41. That God alone possesses all power and authority, and has full control over the things which cause either benefit or harm to men, and that He alone holds the reins of their destiny are facts to which there is ample testimony in man's own being. For instance, whenever man is faced with a really hard time, and when the resources upon which he normally fails back seem to fail him, he instinctively turns to God. In spite of such a clear sign, people set up partners to God without any shred of evidence that anyone other than God has any share in His power and authority.
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :41
یعنی یہ حقیقت کہ تنہا اللہ ہی قادر مطلق ہے ، اور وہی تمام اختیارات کا مالک اور تمہاری بھلائی اور برائی کا مختار کل ہے ، اور اسی کے ہاتھ میں تمہاری قسمتوں کی باگ دوڑ ہے ، اس کی شہادت تو تمہارے اپنے نفس میں موجود ہے ۔ جب کوئی سخت وقت آتا ہے اور اسباب کے سر رشتے ٹوٹتے نظر آتے ہیں تو اس وقت تم بے اختیار اسی کی طرف رجوع کرتے ہو ۔ لیکن اس کھلی علامت کے ہوتے ہوئے بھی تم نے خدائی میں بلا دلیل و حجت اور بلا ثبوت دوسروں کو اس کا شریک بنا رکھا ہے ۔ پلتے ہو اس کے رزق پر اور ان داتا بناتے ہو دوسروں کو ۔ مدد پاتے ہو اس کے فضل و کرم سے اور حامی و ناصر ٹھیراتے ہو دوسروں کو ۔ غلام ہو اس کے اور بندگی بجا لاتے ہو دوسروں کی ۔ مشکل کشائی کرتا ہے وہ ، برے وقت پر گڑ گڑاتے ہو اس کے سامنے ، اور جب وہ وقت گزر جاتا ہے تو تمہارے مشکل کشا بن جاتے ہیں دوسرے اور نذریں اور نیازیں چڑھنے لگتی ہیں دوسروں کے نام کی ۔