Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 7

سورة الأنعام

وَ لَوۡ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکَ کِتٰبًا فِیۡ قِرۡطَاسٍ فَلَمَسُوۡہُ بِاَیۡدِیۡہِمۡ لَقَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۷﴾

And even if We had sent down to you, [O Muhammad], a written scripture on a page and they touched it with their hands, the disbelievers would say, "This is not but obvious magic."

اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ آپ پر نازل فرماتے پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
نَزَّلۡنَا
نازل کرتے ہم
عَلَیۡکَ
آپ پر
کِتٰبًا
ایک کتاب
فِیۡ قِرۡطَاسٍ
کاغذ میں
فَلَمَسُوۡہُ
پھر وہ چھولیتے اسے
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں سے
لَقَالَ
البتہ کہتے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا /واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
نَزَّلۡنَا
نازل کرتے ہم
عَلَیۡکَ
آپ پر
کِتٰبًا
لکھی ہوئی بات
فِیۡ قِرۡطَاسٍ
کاغذ میں
فَلَمَسُوۡہُ
پس وہ چھو لیتے اُسے
بِاَیۡدِیۡہِمۡ
ساتھ اپنے ہاتھوں کے
لَقَالَ
ضرور کہتے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
سوائے
سِحۡرٌ
جادو کے
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

And even if We had sent down to you, [O Muhammad], a written scripture on a page and they touched it with their hands, the disbelievers would say, "This is not but obvious magic."

اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ آپ پر نازل فرماتے پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب آپ پر اتارتے پھر یہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر دیکھ بھی لیتے تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے یہی کہتے کہ یہ تو صاف جادو ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم آپ پر کاغذ میں لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے کہ جسے وہ اپنے ہاتھوں سے چھوتے تب بھی کفر کرنے والے ضرور یہی کہتے کہ کھلے جادو کے سوا یہ کچھ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had sent down to you something written on paper, and they had even touched it with their hands, still the disbelievers would have said, |"This is nothing but sheer magic.|"

اور اگر اتاریں ہم تجھ پر لکھا ہوا کاغذ میں پھر چھو لیویں وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے البتہ کہیں گے کافر یہ نہیں ہے مگر صریح جادو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم نے اتار (بھی) دی ان پر کوئی کتاب جو کاغذوں میں لکھی ہوئی ہو پھر وہ اسے چھو بھی لیں اپنے ہاتھوں سے تب بھی یہ کافر یہی کہیں گے کہ یہ تو ایک کھلا جادو ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) Had We sent down to you a book incribed on parchment, and had they even touched it with their own hands, the unbelievers would still have said: 'This is nothing but plain magic.'

اے پیغمبر ، اگر ہم تمہارے اوپر کوئی کاغذ میں لکھی لکھائی کتاب بھی اتار دیتے اور لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوکر بھی دیکھ لیتے تب بھی جنھوں نے حق کا انکار کیا ہے وہ یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادو ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ان کافروں کا حال یہ ہے کہ ) اگر ہم تم پر کوئی ایسی کتاب نازل کردیتے جو کاغذ پر لکھی ہوئی ہوتی ، پھر یہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر بھی دیکھ لیتے تو جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ پھر بھی یہی کہتے کہ یہ کھلے ہوئے جادو کے سوا کچھ نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم تجھر پر (اے پیغمبر) کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب اتارتے اور یہ لوگ ہاتھوں اس کو چھو لیتے تب بھی کافر یہی کہتے یہ تو اور کچھ نہیں کھلا جادو ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم آپ پر کاغذ پہ لکھا ہوا نازل فرماتے پھر یہ اپنے ہاتھوں سے اسے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ صریح جادو کے سوا کچھ نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر ہم آپ پر کا غذ میں لکھی لکھائی کتاب بھی اتاردیتے جسے منکرین ہاتھ سے چھو لیتے ہٹ دھرم کفار یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھی ٹٹول لیتے تو جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو (صاف اور) صریح جادو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We sent down unto thee a Book written upon parchment so that they could have touched it with their hands, those who disbelieve would have said: this is naught but magic manifest.

اور اگر ہم آپ پر کوئی نوشتہ کاغذ پر (لکھا ہوا) نازل کرتے اور اس کو یہ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے جب بھی جن لوگوں نے کفر اختیار کر رکھا ہے یہی کہتے کہ یہ تو بس ایک کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم تم پر کوئی ایسی کتاب اتارتے جو کاغذ میں ( لکھی ہوئی ) ہوتی اور یہ اس کو اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے ، جب بھی یہ کفر کرنے والے یہی کہتے کہ یہ تو بس ایک کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم آپ پر کاغذ پر ( لکھی ہوئی ) کتاب نازل کرتے جس کو وہ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے اور کچھ نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر ہم تم پر کوئی کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب بھی اتار دیتے جس کو لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو کر بھی دیکھ لیتے تب بھی یہ کفار تو یہی کہتے کہ یہ تو صاف جادو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان لوگوں کے عناد اور ہٹ دھرمی کا یہ حال ہے کہ) اگر ہم آپ پر (اے پیغمبر ! کاغذ میں لکھی کوئی کتاب بھی اتار دیتے جسے یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو کر دیکھ بھی لیتے، تب بھی ان کافروں نے یقیناً یہی کہنا تھا کہ یہ کچھ نہیں مگر ایک جادو ہے کھلم کھلا

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرہم کاغذپرلکھی ہوئی کتاب آپ پر اتارتے پھریہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھوکر دیکھ بھی لیتے توجن لوگوں نے کفر کیا یہی کہتے ہیں کہ یہ’’صاف جادوہے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم تم پر کاغذ میں کچھ لکھا ہوا اتارتے ( ف۱۸ ) کہ وہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوتے جب بھی کافر کہتے کہ یہ نہیں مگر کھلا جادو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم اگر آپ پر کاغذ پہ لکھی ہوئی کتاب نازل فرما دیتے پھر یہ لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب ( بھی ) کافر لوگ ( یہی ) کہتے کہ یہ صریح جادو کے سوا ( کچھ ) نہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر ہم کاغذ میں لکھی لکھائی کتاب بھی آپ پر اتارتے جسے یہ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے ۔ جب بھی کافر یہی کہتے کہ یہ نہیں ہے مگر کھلا ہوا جادو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We had sent unto thee a written (message) on parchment, so that they could touch it with their hands, the Unbelievers would have been sure to say: "This is nothing but obvious magic!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), had We sent you a Book on paper, the unbelievers would have touched it with their hands but would still have said, "It is no more than plain sorcery".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And even if We had sent down unto you a Message written on paper so that they could touch it with their hands, the disbelievers would have said: "This is nothing but obvious magic!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We had sent to you a writing on a paper, then they had touched it with their hands, certainly those who disbelieve would have said: This is nothing but clear enchantment.

Translated by

William Pickthall

Had we sent down unto thee (Muhammad) (actual) writing upon parchment, so that they could feel it with their hands, those who disbelieve would have said: This is naught else than mere magic.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम आप पर ऐसी किताब उतारते जो काग़ज़ में लिखी हुई होती और वे उसको अपने हाथों से छू भी लेते तब भी इनकार करने वाले यह कहते कि यह तो एक खुला हुआ जादू है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ نازل فرماتے تو پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر ہم آپ پر کاغذ میں لکھی ہوئی کتاب اتارتے، پھر وہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو لیتے تو جن لوگوں نے انکار کیا ہے یہی کہتے کہ یہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر ہم تمہارے اوپر کوئی کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب بھی اتار دیتے اور لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر بھی دیکھ لیتے تب بھی جنہوں نے حق کا انکار کیا وہ یہی کہتے کہ یہ تو صریح جادو ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم اتار دیں آپ پر کاغذ میں لکھا ہوا کوئی نوشتہ پھر وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے چھولیں تب بھی کافر لوگ یوں کہیں گے کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر صریح جادو ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر اتاریں ہم تجھ پر لکھا ہوا کاغذ میں پھر چھو لیویں وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے البتہ کہیں گے کافر یہ نہیں ہے مگر صریح جادو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کردیا اور اگر ہم کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب آپ پر نازل کرتے پھر یہ اس کتاب کو اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی جو لوگ کافر ہیں وہ یہی کہتے کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر کھلا ہوا جادو ہے