Noun

كَرْبٍ

distress

مشکل

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْکَرْبُ:کے معنی سخت غم کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (فَنَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗ مِنَ الۡکَرۡبِ الۡعَظِیۡمِ ) (۲۱۔۷۶) تو ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔اور کُرْبَۃٌ،غُمَّۃٌ کی طرح ہے یہ اصل میں کَرْبُ الْاَرْضِ سے مشتق ہے جس کے معنی زمین میں قلبہ رانی کے ہیں اور غم سے بھی چونکہ طبیعت الٹ پلٹ جاتی ہے۔اس لئے اسے کَرْبٌ کہا جاتا ہے۔مثل مشہور ہے۔ (1) (اَلْکِرَابُ عَلَی الْبَقرِ) یعنی ہر آدمی کو اس کا کام کرنے دو اور یہ (اَلْکِلَابُ عَلَی الْبِقَرِ ) کے قبیل سے نہیں ہے (2) اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کِرَابٌ (سخت غم) کَرَیَتِ الشَّمْسُ سے ماخوذ ہو جس کے معنی ہیں سورج غروب ہونے کے قریب ہوگیا اور (اِنَائٌ کَرْبَانٌ میں کَرْبَانٌ بمعنی قَرْبَانٌ ہے۔یعنی تقریبا بھرا ہوا برتن اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کَرْبٌ (غم) اَلْکَرْبُ سے مشتق ہو جس کے معنی سخت گروہ کے ہیں جو ڈول کے ساتھ رسی میں لگی رہتی ہے اور غم بھی دل پر بمنزلہ گرہ کے بیٹھ جاتا ہے اس لئے اسے کَرْب کہا جاتا ہو۔اَکْرَبْتُ الدَّلْوَ:ڈول کے دستہ میں چھوٹی سی رسی باندھنا۔

Lemma/Derivative

4 Results
كَرْب