Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 3

سورة الأنعام

وَ ہُوَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ یَعۡلَمُ سِرَّکُمۡ وَ جَہۡرَکُمۡ وَ یَعۡلَمُ مَا تَکۡسِبُوۡنَ ﴿۳﴾

And He is Allah , [the only deity] in the heavens and the earth. He knows your secret and what you make public, and He knows that which you earn.

اور وہی ہے معبود برحق آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی وہ تمہارے پوشیدہ احوال کو بھی اور تمہارے ظاہر احوال کو بھی جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کرتے ہو اس کو بھی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَفِی الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
سِرَّکُمۡ
پوشیدہ تمہارا
وَجَہۡرَکُمۡ
اور ظاہر تمہارا
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو تم کماتے ہو
تَکۡسِبُوۡنَ
تم کماتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَفِی الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
سِرَّکُمۡ
پوشیدہ تمہارا
وَجَہۡرَکُمۡ
اور ظاہر تمہارا
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
تَکۡسِبُوۡنَ
تم کماتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And He is Allah , [the only deity] in the heavens and the earth. He knows your secret and what you make public, and He knows that which you earn.

اور وہی ہے معبود برحق آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی وہ تمہارے پوشیدہ احوال کو بھی اور تمہارے ظاہر احوال کو بھی جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کرتے ہو اس کو بھی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی ایک اللہ ہے جو آسمانوں میں بھی (موجود) ہے اور زمین میں بھی۔ وہ تمہارا باطن اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے اور وہ کچھ بھی جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی اﷲ تعالیٰ آسمانوں میں ہے اوروہی زمین میں بھی ہے،وہ تمہارا پوشیدہ اور تمہارا ظاہرجانتاہے،اورجوکچھ تم کماتے ہو وہ بھی جانتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is Allah in the heavens and the earth. He knows what you conceal and what you reveal and He knows what you earn.

اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں جانتا ہے تمہارا چھپا اور کھلا اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی وہ جانتا ہے تمہارا چھپا بھی اور تمہارا ظاہر بھی اور وہ جانتا ہے جو کچھ (نیکی یا بدی ) تم کماتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He it is Who is One True God in the heavens and in the earth. He knows your deeds - both secret and open - and knows fully whatever you earn.

وہی ایک خدا آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی ، تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے اور جو برائی یا بَھلائی تم کماتے ہو اس سے خوب واقف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے ، اور زمین میں بھی ۔ وہ تمہارے چھپے ہوئے بھید بھی جانتا ہے اور کھلے ہوئے حالات بھی ، اور جو کچھ کمائی تم کر رہے ہو ، اس سے بھی واقف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں تمہاری چھپی اور کھلی باتوں کو (سب جانتا ہے حالانکہ وہ آسمانوں کے اوپر ہے) اور جو تم کرتے ہو وہ جانتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی اللہ (معبود برحق) آسمانوں میں بھی ہیں اور زمین میں بھی وہ تمہاری پوشیدہ اور ظاہر باتوں سے واقف ہیں اور جو تم عمل کرتے ہو اسے جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہاں وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی۔ جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو اسے وہ جانتا ہے۔ اور جو کچھ تم کما رہے ہو اس سے بھی واقف ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He is Allah in the heavens and the earth; He knoweth your secret and your publishment, and He knoweth that which ye earn.

اور وہی (ایک) اللہ آسمانوں میں ہے اور زمین میں (بھی) ۔ وہ تمہارے پوشیدہ (حال) کو بھی جانتا ہے (اور ظاہر (حال) کو بھی اور جو کچھ تم کرتے رہتے ہو اسے بھی وہ جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور وہی زمین میں بھی ۔ وہ تمہارے خفیہ اور علانیہ کو جانتا ہے اور جو کمائی تم کر رہے ہو ، اسے بھی جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ہی اﷲ ہے آسمانوں اور زمین میں وہ تمہارے چھپے ہوئے اور تمہارے ظاہری حالات کو جانتا ہے اور جو کچھ تم عمل کرتے ہو اسے ( بھی ) جانتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین میں وہی ایک اللہ ہے۔ تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے، اور جو بھلائی یا برائی تم کرتے ہو وہ اس سے خوب واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہی اللہ (معبود برحق) ہے آسمانوں میں بھی، اور زمین میں بھی، وہ جانتا ہے تمہارے پوشیدہ (احوال) کو بھی، اور کھلے کو بھی، اور اسے خوب معلوم ہے وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

وہی ایک اللہ ہے جو آسمانوں میں ( موجود ) ہے اور زمین میں وہ تمہارا باطن اور ظاہرسب جانتا ہے اور جانتا ہےجو تم کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی اللہ ہے آسمانوں اور زمین کا ( ف۹ ) اسے تمہارا چھپا اور ظاہر سب معلوم ہے اور تمہارے کام جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آسمانوں میں اور زمین میں وہی اﷲ ہی ( معبودِ برحق ) ہے ، جو تمہاری پوشیدہ اور تمہاری ظاہر ( سب باتوں ) کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کما رہے ہو وہ ( اسے بھی ) جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہی ( ایک ) اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، جو تمہارے باطن و ظاہر اور جو کچھ تم بھلائی و برائی کرتے ہو سب کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He is Allah in the heavens and on earth. He knoweth what ye hide, and what ye reveal, and He knoweth the (recompense) which ye earn (by your deeds).

Translated by

Muhammad Sarwar

He is God of the heavens and the earth and He knows whatever you conceal, reveal, or gain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He is Allah, in the heavens and the earth, He knows what you conceal and what you reveal, and He knows what you earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He is Allah in the heavens and in the earth; He knows your secret (thoughts) and your open (words), and He knows what you earn.

Translated by

William Pickthall

He is Allah in the heavens and in the earth. He knoweth both your secret and your utterance, and He knoweth what ye earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही अल्लाह आसमानों में है और ज़मीन में है, वह तुम्हारे छुपे और खुले को जानता है और वह जानता है जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہی ہے معبود برحق آسمانوں میں (بھی) اور زمین میں (بھی) وہ تمہارے پوشیدہ (احوال) کو بھی اور تمہارے ظاہر (احوال) کو بھی جانتے ہیں اور تم جو کچھ عمل کرتے ہو اسکو جانتے ہیں۔ (2) (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آسمانوں میں اور زمین میں وہی اللہ ہے تمہارے چھپے اور تمہارے کھلے کو جانتا ہے اور جانتا ہے جو تم کماتے ہو۔ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ایک خدا آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ‘ تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے اور جو برائی یا بھلائی تم کماتے ہو اس سے خوب واقف ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اللہ ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ جانتا ہے تمہارے باطنی حالات کو اور ظاہر حالت کو، اور وہ جانتا ہے جو تم عمل کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں جانتا ہے تمہارا چھپا اور کھلا اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی معبود برحق ہے آسمانوں میں اور زمین میں وہ تمہارے چھپے اور کھلے سب احوال کو جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کر رہے ہو اس کو بھی جانتا ہے