Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 57

سورة الأنعام

قُلۡ اِنِّیۡ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ کَذَّبۡتُمۡ بِہٖ ؕ مَا عِنۡدِیۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِہٖ ؕ اِنِ الۡحُکۡمُ اِلَّا لِلّٰہِ ؕ یَقُصُّ الۡحَقَّ وَ ہُوَ خَیۡرُ الۡفٰصِلِیۡنَ ﴿۵۷﴾

Say, "Indeed, I am on clear evidence from my Lord, and you have denied it. I do not have that for which you are impatient. The decision is only for Allah . He relates the truth, and He is the best of deciders."

آپ کہہ دیجئے کہ میرے پاس تو ایک دلیل ہے میرے رب کی طرف سے اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو ، جس چیز کی تم جلد بازی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں حکم کسی کا نہیں بجز اللہ تعالٰی کے اللہ تعالٰی واقعی بات کو بتلا دیتا ہے اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا وہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنِّیۡ
بےشک میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
ایک واضح دلیل پر ہوں
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَکَذَّبۡتُمۡ
اور جھٹلایا تم نے
بِہٖ
اسے
مَا
نہیں
عِنۡدِیۡ
میرے پاس
مَا
وہ جو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تم جلدطلب کر رہے ہو
بِہٖ
اس کو
اِنِ
نہیں
الۡحُکۡمُ
حکم
اِلَّا
مگر
لِلّٰہِ
اللہ ہی کا
یَقُصُّ
وہ بیان کرتا ہے
الۡحَقَّ
حق کو
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الۡفٰصِلِیۡنَ
سب فیصلہ کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنِّیۡ
یقیناً میں ہوں
عَلٰی
اوپر
بَیِّنَۃٍ
ایک واضح دلیل کے
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَکَذَّبۡتُمۡ
اور جھٹلا دیا تم نے
بِہٖ
اس کو
مَا عِنۡدِیۡ
نہیں ہے میرے پاس
مَا
جو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تم جلدی مچاتے ہو
بِہٖ
جس کی
اِنِ
نہیں ہے
الۡحُکۡمُ
فیصلہ
اِلَّا
مگر
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
یَقُصُّ
وہ بیان کرتاہے
الۡحَقَّ
حق کو
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہترین ہے
الۡفٰصِلِیۡنَ
فیصلہ کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Indeed, I am on clear evidence from my Lord, and you have denied it. I do not have that for which you are impatient. The decision is only for Allah . He relates the truth, and He is the best of deciders."

آپ کہہ دیجئے کہ میرے پاس تو ایک دلیل ہے میرے رب کی طرف سے اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو ، جس چیز کی تم جلد بازی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں حکم کسی کا نہیں بجز اللہ تعالٰی کے اللہ تعالٰی واقعی بات کو بتلا دیتا ہے اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا وہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل (قرآن) پر قائم ہوں جسے تم نے جھٹلا دیا ہے اور جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو (عذاب کی) وہ میرے پاس نہیں۔ حکم تو صرف اللہ ہی کا ہے جو حق ہی بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہوں اوراس کوتم نے جھٹلادیاہے،جس کی تم جلدی مچاتے ہووہ میرے پاس نہیں ہے،فیصلہ صرف اﷲ تعالیٰ کا ہے، وہی حق بیان کرتاہے اوروہ فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I am on clear guidance from my Lord, and you have belied it. at you hurry about is not there with me. The Decision belongs to none but Allah. He relates the Truth and He is the best decision-maker.

تو کہہ دے مجھ کو شہادت پہنچی میرے رب کی، اور تم نے اس کو جھٹلایا میرے پاس نہیں ہے جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو حکم کسی کا نہیں سوا اللہ کے بیان کرتا ہے حق بات اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ میں تو اپنے رب کی طرف سے ایک بڑی بَیِّنَہ پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے۔ میرے پاس وہ شے موجود نہیں ہے جس کی تم جلدی مچا رہے ہو فیصلے کا اختیار کسی کو نہیں سوائے اللہ کے۔ وہ حق کو کھول کر بیان کردیتا ہے اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے و الا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'I take stand upon a clear evidence from my Lord and it is that which you have given the lie to. That which you desire to be hastened is not within my power. Judgement lies with Allah alone. He declares the Truth, and He is the best judge.'

کہو ، میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ، اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں جس کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو ، 39 فیصلہ کا سارا اختیار اللہ کو ہے ، وہی امرِ حق بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : مجھے اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل مل چکی ہے جس پر میں قائم ہوں ، اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ، جس چیز کے جلدی آنے کا تم مطالبہ کر رہے ہو وہ میرے پاس موجود نہیں ہے ۔ ( ٢٢ ) حکم اللہ کے سوا کسی کا نہیں چلتا ۔ وہ حق بات بیان کردیتا ہے ، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) کہہ تو اپنے پروردگار کی طرف سے ایک دلیل پر (قرآن پر) قائم ہوں اور تم اس کو جھٹلاتے ہو جس (عذاب) کی تم جلدی کرتے وہ میرے پاس (یعنی میرے اختیار میں نہیں ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کسی اختیار نہیں وہ سچی بات بیان کرتا ہے اور وہی سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر (بھی) ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ میں یقینا اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور تم اس کو جھٹلاتے ہو۔ جس چیز (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں۔ بیشک حکم صرف اللہ کے واسطے ہے۔ وہ حق کو بیان کرتا ہے اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہہ دیجئے میرے رب کی طرف سے میرے پاس روشن دلیل پہنچ چکی ہے جس پر میں قائم ہوں۔ جسے تم نے جھٹلادیا ہے۔ جس چیز کی تم جلدی مچا رہے ہو میرے پاس وہ نہیں ہے۔ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلتا۔ اس نے وہ بات جتادی جو حق تھی۔ اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار کی دلیل روشن پر ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو۔ جس چیز (یعنی عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے (ایسا) حکم الله ہی کے اختیار میں ہے وہ سچی بات بیان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: verily stand upon an evidence from my Lord, and ye belie it; not with me is that which ye fain would hasten on. The judgement is not but of Allah. He counteth the truth, and He is the Best of deciders.

آپ کہہ دیجئے کہ میرے پاس تو دلیل ہے میرے پرو ودگار کی طرف سے اور تم اسی کو جھٹلاتے ہو جس چیز کا تم تقاضا کررہے ہو وہ میرے پاس نہیں ۔ حکم (تو اور کسی کا) نہیں بجز اللہ کے وہی حق کو بتلاتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ۔ وہ چیز میرے پاس نہیں ہے ، جس کیلئے تم جلدی مچائے ہوئے ہو ۔ اس کا فیصلہ اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔ وہی حق کو واضح کرے گا اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں اپنے رب کی طرف سے ( روشن ) دلیل پر ہوں اور تم پھر بھی اسے جھٹلاتے ہو ۔ جس کی تم جلدی مچا رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے حکم تو صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے وہ حق ( بات ) بیان کرتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو ! میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں۔ اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے، اب جس چیز کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو میرے اختیار میں نہیں ہے، فیصلہ کا پورا اختیار اللہ کو ہے، وہی حق بات بیان کرتا ہے اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا وہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ میں تو بہر حال ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اپنے رب کی طرف سے اور تم لوگوں نے اس کو جھٹلا دیا ہے میرے اختیار میں نہیں ہے، وہ چیز جس کی تم لوگ جلدی مچا رہے ہو، حکم تو بس اللہ ہی کا ہے، وہی بیان کرتا ہے حق کو اور وہی ہے سب سے اچھا فیصلہ کرنے والاف

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے’’ میں اپنے رب کی روشن دلیل ( قرآن ) پرقائم ہوں جسے تم نے جھٹلادیا ہے اور جس ( عذاب ) کی تم جلدی کررہے ہو وہ میرے پاس نہیں ، حکم توصرف اللہ ہی کا ہےجو حق ہی بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آپ کہہ دیں میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہوں اوراس کوتم نے جھٹلادیاہے،جس کی تم جلدی مچاتے ہووہ میرے پاس نہیں ہے،فیصلہ صرف اﷲ تعالیٰ کا ہے، وہی حق بیان کرتاہے اوروہ فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ( کافرو! ) بیشک میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ( قائم ) ہوں اور تم اسے جھٹلاتے ہو ۔ میرے پاس وہ ( عذاب ) نہیں ہے جس کی تم جلدی مچا رہے ہو ۔ حکم صرف اللہ ہی کا ہے ۔ وہ حق بیان فرماتا ہے اور وہی بہتر فیصلہ فرمانے والاہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجیے! کہ میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر قائم ہوں ۔ اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے جس ( عذاب ) کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے فیصلہ کرنے کا اختیار اللہ کے پاس ہے وہ حق بیان کرتا ہے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "For me, I (work) on a clear sign from my Lord, but ye reject Him. What ye would see hastened, is not in my power. The command rests with none but Allah: He declares the truth, and He is the best of judges."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "I have received enough authoritative evidence from my Lord but you have rejected it. Whatever (torment that God has threatened you with for your disbelief) and that which you insist on to experience without delay, is not in my hands. The (final) Judgment is in the hands of God. He reveals the Truth and He is the best Judge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I am on clear proof from my Lord, but you deny it. I do not have what you are hastily seeking (the torment). The decision is only for Allah, He declares the truth, and He is the best of judges."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Surely I have manifest proof from my Lord and you call it a lie; I have not with me that which you would hasten; the judgment is only Allah's; He relates the truth and He is the best of deciders.

Translated by

William Pickthall

Say: I am (relying) on clear proof from my Lord, while ye deny Him. I have not that for which ye are impatient. The decision is for Allah only. He telleth the truth and He is the Best of Deciders.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि मैं अपने रब की तरफ़ से एक रौशन दलील पर हूँ और तुमने उसको झुठलाया है, वह चीज़ मेरे पास नहीं है जिसके लिए तुम जल्दी कर रहे हो, फ़ैसला का इख़्तियार सिर्फ़ अल्लाह ही को है, वही हक़ को बयान करता है और वह बेहतरीन फ़ैसला करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ میرے پاس تو ایک دلیل ہے میرے رب کی طرف سے (2) اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو جس چیز کا تم تقاضا کررہے ہو وہ میرے پاس نہیں حکم کسی کا نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے۔ اللہ تعالیٰ واقعی بات کو بتلا دیتا ہے اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا وہی ہے۔ (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمادیں بیشک میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلادیا ہے میرے پاس وہ چیز نہیں ہے جسے تم جلد مانگ رہے ہو فیصلہ اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں وہ حق بیان کرتا ہے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو : میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا ‘ اگر میں نے ایسا کیا تو گمراہ ہوگیا ‘ راہ راست پانے والوں میں سے نہ رہا ۔ کہو میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ۔ اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں جس کے لئے تم جلدی مچا رہے ہو ‘ فیصلے کا سارا اختیار اللہ کو ہے ‘ وہی امر حق بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ بیشک میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے۔ میرے پاس وہ نہیں ہے جس کی تم جلدی کرتے ہو۔ کسی کا حکم نہیں ہے سوائے اللہ کے، وہ حق کو بیان فرماتا ہے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے کہ مجھ کو شہادت پہنچی میرے رب کی اور تم نے اس کو جھٹلایا میرے پاس نہیں جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو حکم کسی کا نہیں سو اللہ کے بیان کرتا ہے حق بات اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ میں تو اپنے رب کی ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو ! جس چیز کو تم جلدی چاہتے ہو وہ میرے بس میں نہیں ہے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلتا وہ حق بات بیان کردیتا ہے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنیوالا ہے۔