Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 34

سورة الأنعام

وَ لَقَدۡ کُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَصَبَرُوۡا عَلٰی مَا کُذِّبُوۡا وَ اُوۡذُوۡا حَتّٰۤی اَتٰہُمۡ نَصۡرُنَا ۚ وَ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ۚ وَ لَقَدۡ جَآءَکَ مِنۡ نَّبَاِی الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۳۴﴾

And certainly were messengers denied before you, but they were patient over [the effects of] denial, and they were harmed until Our victory came to them. And none can alter the words of Allah . And there has certainly come to you some information about the [previous] messengers.

اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں ان کی بھی تکذیب کی جاچکی ہے سو انہوں نے اس پر صبر ہی کیا ، ان کی تکذیب کی گئی اور ان کو ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ کہ ہماری امداد ان کو پہنچی اور اللہ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ کے پاس بعض پیغمبروں کی بعض خبریں پہنچ چکی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
کُذِّبَتۡ
جھٹلائے گئے
رُسُلٌ
کئی رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
فَصَبَرُوۡا
پس انہوں نے صبر کیا
عَلٰی مَا
اس پر جو
کُذِّبُوۡا
وہ جھٹلائے گئے
وَ اُوۡذُوۡا
اور وہ ستائے گئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اَتٰہُمۡ
آئی ان کے پاس
نَصۡرُنَا
ہماری مدد
وَلَا
اور نہیں
مُبَدِّلَ
کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِ
کلمات کو
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَکَ
آ گئی آپ کےپاس
مِنۡ نَّبَاِی
خبرویں
الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
کُذِّبَتۡ
جھٹلائے گئے
رُسُلٌ
رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
پہلے آپ سے
فَصَبَرُوۡا
تو انہوں نے صبر کیا
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
کُذِّبُوۡا
وہ جھٹلائے گئے
وَ اُوۡذُوۡا
اور وہ ایذا دئیے گئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اَتٰہُمۡ
آئی ان کے پاس
نَصۡرُنَا
مدد ہماری
وَلَا
اور نہیں
مُبَدِّلَ
کوئی بدلنے والا
لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی باتوں کو
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
جَآءَکَ
آ چکی ہے آپ کے پاس
مِنۡ نَّبَاِی
کچھ خبریں
الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں کی
Translated by

Juna Garhi

And certainly were messengers denied before you, but they were patient over [the effects of] denial, and they were harmed until Our victory came to them. And none can alter the words of Allah . And there has certainly come to you some information about the [previous] messengers.

اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں ان کی بھی تکذیب کی جاچکی ہے سو انہوں نے اس پر صبر ہی کیا ، ان کی تکذیب کی گئی اور ان کو ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ کہ ہماری امداد ان کو پہنچی اور اللہ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ کے پاس بعض پیغمبروں کی بعض خبریں پہنچ چکی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے تو جن باتوں میں انہیں جھٹلایا گیا اس پر انہوں نے صبر کیا، انہیں ایذا بھی دی گئی تاآنکہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی۔ اور اللہ کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں اور آپکے پاس رسولوں کی خبریں تو آہی چکی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًآپ سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا گیاتو انہوں نے اُس پر صبرکیا جووہ جھٹلائے گئے اوراِیذادیے گئے یہاں تک کہ ان کو ہماری مددآگئی اور اﷲ تعالیٰ کی باتوں کوکوئی بدلنے والا نہیں اوربلاشبہ آپ کے پاس یقینارسولوں کی کچھ خبریںآچکی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, indeed, messengers have been belied before you, but they stood patient against their being belied, and they were tortured until Our help came to them. And no one can change the words of Allah, and of course, there have come to you some accounts of the messen¬gers.

اور جھٹلائے گئے ہیں بہت سے رسول تجھ سے پہلے پس صبر کرتے رہے جھٹلانے پر اور ایذاء پر یہاں تک کہ پہنچی ان کو مدد ہماری اور کوئی نہیں بدل سکتا اللہ کی باتیں اور تجھ کو پہنچ چکے ہیں کچھ حالات رسولوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا گیا تو انہوں نے صبر کیا اس پر جو انہیں جھٹلایا گیا اور جو انہیں ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی۔ اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اللہ کے ان کلمات کو بدلنے والا کوئی نہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس رسولوں کی خبریں آچکی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Messengers before you have been given the lie to, and they endured with patience their being given the lie to and being persecuted until the time when Our help reached them. None has the power to alter the words of Allah. Indeed some account of the Messengers has already reached you.

تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں ، مگر اس تکذیب پر اور ان اذیّتوں پر جو انہیں پہنچائی گئیں ، انہوں نے صبر کیا ، یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی ۔ اللہ کی باتوں کو بدلنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے ، 22 اور پچھلے رسولوں کے ساتھ جو کچھ پیش آیا اس کی خبریں تمہیں پہنچ ہی چکی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ تم سے پہلے بہت سے رسولوں کو جھٹلایا گیا ہے ۔ پھر جس طرح انہیں جھٹلایا گیا اور تکلیفیں دی گئیں ، اس سب پر انہوں نے صبر کیا ، یہاں تک کہ ہماری مدد ان کو پہنچ گئی ۔ اور کوئی نہیں ہے جو اللہ کی باتوں کو بدل سکے اور ( پچھلے ) رسولوں کے کچھ واقعات آپ تک پہنچ ہی چکے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تجھ سے پہلے بہت پیمبر جھٹلائے جا چکے ہیں پھر انہوں نے جھٹلائے جانے اور ستائے جانے پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد ان کے پاس آپہنچی اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور (دوسرے) پیغمبروں کے کچھ قصے تو تجھ کو معلوم ہوچکے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا آپ سے پہلے پیغمبر بھی جھٹلائے گے تو وہ جھٹلائے جانے پر اور تکلیفیں دیئے جانے پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کہ ہماری امداد پہنچی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور بیشک آپ کے پاس بعض پیغمبروں کے حالات پہنچ چکے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں۔ گر جتنا کچھ بھی وہ جھٹلائے گئے اور جتنا کچھ بھی انہیں تکلیف دی گئی وہ صبر ہی کرتے رہے۔ یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی۔ اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے۔ اور گذشتہ رسولوں کی کچھ خبریں آپ تک پہنچ چکی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے پہلے کبھی پیغمبر جھٹلائے جاتے رہے تو وہ تکذیب اور ایذا پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد پہنچتی رہی اور خدا کی باتوں کو کوئی بھی بدلنے والا نہیں۔ اور تم کو پیغمبروں (کے احوال) کی خبریں پہنچ چکی ہیں (تو تم بھی صبر سے کام لو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And apostles have assuredly been belied before thee, but they patiently bare that wherefore they were belied, and they were hurt, until Our succour came to them. And none can change the words of Allah; and assuredly there hath come unto thee some tidings of the sent ones.

اور آپ سے قبل پیغمبر خوب جھٹلائے جاچکے ہیں سو انہوں نے اس پر صبر کیا کہ ان کی تکذیب کی گئی اور انہیں ایذا دی گئی یہاں تک کہ انہیں ہماری نصرت آپہنچی اللہ کی باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور پیغمبروں کے کچھ قصے تو آپ کو پہنچ ہی چکے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا گیا تو انہوں نے جھٹلائے جانے اور ایذا دیے جانے پر صبر کیا ، یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور پیغمبروں کی کچھ سرگزشتیں تو تمہیں پہنچ ہی چکی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یقینا آپ سے پہلے ( بہت سارے ) رسول جھٹلائے جا چکے ہیں پس جھٹلائے جانے اور ستائے جانے پر انہوں نے صبر کیا یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آپہنچی ۔ اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی باتیں کوئی نہیں تبدیل کر سکتا اور رسولوں کی بعض خبریں یقینا آپ کے پاس پہنچ چکی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جاچکے ہیں مگر اس جھٹلائے جانے پر اور ان تکلیفوں پر جو ان کو پہنچائی گئی۔ انہوں نے صبر کیا یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی، اللہ کی باتوں کو بدلنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے اور پچھلے رسولوں کے ساتھ جو کچھ پیش آیا اس کی خبریں آپ کو پہنچ ہی چکی ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ آپ سے پہلے بھی جٹلایا جاچکا ہے بہت سے رسولوں کو، مگر انہوں نے صبر (برداشت) ہی سے کام لیا اس تکذیب اور ایذا رسانی پر جس سے ان کو پالا پڑا، یہاں تک کہ آپہنچی ان کو ہماری مدد اور کوئی نہیں بدل سکتا اللہ کی باتوں کو، اور بلاشبہ پہنچ گئے آپ کے پاس کچھ حالات پہلے گزرے ہوئے رسولوں کے

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایاجاچکا ہے توجن باتوں میں انہیں جھٹلایا گیا اس پر انہوں نے صبر کیا ، انہیں تکلیف بھی دی گئی حتیٰ کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی اور اللہ کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ کے پاس رسولوں کی خبریں توآہی چکی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے پہلے رسول جھٹلائے گئے تو انہوں نے صبر کیا اس جھٹلانے اور ایذائیں پانے پر یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد آئی ( ف۷۵ ) اور اللہ کی باتیں بدلنے والا کوئی نہیں ( ف۷٦ ) اور تمہارے پاس رسولوں کی خبریں آ ہی چکیں ہیں ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک آپ سے قبل ( بھی بہت سے ) رسول جھٹلائے گئے مگر انہوں نے جھٹلائے جانے اور اذیت پہنچائے جانے پر صبر کیا حتٰی کہ انہیں ہماری مدد آپہنچی ، اور اﷲ کی باتوں ( یعنی وعدوں کو ) کوئی بدلنے والا نہیں ، اور بیشک آپ کے پاس ( تسکینِ قلب کے لیے ) رسولوں کی خبریں آچکی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کو جھٹلایا گیا ۔ تو انہوں نے جھٹلائے جانے اور اذیت پہنچائے جانے پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد ان کے پاس آئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور پیغمبروں کی کچھ خبریں تو آپ کو پہنچ ہی چکی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Rejected were the messengers before thee: with patience and constancy they bore their rejection and their wrongs, until Our aid did reach them: there is none that can alter the words (and decrees) of Allah. Already hast thou received some account of those messengers.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers who lived before you were also accused of lying, but they exercised patience. They were cruelly persecuted before We gave them victory. No one can change the words of God. You have already received news about the Messengers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, (many) Messengers were denied before you, but with patience they bore the denial, and they were hurt, till Our help reached them, and none can alter the Words of Allah. Surely, there has reached you the information about the Messengers (before you).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly apostles before you were rejected, but they were patient on being rejected and persecuted until Our help came to them; and there is none to change the words of Allah, and certainly there has come to you some information about the apostles.

Translated by

William Pickthall

Messengers indeed have been denied before thee, and they were patient under the denial and the persecution till Our succour reached them. There is none to alter the decisions of Allah. Already there hath reached thee (somewhat) of the tidings of the messengers (We sent before).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपसे पहले भी रसूलों को झुठलाया गया तो उन्होंने झुठलाए जाने और तकलीफ़ दिए जाने पर सब्र किया यहाँ तक कि उनको हमारी मदद पहुँच गई, और अल्लाह की बातों को कोई बदलने वाला नहीं, और पैग़म्बरों की कुछ ख़बरें तो आपको पहुँच ही चुकी हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں ان کی بھی تکذیب کی جاچکی ہے سو انہوں نے اس پر صبر ہی کیا کہ ان پر تکذیب کی گئی اور ان کو ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ ہماری امداد ان کو پہنچی۔ اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور آپ کے پاس بعض پیغمبروں کے بعض قصص پہنچ چکے ہیں۔ (4) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ آپ سے پہلے کئی رسول جھٹلائے گئے تو انہوں نے اس پر صبر کیا جو وہ جھٹلائے گئے اور ایذا دیے گئے یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اور کوئی اللہ کی باتوں کو بدلنے والا نہیں اور بلاشبہ آپ کے پاس رسولوں کی خبریں پہنچ چکی ہیں۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں مگر اس تکذیب پر اور ان اذیتوں پر جو انہیں پہنچائی گئیں انہوں نے صبر کیا ‘ یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد پہنچ گئی ۔ اللہ کی باتوں کو بدلنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے اور پچھلے رسولوں کے ساتھ جو کچھ پیش آیا اس کی خبریں تمہیں پہنچ چکی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ آپ سے پہلے رسولوں کو جھٹلایا گیا سو انہوں نے جھٹلائے جانے پر اور ایذائیں پہنچنے پر صبر کیا یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی اور اللہ کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور البتہ پیغمبروں کی بعض خبریں آپ کے پاس پہنچ چکی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جھٹلائے گئے ہیں بہت سے رسول تجھ سے پہلے پس صبر کرتے رہے جھٹلانے پر اور ایذا پر یہاں تک کہ پہنچی ان کو مدد ہماری اور کوئی نہیں بدل سکتا اللہ کی باتیں اور تجھ کو پہنچ چکے ہیں کچھ حالات رسولوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ آپ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی تکذیب کا برتائو کیا جا چکا ہے پھر ان رسولوں نے ان منکرین کی تکذیب اور ایذا رسانی پر صبر کیا یہاں تک کہ ہماری مدد پہونچ گئی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور گزشتہ رسولوں کے بعض حالات آپ تک پہونچ بھی چکے ہیں۔