Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 28

سورة الأنعام

بَلۡ بَدَا لَہُمۡ مَّا کَانُوۡا یُخۡفُوۡنَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ لَوۡ رُدُّوۡا لَعَادُوۡا لِمَا نُہُوۡا عَنۡہُ وَ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۲۸﴾

But what they concealed before has [now] appeared to them. And even if they were returned, they would return to that which they were forbidden; and indeed, they are liars.

بلکہ جس چیز کو اس سے قبل چھپایا کرتے تھے وہ ان کے سامنے آگئی ہے اور اگر یہ لوگ پھر واپس بھیج دیئے جائیں تب بھی یہ وہی کام کریں گے جس سے اُن کو منع کیا گیا تھا اور یقیناً یہ بالکل جھو ٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
بَدَا
ظاہر ہوگیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُخۡفُوۡنَ
وہ چھپاتے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
وَ لَوۡ
اور اگر
رُدُّوۡا
وہ لوٹائے جائیں
لَعَادُوۡا
البتہ پھر کریں گے
لِمَا
اسی کو جو
نُہُوۡا
وہ روکے گئے تھے
عَنۡہُ
جس سے
وَاِنَّہُمۡ
اور بےشک وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
بَدَا
واضح ہو گئی
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا
وہ چیز جو
کَانُوۡا
وہ سب تھے
یُخۡفُوۡنَ
چھپایا کرتے
مِنۡ قَبۡلُ
۔(اس) سے پہلے
وَ لَوۡ
اور اگر
رُدُّوۡا
وہ واپس بھیج دئیے جائیں
لَعَادُوۡا
یقیناً وہ دوبارہ کریں گے
لِمَا
اس کے لیے جو
نُہُوۡا
ان کو منع کیا گیا تھا
عَنۡہُ
اس سے
وَاِنَّہُمۡ
اور بلاشبہ وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
یقیناً جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But what they concealed before has [now] appeared to them. And even if they were returned, they would return to that which they were forbidden; and indeed, they are liars.

بلکہ جس چیز کو اس سے قبل چھپایا کرتے تھے وہ ان کے سامنے آگئی ہے اور اگر یہ لوگ پھر واپس بھیج دیئے جائیں تب بھی یہ وہی کام کریں گے جس سے اُن کو منع کیا گیا تھا اور یقیناً یہ بالکل جھو ٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(بات یوں نہیں) بلکہ اس سے بیشتر جو کچھ وہ چھپا رہے تھے وہ ان پر ظاہر ہوجائے گا اور اگر انہیں دوبارہ دنیا میں بھیجا بھی جائے تو پھر بھی وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا۔ یہ دراصل ہیں ہی جھوٹے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ ان پروہ چیزواضح ہوچکی جووہ اس سے پہلے چھپایا کرتے تھے اور اگروہ واپس بھیج دیے جائیں تو یقینادوبارہ وہی کریں گے جس سے ان کو منع کیاگیاتھا اور بلاشبہ وہ یقیناًجھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In fact, what they were concealing before would become clear to them. And if they were sent back, they would again go for what they were forbidden from, as they are noth¬ing but liars.

کوئی نہیں بلکہ ظاہر ہوگیا جو چھپاتے تھے پہلے، اور اگر پھر بھیجے جاویں تو پھر بھی وہی کام کریں جس سے منع کئے گئے تھے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ یہ تو ان پر وہی حقیقت ظاہر ہوئی ہے جو اس سے پہلے (اپنے دل میں) چھپائے ہوئے تھے اور اگر (بالفرض) انہیں لوٹا بھی دیا جائے تو پھر وہی کریں گے جس سے انہیں روکا جا رہا تھا اور یقیناً وہ جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No! They will say this merely because the Truth which they had concealed will become obvious to them; or else if they were sent back, they would still revert to what was forbidden to them. (So this plea of theirs would be a lie too) for they are just liars.

درحقیقت یہ بات وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بے نقاب ہو کر ان کے سامنے آچکی ہوگی ، 19 ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ( ان کی یہ آرزو بھی سچی نہ ہوگی ) بلکہ دراصل وہ چیز ( یعنی آخرت ) ان کے سامنے کھل کر آچکی ہوگی جسے وہ پہلے چھپایا کرتے تھے ( اس لیے مجبورا یہ دعوی کریں گے ) ورنہ اگر ان کو واقعی واپس بھیجا جائے تو یہ دوبارہ وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں روکا گیا ہے ، اور یقین جانو یہ پکے جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ جو آرزو کریں گے وہ بھی سچے۔ بلکہ جس بات کو پہلے وہ چھپاتے تھے وہ ان کے سامنے کھل گئی 1 اور اگر (بالفرض) دنیا میں پھر بھیج دئیے جاویں تو پھر ویسے ہی کام کریں جن سے منع کیے گئے تھے اور کچھ شک نہیں یہ جھوٹے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ جس چیز کو وہ پہلے چھپاتے تھے وہ ان پر ظاہر ہوگئی اور اگر یہ لوگ واپس بھیج دیئے جائیں تو پھر وہی کام کریں گے جس سے انہیں روکا گیا تھا اور یقینا یہ لوگ جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مگر اب ان کے سامنے وہ بات حقیقت بن کر آچکی ہوگی جس کو وہ پہلے سے چھپایا کرتے تھے۔ اگر واپس بھیج دیئے جائیں تو پھر بھی وہی کچھ کریں گے جس سے وہ منع کئے جاتے تھے۔ یقیناً یہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں یہ جو کچھ پہلے چھپایا کرتے تھے (آج) ان پر ظاہر ہوگیا ہے اور اگر یہ (دنیا میں) لوٹائے بھی جائیں تو جن (کاموں) سے ان کو منع کیا گیا تھا وہی پھر کرنے لگیں۔کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yea! manifest hath become unto them that which they were erst wont to hide. And were they sent back they would surely return to that which was prohibited to them, and verily they are perfect liars.

ہاں اب ان پر وہ چیز ظاہر ہوکررہی جسے اس کے قبل چھپایا کرتے تھے ۔ اور اگر یہ واپس بھیج دیئے جائیں جب بھی یہ پھر وہی کریں جس سے یہ روکے گئے تھے اور یقیناً یہ (بالکل) جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ یہ تو ان پر وہی حقیقت ظاہر ہوئی ہے ، جو اس سے پہلے ( اپنے دل میں ) چھپاتے تھے اور اگر یہ لوٹائے جائیں تو وہی کریں گے ، جس سے روکے گئے اور یہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ پہلے جو وہ چھپایاکرتے تھے ان پر ظاہر ہوگیا اور اگر انہیں واپس بھیج دیا جائے تو ضرور وہی کریںگے جس سے انہیں منع کیاگیا تھا اور بلاشبہ وہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اصل میں یہ بات وہ صرف اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت کھل کر ان کے سامنے آچکی ہوگی، ورنہ اگر انہیں پچھلی زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو وہ پھر وہی کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے، وہ تو ہیں ہی جھوٹے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(مگر یہ کوئی اطاعت کی نیت سے نہیں) بلکہ (اس لئے کہیں گے کہ) ظاہر ہوجائے گا ان کے سامنے وہ کچھ جسے یہ اس سے پہلے (زندگی بھر) چھپاتے رہے تھے، اور اگر (بالفرض) ان کو واپس بھیج بھی دیا جائے تو بھی انہوں نے یقیناً پھر وہی کچھ کرنا ہے جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور یہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ اس سے بیشترجووہ چھپا رہے تھے وہ ان پر ظاہر ہوجائے گا اور اگر انہیں دوبارہ دنیا میں بھیجاجائے توپھروہی کرینگے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا یہ دراصل ہیں ہی جھوٹے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ ان پر کھل گیا جو پہلے چھپاتے تھے ( ف٦٤ ) اور اگر واپس بھیجے جائیں تو پھر وہی کریں جس سے منع کیے گئے تھے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اس اقرار میں کوئی سچائی نہیں ) بلکہ ان پر وہ ( سب کچھ ) ظاہر ہوگیا ہے جو وہ پہلے چھپایا کرتے تھے ، اور اگر وہ ( دنیا میں ) لوٹا ( بھی ) دیئے جائیں تو ( پھر ) وہی دہرائیں گے جس سے وہ روکے گئے تھے اور بیشک وہ ( پکے ) جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ اسے لئے کہیں گے کہ ) ان پر وہ بات واضح و عیاں ہوگئی ہے جسے وہ پہلے چھپایا کرتے تھے ( وہ ایسے ناہنجار ہیں کہ ) اگر انہیں واپس بھیج دیا جائے تو پھر بھی وہی کریں گے جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور یقینا وہ باکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yea, in their own (eyes) will become manifest what before they concealed. But if they were returned, they would certainly relapse to the things they were forbidden, for they are indeed liars.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever they had concealed will be revealed to them. If they were to return to (the worldly life), they would again worship idols, for they are liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, what they had been concealing before has become manifest to them. But if they were returned (to the world), they would certainly revert to that which they were forbidden. And indeed they are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay, what they concealed before shall become manifest to them; and if they were sent back, they would certainly go back to that which they are forbidden, and most surely they are liars.

Translated by

William Pickthall

Nay, but that hath become clear unto them which before they used to hide. And if they were sent back they would return unto that which they are forbidden. Lo! they are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब उन पर वह चीज़ खुल गई जिसको वे इस से पहले छुपाते थे, और अगर वे वापस भेज दिए जाएं तो वे फिर वही करेंगे जिससे वे रोके गए थे, और बेशक वे झूठे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ جس چیز کو اس کے قبل دبایا کرتے تھے وہ ان کے سامنے آگئی ہے (6) اور اگر یہ لوگ پھر واپس بھیجدیے جاویں تب بھی یہ وہی کام کریں جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور یقینا یہ بالکل جھوٹے ہیں (7) ۔ (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلکہ ان کے لیے ظاہر ہوگیا جو وہ اس سے پہلے چھپاتے تھے اور اگر انہیں واپس بھیج دیا جائے تو ضرور پھر وہی کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور بلاشبہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

درحقیقت یہ بات وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بےنقاب ہو کر ان کے سامنے آچکی ہوگی ‘ ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا ہے ‘ وہ تو ہیں ہی جھوٹے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ بات یہ ہے کہ وہ جس چیز کو اس سے پہلے چھپایا کرتے تھے وہ ظاہر ہوگئی اور اگر وہ واپس کردیئے جائیں تب بھی وہ کام کریں گے جس سے وہ منع کیے گئے اور بلاشبہ جھوٹے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی نہیں بلکہ ظاہر ہوگیا جو چھپاتے تھے پہلے اور اگر پھر بھیجے جاویں تو پھر بھی وہی کام کریں جس سے منع کئے گئے تھے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اصل واقعہ یہ ہے کہ جن باتوں کو وہ اس سے پہلے چھپایا کرتے تھے وہ آج ان پر ظاہر ہوگئیں اور اگر ان کو پھر واپس بھی بھیج دیا جائے تو یہ پھر وہی کریں گے جس سے ان کو منع کیا گیا تھا اور یقینا وہ جھوٹے ہیں