Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 43

سورة الأنعام

فَلَوۡلَاۤ اِذۡ جَآءَہُمۡ بَاۡسُنَا تَضَرَّعُوۡا وَ لٰکِنۡ قَسَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾

Then why, when Our punishment came to them, did they not humble themselves? But their hearts became hardened, and Satan made attractive to them that which they were doing.

سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیار نہیں کی ، لیکن ان کے قلوب سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے خیال میں آراستہ کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَوۡلَاۤ
پھر کیوں نہ
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
بَاۡسُنَا
ہمارا عذاب
تَضَرَّعُوۡا
انہوں نے عاجزی کی
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
قَسَتۡ
سخت ہوگئے
قُلُوۡبُہُمۡ
ان کے دل
وَزَیَّنَ
اور مزین کردیا
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَوۡلَاۤ
پھر کیوں نہیں
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
آیا اُن کے پاس
بَاۡسُنَا
ہمارا عذاب
تَضَرَّعُوۡا
انہوں نے عاجزی اختیار کی
وَلٰکِنۡ
لیکن
قَسَتۡ
سخت ہو گئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل اُن کے
وَزَیَّنَ
اور خوشنما بنا دیا
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

Then why, when Our punishment came to them, did they not humble themselves? But their hearts became hardened, and Satan made attractive to them that which they were doing.

سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیار نہیں کی ، لیکن ان کے قلوب سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے خیال میں آراستہ کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو وہ کیوں نہ گڑگڑائے ؟ مگر ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور جو کام وہ کر رہے تھے شیطان نے انہیں وہی کام خوبصورت بنا کر دکھا دیئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب اُن پرہماراعذاب آیاتوانہوں نے کیوں نہ عاجزی اختیار کی؟ بلکہ ان کے دل سخت ہوگئے اورشیطان نے ان کے لیے خوش نمابنادیا جووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why then, did they not supplicate in humility when Our punishment came upon them? Instead, their hearts were hardened and the Satan adorned for them what they were doing.

پھر کیوں نہ گڑگڑائے جب آیا ان پر عذاب ہمارا، لیکن سخت ہوگئے دل ان کے اور بھلے کر دکھلائے ان کو شیطان نے جو کام وہ کر رہے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیوں نہ ایسا ہوا کہ جب ہماری طرف سے کوئی سختی ان پر آئی تو وہ گڑ گڑاتے لیکن ان کے دل تو سخت ہوچکے تھے اور شیطان نے مزین کیے رکھا ان کے لیے ان اعمال کو جو وہ کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when misfortune befell them from Us why did they not humble themselves? Their hearts had hardened and Satan had made their deeds seem fair to them.

پس جب ہماری طرف سے ان پر سختی آئی تو کیوں نہ انہوں نے عاجزی اختیار کی؟ مگر ان کے دل تو اَور سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کو اطمینان دلایا کہ جو کچھ تم کر رہے ہو خوب کر رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب ان کے پاس ہماری طرف سے سختی آئی تھی ، اس وقت وہ عاجزی کا رویہ اختیار کرتے؟ بلکہ ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور جو کچھ وہ کر رہے تھے ، شیطان نے انہیں یہ سجھایا کہ وہی بڑے شاندار کام ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب ہمارا عذاب آیا تو عاجزی کیوں نہ کی مگر ان کے دل سخت ہوگئے تھے تو (خدا کی طرف تو ان کو مطلق توجہ نہ تھی اور شیطان نے ان کے (برے) کاموں کو ان کے نزدیک اچھا کر دکھایا تھا 2 1 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب ان کے پاس ہمارا عذاب آیا تو انہوں نے عاجزی کیوں نہ کی لیکن ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان اعمال ان کو آراستہ کرکے دکھا دیئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن جب ہماری طرف سے ان پر آفتیں نازل ہوئیں تو کیوں نہ انہوں نے عاجزی اختیار کی ؟ لیکن ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور شیطان نے انہیں فریب دیا کہ جو کچھ تم کررہے ہو بہت اچھا کررہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جب ان پر ہمارا عذاب آتا رہا کیوں نہیں عاجزی کرتے رہے۔ مگر ان کے تو دل ہی سخت ہوگئے تھے۔ اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان ان کو (ان کی نظروں میں) آراستہ کر دکھاتا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore then did they not, when the affliction from us came upon them, humble themselves? But their hearts became hardened, and the Satan made fair-seeming unto them that which they were wont to do.

سو جب انہیں ہماری طرف سے سزا پہنچی تو وہ کیوں نہ ڈھیلے پڑگئے بلکہ ان کے دل تو (ویسے ہی سخت رہے ۔ اور جو کچھ وہ کرتے رہے شیطان اسے ان کی نظر میں خوشنما کر دکھاتا رہا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو کیوں جب ہماری پکڑ آئی وہ خدا کی طرف نہ جھکے ، بلکہ ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کی نگاہوں میں اسی عمل کو کبھا دیا جو وہ کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو وہ کیوں نہ گِڑ گِڑائے بلکہ ان کے دل ( اور ) سخت ہو گئے اور جو کچھ وہ کیا کرتے تھے شیطان نے ( اسے ) ان کیلئے خوشنما بنا دیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس جب ہماری طرف سے ان پر سختی آئی تو کیوں نہ انہوں نے عاجزی اختیار کی۔ مگر ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کو اطمینان دلایا کہ جو کچھ تم کر رہے ہو، ٹھیک کر رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ایسے کیوں نہ ہوا کہ وہ جھک جاتے (اپنے رب کے حضور، اور عاجزی کرتے) جب کہ آپہنچا تھا ان کے پاس ہمارا عذاب مگر سخت ہوگئے ان کے دل، اور خوشنما بنادیئے شیطان نے ان کے لئے ان کے وہی کام جو وہ کرتے آ رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب ان پر ہماراعذاب آیاتووہ کیوں نہ گڑگڑائے؟مگران کے دل تو اور سخت ہوگئے اور شیطان نے انہیں ان کے اعمال خوبصورت بناکردکھلا دیئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیوں نہ ہوا کہ جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو گڑگڑائے ہوتے لیکن ان کے دل تو سخت ہوگئے ( ف۹۹ ) اور شیطان نے ان کے کام ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ان تک ہمارا عذاب آپہنچا تو انہوں نے عاجزی و زاری کیوں نہ کی؟ لیکن ( حقیقت یہ ہے کہ ) ان کے دل سخت ہوگئے تھے اور شیطان نے ان کے لئے وہ ( گناہ ) آراستہ کر دکھائے تھے جو وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جب ان کے پاس ہماری طرف سے سختی آئی تو آخر انہوں نے تضرع و زاری کیوں نہ کی؟ لیکن ان کے دل تو اور بھی سخت ہوگئے اور شیطان نے ( ان کی نظروں میں ) ان کاموں کو جو وہ کرتے تھے آراستہ کرکے پیش کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the suffering reached them from us, why then did they not learn humility? On the contrary their hearts became hardened, and Satan made their (sinful) acts seem alluring to them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why did they not submit themselves (to God) when Our torment struck them. Instead, their hearts were hardened and Satan made their evil deeds seem attractive to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When Our torment reached them, why then did they not believe with humility But their hearts became hardened, and Shaytan made fair-seeming to them that which they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yet why did they not, when Our punishment came to them, humble themselves? But their hearts hardened and the Shaitan made what they did fair-seeming to them.

Translated by

William Pickthall

If only, when Our disaster came on them, they had been humble! But their hearts were hardened and the devil made all that they used to do seem fair unto them!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जब हमारी तरफ़ से उन पर सख़्ती आई तो क्यों न वह गिड़गिड़ाए; बल्कि उनके दिल सख़्त हो गए और शैतान उनके अमल को उनकी नज़र में ख़ुशनुमा करके दिखाता रहा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی وہ ڈھیلے کیوں نہ پڑے لیکن ان کے قلوب تو سخت رہے اور شیطان ان کے اعمال کو (ان کے خیال میں) آراستہ کرکے دکھلاتا رہا۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

) پھر جب ان پر ہمارا عذاب آیا تو وہ کیوں نہ گڑگڑائے بلکہ ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے لیے جو کچھ وہ کررہے تھے خوش نما بنادیا۔ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس جب ہماری طرف سے ان پر سختی آئی تو کیوں نہ انہوں نے عاجزی اختیار کی ؟ مگر ان کے دل تو وہ سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کو اطمینان دلایا کہ جو کچھ تم کر رہے ہو خوب کر رہے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کیوں انہوں نے عاجزی نہ کی جب ان پر ہمارا عذاب آیا، لیکن ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو مزین کر کے دکھلایا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیوں نہ گڑ گڑائے جب آیا ان پر عذاب ہمارا لیکن سخت ہوگئے دل ان کے اور بھلے کر دکھلائے ان کو شیطان نے جو کام وہ کر رہے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ن پر ہمارا عذاب پہنچا تو وہ ہمارے سامنے کیوں نہ گڑ گڑائے لیکن بات یہ ہے کہ ان کے دل سخت ہوچکے تھے اور شیطان نے ان کے برے اعمال بھلے کر دکھائے تھے