Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 59

سورة الأنعام

وَ عِنۡدَہٗ مَفَاتِحُ الۡغَیۡبِ لَا یَعۡلَمُہَاۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ ؕ وَ مَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَۃٍ اِلَّا یَعۡلَمُہَا وَ لَا حَبَّۃٍ فِیۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَ لَا رَطۡبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۵۹﴾

And with Him are the keys of the unseen; none knows them except Him. And He knows what is on the land and in the sea. Not a leaf falls but that He knows it. And no grain is there within the darknesses of the earth and no moist or dry [thing] but that it is [written] in a clear record.

اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ( خزانے ) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعِنۡدَہٗ
اور اس کے پاس ہیں
مَفَاتِحُ
چابیاں
الۡغَیۡبِ
غیب کی
لَایَعۡلَمُہَاۤ
نہیں جانتا انہیں
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں ہے
وَالۡبَحۡرِ
اور اسمندر میں
وَمَا
اور نہیں
تَسۡقُطُ
گرتا
مِنۡ وَّرَقَۃٍ
کوئی پتہ
اِلَّا
مگر
یَعۡلَمُہَا
وہ جانتا ہے اسے
وَلَا
اور نہ
حَبَّۃٍ
کوئی دانہ
فِیۡ ظُلُمٰتِ
اندھیروں میں
الۡاَرۡضِ
زمین کے
وَلَا
اور نہ
رَطۡبٍ
کوئی تر
وَّلَا
اور نہ
یَابِسٍ
کوئی خشک
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
مُّبِیۡنٍ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعِنۡدَہٗ
اور اُس کے پاس ہیں
مَفَاتِحُ
کنجیاں
الۡغَیۡبِ
غیب کی
لَا
نہیں
یَعۡلَمُہَاۤ
جانتا انہیں
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہ
وَیَعۡلَمُ
اور جانتا ہے
مَا
جو
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں ہے
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر میں
وَمَا
اور نہیں
تَسۡقُطُ
گرتا
مِنۡ وَّرَقَۃٍ
کوئی پتہ
اِلَّا
مگر
یَعۡلَمُہَا
وہ جانتا ہے اسے
وَلَا
اور نہ ہی
حَبَّۃٍ
کوئی دانہ
فِیۡ ظُلُمٰتِ
تاریکیوں میں
الۡاَرۡضِ
زمین کی
وَلَا
اور نہ
رَطۡبٍ
کوئی ترچیز
وَّلَا
اور نہ
یَابِسٍ
کوئی خشک چیز
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
کتاب میں ہے
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

And with Him are the keys of the unseen; none knows them except Him. And He knows what is on the land and in the sea. Not a leaf falls but that He knows it. And no grain is there within the darknesses of the earth and no moist or dry [thing] but that it is [written] in a clear record.

اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ( خزانے ) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور غیب کی چابیاں تو اسی کے پاس ہیں جسے اس کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا۔ بحروبر میں جو کچھ ہے اسے وہ جانتا ہے اور کوئی پتہ تک نہیں گرتا جسے وہ جانتا نہ ہو، نہ ہی زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ہے جس سے وہ باخبر نہ ہو۔ اور تر اور خشک جو کچھ بھی ہو۔ سب کتاب مبین میں موجود ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورغیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں،اس کے سواانہیں کوئی نہیں جانتا،اوروہ خشکی اور سمندر کی ہرچیزکو جانتاہے اورکوئی پتہ نہیں گرتامگروہ اسے بھی جانتاہے اورزمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں گرتااورنہ کوئی ترچیزاورنہ کوئی خشک چیز مگر سب کھلی کتاب میں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And with Him are the keys of the Unseen. No one knows them but He. And He knows what is in the land and the sea. Not a leaf ever falls but He knows it, nor a grain in the dark hollows of the earth, nor anything fresh or dry, but are in a manifest book.

اور اسی کے پاس کنجیاں ہیں غیب کی کہ ان کو کوئی نہیں جانتا اس کے سوا اور وہ جانتا ہے جو کچھ جنگل اور دریا میں ہے اور نہیں جھڑتا کوئی پتا مگر وہ جانتا ہے اس کو اور نہیں گرتا کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں اور نہ کوئی ہری چیز اور نہ کوئی سوکھی چیز مگر وہ سب کتاب مبین میں ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اوراُسی کے پاس غیب کے سارے خزانے ہیں کوئی نہیں جانتا ان (خزانوں ) کو سوائے اس کے اور وہ جانتا ہے جو کچھ ہے خشکی میں اور سمندر میں اور نہیں گرتا کوئی ایک پتا بھی (کسی درخت سے) مگر وہ اس کے علم میں ہوتا ہے اور نہیں (گرتا) کوئی دانہ زمین کی تاریکیوں میں اور نہ کوئی ترو تازہ اور نہ کوئی سوکھی چیز مگر ایک کتاب مبین میں (سب کی سب) موجود ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He has the keys to the realm that lies beyond the reach of human perception; none knows them but He. And He knows what is on the land and in the sea; there is not a leaf which falls that He does not know about and there is not a grain in the darkness of the earth or anything green or dry which has not been recorded in a Clear Book.

اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بحر و بر میں جو کچھ ہے سب سے وہ واقف ہے ۔ درخت سے گرنے والا کوئی پتہ ایسا نہیں جس کا اسے علم نہ ہو ۔ زمین کے تاریک پردوں میں کوئی دانہ ایسا نہیں جس سے وہ باخبر نہ ہو ۔ خشک و تر سب کچھ ایک کھلی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ اور خشکی اور سمندر میں جو کچھ ہے وہ اس سے واقف ہے کسی درخت کا کوئی پتہ نہیں گرتا جس کا اسے علم نہ ہو ، اور زمین کی اندھیریوں میں کوئی دانہ یا کوئی خشک یا تر چیز ایسی نہیں ہے جو ایک کھلی کتاب میں درج نہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا 8 اور جو کچھ خشکی اور سمندر میں ہے اس کو (بھی وہی) جانتا ہے اور ایک پتہ نہیں گرتا مگر اس کو معلوم رہتا ہے اور نہ کوئی دانہ زمین اندھیروں میں (یعنی زمین کے اندر یا تاریک مقاموں میں) اور نہ کوئی ہرا نہ کوئی سوکھا جو کھلی کتاب (لوح محفوظ میں) نہ ہو 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ جانتا ہے جو کچھ خشکی پر ہے اور پانی میں ہے اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر روشن کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی کے پاس غیب کے خزانے ہیں وہ غیب جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ تری میں ہے وہ ہر چیز سے واقف ہے اور کوئی پتہ زمین پر نہیں گرتا مگر اسے معلوم ہوتا ہے۔ اور کوئی دانہ بھی جو زمین کی گہرائیوں میں ‘ اور خشکی پر موجود ہے۔ وہ روشن کتاب میں درج ہوتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And with Him are the keys of the unseen; none knoweth them but he. And He knoweth whatsoever is in the land and the sea. Not a leaf falleth but he knoweth it, nor a seed-grain groweth in the darkness of the earth, nor aught of fresh or dry but is in a Book luminous.

اور اس کے پاس ہیں غیب کے خزانے انہیں بجز اس کے کوئی نہیں جانتا ۔ اور وہی جانتا ہے جو کچھ خشکی اور سمندر میں ہے اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر یہ کہ وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ زمین کی تاریکیوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور خشک چیز مگر (یہ کہ یہ سب) روشن کتاب میں (موجود) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور غیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ اس کے سوا ان کو کوئی نہیں جانتا اور بر وبحر میں جو کچھ ہے ، اس سے وہ خوب واقف ہے ۔ کوئی پتّا نہیں گرتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور نہ زمین کی تہوں میں کوئی دانہ گرتا ہے اور نہ کوئی تَر اور خشک چیز ہے مگر وہ ایک روشن کتاب میں مندرج ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوراس کے پاس غیبی خزانے ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ اور وہ خشکی اور سمندر میں جو کچھ ہے اسے ( بھی ) جانتا ہے ۔ اور جو پتہ بھی گرتا وہ اسے جانتا ہے اور زمین کی اندھیریوں میں کوئی دانہ اور ہر تروخشک چیز ( سب کی سب ) روشن کتاب ( لوح محفوظ ) میں موجود ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ سمندر اور خشکی میں جو کچھ ہے وہ سب جانتا ہے۔ درخت سے گرنے والا کوئی پتہ ایسا نہیں کہ جس کا اسے علم نہ ہو۔ زمین کے اندر اندھیروں میں کوئی دانہ ایسا نہیں جس کا اسے علم نہ ہو۔ خشک اور تر غرض کوئی چیز ایسی نہیں جو کھلی کتاب میں لکھی نہ گئی ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی، نہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ خشکی اور تری میں ہے اور نہیں کرتا کوئی پتہ مگر وہ اس کو جانتا ہے اور نہ ہی پڑتا ہے کوئی دانہ زمین (کی تاریکیوں) میں، اور نہ کوئی تر اور خشک چیز ہے مگر یہ سب کچھ (مسطور و مندرج ہے ایک روشن کتاب میں،

Translated by

Noor ul Amin

اور غیب کی چابیاں اسی کے پاس ہیں جنہیں اس کے سواکوئی نہیں جانتاوہ خشکی اور سمندرکی ہرچیز کی خبررکھتا ہے اور کوئی پتہ تک نہیں گرتا جسے وہ جانتا نہ ہو اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ہے جس سے وہ باخبرنہ ہواور تر اور خشک جو کچھ بھی ہوسب روشن کتاب میں موجودہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہی جانتا ہے ( ف۱۲۹ ) اور جانتا ہے جو کچھ خشکی اور تری میں ہے ، اور جو پتّا گرتا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کی اندھیریوں میں اور نہ کوئی تر اور نہ خشک جو ایک روشن کتاب میں لکھا نہ ہو ( ف۱۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور غیب کی کُنجیاں ( یعنی وہ راستے جس سے غیب کسی پر آشکار کیا جاتا ہے ) اسی کے پاس ( اس کی قدرت و ملکیت میں ) ہیں ، انہیں اس کے سوا ( اَز خود ) کوئی نہیں جانتا ، اور وہ ہر اس چیز کو ( بلاواسطہ ) جانتا ہے جو خشکی میں اور دریاؤں میں ہے ، اور کوئی پتّا نہیں گرتا مگر ( یہ کہ ) وہ اسے جانتا ہے اور نہ زمین کی تاریکیوں میں کوئی ( ایسا ) دانہ ہے اور نہ کوئی تر چیز ہے اور نہ کوئی خشک چیز مگر روشن کتاب میں ( سب کچھ لکھ دیا گیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور اس ( اللہ ) کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ، جنہیں اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور وہ اسے بھی جانتا ہے جو خشکی میں ہے ۔ اور اسے بھی جانتا ہے جو تری میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اسے جانتا ہے ۔ اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں ہے اور نہ کوئی تر ہے اور نہ کوئی خشک ہے مگر یہ کہ وہ کتابِ مبین میں موجود ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

With Him are the keys of the unseen, the treasures that none knoweth but He. He knoweth whatever there is on the earth and in the sea. Not a leaf doth fall but with His knowledge: there is not a grain in the darkness (or depths) of the earth, nor anything fresh or dry (green or withered), but is (inscribed) in a record clear (to those who can read).

Translated by

Muhammad Sarwar

He has with Him the keys to the unseen which no one knows besides Him. He knows all that is in the land and the sea. Not a single leaf falls which He would not know. No single seed exists even in the darkest places of the land, nor anything in the world either wet or dry, that is not kept recorded in the self-evident Book (the tablet preserved in the heavens).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And with Him are the keys of the Ghayb (all that is hidden), none knows them but He. And He knows whatever there is on the land and in the sea; not a leaf falls, but he knows it. There is not a grain in the darkness of the earth nor anything fresh or dry, but is written in a Clear Record.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And with Him are the keys of the unseen treasures-- none knows them but He; and He knows what is in the land and the sea, and there falls not a leaf but He knows it, nor a grain in the darkness of the earth, nor anything green nor dry but (it is all) in a clear book.

Translated by

William Pickthall

And with Him are the keys of the Invisible. None but He knoweth them. And He knoweth what is in the land and the sea. Not a leaf falleth but He knoweth it, not a grain amid the darkness of the earth, naught of wet or dry but (it is noted) in a clear record.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसी के पास ग़ैब की कुंजियाँ हैं जिसे उसके सिवा कोई नहीं जानता, अल्लाह जानता है जो कुछ ख़ुश्की में और समुंदर में है, और दरख़्त से गिरने वाला कोई पत्ता ऐसा नहीं जिसका उसे इल्म न हो और ज़मीन की तारीकियों में कोई दाना नहीं गिरता और न कोई तर और ख़ुश्क चीज़ मगर सब एक खुली किताब में दर्ज है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ ہی کے پاس ہیں کنجیاں (خزانے) تمام مخفی اشیاء کی ان کو کوئی نہیں جانتا ہے بجز اللہ تعالیٰ کے۔ (4) اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں (پڑتا) اور نہ کوئی تر اور خشک چیز (گرتی ہے) مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔ (5) (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی کے پاس غیب کی چابیاں ہیں انہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ جانتا ہے جو کچھ خشکی اور سمندر میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اسے جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی تر اور خشک دانہ نہیں مگر وہ ایک واضح کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بحروبر میں جو کچھ ہے سب سے وہ واقف ہے ‘ درخت سے گرنے والا کوئی پتا ایسا نہیں ہے جس کا اسے علم نہ ہو ‘ زمین کے تاریک پردوں میں کوئی دانہ ایسا نہیں ہے جس سے وہ باخبر نہ ہو ‘ خشک وتر سب کچھ ایک کھلی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں۔ ان کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، اور وہ جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور تری میں ہے، اور نہیں گرتا ہے کوئی پتا مگر وہ اس کو جانتا ہے، اور نہیں گرتا کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں اور نہیں ہے کوئی تر چیز اور خشک چیز مگر وہ کتاب مبین میں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی کے پاس کنجیاں ہیں غیب کی کہ ان کو کوئی نہیں جانتا اس کے سوا اور وہ جانتا ہے جو کچھ جنگل اور دریا میں ہے اور نہیں جھڑتا کوئی پتا مگر وہ جانتا ہے اس کو اور نہیں گرتا کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں اور نہ کوئی ہری چیز اور نہ کوئی سوکھی چیز مگر وہ سب کتاب مبین میں ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور غیب کے تمام خزانے خدا ہی کے پاس ہیں اور خزانوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور وہ خشکی اور تری کی تمام چیزوں کو جانتا ہے اور درخت سے کوئی پتہ گرنے والا ایسا نہیں جس کو وہ نہ جانتا ہو اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں پڑتا اور کوئی خشک و تر چیز نہیں گرتی مگر یہ کہ وہ کتاب واضح میں لکھی ہوئی ہے