Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 33

سورة الأنعام

قَدۡ نَعۡلَمُ اِنَّہٗ لَیَحۡزُنُکَ الَّذِیۡ یَقُوۡلُوۡنَ فَاِنَّہُمۡ لَا یُکَذِّبُوۡنَکَ وَ لٰکِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ یَجۡحَدُوۡنَ ﴿۳۳﴾

We know that you, [O Muhammad], are saddened by what they say. And indeed, they do not call you untruthful, but it is the verses of Allah that the wrongdoers reject.

ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں ، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اِنَّہٗ
کہ بےشک وہ
لَیَحۡزُنُکَ
البتہ غمگین کرتا ہےآپ کو
الَّذِیۡ
جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
فَاِنَّہُمۡ
پس بےشک وہ
لَایُکَذِّبُوۡنَکَ
نہیں جھٹلاتے آپ کو
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کا ہی
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اِنَّہٗ
بیشک وہ
لَیَحۡزُنُکَ
یقیناًغمزدہ کرتی ہے آپ کو
الَّذِیۡ
جو(بات)
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
فَاِنَّہُمۡ
تو یقیناً وہ
لَا
نہیں
یُکَذِّبُوۡنَکَ
جھٹلاتے آپ کو
وَلٰکِنَّ
لیکن
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
یَجۡحَدُوۡنَ
انکار کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

We know that you, [O Muhammad], are saddened by what they say. And indeed, they do not call you untruthful, but it is the verses of Allah that the wrongdoers reject.

ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں ، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی باتیں آپ کو غمزدہ کردیتی ہیں۔ لیکن یہ ظالم آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ اللہ کی آیات کے منکر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم جانتے ہیں کہ بے شک آپ کو یقیناًغم زدہ کرتی ہیں وہ بات جو وہ کہتے ہیں،تویقیناًوہ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم اﷲ تعالیٰ کی آیات ہی کا انکارکرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We do know the fact that what they say does grieve you, because it is not you that they are belying, but the transgressors are actually denying the signs of Allah.

ہم کو معلوم ہے کہ تجھ کو غم میں ڈالتی ہیں ان کی باتیں سو وہ تجھ کو نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہمیں خوب معلوم ہے جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں اس سے آپ غمگین ہوتے ہیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ صبر کیجیے) یقیناً وہ آپ کو نہیں جھٹلا رہے بلکہ یہ ظالم تو اللہ کی نشانیوں کا انکار کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) We know indeed that the things they say grieve you, though in truth it is not you whom they give the lie to, but it is the signs of Allah that these wrong-doers reject.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان سے تمہیں رنج ہوتا ہے ، لیکن یہ لوگ تمہیں نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم دراصل اللہ کی آیات کا انکار کر رہے ہیں ۔ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ) ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ان سے تمہیں رنج ہوتا ہے ، کیونکہ دراصل یہ تمہیں نہیں جھٹلاتے ، بلکہ یہ ظالم اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ہم جانتے ہیں کہ ان کی (کافروں کی) باتوں سے تجھ کو رنج ہوتا ہے (وہ جو تجھ کو جھٹلاتے ہیں) تو وہ تجھ کو (اصل میں) نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا (ظاہر میں) انکار کرتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہم خوب جانتے ہیں کہ ان کی باتیں آپ کو رنج پہنچاتی ہیں پس بیشک یہ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے بلکہ یہ ظالم اللہ کی نشانیوں کا (جان بوجھ کر) انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم جانتے ہیں کہ : وہ باتیں جو یہ لوگ کرتے ہیں آپ کو رنج پہنچاتی ہیں مگر یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے۔ بلکہ یہ ظالم خود اللہ کی آیات کا انکار کررہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم کو معلوم ہے کہ ان (کافروں) کی باتیں تمہیں رنج پہنچاتی ہیں (مگر) یہ تمہاری تکذیب نہیں کرتے بلکہ ظالم خدا کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We know indeed that verily that which they say grieveth thee, but it is not thee they belie; it is the signs of Allah the wrong- doers gainsay.

بیشک ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ جو کچھ کہتے ہیں وہ آپ کو رنج پہنچاتا ہے تو یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ (یہ ظالم تو) اللہ کی نشانیوں ہی سے انکار کردیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم آگاہ رہے ہیں کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں ، اس سے تم کو غم ہوتا ہے ( تو صبر کرو ) ۔ یہ تو تمہیں نہیں جھٹلا رہے ہیں ، بلکہ یہ ظالم تو اللہ کی آیات کا انکار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ہم جانتے ہیں ان کی باتیں آپ کو رنج پہنچاتی ہیں یہ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کا انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان سے آپ کو رنج ہوتا ہے، لیکن یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم تو اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کے لئے (اے پیغمبر) غم کا باعث بن رہی ہیں ان لوگوں کی وہ باتیں جو یہ لوگ بناتے ہیں مگر (آپ پرواہ نہ کریں کہ) یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم دراصل اللہ کی آیتوں کا انکار کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمد ) ہم جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی باتیں آپ کو غمزدہ کئے دیتی ہیں لیکن یہ ظالم آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ اللہ کی آیات کے منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہمیں معلوم ہے کہ تمہیں رنج دیتی ہے وہ بات جو یہ کہہ رہے ہیں ( ف۷۲ ) تو وہ تمہیں نہیں جھٹلاتے ( ف۷۳ ) بلکہ ظالم اللہ کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ( ف۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) بیشک ہم جانتے ہیں کہ وہ ( بات ) یقیناً آپ کو رنجیدہ کررہی ہے کہ جو یہ لوگ کہتے ہیں ، پس یہ آپ کو نہیں جھٹلا رہے لیکن ( حقیقت یہ ہے کہ ) ظالم لوگ اﷲ کی آیتوں سے ہی انکار کررہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہمیں معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں وہ بے شک آپ کو رنج پہنچاتی ہیں ۔ ( لیکن امر واقع یہ ہے کہ ) یہ لوگ آپ کو نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم لوگ ( دراصل ) اللہ کی آیتوں کا انکار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We know indeed the grief which their words do cause thee: It is not thee they reject: it is the signs of Allah, which the wicked contemn.

Translated by

Muhammad Sarwar

We certainly know that you (Muhammad) are sad about what they (the unbelievers) say. It is not you (alone) who has been accused of lying. The unjust have always rejected God's revelations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We know indeed the grief which their words cause you; it is not you that they deny, but it is the verses of Allah that the wrongdoers deny.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We know indeed that what they say certainly grieves you, but surely they do not call you a liar; but the unjust deny the communications of Allah.

Translated by

William Pickthall

We know well how their talk grieveth thee, though in truth they deny not thee (Muhammad) but evil-doers flout the revelations of Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमको मालूम है कि वे जो कुछ कहते हैं उससे आपको रंज होता है, ये लोग आपको नहीं झुठलाते बल्कि ये ज़ालिम दरअसल अल्लाह की निशानियों का इनकार कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں۔ سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔ (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک ہم جانتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کو وہ بات ضرور غمگین کرتی ہے جو وہ کہتے ہیں تو بیشک وہ آپ کو نہیں جھٹلاتے لیکن وہ ظالم اللہ کی آیات ہی کا انکار کرتے ہیں۔ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان سے تمہیں رنج ہوتا ہے لیکن یہ لوگ تمہیں نہیں جھٹلاتے بلکہ یہ ظالم دراصل اللہ کی آیات کا انکار کر رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم جانتے ہیں کہ بیشک آپ کو ان کی باتیں رنجیدہ کرتی ہیں۔ سو یہ یقینی بات ہے وہ آپ کو نہیں جھٹلاتے اور لیکن ظلم کرنے والے اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم کو معلوم ہے کہ تجھ کو غم میں ڈالتی ہیں ان کی باتیں سو وہ تجھ کو نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ہم خوب جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی باتیں آپ کے لئے رنج دہ ہوتی ہیں سو یہ لوگ حقیقتاً آپ کی تکذیب نہیں کرتے بلکہ یہ ظالم تو خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں