Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 20

سورة الأنعام

اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَعۡرِفُوۡنَہٗ کَمَا یَعۡرِفُوۡنَ اَبۡنَآءَہُمۡ ۘ اَلَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٪۲۰﴾  8

Those to whom We have given the Scripture recognize it as they recognize their [own] sons. Those who will lose themselves [in the Hereafter] do not believe.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ لوگ رسول کو پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡرِفُوۡنَہٗ
وہ پہچانتے ہیں اسے
کَمَا
جیسا کہ
یَعۡرِفُوۡنَ
وہ پہچانتے ہیں
اَبۡنَآءَہُمۡ
اپنے بیٹوں کو
اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
خساری میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
فَہُمۡ
تو وہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے جن کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَعۡرِفُوۡنَہٗ
وہ پہچانتے ہیں اس کو
کَمَا
جیسے
یَعۡرِفُوۡنَ
وہ پہچانتے ہیں
اَبۡنَآءَہُمۡ
اپنے بیٹوں کو
اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
خَسِرُوۡۤا
خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
فَہُمۡ
تو وہی
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

Those to whom We have given the Scripture recognize it as they recognize their [own] sons. Those who will lose themselves [in the Hereafter] do not believe.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ لوگ رسول کو پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے وہ اسے (پیغمبر) کو یوں پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو۔ مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جن کوہم نے کتاب دی ہے وہ اس کوایسے ہی پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کوپہچانتے ہیں۔جن لوگوں نے اپنی جانوں کو خسارے میں ڈالا تووہی ایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those to whom We have given the Book recognize him (the Messenger) as they would recognize their sons. Those who have brought loss to themselves, they are not going to believe.

جن کو ہم نے دی ہے کتاب وہ پہچانتے ہیں اس کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی تھی پہچانتے ہیں اس کو جیسا کہ پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو (البتہ) جو لوگ اپنے آپ کو تباہ کرنے پر تل گئے ہیں تو وہی ہیں جو ایمان نہیں لائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom We have given the Book will recognize this just as they recognize their own ofspring; but those who have courted their own ruin will not believe.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس بات کو اس طرح غیر مشتبہ طور پر پہچانتے ہیں جیسے ان کو اپنے بیٹوں کے پہچاننے میں کوئی اشتباہ پیش نہیں آتا ۔ 14 مگر جنہوں نے اپنے آپ کو خود خسارے میں ڈال دیا ہے وہ اِسے نہیں مانتے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان کو ( یعنی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ) اس طرح پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ( پھر بھی ) جن لوگوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کر رکھا ہے ، وہ ایمان نہیں لاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی (یعنی یہود اور نصاری) وہ تو اس پیغمبر کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں 13 جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا وہ ایمان نہ لائیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جن کو ہم نے کتاب دی ہے ان (پیغمبر کو) اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ جنہوں نے خود کو نقصان میں ڈال رکھا ہے پس وہ ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے جن لوگوں کو کتاب دی ہے وہ رسول کو اتنا ہی یقینی پہچانتے ہیں جتنا اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود ہی نقصان میں ڈال لیا ہے وہ کبھی مان کر نہ دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان (ہمارے پیغمبرﷺ) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those whom We have vouchsafed the Book recognise him even as they recognise their own children. Yet those who have lost themselves will not believe.

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دے رکھی ہے وہ ان (صاحب) کو پہچانتے ہیں جس طرح اپنے لڑکوں کو پہچانتے ہیں ۔ جن لوگوں نے اپنے کو گھاٹے میں کر رکھا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن کو ہم نے کتاب عطا کی ، وہ اس کو پہچانتے ہیں جیسا اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۔ جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ، وہی ہیں جو اس پر ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم نے جن لوگوں کو کتاب دے رکھی ہے وہ ان ( نبی ) کو اسی طرح پہنچانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہنچانتے ہیں اور جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا پس وہ ایمان لانے والے نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب کو ایسے ہی یقین سے پہچانتے ہیں جیسے وہ بغیر شک و شبہ کے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ مگر جن لوگوں نے خود جان بوجھ کر اپنے آپ کو نقصان میں ڈال دیا ہے وہ اسے نہیں مانتے (قرآن پر یقین نہیں کرتے) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ ایسا پہچانتے ہیں اس پیغمبر) کو، جیسا کہ وہ پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو، مگر جن لوگوں نے خسارے میں ڈال رکھا ہے اپنے آپ کو، وہ پھر بھی ایمان نہیں لاتے

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ( نبی ) کویوں پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو مگر جنہوں نے آپ کو خسارے میں ڈالا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جن کو ہم نے کتاب دی ( ف۵۳ ) اس نبی کو پہچانتے ہیں ( ف۵٤ ) جیسا اپنے بیٹے کو پہچانتے ہیں ( ف۵۵ ) جنہوں نے اپنی جان نقصان میں ڈالی وہ ایمان نہیں لاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی تھی اس ( نبئ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ویسے ہی پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ، جنہوں نے اپنی جانوں کو ( دائمی ) خسارے میں ڈال دیا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان ( پیغمبر ( ص ) ) کو اس طرح پہنچاتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہنچاتے ہیں ۔ مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو خسارے و نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those to whom We have given the Book know this as they know their own sons. Those who have lost their own souls refuse therefore to believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

The People of the Book know him (Muhammad) just as well as they know their own children, but those who have lost their souls will not believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those to whom We have given the Scripture recognize him, as they recognize their own children. Those who have lost (destroyed) themselves will not believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those whom We have given the Book recognize him as they recognize their sons; (as for) those who have lost their souls, they will not believe.

Translated by

William Pickthall

Those unto whom We gave the Scripture recognise (this revelation) as they recognise their sons. Those who ruin their own souls will not believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों को हमने किताब दी है वे मुहम्मद (सल्ल॰) को ऐसे पहचानते हैं जैसे अपने बेटों को पहचानते हैं, जिन लोगों ने अपने आपको घाटे में रखा वे उसको नहीं मानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ لوگ اس (رسول) کو پہنچانتے ہیں جن لوگوں نے اپنے کو ضائع کرلیا ہے (2) سو وہ ایمان نہ لاویں۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی اسے پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا سو وہ ایمان نہیں لاتے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس بات کو اس طرح غیر مشتبہ طور پر پہچانتے ہیں جیسے ان کو اپنے بیٹوں کے پہچاننے میں کوئی اشتباہ پیش نہیں آتا ۔ مگر جنہوں نے اپنے آپ کو خود خسارے میں ڈال دیا ہے وہ اسے نہیں مانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ رسول کو پہچانتے ہیں جیسا کہ وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنی جانوں کو ضائع کردیا سو وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کو ہم نے دی کتاب وہ پہچانتے ہیں اس کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پیغمبر کو ایسا پہنچانتے ہیں جیسا اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں مگر جن لوگوں نے آپ کو خود ہی نقصان میں ڈال لیا ہے وہ کبھی مان کردینے والے نہیں