Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 24

سورة الأنعام

اُنۡظُرۡ کَیۡفَ کَذَبُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ وَ ضَلَّ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۲۴﴾

See how they will lie about themselves. And lost from them will be what they used to invent.

ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وہ جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب غائب ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
کَذَبُوۡا
انہوں نے جھوٹ بولا
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں پر
وَضَلَّ
اور گم ہوگئے
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُنۡظُرۡ
آپ دیکھیں
کَیۡفَ
کیسے
کَذَبُوۡا
وہ جھوٹ بولیں گے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جانوں پر
وَضَلَّ
اور گم ہو جائے گا
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ جھوٹ بنایا کرتے
Translated by

Juna Garhi

See how they will lie about themselves. And lost from them will be what they used to invent.

ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وہ جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب غائب ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیکھئے وہ کیسے اپنے متعلق جھوٹ بکیں گے اور جو کچھ وہ افترا کرتے تھے سب انہیں بھول جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ دیکھیں کیسے وہ جھوٹ بولیں گے اوروہ سب ان سے گم ہوجائے گا جو وہ جھوٹ بنایا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

See how they lied about themselves - and lost to them was all that they used to coin.

دیکھو تو کیسا جھوٹ بولے اپنے اوپر اور کھوئی گئیں ان سے وہ باتیں جو بنایا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دیکھو کیسے وہ جھوٹ بولیں گے اپنے اوپر اور جو افترا انہوں نے کیا ہوا تھا وہ سب ان سے گم ہوجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, how they will lie against themselves and how their forged deities will forsake them!

دیکھو ، اس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے ، اور وہاں ان کے سارے بناوٹی معبود گم ہو جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو یہ اپنے معاملے میں کس طرح جھوٹ بول جائیں گے ، اور جو ( معبود ) انہوں نے جھوٹ موٹ تراش رکھے تھے ، ان کا انہیں کوئی سراغ نہیں مل سکے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) دیکھ (یعنی غور کر) اپنے اوپر آپ کیسا جھوٹ بولے اور جتنی باتیں بناتے تھے سب ان سے گئی گذریں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھئے انہوں نے اپنے آپ پر کیسا جھوٹ بولا اور جو جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب ان سے کھو گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ذرا دیکھو تو یہ اپنی جانوں پر کیسا جھوٹ بول رہے ہیں۔ اور وہ سارے معبود لاپتہ ہوجائیں گے جنہیں انہوں نے گھڑ رکھا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو انہوں نے اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold! how they lied against themselves! and then failed them that which they had been fabricating.

دیکھ تو یہ کیسا اپنے متعلق جھوٹ بول گئے اور ان سے وہ (سب) چیزیں ضائع ہوگئیں جنہیں یہ گڑھا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھو! یہ کس طرح اپنے آپ پر جھوٹ بولے اور ان کا سارا افتراء ہوا ہوگیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ دیکھئے انہوں نے اپنی جانوں پر کیسا جھوٹ بولا اور جو تہمتیں وہ لگایا کرتے تھے ان سے کھوئی گئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو اس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے، اور وہاں ان کے سارے بناوٹی جھوٹ گم ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دیکو تو سہی کہ (اس وقت) وہ کیسا صاف جھوٹ بولیں گے خود اپنے خلاف ؟ اور گم ہوجائیں گے ان کے وہ سب معبود جن کو وہ جھوٹ موٹ گھڑا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

دیکھئے وہ کیسے اپنے متعلق جھوٹ بکیں گے اورجو کچھ وہ جھوٹ بکاکرتے تھے سب انہیں بھول جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دیکھو کیسا جھوٹ باندھا خود اپنے اوپر ( ف۵۸ ) اور گم گئیں ان سے جو باتیں بناتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

دیکھئے انہوں نے خود اپنے اوپر کیسا جھوٹ بولا اور جو بہتان وہ ( دنیا میں ) تراشا کرتے تھے وہ ان سے غائب ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

دیکھو وہ کس طرح اپنے ہی برخلاف جھوٹ بولنے لگے؟ اور ان کی وہ تمام افترا پردازیاں گم ہوگئیں جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! how they lie against their own souls! But the (lie) which they invented will leave them in the lurch.

Translated by

Muhammad Sarwar

Consider, how they have lied against their own souls and have lost their gods.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Look! How they lie against themselves! But the (lie) which they invented will disappear from them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

See how they lie against their own souls, and that which they forged has passed away from them.

Translated by

William Pickthall

See how they lie against themselves, and (how) the thing which they devised hath failed them!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देखिए किस तरह उन्होंने अपने आप पर झूठ बोला और खो गईं उन से वे बातें जो वे बनाया करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ذرا دیکھو تو کس طرح جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وہ جھوٹ موٹ تر اشا کرتے تھے وہ سب غائب ہوگئیں۔ (3) (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دیکھیں انہوں نے کیسے اپنے آپ پر جھوٹ بولا اور ان سے گم ہوگئے وہ جو جھوٹ بنایا کرتے تھے۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو اس وقت یہ کس طرح اپنے اوپر آپ جھوٹ گھڑیں گے اور وہاں ان کے سارے بناوٹی معبود گم ہوگئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دیکھو کیسا جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور وہ سب کچھ غائب ہوا جو وہ جھوٹ بنایا کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دیکھو تو کیسا جھوٹ بولے اپنے اوپر اور کھوئی گئیں ان سے وہ باتیں جو بنایا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ذرا دیکھو تو انہوں نے کیسا جھوٹ گھڑا اپنے اوپر اور تمام افترا پردازیاں ان سے گم ہوگئیں جو وہ کیا کرتے تھے۔