Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 22

سورة الأنعام

وَ یَوۡمَ نَحۡشُرُہُمۡ جَمِیۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡۤا اَیۡنَ شُرَکَآؤُکُمُ الَّذِیۡنَ کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ ﴿۲۲﴾

And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together; then We will say to those who associated others with Allah , "Where are your 'partners' that you used to claim [with Him]?"

اور وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جس روز ہم ان تمام خلائق کو جمع کریں گے ، پھر ہم مشرکین سے کہیں گے کہ تمہارے وہ شرکا ، جن کے معبود ہونے کا تم دعویٰ کرتے تھے کہاں گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُہُمۡ
ہم اکٹھا کریں گے ان کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
ثُمَّ
پھر
نَقُوۡلُ
ہم کہیں گے
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡۤا
شریک ٹہرایا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآؤُکُمُ
تمہارے شریک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَزۡعُمُوۡنَ
تم دعویٰ کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُہُمۡ
ہم جمع کریں گے ان کو
جَمِیۡعًا
سب کو
ثُمَّ
پھر
نَقُوۡلُ
ہم کہیں گے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اَشۡرَکُوۡۤا
جنہوں نے شرک کیا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآؤُکُمُ
شریک تمہارے
الَّذِیۡنَ
جن کا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَزۡعُمُوۡنَ
تم گمان کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together; then We will say to those who associated others with Allah , "Where are your 'partners' that you used to claim [with Him]?"

اور وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جس روز ہم ان تمام خلائق کو جمع کریں گے ، پھر ہم مشرکین سے کہیں گے کہ تمہارے وہ شرکا ، جن کے معبود ہونے کا تم دعویٰ کرتے تھے کہاں گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم سب لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور شرک کرنے والوں سے پوچھیں گے کہ، تمہارے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم اللہ کے شریک سمجھتے تھے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن ہم ان سب کوجمع کریں گے پھرہم ان لوگوں سے پوچھیں گے جنہوں نے شرک کیاکہ تمہارے وہ شریک کہاں ہیں جن کاتم گمان کیاکرتے تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (forget not) the Day We shall gather them together, then We shall say to those who associated partners with Allah, |"Where are those you claimed to be part¬ners of Allah?|"

اور جس دن ہم جمع کریں گے ان سب کو پھر کہیں گے ان لوگوں کو جنہوں نے شرک کیا تھا کہاں ہیں شریک تمہارے جن کا تم کو دعویٰ تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن ہم جمع کریں گے ان سب کو پھر کہیں گے ان سے جنہوں نے شرک کیا تھا کہاں ہیں تمہارے وہ شرکاء جن کا تمہیں گھمنڈ ہوگیا تھا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And on the Day when We shall gather them all together, We shall ask those who associated others with -Allah in His divinity: 'Where, now, are your partners whom you imagined (to have a share in the divinity of Allah)?'

جس روز ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے اور مشرکوں سے پوچھیں گے کہ اب وہ تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریک کہاں ہیں جن کو تم اپنا خدا سمجھتے تھے تو وہ اس کے سوا کوئی فتنہ نہ اٹھا سکیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن ( کو یاد رکھو ) جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے ، پھر جن لوگوں نے شرک کیا ہوگا ان سے پوچھیں گے کہ : کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کے بارے میں تم یہ دعوی کرتے تھے کہ وہ خدائی میں اللہ کے شریک ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے وہ تمہارے شریک کدھر گئے جن کو تم (خدا تعالیٰ کا) شریک سجھتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم تمام (خلائق) کو جمع کریں گے پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے تمہارے وہ شریک جن (کے معبود ہونے) کا دعویٰ تھا کہاں ہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ دن جب ہم میدان حشر میں سب کو اکٹھا کریں گے اور پھر مشرکین سے پوچھیں گے کہ وہ شرکاء جن کو تم لوگوں نے گھڑ رکھا تھا کہاں ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے پوچھیں گے کہ (آج) وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کو تمہیں دعویٰ تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let them beware the Day whereon We shall gather them all together; then We shall say unto those who associated: where are your associate-gods whom ye have been asserting?

(وہ دن یاد رکھو) جس دن ہم ان سب کو اکٹھے کریں گے پھر جو لوگ شرک کرتے رہے ہیں ان سے کہیں گے کہ تمہارے وہ شریک کہاں ہیں جس کے لئے تم دعوی کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو اس دن کو ) جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے ، پھر پوچھیں گے ان شریک ٹھہرانے والوں سے کہ تمہارے وہ شریک کہاں ہیں ، جن کو تم ہمارا شریک گمان کرتے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن ہم ان ( سب ) کو جمع کریںگے پھر مشرکین سے ہم کہیں گے کہاں ہیں تمہارے ( بنائے ہوئے ) شرکا جن کے ( شریک معبود ) ہونے کا تم زعم رکھتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس روز ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے اور مشرکوں سے پوچھیں گے کہ وہ تمہارے بنائے ہوئے شریک کہاں ہیں جن کو تم اپنا رب سمجھتے تھے ؟ تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہ رہے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس دن اکٹھا کر لائیں گے ہم ان سب کو، پھر مشرکوں سے ہم (ان تذلیل و توبیخ کے لئے) کہیں گے کہ کہاں ہیں تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریک جن کا تمہیں بڑا دعویٰ (او گھمنڈ) تھا ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم سب لوگوں کو اکھٹا کرینگے پھرشرک کرنے والوں سے پوچھیں گے کہ کہاں ہیں تمہارے شریک ؟ جنہیں تم ( اللہ کے شریک ) سمجھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ہم سب کو اٹھائیں گے پھر مشرکوں سے فرمائیں گے کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن ہم سب کو جمع کریں گے پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے جو شرک کرتے تھے: تمہارے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم ( معبود ) خیال کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن ہم سب کو ( میدانِ حشر میں ) اکٹھا کریں گے ۔ اور جو لوگ ( دنیا میں ) شرک کرتے رہے ہیں ان سے کہیں گے کہ کہاں ہیں تمہارے وہ ( معبود ) جن کو تم خدا کا شریک گمان کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day shall We gather them all together: We shall say to those who ascribed partners (to Us): "Where are the partners whom ye (invented and) talked about?"

Translated by

Muhammad Sarwar

On the Day of Judgment when We will gather all people together, We will ask the pagans, "Where are those whom you believed to be your gods?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day when We shall gather them all together, We shall say to those who joined partners in worship (with Us): "Where are your partners (false deities) whom you used to assert (as partners in worship with Allah)"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when We shall gather them all together, then shall We say to those who associated others (with Allah): Where are your associates whom you asserted?

Translated by

William Pickthall

And on the day We gather them together We shall say unto those who ascribed partners (unto Allah): Where are (now) those partners of your make-believe?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन हम उन सबको जमा करेंगे फिर हम कहेंगे उन मुशरिकों से कि तुम्हारे वे शरीक कहाँ हैं जिनका तुमको दावा था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے) جس روز ہم ان تمام خلائق کو جمع کرینگے پھر ہم مشرکین سے (بواسطہ یا بلاواسطہ توبیخ کے طور پر) کہیں گے کہ (بتلاؤ) شرکاء جن (کے معبود ہونے) کا تم دعویٰ کرتے تھے کہاں گئے۔ (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے، پھر جنہوں نے شریک بنائے ان سے کہیں گے کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جنہیں تم گمان کرتے تھے۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز ہم ان کو اکٹھا کریں گے اور مشرکین سے پوچھیں گے کہ اب وہ تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریک کہاں ہیں جن کو تم خدا سمجھتے تھے تو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ان لوگوں سے ہم کہیں گے جنہوں نے شرک کیا کہاں ہیں تمہارے شریک جن کے بارے میں تم دعویٰ کیا کرتے تھے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن ہم جمع کریں گے ان سب کو پھر کہیں گے ان لوگوں کو جنہوں نے شرک کیا تھا کہاں ہیں شریک تمہارے جن کا تم کو دعویٰ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے پوچھیں گے کہ اب وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کے معبود ہونے کا تم دعویٰ کیا کرتے تھے