Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 58

سورة الأنعام

قُلۡ لَّوۡ اَنَّ عِنۡدِیۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِہٖ لَقُضِیَ الۡاَمۡرُ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۸﴾

Say, "If I had that for which you are impatient, the matter would have been decided between me and you, but Allah is most knowing of the wrongdoers."

آپ کہہ دیجئے کہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کا تم تقاضا کر رہے ہو تو میرا اور تمہارا باہمی قصہ فیصل ہو چکا ہوتا اور ظالموں کو اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّوۡ
اگر
اَنَّ
بےشک
عِنۡدِیۡ
میرے پاس (ہوتا)
مَا
جو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تم جلدطلب کر رہے ہو
بِہٖ
اس سے
لَقُضِیَ
البتہ فیصلہ کردیا جاتا
الۡاَمۡرُ
معاملے گا
بَیۡنِیۡ
میرے درمیان
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّوۡ
اگر
اَنَّ
یقیناً
عِنۡدِیۡ
میرے پاس ہوتا
مَا
جو
تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تم جلدی کر رہے ہو
بِہٖ
ساتھ اُس کے
لَقُضِیَ
ضرور فیصلہ کر دیا جاتا
الۡاَمۡرُ
معاملے کا
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "If I had that for which you are impatient, the matter would have been decided between me and you, but Allah is most knowing of the wrongdoers."

آپ کہہ دیجئے کہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کا تم تقاضا کر رہے ہو تو میرا اور تمہارا باہمی قصہ فیصل ہو چکا ہوتا اور ظالموں کو اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : جس چیز کی تم جلدی مچا رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان (کب کا) قصہ پاک ہوچکا ہوتا۔ اور اللہ ظالموں کے متعلق خوب جانتا ہے (کہ ان سے کیا معاملہ کرنا چاہئے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں یقینااگرمیرے پاس وہ ہوتاجس کی تم جلدی کررہے ہوتومیرے اورتمہارے درمیان معاملے کافیصلہ کردیاجاتا ، اوراﷲ تعالیٰ ظالموں کوزیادہ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If what you hurry about were with me, the matter between me and you would have been over. And Allah knows the unjust best.|"

تو کہہ اگر ہوتی میرے پاس وہ چیز جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو طے ہوچکا ہوتا جھگڑا درمیان میرے اور درمیان تمہارے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اگر میرے پاس وہ ہوتا جس کی تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان (کبھی کا) فیصلہ طے ہوچکا ہوتا اور اللہ خوب واقف ہے ظالموں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'If what you demand so hastily were in my power, the matter between me and you would have been long decided. But Allah knows best how to judge the wrong-doers.

کہو ، اگر کہیں وہ چیز میرے اختیار میں ہوتی جس کی تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان کبھی کا فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ مگر اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ظالموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جانا چاہیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : جس چیز کی تم جلدی مچا رہے ہو ، اگر وہ میرے پاس ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے اگر تم جس (عذاب) کی جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس (میرے اختیار میں ہوتا تو میرا تمہارا جھگڑا (کب کا) فیصلہ ہوچکتا 6 اور اللہ تعالیٰ بےانصافوں کو خوب جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے جس چیز (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور اللہ ظالموں کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہہ دیجئے اگر میرے اختیار میں وہ چیزہوتی جس کے آنے کی تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان کبھی کا قصہ طے ہوچکا ہوتا۔ اور تمام ظالموں کو اللہ خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ جس چیز کے لئے تم جلدی کر رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو مجھ میں اور تم میں فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if that which ye fain would hasten on be with me, the affair would have been decided between me and you; and Allah is the Best Knower of you the wrong-doers.

آپ کہہ دیجئے کہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کا تم تقاضا کررہے ہو تو (اب تک) میرے تمہارے درمیان قصہ فیصل ہوچکا ہوتا اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اگر وہ چیز میرے پاس ہوتی جس کیلئے تم جلدی مچائے ہوئے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان جھگڑے کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور اللہ ظالموں سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جس چیز کی تم جلد مچا رہے ہو اگر میرے پاس ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان قصہ طے ہو چکا ہوتا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالموں کو سب سے زیادہ جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو، اگر وہ چیز میرے اختیار میں ہوتی جس کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان کب کا فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ مگر اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے ظالموں کو (کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا جانا چاہیے۔ )

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا وہ کچھ جس کی تم لوگ جلدی مچا رہے ہو تو کبھی کا چکا دیا ہوتا اس معاملے کو میرے اور تمہارے درمیان، اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ جس چیز کی تم جلدی مچارہے ہواگروہ میرے اختیارمیں ہوتی توہمارے اور تمہارے درمیان ( کب کا ) قصہ صاف ہوچکاہوتااوراللہ ظالموں کے متعلق خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر میرے پاس ہوتی وہ چیز جس کی تم جلدی کررہے ہو ( ف۱۲۷ ) تو مجھ میں تم میں کام ختم ہوچکا ہوتا ( ف۱۲۸ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ستمگاروں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان سے ) فرما دیں: اگر وہ ( عذاب ) میرے پاس ہوتا جسے تم جلدی چاہتے ہو تو یقیناً میر ے اور تمہارے درمیان کام تمام ہوچکا ہوتا ۔ اور اﷲ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجیے! کہ جس عذاب کے لئے تم جلدی کرتے ہو اگر وہ میرے پاس ہوتا تو میرے اور تمہارے درمیان کب کا فیصلہ ہو چکا ہوتا ۔ اور اللہ ظالموں کو زیادہ بہتر جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If what ye would see hastened were in my power, the matter would be settled at once between you and me. But Allah knoweth best those who do wrong."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "If I had in my hands what you demand to experience without delay, the matter would have been ended all together. God knows best about the unjust."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If I had that which you are asking for impatiently (the torment), the matter would have been settled at once between you and I, but Allah knows best the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If that which you desire to hasten were with me, the matter would have certainly been decided between you and me; and Allah best knows the unjust.

Translated by

William Pickthall

Say: If I had that for which ye are impatient, then would the case (ere this) have been decided between me and you. Allah is Best Aware of the wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि अगर वह चीज़ मेरे पास होती जिसके लिए तुम जल्दी कर रहे हो तो मेरे और तुम्हारे दरमियान मामले का फ़ैसला हो चुका होता, और अल्लाह ख़ूब जानता है ज़ालिमों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ اگر میرے وہ چیز ہوتی جس کا تم تقاضا کررہے ہو تو میرا اور تمہارا باہمی قصہ فیصل ہوچکا ہوتا اور ظالموں کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ (3) (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں اگر واقعی میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو میرے درمیان اور تمہارے درمیان ضرور فیصلہ ہوجاتا اور اللہ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو : اگر کہیں وہ چیز میرے اختیار میں ہوتی جس کے لئے تم جلدی مچا رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان کبھی کا فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ مگر اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ظالموں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جانا چاہئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے ! اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور اللہ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اگر ہوتی میرے پاس وہ چیز جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو طے ہوچکا ہوتا جھگڑا درمیان میرے اور درمیان تمہارے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجیے کہیں وہ چیز میرے اختیار کیا ہوتی جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو تو میرے اور تمہارے مابین کبھی کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور ظالموں کا حال اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔