Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 25

سورة الأنعام

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّسۡتَمِعُ اِلَیۡکَ ۚ وَ جَعَلۡنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفۡقَہُوۡہُ وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَقۡرًا ؕ وَ اِنۡ یَّرَوۡا کُلَّ اٰیَۃٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡا بِہَا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡکَ یُجَادِلُوۡنَکَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۲۵﴾

And among them are those who listen to you, but We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if they should see every sign, they will not believe in it. Even when they come to you arguing with you, those who disbelieve say, "This is not but legends of the former peoples."

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال رکھا ہے اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے اور اگر وہ لوگ تمام دلائل کو دیکھ لیں تو بھی ان پر کبھی ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ جب یہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے خواہ مخواہ جھگڑتے ہیں یہ لوگ جو کافر ہیں یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آرہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُ
کان لگاتا ہے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَجَعَلۡنَا
اور ڈال دئیے ہم نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
اَکِنَّۃً
پردے
اَنۡ
کہ
یَّفۡقَہُوۡہُ
نہ وہ سمجھ سکیں اسے
وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور ان کے کانوں میں
وَقۡرًا
بوجھ ہے
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
کُلَّ
ہر
اٰیَۃٍ
نشانی
لَّایُؤۡمِنُوۡا
نہ وہ ایمان لائیں گے
بِہَا
اس پر
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡکَ
وہ آتے ہیں آپ کے پاس
یُجَادِلُوۡنَکَ
وہ جھگڑا کرتے ہیں آپ سے
یَقُوۡلُ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے ہے
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُ
کان لگاتے ہیں
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
وَجَعَلۡنَا
اور ڈال دئیے ہم نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
اَکِنَّۃً
پردے
اَنۡ
یہ کہ
یَّفۡقَہُوۡہُ
وہ(نہ)سمجھیں اس کو
وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور ان کے کانوں میں
وَقۡرًا
بوجھ
وَاِنۡ
اور اگر
یَّرَوۡا
وہ دیکھ لیں
کُلَّ اٰیَۃٍ
تمام نشانیاں
لَّایُؤۡمِنُوۡا
نہیں وہ ایمان لائیں گے
بِہَا
ساتھ ان پر
حَتّٰۤی
حتیٰ کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡکَ
وہ آتے ہیں آپ کے پاس
یُجَادِلُوۡنَکَ
وہ جھگڑا کرتے ہیں آپ سے
یَقُوۡلُ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اِنۡ
نہیں ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کی
Translated by

Juna Garhi

And among them are those who listen to you, but We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And if they should see every sign, they will not believe in it. Even when they come to you arguing with you, those who disbelieve say, "This is not but legends of the former peoples."

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال رکھا ہے اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے اور اگر وہ لوگ تمام دلائل کو دیکھ لیں تو بھی ان پر کبھی ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ جب یہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے خواہ مخواہ جھگڑتے ہیں یہ لوگ جو کافر ہیں یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آرہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو آپ کی بات کان لگا کر سنتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں کہ وہ سمجھ ہی نہ سکیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے۔ وہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے حد یہ ہے کہ وہ جب آپ کے پاس آکر آپ سے جھگڑا کرتے ہیں تو کافر لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو محض پہلے لوگوں کی داستانیں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جوآپ کی طرف کان لگا تے ہیں حالانکہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دئیے ہیں کہ وہ(نہ) اس کوسمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ رکھ دیا ہے اوراگروہ تمام نشانیاں دیکھ لیں توبھی ان پروہ ایمان نہیں لائیں گے حتیٰ کہ جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں توآپ سے جھگڑا کرتے ہیں وہ کہتے ہیں جن لوگوں نے کفرکیا، پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سوا یہ کچھ نہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there are those among them who listen to you, but We have put coverings on their hearts, so that they do not understand, and heaviness in their ears. And if they were to see all the signs, they will still not believe in them. So much so that, when they come to quarrel with you, the disbelievers say, |"It is nothing but tales of the ancients.|"

اور بعضے ان میں کان لگائے رہتے ہیں تیری طرف اور ہم نے ان کے دلوں پر ڈال رکھے ہیں پردے تاکہ اس کو نہ سمجھیں اور رکھ دیا ان کے کانوں میں بوجھ، اور اگر دیکھ لیں تمام نشانیاں تو بھی ایمان نہ لاویں ان پر یہاں تک کہ جب آتے ہیں تیرے پاس تجھ سے جھگڑنے کو تو کہتے ہیں وہ کافر نہیں ہے مگر کہانیاں پہلے لوگوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ کی بات کو بڑی توجہ سے سنتے ہیں حالانکہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ ان کو سمجھ نہیں سکتے اور ان کے کانوں کے اندر ہم نے ثقل پیدا کردیا ہے۔ اور اگر یہ ساری نشانیاں (جو یہ مانگ رہے ہیں) بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑا ( اور مناظرہ) کرتے ہیں (اور) کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن جو آپ سنا رہے ہیں) کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of them there are some who appear to pay heed to you, but upon their hearts We have laid coverings so they understand it not; and in their ears, heaviness (so they hear not). Even if they were to witness every sign, they would still not believe in it so much so that when they come to you, they dispute with you, those who disbelieve contend: 'This is nothing but fables of the ancient times.'

ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں مگر حال یہ ہے کہ ہم نے ان کے دلوں پر پر دے ڈال رکھے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس کو کچھ نہیں سمجھتے اور ان کے کانوں میں گرانی ڈال دی ہے ﴿کہ سب کچھ سننے پر بھی کچھ نہیں سنتے﴾17 ۔ وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں ، اس پر ایمان لاکر نہ دیں گے ۔ حد یہ ہے کہ جب وہ تمہارے پاس آکر تم سے جھگڑتے ہیں تو ان میں سے جن لوگوں نے انکار کا فیصلہ کر لیا ہے وہ ﴿ساری باتیں سننے کے بعد﴾ یہی کہتے ہیں کہ یہ ایک داستانِ پارینہ کے سوا کچھ نہیں ۔ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو تمہاری بات کان لگا کر سنتے ہیں ، مگر ( چونکہ یہ سننا طلب حق کے بجائے ضد پر اڑے رہنے کے لیے ہوتا ہے ، اس لیے ) ہم نے ان کے دلوں پر ایسے پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اس کو سمجھتے نہیں ہیں ، اور ان کے کانوں میں بہرا پن پیدا کردیا ہے ۔ اور اگر وہ ایک ایک کر کے ساری نشانیاں دیکھ لیں تب بھی وہ ان پر ایمان نہیں لائیں گے ۔ انتہا یہ ہے کہ جب تمہارے پاس جھگڑا کرنے کے لیے آتے ہیں تو یہ کافر لوگ یوں کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) پچھلے لوگوں کی داستانوں کے سوا کچھ نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان میں (یعنی مشرکوں میں) بعضے ایسے بھی ہیں جو تیری طرف کان لگاتے ہیں 5 اور ان کے دلوں پر ہم نے پردے ڈال دئیے ہیں اور ان کے کانوں کو بہرا کردیا ہے وہ اس کو سمجھ نہیں سکتے اور اگر وہ سب نشانیاں (تمام جہان کے معجزے) دیکھیں تو ایک پر بھی بھی ایمن نہ لائیں 6 (وہ تو جہالت اور ہٹ دھرمی میں) یہاں تک (پہنچے ہیں) کہ جب تیرے پاس جھگرتے آتے ہیں تو کافر (مردود) کہتے ہیں (قرآن ہے کیا) اس میں (کیا رکھا ہے) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں اور کچھ نہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں سے کچھ آپ کی (باتوں کی) طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ اس کو سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل (بوجھ) ڈال رکھا ہے اور اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تو اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑا کرتے ہیں ، کافر لوگ کہتے ہیں یہ (قرآن) تو کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان میں کچھ وہ لوگ ہیں جو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کی طرف کان لگائے رکھتے ہیں (کہ کس بات کو بڑھا گھٹا کر اپنا رنگ دے دیں) اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں تاکہ اس کو سمجھ نہ سکیں۔ اور ہم نے ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردی ہے کہ اگر وہ اللہ کی تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ایمان نہ لائیں گے۔ حدیہ ہے کہ جب وہ آپ کے پاس (جھوٹ موٹ بحث کرنے کو) آتے ہیں تو وہ جنہوں نے کفر کا راستہ اختیار کر رکھا ہے کہتے ہیں کہ یہ سب پرانی کہانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who hearken unto thee and We have set over their hearts veils lest they understand it, and in their ears heaviness, and though they see any sign they will not believe therein: in as much as when they come to thee, they dispute with thee. Then who disbelieve say: this is naught but the fables of the ancients.

اور ان میں ایسے بھی ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں ۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیئے ہیں کہ وہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ہے۔ ۔ اور اگر وہ ساری (کی ساری) نشانیاں دیکھ لیں (جب بھی) ان پر ایمان نہ لائیں ۔ یہاں تک کہ یہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑتے ہیں جنہوں نے کفراختیار کر رکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ تو نری اگلوں کی خرافات ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں ایسے بھی ہیں ، جو تمہاری بات پر کان لگاتے ہیں ، لیکن ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بہرا پن پیدا کردیا ہے ( کہ اس کو نہ سن سکیں ) اور اگر وہ ہر قسم کی نشانیاں دیکھ لیں گے تو بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے ، یہاں تک کہ جب یہ تمہارے پاس حجت کرتے آئیں گے تو یہ کافر کہیں گے کہ یہ تو بس اگلوں کا فسانہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو آپ ( ﷺ ) کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں تاکہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ڈال دیا ہے اور اگر وہ تمام نشانیاں دیکھ لیں پھر بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس آپ سے جھگڑتے ہوئے آتے ہیں تو کافر لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے لوگوں کے جھوٹے قصے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر آپ کی بات سنتے ہیں مگر ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں جس کی وجہ سے وہ کچھ نہیں سمجھتے اور ان کے کانوں پر بوجھ رکھ دیا ہے۔ وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں مگر ایمان نہ لائیں گے حد یہ ہے کہ جب وہ تمہارے پاس آکر جھگڑتے ہیں تو ان میں سے جن لوگوں نے انکار کا فیصلہ کرلیا ہے وہ یہی کہتے ہیں کہ یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں، مگر (ان کی بدنیتی اور ان کے حبث باطن کے سبب) ہم نے پردے ڈال دیئے ان کے دلوں پر، اس سے کہ وہ اسے سمجھ سکیں، اور ڈاٹ لگا دیئے انکے کانوں پر، (اس سے کہ یہ اسے سن سکیں صحیح طور پر ) اور (ان لوگوں کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر یہ ہر نشانی بھی دیکھ لیں تو بھی اس پر ایمان نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑتے ہیں، اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ نہیں ہے، یہ (قرآن) مگر (قصے) کہانیاں پہلے لوگوں کی

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے کچھ ایسے ہیںجو آپ کی بات کان لگاکرسنتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پر دے ڈال رکھے ہیں کہ وہ سمجھ ہی نہیں سکتے اور ان کے کانوں میں گرانی ہے اور اگروہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے حدیہ ہے کہ وہ جب آپ کے پاس آکرآپ سے جھگڑتے ہیں توکافرلوگ کہتے ہیں کہ ’ ’یہ تومحض پہلے لوگوں کے قصے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی وہ ہے جو تمہاری طرف کان لگاتا ہے ( ف۵۹ ) اور ہم نے ان کے دلوں پر غلاف کردیے ہیں کہ اسے نہ سمجھیں اور ان کے کانٹ میں ٹینٹ ( روئی ) اور اگر ساری نشانیاں دیکھیں تو ان پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب تمہارے حضور تم سے جھگڑتے حاضر ہوں تو کافر کہیں یہ تو نہیں مگر اگلوں کی داستانیں ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان میں کچھ وہ ( بھی ) ہیں جو آپ کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر ( ان کی اپنی بدنیتی کے باعث ) پردے ڈال دیئے ہیں ( سو اب ان کے لئے ممکن نہیں ) کہ وہ اس ( قرآن ) کو سمجھ سکیں اور ( ہم نے ) ان کے کانوں میں ڈاٹ دے دی ہے ، اور اگر وہ تمام نشانیوں کو ( کھلا بھی ) دیکھ لیں تو ( بھی ) اس پر ایمان نہیں لائیں گے ۔ حتیٰ کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں ، آپ سے جھگڑا کرتے ہیں ( اس وقت ) کافر لوگ کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) پہلے لوگوں کی جھوٹی کہانیوں کے سوا ( کچھ ) نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی بات غور سے سنتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے سمجھتے نہیں ہیں اور کانوں میں گرانی ڈال دی ہے کہ سنتے نہیں ہیں ۔ اور اگر وہ سارے کے سارے معجزے دیکھ لیں جب بھی ان پر ایمان نہیں لائیں گے ۔ یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے بھی بحث و تکرار کرتے ہیں اور جو کافر ہیں ( اور جنہوں نے بہرحال نہ ماننے کا فیصلہ کر لیا ہے ) وہ سب کچھ سن کر بھی کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) نہیں ہے مگر اگلے لوگوں کی ( جھوٹی ) داستانیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of them there are some who (pretend to) listen to thee; but We have thrown veils on their hearts, So they understand it not, and deafness in their ears; if they saw every one of the signs, not they will believe in them; in so much that when they come to thee, they (but) dispute with thee; the Unbelievers say: "These are nothing but tales of the ancients."

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them listen to you, but We have veiled their hearts so that they cannot understand and made them deaf. They disbelieve all the evidence (of Our existence) that they may have seen. They only come to you for the sake of argument and the disbelievers say that (whatever Muhammad says) is no more than ancient legends.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of them there are some who listen to you; but We have set veils on their hearts, so they understand it not, and deafness in their ears; if they see every one of the Ayat they will not believe therein; to the point that when they come to you to argue with you, those who disbelieve say: "These are nothing but tales of the men of old."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of them is he who hearkens to you, and We have cast veils over their hearts lest they understand it and a heaviness into their ears; and even if they see every sign they will not believe in it; so much so that when they come to you they only dispute with you; those who disbelieve say: This is naught but the stories of the ancients.

Translated by

William Pickthall

Of them are some who listen unto thee, but We have placed upon their hearts veils, lest they should understand, and in their ears a deafness. If they saw every token they would not believe therein; to the point that, when they come unto thee to argue with thee, the disbelievers say: This is naught else than fables of the men of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें से बअज़ लोग ऐसे हैं जो आपकी तरफ़ कान लगाते है; हालाँकि हमने उनके दिलों पर पर्दा डाल दिए हैं कि वे उसको न समझें और उनके कानों में बोझ है, अगर वे तमाम निशानियाँ भी देख लें तब भी उन पर ईमान न लाएंगे, यहाँ तक कि जब वे आपके पास आपसे झगड़ने आते हैं तो वे मुनकिर कहते हैं कि ये तो बस पहले लोगों की कहानियाँ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان میں (4) بعضے ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر حجاب ڈا ال رکھے ہیں اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں (5) اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے۔ اور اگر وہ لوگ تمام دلائل کو دیکھ لیں تو ان پر بھی ایمان نہ لاویں۔ یہاں تک کہ جب وہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے خواہ مخواہ جھگڑتے ہیں یہ لوگ جو کافر ہیں یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بےسند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آرہیں ہیں۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں اس سے کہ وہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ہے اور اگر وہ ہر نشانی دیکھ لیں اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب آپ کے پاس جھگڑتے ہوئے آتے ہیں تو جن لوگوں نے انکار کیا کہتے ہیں یہ پہلے لوگوں کی فرضی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں۔ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں مگر حال یہ ہے کہ ہم نے ان کے دلوں پردے ڈال رکھے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس کو کچھ نہیں سمجھتے اور ان کے کانوں میں گرانی ڈال دی ہے ۔ (کہ سب کچھ سننے پر بھی کچھ نہیں سنتے) وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں ‘ اس پر ایمان لا کر نہ دیں گے ۔ حد یہ ہے کہ جب وہ تمہارے پاس آکر تم سے جھگڑتے ہیں تو ان میں سے جن لوگوں نے انکار کا فیصلہ کرلیا ہے وہ (ساری باتیں سننے کے بعد) یہی کہتے ہیں کہ یہ ایک داستان پارینہ کے سوا کچھ نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض وہ ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں بھاری پن کردیا ہے۔ اور اگر یہ لوگ ہر طرح کی نشانیاں دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں گے، یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑا کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی باتوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں کان لگائے رہتے ہیں تیری طرف اور ہم نے ان کے دلوں پر ڈال رکھے ہیں پردے تاکہ اس کو نہ سمجھیں اور رکھ دیا ان کے کانوں میں بوجھ اور اگر دیکھ لیں تمام نشانیاں تو بھی ایمان نہ لاویں ان پر یہاں تک کہ جب آتے ہیں تیرے پاس تجھ سے جھگڑنے کو تو کہتے ہیں وہ کافر نہیں ہے یہ مگر کہانیاں پہلے لوگوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان مشرکوں میں سے بعض ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگا کر قرآن کو سنتے ہیں مگر حال یہ ہے کہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں تاکہ وہ اس کلام کو سمجھ نہ سکیں اور ہم نے ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردی ہے اور اگر یہ لوگ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں۔ تب بھی ان پر ایمان لانیوالے نہیں ان کا عناد تو اب اس حد کو پہنچ گیا ہے جب آپ کے پاس آپ سے جھگڑا کرنے کو آتے ہیں تو وہ کافریوں کہتے ہیں کہ یہ قرآن کچھ نہیں محض پہلے لوگوں کی بےسروپا کہانیاں ہیں