Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 154

سورة الأنعام

ثُمَّ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ تَمَامًا عَلَی الَّذِیۡۤ اَحۡسَنَ وَ تَفۡصِیۡلًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لَّعَلَّہُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّہِمۡ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾٪  6

Then We gave Moses the Scripture, making complete [Our favor] upon the one who did good and as a detailed explanation of all things and as guidance and mercy that perhaps in [the matter of] the meeting with their Lord they would believe.

پھر ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی تھی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر نعمت پوری ہو اور سب احکام کی تفصیل ہوجائے اور رہنمائی ہو اور رحمت ہو تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے پر یقین لائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
تَمَامًا
پورا کرنے کے لے (نعمت)
عَلَی الَّذِیۡۤ
اس پر جس نے
اَحۡسَنَ
نیکی کی
وَتَفۡصِیۡلًا
اور کھول کر بیان کرنے کے لیے
لِّکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
وَّہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
لَّعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
بِلِقَآءِ
ملاقات پر
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لائے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اٰتَیۡنَا
دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ ؑکو
الۡکِتٰبَ
کتاب
تَمَامًا
تکمیل تھی
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡۤ
اس کے جو
اَحۡسَنَ
نیکی کی روش اپنا ئے
وَتَفۡصِیۡلًا
اورتفصیل
لِّکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے لیے
وَّہُدًی
اورہدایت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
لَّعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
بِلِقَآءِ
ملاقات پر
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لے آئیں
Translated by

Juna Garhi

Then We gave Moses the Scripture, making complete [Our favor] upon the one who did good and as a detailed explanation of all things and as guidance and mercy that perhaps in [the matter of] the meeting with their Lord they would believe.

پھر ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی تھی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر نعمت پوری ہو اور سب احکام کی تفصیل ہوجائے اور رہنمائی ہو اور رحمت ہو تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے پر یقین لائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے موسیٰ کو ایسی کتاب دی جو نیک روش اختیار کرنے والے کے لیے مکمل تھی اور اس میں ہر (ضروری) بات کی تفصیل ۔ بھی تھی اور یہ کتاب ہدایت اور رحمت بھی تھی (اور اس لیے دی تھی) کہ شائد وہ لوگ اپنے پروردگار سے ملاقات پر ایمان لائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے موسیٰ کوکتاب دی ہراُس شخص کے لیے نعمت کی تکمیل تھی جونیکی کی روش اپنائے اورہرحکم کی تفصیل تھی اور ہدایت اوررحمت تھی تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات پرایمان لے آئیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We gave Musa the Book, complete for the one who does good, and explaining everything in detail, and a guidance and a mercy, so that they may believe in meeting their Lord.

پھر دی ہم نے موسیٰ کو کتاب واسطے پورا کرنے نعمت کے نیک کام والوں پر اور واسطے تفصیل ہر شے کے اور ہدایت اور رحمت کے لئے تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے کا یقین کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اپنی نعمت پوری کرنے کے لیے احسان کی روش اختیار کرنے والے پر اور (اس میں تھی) ہر شے کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت تا کہ وہ اپنے رب کے حضور حاضری پر پورا یقین رکھیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We gave to Moses the Book, completing the benediction of Allah upon the one who acts righteously, spelling out everything clearly, a guidance and a mercy; so that they may believe in their meeting with their Lord.

پھر ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب عطا کی تھی جو بھلائی کی روش اختیار کرنے والے انسان پر نعمت کی تکمیل اور ہر ضروری چیز کی تفصیل اور سراسر ہدایت و رحمت تھی ﴿اور اس لیے بنی اسرائیل کو دی گئی تھی کہ﴾ شاید لوگ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں ۔ 136 ؏١۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ نیک لوگوں پر اللہ کی نعمت پوری ہو ، اور ہر چیز کی تفصیل بیان کردی جائے ، اور وہ ( لوگوں کے لیے ) رہنمائی اور رحمت کا سبب بنے ، تاکہ وہ ( آخرت میں ) اپنے پروردگار سے جا ملنے پر ایمان لے آئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر (ایک بات اور بھی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب (توریت) دی نیک (بندے پر پورا فضل کرنے کو اور ہر چیز کا پورا بیان کرنے کو (یا ہر چیز کا اس میں پورا بیان ہے) اور لوگوں کو 6 راہ دکھانے کو اور مہربانی کو (یا اس میں ہدایت اور مہربانی ہے) اس لیے کہ وہ اپنے مالک سے ملنے پر یقین لائیں (آخرت پر وہاں کے عذاب اور ثواب پر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی جس سے نیک عمل کرنے والوں پر نعمت پوری کردی اور اس میں ہر چیز کی وضاحت اور رہنمائی اور رحمت ہے تاکہ وہ لوگ اپنے پروردگار سے ملنے پر ایمان لائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وہ کتاب عطا کی جو اچھے لوگوں کے لئے تکمیل نعمت تھی جس میں ہر ضروری بات کی تفصیل تھی ‘ جو ان لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت تھی جنہیں اپنے رب سے رو برو ہونے کا یقین تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسیؑ کو کتاب عنایت کی تھی تاکہ ان لوگوں پر جو نیکوکار ہیں نعمت پوری کر دیں اور (اس میں) ہر چیز کا بیان (ہے) اور ہدایت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کی امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا یقین کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then unto Musa We vouchsafed the Book perfect for him who would do well and detailing every thing and a guidance and a mercy, that haply in the meeting of their Lord they would believe.

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر (نعمت) پوری ہو اور ہر (ضروری) چیز کی تفصیل (اس کے ذریعہ سے ہوجائے) اور (باعث) ہدایت ہو اور (ذریعہ) رحمت ہو تاکہ وہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات پر یقین لائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ، اپنی نعمت پوری کرنے کیلئے اس پر جو خوب کار تھا اور ہر بات کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت ، تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے نیک لوگوں پر نعمت پوری کرنے کیلئے اور ہر چیز کی تفصیل بیان کرنے کیلئے اور رہنمائی کیلئے اور رحمت کیلئے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب دی تاکہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے پر ایمان لے آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں ! پھر سن لو کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی تاکہ نیک لوگوں پر اپنی نعمت پوری کردیں اس میں ہر چیز کا بیان، ہدایت اور رحمت ہے تاکہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرلیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے موسیٰ کو بھی وہ کتاب دی تمام کرنے کے اپنی نعمت کو ان لوگوں پر جو اچھائی کریں، اور تفصیل بیان کرنے کے لئے ضرورت کی ہر چیز کی، اور سراسر ہدایت اور عین رحمت کے طور پر تاکہ وہ لوگ بنی اسرائیل اپنے سے ملنے پر ایمان لائیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے موسیٰ کو کتاب دی جو ( نیک روش اختیارکرنے والے کے لئے ) مکمل تھی اور اس میں ہربات کی تفصیل بھی تھی اور یہ کتاب ہدایت اور رحمت تھی تاکہ لوگ اپنے رب سے ملاقات پر ایمان لائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی ( ف۳۲۲ ) پورا احسان کرنے کو اس پر جو نیکوکار ہے اور ہر چیز کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت کہ کہیں وہ ( ف۳۲۳ ) اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں ( ف۳۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو کتاب عطا کی اس شخص پر ( نعمت ) پوری کرنے کے لئے جو نیکو کار بنے اور ( اسے ) ہر چیز کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت بنا کر ( اتارا ) تاکہ وہ ( لوگ قیامت کے دن ) اپنے رب سے ملاقات پر ایمان لائیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے موسیٰ کو وہ کتاب عطا کی جو نیک عمل کرنے والے پر نعمت کی تکمیل ہے ۔ اور اس میں ہر چیز کی تفصیل ہے اور ( لوگوں کے لیے ) سراسر ہدایت و رحمت ہے تاکہ وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری و حضوری پر ایمان لائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moreover, We gave Moses the Book, completing (Our favour) to those who would do right, and explaining all things in detail,- and a guide and a mercy, that they might believe in the meeting with their Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave Moses the Book to complete (Our favor) for the righteous ones, the Book that contained a detailed explanation of all things, a guide and a mercy so that perhaps they would have faith in the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, We gave Musa the Book [the Tawrah], complete for that which is best, and explaining all things in detail and a guidance and a mercy that they might believe in the meeting with their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Again, We gave the Book to Musa to complete (Our blessings) on him who would do good (to others), and making plain all things and a guidance and a mercy, so that they should believe in the meeting of their Lord.

Translated by

William Pickthall

Again, We gave the Scripture unto Moses, complete for him who would do good, an explanation of all things, a guidance and a mercy, that they might believe in the meeting with their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने मूसा (अलै॰) को किताब दी नेक काम करने वालों पर अपनी नेमत पूरी करने के लिए और हर बात की तफ़सील और हिदायत और रहमत; ताकि वे अपने रब से मुलाक़ात का यक़ीन करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر (نعمت) پوری ہو اور سب احکام کی تفصیل ہوجاوے اور رہنمائی ہو اور رحمت ہو تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے پر یقین لاویں۔ (154)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تاکہ پوری کردیں نعمت اس پر جو نیکی کرے اور ہر چیز کی تفصیل کے لیے جو ہدایت اور رحمت ہے، تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لے آئیں۔ (١٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی ‘ جو بھلائی کی روش اختیار کرنے والے انسان پر نعمت کی تکمیل اور ہر ضروری چیز کی تفصیل اور سراسر ہدایت اور رحمت تھی ۔ شاید کہ لوگ اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لے آئیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی جس سے اچھے عمل کرنے والوں پر نعمت پوری ہوگئی۔ اور جس میں ہر چیز کا تفصیلی بیان ہے اور جو ہدایت ہے اور رحمت ہے تاکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کا یقین کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دی ہم نے موسیٰ کو کتاب واسطے پورا کرنے نعمت کے نیک کام والوں پر اور واسطے تفصیل ہر شے کے اور ہدایت اور رحمت کے تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے کا یقین کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بھی ایک کتاب دی تھی تاکہ نکو کاروں پر ہم اپنی نعمت تمام کردیں اور ہر ضروری چیز کی تفصیل بیان کردیں اور لوگوں کے لئے وہ کتاب سراسر ہدایت اور رحمت ہو نیز اس لئے تاکہ وہ بنی اسرائیل اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں