Noun

شِيَعًا

(into) sects

گروہوں میں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
شَاعَ
يَشِيْعُ
شِعْ
شَائِع
-
شُيُوْع/مَشَاع
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلشِّیَاعُ: کے معنیٰ منتشر ہونے اور تقویت دینا کے ہیں۔ کہا جاتا ہے: شَاعَ الْقَوْمُ: قوم منتشر اور زیادہ ہوگئی۔ شَیَّعْتُ النَّارَ بالْحَطَبِ: ایندھن ڈال کر آگ تیز کرنا۔ اَلشِّیْعَۃُ: وہ لوگ جن سے انسان قوت حاصل کرتا ہے۔ اور وہ اس کے اردگرد پھیلے رہتے ہیں۔ اسی سے بہادر کو مَشِیْعٌ کہا جاتا ہے۔ شِیعَۃٌ کی جمع شِیَعٌ وَاَشْیَاعٌ آتی ہے۔ قرآ ن پاک میں ہے: (وَ اِنَّ مِنۡ شِیۡعَتِہٖ لَاِبۡرٰہِیۡمَ ) (۳۷:۸۳) اور ان ہی یعنی نوح علیہ السلام کے پیرؤں میں ابراہیم علیہ السلام تھے۔ (ہٰذَا مِنۡ شِیۡعَتِہٖ وَ ہٰذَا مِنۡ عَدُوِّہٖ) (۲۸:۱۵) ایک تو موسیٰ علیہ السلام کی قوم کا ہے اور دوسرا اس کے دشمنوں میں سے تھا۔ (وَ جَعَلَ اَہۡلَہَا شِیَعًا) (۲۸:۴) وہاں کے باشندوں کو گروہ درگروہ کررکھا تھا۔ (فِیۡ شِیَعِ الۡاَوَّلِیۡنَ) (۱۵:۱۰) پہلے لوگوں میں (بھی) ۔ (وَ لَقَدۡ اَہۡلَکۡنَاۤ اَشۡیَاعَکُمۡ ) (۵۴:۱۵۱) اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

Lemma/Derivative

11 Results
شِيعَة
Surah:54
Verse:51
تمہارے جیسوں کو۔ تمہارے گروہوں کو
your kinds