Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 159

سورة الأنعام

اِنَّ الَّذِیۡنَ فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمۡ وَ کَانُوۡا شِیَعًا لَّسۡتَ مِنۡہُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ ؕ اِنَّمَاۤ اَمۡرُہُمۡ اِلَی اللّٰہِ ثُمَّ یُنَبِّئُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۵۹﴾

Indeed, those who have divided their religion and become sects - you, [O Muhammad], are not [associated] with them in anything. Their affair is only [left] to Allah ; then He will inform them about what they used to do.

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالٰی کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
فَرَّقُوۡا
فرقہ فرقہ کردیا
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
وَکَانُوۡا
اور ہوگئے وہ
شِیَعًا
گروہ گروہ
لَّسۡتَ
نہیں آپ
مِنۡہُمۡ
ان میں
فِیۡ شَیۡءٍ
کسی چیز میں
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَمۡرُہُمۡ
ان کا معاملہ
اِلَی اللّٰہِ
اللہ کی طرف ہے
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُہُمۡ
وہ بتادے گا انہیں
بِمَا
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فَرَّقُوۡا
جنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
وَکَانُوۡا
اور وہ بن گئے
شِیَعًا
گروہ گروہ
لَّسۡتَ
نہیں ہوآپ
مِنۡہُمۡ
ان سے
فِیۡ شَیۡءٍ
کسی چیز میں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَمۡرُہُمۡ
معاملہ ان کا
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ تعالیٰ کی ہے
ثُمَّ
پھر
یُنَبِّئُہُمۡ
وہ بتا دے گا انہیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡعَلُوۡنَ
کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have divided their religion and become sects - you, [O Muhammad], are not [associated] with them in anything. Their affair is only [left] to Allah ; then He will inform them about what they used to do.

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالٰی کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور کئی فرقے بن گئے، ان سے آپ کو کچھ سروکار نہیں۔ ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ پھر وہ خود ہی انہیں بتلا دے گا کہ وہ کن کاموں میں لگے ہوئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجن لوگوں نے اپنے دین کوٹکڑے ٹکڑے کرڈالااورگروہ گروہ بن گئے ان سے آپ کاکوئی تعلق نہیں، یقیناان کامعاملہ اﷲ تعالیٰ ہی کے حوالے ہے، پھروہی ان کوبتائے گاجووہ کیاکرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who have made divisions in their religion and turned into factions, you have nothing to do with them. Their case rests with Allah alone; then He will tell them what they have been doing.

جنہوں نے راہیں نکالیں اپنے دین میں اور ہوگئے بہت سے فرقے، تجھ کو ان سے کچھ سروکار نہیں، ان کا کام اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہی جتلا دے گا ان کو جو کچھ وہ کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جن لوگوں نے اپنے دین کے ٹکڑے کردیے اور وہ گروہوں میں تقسیم ہوگئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے پھر وہ انہیں جتلا دے گا جو کچھ کہ وہ کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely you have nothing to do with those who have made divisions in their religion and become factions. Their matter is with Allah and He will indeed tell them (in time) what they have been doing.

جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً ان سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں ، 141 ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے ، وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یقین جانو کہ جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا ہے ، اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں ، ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان کا معاملہ تو اللہ کے حوالے ہے ۔ پھر وہ انہیں جتلائے گا کہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے اپن دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا 3 اور کئی فرقے بن گئے تجھ کو ان سے کچھ غرض نہیں 4 ان کا کام خدا کے حوالے ہے بس وہی ان کو جتائے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو الگ الگ کردیا اور گروہ ، گروہ بن گئے ان سے آپ کا کوئی تعلق نہیں بیشک ان کا کام اللہ کے حوالے ہے پھر جو وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو بتائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جن لوگوں نے اپنے دین کو فرقے فرقے کر ڈالا اور گروہ در گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے۔ وہی بتادے گا۔ ان کو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے اپنے دین میں (بہت سے) رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہو گئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام خدا کے حوالے پھر جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو (سب) بتائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who have split their religion and become sects, thou art not amongst them in aught: their affair is only with Allah. Then He will declare unto them that which they were wont to do.

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ پر ان کی کچھ بھی ذمہ داری) نہیں ان کا معاملہ بس اللہ ہی کے حوالہ ہے ۔ پھر وہی انہیں جتلا دے گا جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور گروہ گروہ بن گئے ، تمہارا ان سے کوئی سروکار نہیں ۔ ان کا معاملہ بس اللہ کے حوالہ ہے ۔ ( وہی ان کو جمع کرے گا ) پھر انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین ( کے اعتبار ) سے تفریق ڈالی اور ( کئی ) گروہ بن گئے آپ ( ﷺ ) کو ان سے کوئی تعلق نہیں ان کا معاملہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں جو کچھ وہ کیاکرتے تھے بتلادے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اپنے دین میں بہت سے رستے نکالے اور کئی کئی فرقے ہوگئے ان سے تم کو کچھ کام نہیں ان کا کام اللہ کے حوالے پھر جو جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اللہ ان کو سب کچھ بتائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اپنے دین کو، اور وہ مختلف (فرقے اور) گروہ بن گئے آپس میں، آپ کا ان سے (اے پیغمبر ! ) کوئی واسطہ نہیں، ان کا معاملہ تو اللہ ہی کے حوالے ہے، پھر قیامت کے دن وہ ان کو خبر کر دے گا ان کے ان تمام کاموں کی جو یہ کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور کئی فرقے بن گئے ، ان سے آپ کو کچھ سروکار نہیں ، ان کامعاملہ اللہ کے سپردہے پھروہ انہیں بتلادے گاکہ وہ کن کاموں میں مصروف تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جنہوں نے اپنے دین میں جُدا جُدا راہیں نکالیں اور کئی گروہ ہوگئے ( ف۳۳۵ ) اے محبوب ! تمہیں ان سے کچھ علاقہ نہیں ان کا معاملہ اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں بتادے گا جو کچھ وہ کرتے تھے ( ف۳۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے ( جدا جدا راہیں نکال کر ) اپنے دین کو پارہ پارہ کر دیا اور وہ ( مختلف ) فرقوں میں بٹ گئے ، آپ کسی چیز میں ان کے ( تعلق دار اور ذمہ دار ) نہیں ہیں ، بس ان کا معاملہ اﷲ ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کاموں سے آگاہ فرما دے گا جو وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا معاملہ بس اللہ کے حوالہ ہے ۔ پھر وہ انہیں بتلائے گا کہ وہ کیا کیا کرتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As for those who divide their religion and break up into sects, thou hast no part in them in the least: their affair is with Allah: He will in the end tell them the truth of all that they did.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of those who have divided their religion into different sects are not your concern. Their affairs are in the hands of God Who will show them all that they have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who divide their religion and break up into sects, you have no concern with them in the least. Their affair is only with Allah, Who then will tell them what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who divided their religion into parts and became sects, you have no concern with them; their affair is only with Allah, then He will inform them of what they did.

Translated by

William Pickthall

Lo! As for those who sunder their religion and become schismatics, no concern at all hast thou with them. Their case will go to Allah, Who then will tell them what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन्होंने अपने दीन में राहें निकाल लीं और गिरोहों में बट गए आपका उनसे कुछ भी तअल्लुक़ नहीं, उनका मामला अल्लाह के हवाले है फिर वही उनको बता देगा जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا (3) اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ کے حوالہ ہے پھر ان کو ان کا کیا ہؤ ا جتلاویں گے۔ (4) (159)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ بندی کی اور کئی گروہ بن گئے آپ کسی حال میں بھی ان سے نہیں ہیں ان کا معاملہ تو اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور گروہ گروہ بن گئے ان سے تمہارا واسطہ کچھ نہیں ۔ ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے ‘ وہی ان کو بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین میں تفریق کردی اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، بس ان کا معاملہ اللہ ہی کے حوالے ہے۔ پھر ان کے وہ کام ان کو جتا دے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جنہوں نے راہیں نکالیں اپنے دین میں اور ہوگئے بہت سے فرقے تجھ کو ان سے کچھ سروکار نہیں ان کا کام اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہی جتلائے گا ان کو جو کچھ وہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور مختلف فرقے بن گئے آپ کو ان سے کچھ سروکار نہیں ان کا معاملہ صرف خدا کے سپرد ہے پھر وہی ان کو بتادے گا جو وہ کیا کرتے تھے ۔