Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 66

سورة الأنعام

وَ کَذَّبَ بِہٖ قَوۡمُکَ وَ ہُوَ الۡحَقُّ ؕ قُلۡ لَّسۡتُ عَلَیۡکُمۡ بِوَکِیۡلٍ ﴿ؕ۶۶﴾

But your people have denied it while it is the truth. Say, "I am not over you a manager."

اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ یقینی ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذَّبَ
اور جھٹلایا
بِہٖ
اسے
قَوۡمُکَ
آپ کی قوم نے
وَہُوَ
حالانکہ وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّسۡتُ
نہیں ہوں میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی ذمہ دار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذَّبَ
اور جھٹلایا
بِہٖ
اس کو
قَوۡمُکَ
آپ کی قوم نے
وَہُوَ
حالانکہ وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّسۡتُ
نہیں ہوں میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِوَکِیۡلٍ
کوئی نگہبان
Translated by

Juna Garhi

But your people have denied it while it is the truth. Say, "I am not over you a manager."

اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ یقینی ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کی قوم نے اسے (قرآن کو) جھٹلا دیا۔ حالانکہ وہ حق ہے۔ آپ ان سے کہئے کہ میں تم پر داروغہ نہیں (کہ تمہیں راہ راست پر لا کے چھوڑوں)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کی قوم نے اس کوجھٹلادیاہے حالانکہ وہ حق ہے،آپ کہہ دیں میں تم پرکوئی نگہبان نہیں ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your people have belied it despite its being the truth. Say, |"I have not been entrusted with your task.

اور اس کو جھوٹ بتلایا تیری قوم نے حالانکہ وہ حق ہے تو کہہ دے کہ میں نہیں تم پر داروغہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ کی قوم نے اسے جھٹلا دیا حالانکہ وہ حق ہے (ان سے) کہہ دیجیے کہ (اب) میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تمہاری قوم اس کا انکار کر رہی ہے حالانکہ وہ حقیقت ہے ۔ ان سے کہہ دو کہ میں تم پر حوالہ دار نہیں بنایا گیا ہوں ، 43

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تمہاری قوم نے اس ( قرآن ) کو جھٹلایا ہے ، حالانکہ وہ بالکل حق ہے ۔ تم کہہ دو کہ : مجھ کو تمہاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی ( ٢٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قرآن کو تیری قوم (قریش) نے جھٹلایا (یا اللہ کے عذاب کو) اور وہ سچ ہے (اے پیغمبر) کہہ دے میں تم پر داروغہ ہیں ہوں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس (قرآن) کو آپ کی قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سچ ہے۔ فرمادیجئے میں تم پر داروغہ نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کی قوم نے اسے جھٹلادیا جو حق اور سچائی ہے۔ کہہ دیجئے کہ میں تم سے زبردستی منوانے نہیں آیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا داروغہ نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thy people belie it, while it is certain to befall. Say thou: I am not over you a trustee.

اور آپ کی قوم نے اس کی تکذیب کی ہے درآنحالیکہ وہ برحق ہے آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہارے اوپر کچھ داروغہ تو ہوں نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہاری قوم نے اس کی تکذیب کردی ، حالانکہ وہ بالکل حق ہے ۔ کہہ دو: میں تمہارے اوپر کوئی داروغہ نہیں مقرر ہوا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورآپ کی قوم نے اسے جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے ۔ آپ فرما دیجئے میں تم پر نگراں نہیںہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ کی قوم اس کا انکار کر رہی ہے حالانکہ یہ حقیقت ہے۔ ان سے کہہ دو کہ میں تم پر داروغہ نہیں بنایا گیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس سب کے باجود) جھٹلا دیا تمہاری قوم نے اس (پیغام صدق و صفا) کو حالانکہ یہ سراسر حق ہے، (ان سے) کہو کہ میں تمہارا کوئی ذمہ دار نہیں ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ کی قوم نے اس ( قرآن ) کوجھٹلادیا ، حالانکہ وہ حق ہے کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسے ( ف۱٤۲ ) جھٹلایا تمہاری قوم نے اور یہی حق ہے ، تم فرماؤ میں تم پر کچھ کڑوڑا ( حاکمِ اعلیٰ ) نہیں ( ف۱٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کی قوم نے اس ( قرآن ) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے ۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کی قوم نے اس ( قرآن ) کو جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے کہہ دیجیے کہ میں تمہارا وکیل ( نگہبان ) نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But thy people reject this, though it is the truth. Say: "Not mine is the responsibility for arranging your affairs;

Translated by

Muhammad Sarwar

(Some of) your people have rejected the Quran, although it is the Truth. Tell them that you are not their guardian

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But your people have denied it (the Qur'an) though it is the truth. Say: "I am not responsible for your affairs."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your people call it a lie and it is the very truth. Say: I am not placed in charge of you.

Translated by

William Pickthall

Thy people (O Muhammad) have denied it, though it is the Truth. Say: I am not put in charge of you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपकी क़ौम ने उसको झुठला दिया है हालाँकि वह हक़ है, आप कह दें कि मैं तुम्हारे ऊपर दारोग़ा नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ یقینی ہے آپ کہہ دیجئیے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسے آپ کی قوم نے جھٹلادیا، حالانکہ یہی حق ہے فرما دیں میں ہرگز تم پر کسی طرح نگہبان نہیں۔ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تمہاری قوم نے اس کا انکار کردیا ہے حالانکہ وہ حقیقت ہے ۔ ان سے کہہ دو کہ تم پر حوالہ دار نہیں بنایا گیا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کی قوم نے اسے جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے۔ آپ فرما دیجیے کہ میں تم پر داروغہ بنا کر مقرر نہیں کیا گیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کو جھوٹ بتلایا تیری قوم نے حالانکہ وہ حق ہے تو کہہ دے کہ میں نہیں تم پر داروغہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کی قوم اس عذاب کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے آپ کہہ دیجیے میں تم پر کوئی مختار کار نہیں ہوں ۔