Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 4

سورة الأنعام

وَ مَا تَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ مِّنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِمۡ اِلَّا کَانُوۡا عَنۡہَا مُعۡرِضِیۡنَ ﴿۴﴾

And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they turn away therefrom.

اور ان کے پاس کوئی نشانی بھی ان کے رب کی نشانیوں میں سے نہیں آتی مگر وہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَاۡتِیۡہِمۡ
آتی ان کے پاس
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
مِّنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کی
اِلَّا
مگر
کَانُوۡا
ہیں وہ
عَنۡہَا
اس سے
مُعۡرِضِیۡنَ
اعراض کرنےوالے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَاۡتِیۡہِمۡ
آتی اُن کے پاس
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
مِّنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کی
اِلَّا
مگر
کَانُوۡا
وہ ہوتے ہیں
عَنۡہَا
اُس سے
مُعۡرِضِیۡنَ
منہ موڑنے والے
Translated by

Juna Garhi

And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they turn away therefrom.

اور ان کے پاس کوئی نشانی بھی ان کے رب کی نشانیوں میں سے نہیں آتی مگر وہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب بھی ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی آئی تو وہ اس سے اعراض ہی کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس نہیں آتی مگروہ اس سے منہ موڑنے والے ہوتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there does not come to them a sign from the signs of their Lord, but they keep turning away from it.

اور نہیں آئی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر کرتے ہیں اس سے تغافل

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ اس سے اعراض کرنے والے بنے ہوئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet every time a sign of their Lord comes to them, they turn away from it,

لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں جو ان کے سامنے آئی ہو اور انہوں نے اس سے منہ نہ موڑ لیا ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ان کافروں کا حال یہ ہے کہ ) ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے جب بھی کوئی نشانی آتی ہے ، تو یہ لوگ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں کے پاس جب کوئی نشانی ان کے مالک کی نشانیوں میں سے آتی ہے، تو اس سے غافل ہوجاتے ہیں (اس پر خیال نہیں کرتے) 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان پر جو دلیل بھی ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے آتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس پہنچی تو انہوں نے اس سے روگردانی ہی کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان لوگوں کے پاس نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not a sign cometh unto them of the signs of their Lord but that therefore they have been backsliders.

اور جو نشانی بھی ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے آتی ہے وہ اس سے اعراض ہی کیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہیں آتی ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ، مگر یہ اس سے اعراض کرنے والے بنے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو نشانی بھی ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے آتی ہے یہ اس سے اعراض ہی کیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں جو ان کے سامنے آئی ہو اور انہوں نے اس سے منہ نہ موڑ لیا ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ لوگ اس سے منہ موڑے ہی رہتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی آئی تووہ اس سے اعراض کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے پاس کوئی بھی نشانی اپنے رب کی نشانیوں سے نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیرلیتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے ان کے پاس کوئی نشانی نہیں آتی مگر ( یہ کہ ) وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس نہیں آتی مگر یہ کہ وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But never did a single one of the signs of their Lord reach them, but they turned away therefrom.

Translated by

Muhammad Sarwar

(The unbelievers) have always turned away from the revelations and the evidence (of the Truth) that has been sent to them from time to time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And never an Ayah comes to them from the Ayat of their Lord, but that they have been turning away from it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there does not come to them any communication of the communications of their Lord but they turn aside from it

Translated by

William Pickthall

Never came there unto them a revelation of the revelations of Allah but they did turn away from it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके रब की निशानियों में से जो भी निशानी उनके पास आती है तो वे उस से मुँह मोड़ लेते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے پاس کوئی نشانی بھی ان کے رب کی نشانیوں میں سے نہیں آتی مگر وہ اس سے اعراض ہی کیا کرتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آئی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہی تھے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ لوگوں کا حال یہ ہے کہ ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں ہے جو ان کے سامنے آئی ہو ‘ اور انہوں نے اس سے منہ نہ موڑ لیا ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان کے رب کی نشانیوں میں سے ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو اس سے اعراض کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر کرتے ہیں اس سے تغافل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی دلیل ان کے پروردگار کی دلیلوں میں سے ان تک نہیں پہونچتی مگر یہ کہ اس سے روگردانی ہی کیا کرتے ہیں