Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 69

سورة الأنعام

وَ مَا عَلَی الَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ مِنۡ حِسَابِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ وَّ لٰکِنۡ ذِکۡرٰی لَعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ ﴿۶۹﴾

And those who fear Allah are not held accountable for the disbelievers at all, but [only for] a reminder - that perhaps they will fear Him.

اور جو لوگ پرہیزگار ہیں ان پر ان کی باز پرس کا کوئی اثر نہ پہنچے گا اور لیکن ان کے ذمہ نصیحت کر دینا ہے شاید وہ بھی تقویٰ اختیار کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان کے ذمہ
یَتَّقُوۡنَ
جو تقوی ٰکرتے ہیں
مِنۡ حِسَابِہِمۡ
ان کے حساب میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
ذِکۡرٰی
یاد دہانی ہے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ تقوی ٰکریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں ہے
عَلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں پر جو
یَتَّقُوۡنَ
بچتے ہیں
مِنۡ حِسَابِہِمۡ
اُن کے حساب میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی ذمہ
وَّلٰکِنۡ
لیکن
ذِکۡرٰی
یاد دہانی ہے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَّقُوۡنَ
بچ جائیں
Translated by

Juna Garhi

And those who fear Allah are not held accountable for the disbelievers at all, but [only for] a reminder - that perhaps they will fear Him.

اور جو لوگ پرہیزگار ہیں ان پر ان کی باز پرس کا کوئی اثر نہ پہنچے گا اور لیکن ان کے ذمہ نصیحت کر دینا ہے شاید وہ بھی تقویٰ اختیار کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان ظالموں کے حساب میں کسی چیز کی ذمہ داری ان لوگوں پر نہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔ مگر نصیحت کرنا ان پر فرض ہے تاکہ وہ غلط کاموں سے بچیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں کے ذمے نہیں ہے جو بچتے ہیں ان کے حساب میں سے لیکن یاددہانی ہے تاکہ وہ بھی بچ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who fear Allah bear no responsibility for anything they are accountable for, but only for ad¬vising them, so that they may fear Allah.

اور پرہیزگاروں پر نہیں ہے جھگڑنے والوں کے حساب میں سے کوئی چیز لیکن ان کے ذمہ نصیحت کرنی ہو تاکہ وہ ڈریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقیناً جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کرتے ہیں ان پر ان لوگوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے لیکن یہ یاد دہانی ہے تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For those who are God-fearing are by no means accountable for the others except that it is their duty to adinonish them; maybe then, they will shun evil.

ان کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمّہ داری پرہیزگار لوگوں پر نہیں ہے ، البتّہ نصیحت کرنا ان کا فرض ہے شاید کہ وہ غلط روی سے بچ جائیں ۔ 45

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے کھاتے میں جو اعمال ہیں ان کی کوئی ذمہ داری پرہیزگاروں پر عائد نہیں ہوتی ۔ البتہ نصیحت کردینا ان کا کام ہے ، شاید وہ بھی ( ایسی باتوں سے ) پرہیز کرنے لگیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پرہیز گاروں کو ان لوگوں کا جو (ہماری آیتوں کو کریدتے ہیں) کوئی حساب نہیں دینا ہوگا لیکن نصیحت تو کرنا چاہیے شاید وہ بھی آئندہ اس برے کام سے) بچیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور پرہیز گار لوگوں پر ان کے حساب میں سے کوئی چیز نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ پرہیز گار ہیں ان پر ان نکتہ چینی کرنے والوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ البتہ پرہیز گاروں کے ذمے نیک نصیحت کرنا ہے۔ شاید وہ بھی اللہ سے ڈرنے والے بن جائیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پرہیزگاروں پر ان لوگوں کے حساب کی کچھ بھی جواب دہی نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught on their account shall be on those who fear but admonition that haply they also may become God-fearing.

اور جو لوگ بچتے رہتے ہیں ان پر ان کی باز پرس کا کوئی اثر نہیں پہنچے گا البتہ (ان کے ذمہ بھی) نصیحت ہے شاید کہ وہ بچنے لگیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ سے ڈرتے ہیں ، ان پر ان لوگوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ بس یاد دہانی کردینا ہے ، تاکہ وہ بھی ڈریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ پرہیز گار ہیں ان پر ان ظالموں کے حساب میں سے کچھ بھی نہیں ہے لیکن نصیحت ہے شاید کہ وہ ڈر جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پرہیزگاروں پر ان (ظالموں) کے حساب میں کوئی چیز نہیں ہے، لیکن ان کے ذمہ نصیحت کرنی ہے تاکہ وہ ڈریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پرہیزگاروں پر ان لوگوں کے حساب میں سے کسی چیز کی کوئی ذمہ داری نہیں، البتہ (بقدر استطاعت) نصیحت کرنا ان کا فرض ہے، شاید کہ وہ لوگ باز آجائیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمہ داری ان لوگوں پر نہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں مگرنصیحت کرناان پر فرض ہے تاکہ وہ غلط کاموں سے بچیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پرہیز گاروں پر ان کے حساب سے کچھ نہیں ( ف۱٤۷ ) ہاں نصیحت دینا شاید وہ باز آئیں ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں پر جو پرہیزگاری اختیار کئے ہوئے ہیں ان ( کافروں ) کے حساب سے کچھ بھی ( لازم ) نہیں ہے مگر ( انہیں ) نصیحت ( کرنا چاہیے ) تاکہ وہ ( کفر سے اور قرآن کی مذمت سے ) بچ جائیں

Translated by

Hussain Najfi

ان ( غلط کار لوگوں ) کے حساب و کتاب کی ذمہ داری پرہیزگار لوگوں پر نہیں ہے ( جو ان برے کاموں سے بچتے رہتے ہیں ) ہاں البتہ ( ان کے ذمہ صرف ) نصیحت کرنا ہے تاکہ وہ ( برے لوگ ) پرہیزگاری اختیار کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On their account no responsibility falls on the righteous, but (their duty) is to remind them, that they may (learn to) fear Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

But those who observe piety (commit no sin) by sitting with the (unbelievers) in order to preach (the Truth) so that they, too, may become pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no responsibility for them upon those who have Taqwa, but (their duty) is to remind them, that they may (attain) Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And nought of the reckoning of their (deeds) shall be against those who guard (against evil), but (theirs) is only to remind, haply they may guard.

Translated by

William Pickthall

Those who ward off (evil) are not accountable for them in aught, but the Reminder (must be given them) that haply they (too) may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह से डरते हैं उन पर उनके हिसाब में से किसी चीज़ की ज़िम्मेदारी नहीं, अलबत्ता याद दिलाना है शायद कि वे भी डरें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ احتیاط رکھتے ہیں ان پر ان کی بازپرس کا کوئی اثر نہ پہنچے گا (3) و لیکن (ان کے زمہ) نصیحت کردینا ہے شاید وہ بھی احتیاط کرنے لگیں۔ (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان لوگوں کے ذمے جو ڈرتے ہیں ان کے حساب میں سے کوئی چیز نہیں اور لیکن نصیحت کرنا ہے تاکہ وہ بچ جائیں۔ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمہ داری پرہیزگار لوگوں پر نہیں ہے ‘ البتہ نصیحت کرنا ان کا فرض ہے شاید کہ وہ غلط روی سے بچ جائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ احتیاط کرتے ہیں ان پر ظالموں کے حساب میں سے کچھ بھی نہیں ہے لیکن نصیحت ہے تاکہ وہ ڈرنے لگیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پرہیزگاروں پر نہیں ہے جھگڑنے والوں کے حساب میں سے کوئی چیز لیکن ان کے ذمہ نصیحت کرنی ہے تاکہ وہ ڈریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ پرہیز گار ہیں ان پر ان نکتہ چینیوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں البتہ پرہیز گاروں کے ذمہ ان کو سمجھانا ہے تاکہ وہ بیہودہ گوئی سے باز رہیں