Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 48

سورة الأنعام

وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۚ فَمَنۡ اٰمَنَ وَ اَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. So whoever believes and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں ٰ اور ڈرائیں پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کر لے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہوں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
نُرۡسِلُ
ہم بھیجتے
الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں کو
اِلَّا
مگر
مُبَشِّرِیۡنَ
خوش خبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے (بناکر)
فَمَنۡ
پس جو کوئی
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَاَصۡلَحَ
اور اس نے اصلاح کرلی
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
نُرۡسِلُ
ہم بھیجتے
الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں کو
اِلَّا
مگر
مُبَشِّرِیۡنَ
خوشخبری دینے والے
وَمُنۡذِرِیۡنَ
اور ڈرانے والے
فَمَنۡ
پھر جو کوئی
اٰمَنَ
ایمان لائے
وَاَصۡلَحَ
اور وہ اصلاح کر لے
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہو گا
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. So whoever believes and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں ٰ اور ڈرائیں پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کر لے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہوں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم جو رسول بھیجتے ہیں تو صرف اس لیے (بھیجتے ہیں) کہ لوگوں کو بشارت دیں اور ڈرائیں، پھر جو کوئی ایمان لے آیا اور اس نے اپنی اصلاح کرلی تو ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم رسولوں کوخوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے ہی بناکر بھیجتے ہیں پھر جولوگ ایمان لائیں اوراصلاح کریں تو اُن پر نہ کوئی خوف ہوگااورنہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We do not send the messengers but as bearers of good tidings and warners. So, whoever believes and comes to correct himself, then, there is no fear for them nor shall they grieve.

اور ہم رسول نہیں بھیجتے مگر خوشی اور ڈر سنانے کو پھر جو کوئی ایمان لایا اور سنور گیا تو نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نہیں بھیجتے رہے ہیں اپنے رسولوں کو مگر خوشخبری دینے والے اور خبردار کرنے والے بنا کر تو جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے اپنی اصلاح کرلی تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We do not send Messengers except as bearers of glad tidings and warners. So, he who believes in their message and mends his conduct need have no fear and need not grieve;

ہم جو رسول بھیجتے ہیں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ نیک کردار لوگوں کے لیے خوشخبری دینے والے اور بد کرداروں کیلیے ڈرانے والے ہوں ۔ پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کرلیں ان کیلیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم پیغمبروں کو اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ ( نیکیوں پر ) خوشخبری سنائیں ( اور نافرمانی پر اللہ کے عذاب سے ) ڈرائیں ۔ چنانچہ جو لوگ ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کرلی ، ان کو نہ کوئی خوف ہوگا ، اور نہ و غمگین ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم پیغمبر کو اسی لیے بھیجتے ہیں اور کچھ نہیں کہ (نیکوں کو) خوشخبری سنائیں اور (منکروں کو) ڈرائیں پھر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے (پیغمبروں کا کہا مانا) ان کو نہ ڈر ہوگا نہ غم

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور (انجام بد سے) ڈرائیں پس جو ایمان لایا اور نیک کام کیے پس ان لوگوں کو کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم پیغمبروں کو صرف اسی لئے بھیجتے ہیں کہ نیکوں کو خوشخبری سنائیں اور بروں کو عذاب سے ڈرائیں۔ اس لئے جو ایمان لے آیا اور اپنی اصلاح کرلی اس کے لئے نہ کوئی بات ڈر کی ہے نہ کوئی بات افسوس کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجتے رہے ہیں تو خوشخبری سنانے اور ڈرانے کو پھر جو شخص ایمان لائے اور نیکوکار ہوجائے تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ اندوہناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We send not the sent ones except as bearers of glad tidings and warners. Then whosoever believeth and amendeth, on such shell come no fear nor they shall grieve.

اور ہم پیغمبروں کو تو بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہی کی حیثیت سے بھیجتے ہیں تو جو کوئی بھی ایمان لے آئے اور اپنی درستی کرلے تو ان لوگوں کے لئے نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ یہ لوگ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم رسولوں کو تو صرف خوشخبری دینے والے اور خبردار کرنے والے ہی بنا کر بھیجتے ہیں ۔ تو جو ایمان لائے اور جنہوں نے اصلاح کرلی تو ان کو نہ کوئی خوف ہوگا ، نہ کوئی غم ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے بشارت سنانے والے اور ڈرانے والے رسول بھیجے پس جو ایمان لایا اور اصلاح کرلی تو اس پر نہ کوئی ڈرہوگا اورنہ وہ غمگین ہوںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم جو رسول بھیجتے ہیں تو اس لیے بھیجتے ہیں کہ وہ لوگوں کو خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے ہوں، پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور نیک ہوجائیں تو ان پر نہ ڈر ہے نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم پیغمبروں کو صرف اسی لئے بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دیں اور خبردار کریں، پھر جو کوئی ایمان لے آئے اور وہ اپنی اصلاح کرلے تو ایسے لوگوں پر (آخرت میں) نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم جو رسول بھیجتے ہیں توصرف اسلئے کہ لوگوں کو خوشخبری دیں او ر ڈرائیں ، پھرجوکوئی ایمان لے آیاتواپنی اصلاح کرلی توایسے لوگوں کو نہ خوف ہوگا اور نہ غمزدہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نہیں بھیجتے رسولوں کو مگر خوشی اور ڈر سناتے ( ف۱۱۱ ) تو جو ایمان لائے اور سنورے ( ف۱۱۲ ) ان کو نہ کچھ اندیشہ نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم پیغمبروں کو نہیں بھیجتے مگر خوشخبری سنانے والے اور ڈر سنانے والے بنا کر ، سو جو شخص ایمان لے آیا اور ( عملاً ) درست ہوگیا تو ان پرنہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم پیغمبروں کو نہیں بھیجتے مگر نیکوکاروں کو خوشخبری دینے والا اور بدکاروں کو ڈرانے والا بنا کر جو ایمان لے آئیں اور اپنی اصلاح کر لیں نیک عمل کریں ۔ تو نہ ان کے لئے کوئی خوف ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We send the messengers only to give good news and to warn: so those who believe and mend (their lives),- upon them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not send the Messengers for any other reason than to bring (people) the glad news (of God's mercy) and to warn (them of the torment brought on by disobedience to God). Whoever accepts the faith and lives a righteous life will have nothing to fear, nor will he be grieved.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We send not the Messengers but as givers of glad tidings and as warners. So whosoever believes and does righteous good deeds, upon such shall come no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We send not apostles but as announcers of good news and givers of warning, then whoever believes and acts aright, they shall have no fear, nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

We send not the messengers save as bearers of good news and warners. Whoso believeth and doeth right, there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रसूलों को हम सिर्फ़ ख़ुश-ख़बरी देने वाले या डराने वाले की हैसियत से भेजते हैं, फिर जो ईमान लाया और अपनी इस्लाह की तो उनके लिए न कोई अंदेशा है और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور ڈراویں پھر جو شخص ایمان لے آوے اور درستی کرلے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہونگے۔ (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے مگر خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے، پھر جو ایمان لے آئے اور اصلاح کرلے تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم جو رسول بھیجتے ہیں اسی لئے تو بھیجتے ہیں کہ وہ نیک کردار لوگوں کے لئے خوشخبری دینے والے اور بدکرداروں کے لئے ڈرانے والے ہوں ۔ پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں ان کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم پیغمبروں کو صرف خوش خبری سنانے والے اور ڈرانے والے بھیجتے رہے ہیں۔ سو جو شخص ایمان لایا اصلاح کرلی سو ان پر کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ غمگین ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم رسول نہیں بھیجتے مگر خوشی اور ڈر سنانے کو پھر جو کوئی ایمان لایا اور سنور گیا تو نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لئے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور ڈرائیں پھر جو کوئی ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کرے تو ان پر نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔