟توتم اُسے ہمارے لیے نکال لاؤتم گمان کے سواکسی چیزکی پیروی نہیں کرتے اورتم محض قیاس آرائیاں ہی کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who associate partners with Allah will say, “ Had Allah willed, we would have not associated (partners with Him), nor our fathers, nor would we have made anything prohibited.” In the same way belied those before them until they tasted Our penalty. Say , “ Have you any knowledge that you may bring forth for us? You follow nothing but whims, and do nothing but make conjectures.

اب کہیں گے مشرک اگر اللہ چاہتا تو شرک نہ کرتے ہم اور نہ ہمارے باپ دادے اور نہ ہم حرام کرلیتے کوئی چیز اسی طرح جھٹلایا گئے ان سے اگلے یہاں تک کہ انہوں نے چکھا ہمارا عذاب، تو کہہ کچھ علم بھی ہے تمہارے پاس کہ اس کو ہمارے آگے ظاہر کرو تم تو نری اٹکل پر چلتے ہو اور صرف تخمینے ہی کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عنقریب کہیں گے یہ مشرک لوگ کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے آباء و اَجداد اور نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح جھٹلایا تھا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزا چکھ لیا ( آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ) کہیے کہ کیا تمہارے پاس کوئی سند ہے جسے تم ہمارے سامنے پیش کرسکو ؟ تم تو محض گمان کی پیروی کر رہے ہو اور صرف اندازوں اور اٹکل کی باتیں کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who associate others with Allah in His divinity will now surely say: 'Had Allah willed, neither we nor our forefathers would have associated others with Allah in His divinity, nor would we have declared anything (which Allah did not forbid) as forbidden.' Even so those who had lived before them gave the lie (to the Truth) until they tasted Our chastisement. Tell them: 'Have you any sure knowledge that you can produce before us? In fact you are only following idle fancies, merely conjecturing.'

یہ مشرک لوگ ﴿تمہاری ان باتوں کے جواب میں﴾ ضرور کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھیراتے ۔ 124 ایسی ہی باتیں بنا بنا کر ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی حق کو جھٹلایا تھا یہاں تک کہ آخر کار ہمارے عذاب کا مزا انہوں نے چکھ لیا ۔ ان سے کہو کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جسے ہمارے سامنے پیش کر سکو؟ تم تو محض گمان پر چل رہے ہو اور نری قیاس آرائیاں کرتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے شرک اپنایا ہوا ہے وہ یہ کہیں گے کہ : اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے ، نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم کسی بھی چیز کو حرام قرار دیتے ، ( ٧٩ ) ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی اسی طرح ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا ۔ تم ان سے کہو کہ : کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جو ہمارے سامنے نکال کر پیش کرسکو؟ تم تو جس چیز کے پیچھے چل رہے ہو وہ گمان کے سوا کچھ نہیں ، اور تمہارا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ وہمی اندازے لگاتے رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قریب میں مشرک یہ کہیں گے (یہ وعدہ پورا ہوا انہوں نے ایسا ہی کہا چناچہ سورة نحل میں مذکور ہے) اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم نہ ہمارے باپ دادا کوئی شرک نہ کرتے اور نہ کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرتے 9 (جیسے ان لوگوں نے تجھ کو جھٹلایا) اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گذرے انہوں نے بھی (اپنے اپنے پیغمبروں کو) جھٹلایا، آخر ہمارے عذاب کا مزہ چکھا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

عنقریب مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتے تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے آباؤ اجداد اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہتے اسی طرح ان لوگوں نے تکذیب کی تھی جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے۔ فرما دیجئے کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم (سند) ہے تو اسے ہمارے سامنے لاؤ تم تو محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم محض خیال (اٹکل) سے باتیں بناتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(جھوٹ موٹ بحث اور کٹھ حجتی کے لئے) یہ مشرکین ضرور کہیں گے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا کبھی شرک نہ کرتے اور نہ ہم کسی حلال کو حرام ٹھہرالیتے۔ (فرمایا کہ) ان سے پہلی نسل نے بھی اسی رطح جھوٹے بہانے گھڑے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ذرا ان سے پوچھیئے کیا تمہارے پاس واقعی کوئی علم ہے جسے تم پیش کرسکو ؟ تم تو اٹکل پر چل ہے ہو۔ تم تو گمان و خیال پر بھاگ رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ شرک کرتے ہیں وہ کہیں گے کہ اگر خدا چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا (شرک کرتے) اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح ان لوگوں نے تکذیب کی تھی جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے کہہ دو کیا تمہارے پاس کوئی سند ہے (اگر ہے) تو اسے ہمارے سامنے نکالو تم محض خیال کے پیچھے چلتے اور اٹکل کی تیر چلاتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Anon will those who associate had God willed, we would not say: have associated, nor our fathers; neither could we have forbidden aught. Even so belied those before them, until they tasted Our wrath. Say thou: is there with you any authority, that ye may bring unto us? ye but follow your fancy, and only conjecture.

جو لوگ شرک کرتے ہیں اب کہیں گے کہ اللہ اگر چاہتا تو شرک نہ ہم کرتے نہ ہمارے باپ دادا کرتے اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کرسکتے ۔ اسی طرح جھٹلایا تھا ان لوگوں نے بھی جو ان سے قبل ہوئے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کو چکھا ۔ آپ کہیے کہ آیا تمہارے پاس ہے کوئی دلیل ؟ (ہو) تو اسے ہمارے سامنے ظاہر کرو ۔ تم تو نری گمان کی پیروی کرتے ہو اور محض اٹکل سے کام لیتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جنہوں نے شرک کیا ، وہ کہیں گے: اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے ، نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کرتے ۔ اسی طرح جھٹلایا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے گذرے ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھا ۔ پوچھو: تمہارے پاس ہے اس کی کوئی سند کہ تم اس کو ہمارے لئے ظاہر کرسکو؟ تم محض گمان کی پیروی کر رہے ہو اور محض اٹکل کے تیر تکے چلا رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

مشرکین اب یہ کہیں گے کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے باپ دادا اور ہم کسی چیز کو حرام نہ کرتے اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے ( بھی ) جھٹلایا تھا یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھا آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے تواسے ہمارے سامنے ظاہر کرو ۔ تم لوگ تو خیالی باتوں ( ہی ) کی پیروی کرتے ہو اور تم لوگ تو صرف خیالات کے ذریعے باتیں گھڑتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہی ہمارے باپ دادا ہی شرک کرتے اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے، کہہ دو کیا تمہارے پاس کوئی سند ہے ؟ اگر ہے تو ہمیں دکھائو تم صرف خیالی باتیں کرتے ہو اور اٹکل پر چلتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب یہ مشرک لوگ یوں کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم نہ شرک کرتے اور نہ ہی ہمارے باپ داد، اور نہ ہی ہم از خود کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اور جس طرح آج یہ لوگ حق کو جھٹلاتے ہیں اسی طرح ان لوگوں نے جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے، یہاں تک کہ انہوں نے مزہ چکھا ہمارے عذاب کو (ان سے یہ تو) پوچھو کہ کیا ہے تمہارے پاس کوئی علم، جسے تم پیش کرسکو ہمارے سامنے ؟ تم لوگ تو محض خیالی باتوں کے پیچھے چلتے ہو، اور تمہارا تو کام ہی بس یونہی اٹکلیں لڑانا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ مشرک ( جواباً ) یہ کہہ دینگے کہ:’’اگراللہ چاہتاتونہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا ، نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے‘‘ ، اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھاجوان سے پہلے تھے حتیٰ کہ انہوں نے ہمارے عذاب کاذائقہ چکھ لیاآپ ان سے کہہ دیجئے کہ: اگر تمہارے پاس کوئی علم کی بات ہے تولائو ہمیں د کھا ئو ‘‘ تم محض وہم وگمان کے پیچھے لگے ہو اور محض بے دلیل باتیں کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب کہیں گے مشرک کہ ( ف۳۰۵ ) اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے باپ دادا نہ ہم کچھ حرام ٹھہراتے ( ف۳۰٦ ) ایسا ہی ان کے اگلوں نے جھٹلایا تھا یہاں تک کہ ہمارا عذاب چکھا ( ف۳۰۷ ) تم فرماؤ کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے کہ اسے ہمارے لیے نکالو ، تم تو نرے گمان ( خام خیال ) کے پیچھے ہو اور تم یونہی تخمینے کرتے ہو ( ف۳۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جلد ہی مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اﷲ چاہتا تو نہ ( ہی ) ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے آباء و اجداد اور نہ کسی چیز کو ( بلا سند ) حرام قرار دیتے ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے حتٰی کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا ۔ فرما دیجئے: کیا تمہارے پاس کوئی ( قابلِ حجت ) علم ہے کہ تم اسے ہمارے لئے نکال لاؤ ( تو اسے پیش کرو ) ، تم ( علمِ یقینی کو چھوڑ کر ) صرف گمان ہی کی پیروی کرتے ہو اور تم محض ( تخمینہ کی بنیاد پر ) دروغ گوئی کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

عنقریب مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ نہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے پاس کوئی علمی دلیل ہے تو اسے ہمارے سامنے ظاہر کرو ۔ تم تو محض گمان کی پیروی کر رہے ہو اور صرف اٹکل پچو باتیں کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who give partners (to Allah) will say: "If Allah had wished, we should not have given partners to Him nor would our fathers; nor should we have had any taboos." So did their ancestors argue falsely, until they tasted of Our wrath. Say: "Have ye any (certain) knowledge? If so, produce it before us. Ye follow nothing but conjecture: ye do nothing but lie."

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans will say, "Had God wanted, we would not have worshipped idols, nor would our fathers, nor would we have made anything unlawful." Others before them had also spoken such lies until they experienced the severity of Our wrath. (Muhammad), ask them, "Do you possess any knowledge? If so, tell us about it. You follow only conjectures and preach falsehood."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who committed Shirk say: "If Allah had willed, we would not have commited Shirk, nor would our fathers, and we would not have forbidden anything (against His will)." Likewise belied those who were before them, till they tasted Our wrath. Say: "Have you any knowledge (proof) that you can produce before us Verily, you follow the Zann and you do nothing but lie."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who are polytheists will say: If Allah had pleased we would not have associated (aught with Him) nor our fathers, nor would we have forbidden (to ourselves) anything; even so did those before them reject until they tasted Our punishment. Say: Have you any knowledge with you so you should bring it forth to us? You only follow a conjecture and you only tell lies.

Translated by

William Pickthall

They who are idolaters will say: Had Allah willed, we had not ascribed (unto Him) partners neither had our fathers, nor had we forbidden aught. Thus did those who were before them give the lie (to Allah's messengers) till they tasted of the fear of Us. Say: Have ye any knowledge that ye can adduce for Us? Lo! ye follow naught but an opinion, Lo! ye do but guess.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन्होंने शिर्क किया वे कहेंगे कि अगर अल्लाह चाहता तो न हम शिर्क करते और न हमारे बाप-दादा करते और न हम किसी चीज़ को हराम कर लेते, इसी तरह झुठलाया उन लोगें ने भी जो इससे पहले हुए थे यहाँ तक कि उन्होंने हमारा अज़ाब चखा, आप पूछिए कि क्या तुम्हारे पास कोई इल्म है जिसको तुम हमारे सामने पेश करो, तुम तो सिर्फ़ गुमान के पीछे चल रहे हो और महज़ अंदाज़ों से काम ले रहे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ مشرک لوگ یوں کہنے کو ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہہ سکتے اسی طرح جو (کافر) لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں انہوں نے بھی (رسولوں کی) تکزیب کی تھی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا (6) آپ کہئیے کہ کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے (7) تو اس کو ہمارے روبرو ظاہر کرو تم لوگ محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم بالکل اٹکل سے باتیں بناتے ہو۔ (148)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جن لوگوں نے شرک کیا عنقریب کہیں گے کہ اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کوئی چیز حرام ٹھہراتے۔ اسی طرح ان لوگوں نے جھٹلایا جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا۔ فرمائیں کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے اسے ہمارے سامنے پیش کرو، تم تو گمان کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کر رہے اور تم صرف اٹکل پچولگاتے ہو۔ (١٤٨

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ مشرک لوگ ضرور کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ۔ ایسی ہی باتیں بنا کر ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی حق کو جھٹلایا یہاں تک کہ آخر کار ہمارے عذاب کا مزہ انہوں نے چکھ لیا ۔ ان سے کہو ’ کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جسے ہمارے سامنے پیش کرسکو ؟ تم تو محض گمان پر چل رہے ہو اور نری قیاس آرائیاں کرتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے شرک کیا وہ عنقریب یوں کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادے، اور نہ ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے، اسی طرح جھٹلایا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا۔ آپ فرما دیجیے کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے۔ سو تم اسے ہمارے سامنے ظاہر کرو۔ تم صرف گمان کے پیچھے چلتے ہو اور صرف اٹکل سے باتیں کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کہیں گے مشرک اگر اللہ چاہتا تو شرک نہ کرتے ہم اور نہ ہمارے باپ دادے اور نہ ہم حرام کرلیتے کوئی چیز اسی طرح جھٹلایا کئے ان سے اگلے یہاں تک کہ انہوں نے چکھا ہمارا عذاب تو کہہ کچھ علم بھی ہے تمہارے پاس کہ اس کو ہمارے آگے ظاہر کرو تم تو نری اٹکل پر چلتے ہو اور صرف تخمینے ہی کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قریب ہے کہ مشرکین یوں کہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم ان چیزوں میں سے جن کو ہم نے حرام کرلیا ہے کسی چیز کو حرام ٹھہراتے اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے ہو گذرے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا آپ ان سے فرمائیے کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے تاکہ تم اس کو ہمارے سامنے پیش کرسکو لوگو ! تم تو محض گمان کی پیروی کرتے ہو اور تم تو محض تخمینی باتیں کرتے ہو