Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 35

سورة الأنعام

وَ اِنۡ کَانَ کَبُرَ عَلَیۡکَ اِعۡرَاضُہُمۡ فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِیَ نَفَقًا فِی الۡاَرۡضِ اَوۡ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاۡتِیَہُمۡ بِاٰیَۃٍ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَمَعَہُمۡ عَلَی الۡہُدٰی فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۳۵﴾ النصف

And if their evasion is difficult for you, then if you are able to seek a tunnel into the earth or a stairway into the sky to bring them a sign, [then do so]. But if Allah had willed, He would have united them upon guidance. So never be of the ignorant.

اور اگر آپ کو ان کا اعراض گراں گزرتا ہے تو اگر آپ کو یہ قدرت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ لو اور پھر کوئی معجزہ لے آؤ توکرو اور اگر اللہ کو منظور ہوتاتو ان سب کو راہ راست پر جمع کر دیتا سو آپ نادانوں میں سے نہ ہو جایئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہے
کَبُرَ
بھاری
عَلَیۡکَ
آپ پر
اِعۡرَاضُہُمۡ
اعراض کرنا ان کا
فَاِنِ
پھر اگر
اسۡتَطَعۡتَ
تو استطاعت رکھتے ہیں آپ
اَنۡ
کہ
تَبۡتَغِیَ
آپ تلاش کریں
نَفَقًا
ایک سرنگ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَوۡ
یا
سُلَّمًا
ایک سیڑھی
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
فَتَاۡتِیَہُمۡ
تو آپ لے آئیں ان کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَجَمَعَہُمۡ
البتہ وہ جمع کردیتا انہیں
عَلَی الۡہُدٰی
ہدایت پر
فَلَا
پس نہ
تَکُوۡنَنَّ
ہر گز آپ ہوں
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
نادانوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہے
کَبُرَ
گراں
عَلَیۡکَ
آپ پر
اِعۡرَاضُہُمۡ
بے رخی ان کی
فَاِنِ
تو اگر
اسۡتَطَعۡتَ
طاقت ہے آپ کے پاس
اَنۡ
یہ کہ
تَبۡتَغِیَ
آپ ڈھونڈو
نَفَقًا
کوئی سرنگ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَوۡ
یا
سُلَّمًا
کوئی سیڑھی
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
فَتَاۡتِیَہُمۡ
تو تم لے آؤ ان کے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَجَمَعَہُمۡ
یقیناً جمع کر دیتا ان کو
عَلَی الۡہُدٰی
ہدایت پر
فَلَا تَکُوۡنَنَّ
چنانچہ تم ہر گز نہ ہونا
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
نا دانوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And if their evasion is difficult for you, then if you are able to seek a tunnel into the earth or a stairway into the sky to bring them a sign, [then do so]. But if Allah had willed, He would have united them upon guidance. So never be of the ignorant.

اور اگر آپ کو ان کا اعراض گراں گزرتا ہے تو اگر آپ کو یہ قدرت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ لو اور پھر کوئی معجزہ لے آؤ توکرو اور اگر اللہ کو منظور ہوتاتو ان سب کو راہ راست پر جمع کر دیتا سو آپ نادانوں میں سے نہ ہو جایئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ان (کافروں) کی بےتوجہی آپ پر گراں گزرتی ہے تو اگر آپ یہ کرسکیں کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرکے یا آسمان میں سیڑھی لگا کر انکے پاس کوئی معجزہ لے آئیں تو ایسا کر دیکھیں اور اگر اللہ چاہتا تو خود بھی انکو ہدایت پر اکٹھا کرسکتا تھا (مگر یہ اس کی مشیت نہیں) لہذا آپ نادان مت بنئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرآپ پران کی بے رخی گراں گزرتی ہے تواگرآپ میں طاقت ہے کہ زمین میں کوئی سُرنگ ڈھونڈویاآسمان میں کوئی سیڑھی لگاؤتوان کے پاس کوئی نشانی لے آؤ اور اگر اﷲ تعالیٰ چاہتا تو یقیناان سب کوہدایت پرجمع کردیتاچنانچہ آپ نادانوں میں ہرگزنہ ہونا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if their aversion is too hard on you, then seek, if you can, a tunnel into the earth or a ladder onto the sky in order to bring them a sign. And had Allah willed, He would have brought them all to the right path. So, never be one of the ignorant.

اور اگر تجھ پر گراں ہے ان کا منہ پھیرنا تو اگر تجھ سے ہو سکے کہ ڈھونڈھ نکالے کوئی سرنگ زمین میں یا کوئی سیڑھی آسمان میں پھر لا دے ان کے پاس ایک معجزہ اور اگر اللہ چاہتا تو جمع کردیتا سب کو سیدھی راہ پر سو تو مت ہو نادانوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ان کا اعراض آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بہت شاق گزر رہا ہے تو اگر آپ میں طاقت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ لگا لیں یا آسمان میں کوئی سیڑھی لگا لیں تو لے آئیں کوئی نشانی اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جذبات سے مغلوب ہونے والوں میں سے نہ بنیں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nevertheless, if their turning away grieves you, then seek - if you can - either a way down into the earth or a ladder to the heavens, and try to bring to them some sign. Had Allah so willed, He would have gathered them all to the true guidance. Do not, then, be among the ignorant.

تاہم اگر ان لوگوں کی بے رخی تم سے برداشت نہیں ہوتی تو اگر تم میں کچھ زور ہے تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈو یا آسمان میں سیڑھی لگاؤ اور ان کے پاس کوئی نشانی لانے کی کوشش کرو ۔ 23 اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کر سکتا تھا ، لہٰذا نادان مت بنو ۔ 24

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ان لوگوں کا منہ موڑے رہنا تمہیں بہت بھاری معلوم ہورہا ہے تو اگر تم زمین کے اندر ( جانے کے لیے ) کوئی سرنگ یا آسمان میں ( چڑھنے کے لیے ) کوئی سیڑھی ڈھونڈ سکتے ہو تو ان کے پاس ( ان کا منہ مانگا یہ ) معجزہ لے آؤ ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا ۔ لہذا تم نادانوں میں ہرگز شامل نہ ہونا ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تجھ پر کافروں کا منہ پھیرنا (ایمان نہ لانا) سخت گذرتا ہے تو اگر تجھ سے ہوسکتا ہے کہ زمین میں ایک سرنگ یا آسمان تک ایک سیڑھی ڈھونڈھ نکالے اور ان کو ایک نانی لا کر بتلا دے 2 اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو راہ پر لگا دیتا (کفر کا نام باقی نہ رہتا) دیکھ تو ہرگز نادانوں میں شریک مت ہو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ کو ان کی رو گردانی گراں گزرتی ہے تو اگر آپ کرسکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلیں یا آسمان میں کوئی سیڑھی ، پھر ان کے لئے کوئی نشانی (معجزہ) لے آئیں اور اگر اللہ چاہتے تو سب کو ہدایت پر جمع فرمادیتے پس آپ ہرگز نادانوں میں سے نہ ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ان لوگوں کی بےرخی آپ پر گراں گزرتی ہے (تو انہیں تسلی دینے کے لئے) آپ اپنی طاقت لگا کر زمین میں سرنگ ڈھونڈ لیجئے یا آسمان تک سیڑھی لگا کر ان کے لئے کوئی معجزہ لے آیئے۔ بات یہ ہے اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو راہ ہدایت پر لے آتا۔ اس لئے آپ ہر گز نادانوں میں سے نہ ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ نکالو یا آسمان میں سیڑھی (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if their backsliding is hard unto thee, then seek out, if thou canst, an opening into the earth or a ladder to the heaven that thou mayst bring unto them a sign. And had Allah willed, He would have assembled them unto the guidance; wherefore be not thou of the ignorant.

اور آپ پر اگر ان کا اعراض گراں گزرتا ہے ۔ تو اگر آپ کے بس میں ہو کہ زمین (میں جانے) کے لئے کوئی سرنگ یا آسمان (پر جانے) کے لئے کوئی زینہ ڈھونڈلیں تو ضرور کوئی نشان ان کے لئے آئیں ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان (سب) کو ہدایت پر جمع کردیتا ۔ تو آپ نادانوں میں سے نہ ہوجائیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان کا اعراض تم پر گراں گذر رہا ہے تو اگر تم زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی زینہ ڈھونڈ سکو کہ ان کے پاس کوئی نشانی لادو ( تو کر دیکھو ) اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کردیتا تو تم ہرگز جذبات سے مغلوب ہوجانے والوں میں سے نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ پر ان کا ( حق سے ) منہ پھیرنا بھاری ہے تو اگر آپ سے ہو سکے کہ کوئی سرنگ زمین میں یا کوئی سیڑھی آسمان میں ڈھونڈ لیں ( تو ایسا کر کے ) ان کے پاس کوئی معجزہ لے آئیں اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو ان ( سب کو ) ہدایت پر جمع فرما دیتے سو آپ نادانوں میں سے نہ ہوجایئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بہرحال اگر ان لوگوں کی بےرخی آپ سے برداشت نہیں ہوتی تو اگر آپ میں کچھ زور ہے تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈو یا آسمان میں سیڑھی لگائو اور ان کے پاس کوئی نشانی لانے کی کوشش کرو۔ اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کرسکتا تھا، لہٰذا نادان مت بنو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر گراں گزرے آپ پر ان لوگوں کا (حق سے) منہ موڑنا (جس سے آپ ان کے فرمائشی معجزات ہی چاہنے لگیں) تو اگر آپ سے ہو سکے تو ڈھونڈ لو کوئی سرنگ زمین میں (اترنے کو) یا کوئی سیڑھی آسمان میں (چڑھنے کو) پھر لاسکو ان لوگوں کے پاس کوئی نشانی (تو بیشک لے آؤ) اور اگر اللہ کو (خواہ مخواہ ان لوگوں کو ایمان پر لانا ہی) منظور ہوتا تو وہ یقیناً ان سب کو یونہی ہدایت پر جمع کردیتا، پس تم مت بنو نادانوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

اور اگران ( کافروں ) کی ( حق سے ) روگردانی آپ پر گراں گزرتی ہے تو آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلیں یاآسمانوں میں سیڑھی لگالیں پھران کے پاس کوئی معجزہ لے آئیں اور اگراللہ چاہتاتوخودبھی ان کو ہدایت پر اکٹھا کر سکتا تھا لہٰذا آپ جاہل مت بنئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ان کا منہ پھیرنا تم پر شاق گزرا ہے ( ف۷۸ ) تو اگر تم سے ہوسکے تو زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلو یا آسمان میں زینہ پھر ان کے لیے نشانی لے آؤ ( ف۷۹ ) اور اللہ چاہتا تو انہیں ہدایت پر اکٹھا کردیتا تو اے سننے والے تو ہرگز نادان نہ بن ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ پر ان کی رُوگردانی شاق گزر رہی ہے ( اور آپ بہر صورت ان کے ایمان لانے کے خواہش مند ہیں ) تو اگر آپ سے ( یہ ) ہو سکے کہ زمین میں ( اترنے والی ) کوئی سرنگ یا آسمان میں ( چڑھنے والی ) کوئی سیڑھی تلاش کرلیں پھر ( انہیں دکھانے کے لیے ) ان کے پاس کوئی ( خاص ) نشانی لے آئیں ( وہ تب بھی ایمان نہیں لائیں گے ) ، اور اگر اﷲ چاہتا تو ان کو ہدایت پر ضرور جمع فرما دیتا پس آپ ( اپنی رحمت و شفقت کے بے پایاں جوش کے باعث ان کی بدبختی سے ) بے خبر نہ ہوجائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر حق سے ان کی روگردانی کرنا آپ پر بہت گراں ہے تو پھر اگر ہو سکتا ہے تو زمین میں کوئی سرنگ لگا کر یا آسمان میں کوئی سیڑھی لگا کر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ ۔ مگر وہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے اور اگر اللہ ( زبردستی ) چاہتا تو ان سب کو ہدایت پر جمع کر دیتا ۔ لہٰذا آپ ناواقف لوگوں میں سے نہ بنیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If their spurning is hard on thy mind, yet if thou wert able to seek a tunnel in the ground or a ladder to the skies and bring them a sign,- (what good?). If it were Allah's will, He could gather them together unto true guidance: so be not thou amongst those who are swayed by ignorance (and impatience)!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), if their refusal of the faith is so grievous to you and if you can dig up the earth or ascend into the sky in search of further evidence to inevitably make them believe you, you should have done so, but note that had God wanted, He could have made them all follow the same guidance. Do not ever be unaware (of this fact).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If their aversion is hard on you, then if you were able to seek a tunnel in the ground or a ladder to the sky, so that you may bring them a sign. And had Allah willed, He could have gathered them together upon true guidance, so be not you one of the ignorant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if their turning away is hard on you, then if you can seek an opening (to go down) into the earth or a ladder (to ascend up) to heaven so that you should bring them a sign and if Allah had pleased He would certainly have gathered them all on guidance, therefore be not of the ignorant.

Translated by

William Pickthall

And if their aversion is grievous unto thee, then, if thou canst, seek a way down into the earth or a ladder unto the sky that thou mayst bring unto them a portent (to convince them all)! - If Allah willed, He could have brought them all together to the guidance - So be not thou among the foolish ones.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर उनकी बेरुख़ी आप पर गिराँ गुज़र रही है तो अगर आप में कुछ ज़ोर है तो या तो ज़मीन में कोई सुरंग ढूँढो या आसमान में सीढ़ी लगाओ और उनके लिए कोई निशानी ले आओ, और अगर अल्लाह चाहता तो उन सबको हिदायत पर जमा कर देता, पस आप नादानों में से न बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ کو ان کا اعراض گراں گزرتا ہے تو اگر آپ کو یہ قدرت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈھ لو پھر کوئی معجزہ لے آؤ تو کرو اور اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو ان سب کو راہ پر جمع کردیتا سو آپ نادانوں میں سے نہ ہوجئیے۔ (5) (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر آپ پر ان کا منہ پھیرنا بھاری گزرا ہے اگر تو آپ کرسکیں کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ نکالیں پھر ان کے پاس کوئی نشانی لے آئیں تولے آئیں اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں ہدایت پر جمع کردیتا پس آپ جاہلوں میں سے ہرگز نہ ہوں۔ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاہم اگر ان لوگوں کی بےرخی تم سے برداشت نہیں ہوتی تو اگر تم میں کچھ زور ہے تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈو یا آسمان میں سیڑھی لگاؤ اور ان کے پاس کوئی نشانی لانے کی کوشش کرو۔ اگر اللہ چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کرسکتا تھا لہذا نادان مت بنو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ کو ان کا اعراض کرنا گراں گزر رہا ہے تو اگر آپ سے ہو سکے تو آپ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی زینہ تلاش کرلیں پھر آپ ان کے پاس معجزہ لے آئیں تو آپ ایسا کر لیجیے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ہدایات پر جمع کردیتا لہٰذا آپ نا دانوں میں سے نہ ہوجایئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تجھ پر گراں ہے ان کا منہ پھیرنا تو اگر تجھ سے ہو سکے کہ ڈھونڈھ نکالے کوئی سرنگ زمین میں یا کوئی سیٹرھی آسمان میں پھر لاوے ان کے پاس ایک معجزہ اور اگر اللہ چاہتا تو جمع کردیتا سب کو سیدھی راہ پر سو تو مت ہو نادانوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر آپ پر ان لوگوں کی روگردانی گراں گزرتی ہے تو اچھا اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان کے لئے کوئی سیڑھی تلاش کر کے ان کو ان کی منہ مانگی نشانی لا دیں تو لے آئیے اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ان سب کو راہ راست پر جمع کردیتا لہٰذا آپ ہرگز نادانوں میں سے نہ ہوں