Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 153

سورة الأنعام

وَ اَنَّ ہٰذَا صِرَاطِیۡ مُسۡتَقِیۡمًا فَاتَّبِعُوۡہُ ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمۡ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ؕ ذٰلِکُمۡ وَصّٰکُمۡ بِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۵۳﴾

And, [moreover], this is My path, which is straight, so follow it; and do not follow [other] ways, for you will be separated from His way. This has He instructed you that you may become righteous.

اور یہ کہ یہ دین میرا راستہ ہے جو مستقیم ہے سو اس راہ پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو کہ وہ راہیں تم کو اللہ کی راہ سے جدا کردیں گی ۔ اس کا تم کو اللہ تعالٰی نے تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم پر ہیز گاری اختیار کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنَّ
اور بےشک
ہٰذَا
یہ
صِرَاطِیۡ
میرا راستہ ہے
مُسۡتَقِیۡمًا
سیدھا
فَاتَّبِعُوۡہُ
پس پیروی کرو اس کی
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوا
تم پیروی کرو
السُّبُلَ
راستوں کی
فَتَفَرَّقَ
پس وہ جدا کردیں گے
بِکُمۡ
تمہیں
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
ذٰلِکُمۡ
یہ ہے
وَصّٰکُمۡ
اس نے تاکید کی ہے تمہیں
بِہٖ
جس کی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم تقویٰ اختیار کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنَّ
اور بلاشبہ
ہٰذَا
یہی
صِرَاطِیۡ
راستہ ہے میرا
مُسۡتَقِیۡمًا
سیدھا
فَاتَّبِعُوۡہُ
چنانچہ تم پیروی کرو اس کی
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعُوا
تم پیروی کرو
السُّبُلَ
دیگرراستوں کی
فَتَفَرَّقَ
پھر وہ جدا کر دیں گے
بِکُمۡ
تمہیں
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
ذٰلِکُمۡ
یہ
وَصّٰکُمۡ
اس نے تاکیدی حکم دیا ہے
بِہٖ
جس کا
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم بچ جاؤ
Translated by

Juna Garhi

And, [moreover], this is My path, which is straight, so follow it; and do not follow [other] ways, for you will be separated from His way. This has He instructed you that you may become righteous.

اور یہ کہ یہ دین میرا راستہ ہے جو مستقیم ہے سو اس راہ پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو کہ وہ راہیں تم کو اللہ کی راہ سے جدا کردیں گی ۔ اس کا تم کو اللہ تعالٰی نے تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم پر ہیز گاری اختیار کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور بلاشبہ یہی میری سیدھی راہ ہے لہذا اسی پر چلتے جاؤ اور دوسری راہوں پر نہ چلو ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے ہٹا کر جدا جدا کردیں گی اللہ نے تمہیں انہی باتوں کا حکم دیا ہے شاید کہ تم (کجروی سے) بچ جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یہی میراراستہ ہے جوسیدھاہے چنانچہ تم اس کی پیروی کرواور دیگرراستوں کی پیروی نہ کروکہ وہ تمہیں اﷲ تعالیٰ کے راستے سے جُداکردیں گے یہ ہے جس کااللہ تعالیٰ نے تمہیں تاکیدی حکم دیاہے تاکہ تم بچ جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And: |"This is My path, straight. So, follow it, and do not follow the (other) ways, lest it should take you away from His way.|" This is what He has emphasized for you, so that you may be God-fearing.

اور حکم کیا کہ یہ راہ ہے میری سیدھی سو اس پر چلو اور مت چلو اور رستوں پر کہ تم کو جدا کردیں گے اللہ کے راستے سے یہ حکم کردیا ہے تم کو تاکہ تم بچتے رہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس تم اس کی پیروی کرو اور (اس صراط مستقیم کو چھوڑ کر) دوسرے راستوں پر نہ پڑجاؤ کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا کر منتشر کردیں گے یہ ہیں وہ باتیں جن کی اللہ تمہیں وصیّت کر رہا ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(x) This is My way -that which is straight: follow it, then, and do not follow other paths lest they scatter you from His path. This is what He has enjoined upon you, so that you may beware.'

﴿١۰﴾ نیز اس کی ہدایت یہ ہے کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے لہٰذا تم اِسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ اس کے راستے سے ہٹا کر تمہیں پراگندہ کر دیں گے ۔ 135 یہ ہے وہ ہدایت جو تمہارے رب نے تمہیں کی ہے ، شاید کہ تم کَج روی سے بچو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ! ان سے ) یہ بھی کہو کہ : یہ میرا سیدھا سیدھا راستہ ہے ، لہذا اس کے پیچھے چلو ، اور دوسرے راستوں کے پیچھے نہ پڑو ، ورنہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے الگ کردیں گے ۔ لوگو ! یہ باتیں ہیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے تاکہ تم متقی بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (خدا نے یہ بھی فرمایا ہے) یہ میری سیدھی راہ ہے اس پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو وہ تم کو خدا کی راہ سے ہٹا دیں گی 2 یہ وہ باتیں ہیں جن کا خدا تعالیٰ نے تم کو حکم دیا ہے اس لیے کہ تم ان کا خلاف کرنے سے) بچے رہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ یہی (دین) میرا سیدھا راستہ ہے سو اس پر چلو اور دوسری راہوں پہ مت چلو کہ وہ تمہیں اس (اللہ) کی راہ سے الگ کردیں گے (اللہ نے) تم کو اس کا (تاکیدی) حکم دیا ہے تاکہ تم احتیاط رکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(10) یہ ہے ہمارا بتایا ہوا سیدھا راستہ اسی پر چلو او دوسرے راستوں پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے دور بھٹکا دیں گے۔ یہ ہیں وہ تاکیدی احکامات جو اللہ نے تمہیں دیئے ہیں تاکہ تم اللہ کا تقویٰ حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ میرا سیدھا رستہ یہی ہے تو تم اسی پر چلنا اور اور رستوں پر نہ چلنا کہ (ان پر چل کر) خدا کے رستے سے الگ ہو جاؤ گے ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And that: verily this is my path, straight; follow it then, and follow not other ways; that will deviate you from His way. Thus He enjoineth you, that haply ye may fear God.

اور (یہ بھی کہہ دیجیے) کہ یہی میری سیدھی شاہراہ ہے سو اسی پر چلو اور (دوسری دوسری پگڈنڈیوں) راہوں پر نہ چلو کہ وہ تم کو (اللہ کی) راہ سے جدا کردیں گی اس (سب) کا (اللہ نے) تمہیں حکم دیا ہے تاکہ تم متقی بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے تو اس کی پیروی کرو اور دوسری پگڈنڈیوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اس کی راہ سے الگ کردیں ۔ یہ باتیں ہیں جن کی تمہیں ہدایت فرمائی ، تاکہ اس کے غضب سے بچو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے سو اس کی پیروی کرو اور دوسرے دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ راستے تمہیں اس ( اﷲتعالیٰ ) کے راستے سے علیحدہ کر دیں گے ۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اس نے تمہیں ( تاکیدی ) حکم دیا ہے تاکہ تم متقی بن جائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ میرا سیدھا راستہ یہی ہے تو تم اسی پر چلنا اور دوسرے راستوں پر نہ چلنا کہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے الگ کردیں گے۔ ان سب باتوں کا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو کہ یہ ہے میرا سیدھا راستہ پس تم اسی پر چلو، اس کے سوا دوسرے راستوں پر نہیں چلنا، کہ وہ تم کو ہٹا دیں اس کی راہ (حق وصواب) سے، اسی کی تاکید فرمائی ہے اس نے تم کو تاکہ تم لوگ بچ سکو،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کہ یہی میری سیدھی راہ ہے لہٰذااسی پر چلتے جائو اور دوسری راہوں کے پیچھے نہ جائو ، ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے جدا کردینگے اللہ نے تمہیں انہی باتوں کا حکم دیا ہے شایدکہ تم بچ جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ( ف۳۲۰ ) یہ ہے میرا سیدھا راستہ تو اس پر چلو اور اور راہیں نہ چلو ( ف۳۲۱ ) کہ تمہیں اس کی راہ سے جدا کردیں گی ، یہ تمہیں حکم فرمایا کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ یہی ( شریعت ) میرا سیدھا راستہ ہے سو تم اس کی پیروی کرو ، اور ( دوسرے ) راستوں پر نہ چلو پھر وہ ( راستے ) تمہیں اﷲ کی راہ سے جدا کر دیں گے ، یہی وہ بات ہے جس کا اس نے تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ۱۰ ) اور ( یہ بھی کہو ) یہ ہے میرا سیدھا راستہ اسی کی پیروی کرو ۔ اور دوسرے راستوں کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اس ( اللہ ) کے راستہ سے جدا کر دیں گے یہ ہے جس کی اللہ نے تمہیں وصیت کی ہے شاید کہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily, this is My way, leading straight: follow it: follow not (other) paths: they will scatter you about from His (great) path: thus doth He command you. that ye may be righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is My path and it is straight. Follow it and not other paths which will lead you far away from the path of God. Thus does God guide you so that you may become pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And verily, this is My straight path, so follow it, and follow not (other) paths, for they will separate you away from His path. This He has ordained for you that you may have Taqwa."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (know) that this is My path, the right one therefore follow it, and follow not (other) ways, for they will lead you away from His way; this He has enjoined you with that you may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And (He commandeth you, saying): This is My straight path, so follow it. Follow not other ways, lest ye be parted from His way. This hath He ordained for you, that ye may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और (अल्लाह ने हुक्म दिया कि) यही मेरा सीधा रास्ता है पस उसी पर चलो और दूसरे रास्तों पर न चलो कि वे तुमको अल्लाह के रास्ते से जुदा कर देंगे, यह अल्लाह ने तुमको हुक्म दिया है; ताकि तुम बचते रहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کہ یہ دین میرا راستہ ہے جو کہ مستقیم ہے سو اس راہ پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو کہ وہ راہیں تم کو اس (الله) کی راہ سے جدا کردینگی اس کا تم کو اللہ تعالیٰ نے تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم (اس راہ کے خلاف کرنے سے) احتیاط رکھو۔ (153)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یقینایہ میرا راستہ ہے جو بالکل سیدھا ہے، پس اس پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو وہ تمہیں اس کے راستے سے ہٹادیں گے یہ حکم اس نے تمہیں دیا ہے تاکہ تم بچ جاؤ۔ “ (١٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نیز اللہ کی ہدایت یہ ہے کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے ‘ لہذا اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ اس کے راستے سے ہٹا کر تمہیں پراگندہ کردیں گے ۔ یہ ہے وہ ہدایت جو تمہارے رب نے تمہیں کی ہے شاید کہ تم کج روی سے بچو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ یہ میرا سیدھا راستہ ہے سو تم اس کا اتباع کرو۔ اور مت اتباع کرو دوسرے راستوں کا سو وہ راستے تمہیں اللہ کے راستہ سے ہٹا دیں گے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تمہیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم کیا کہ یہ راہ ہے میری سیدھی سو اس پر چلو اور مت چلو اور راستوں پر کہ وہ تم کو جدا کردیں گے اللہ کے راستہ سے یہ حکم کردیا ہے تم کو تاکہ تم بچتے رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بھی فرما دیجیے کہ یہ بیان کردہ احکام ہی میری سیدھی راہ ہے لہٰذا تم اسی راہ پر چلو اور تم اور دوسرے راستوں پر نہ چلو ورنہ وہ راستے تم کو خدا کی راہ سے جدا کردیں گے اس بات کا تم کو خدا نے تاکید کے ساتھ حکم دیا ہے تاکہ تم کج روی سے بچو