Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 70

سورة الأنعام

وَ ذَرِ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَہُمۡ لَعِبًا وَّ لَہۡوًا وَّ غَرَّتۡہُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ ذَکِّرۡ بِہٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌۢ بِمَا کَسَبَتۡ ٭ۖ لَیۡسَ لَہَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیۡعٌ ۚ وَ اِنۡ تَعۡدِلۡ کُلَّ عَدۡلٍ لَّا یُؤۡخَذۡ مِنۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا کَسَبُوۡا ۚ لَہُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِیۡمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ ﴿٪۷۰﴾  14

And leave those who take their religion as amusement and diversion and whom the worldly life has deluded. But remind with the Qur'an, lest a soul be given up to destruction for what it earned; it will have other than Allah no protector and no intercessor. And if it should offer every compensation, it would not be taken from it. Those are the ones who are given to destruction for what they have earned. For them will be a drink of scalding water and a painful punishment because they used to disbelieve.

اور ایسے لوگوں سے بالکل کنارہ کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انھیں دھوکا میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب ( اس طرح ) نہ پھنس جائے کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے ، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَذَرِ
اور چھوڑ دیجیے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا لیا
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
لَعِبًا
کھیل
وَّلَہۡوًا
اور تماشا
وَّغَرَّتۡہُمُ
اور دھوکے میں ڈال دیا انہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی نے
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَذَکِّرۡ
اور نصیحت کیجیے
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اَنۡ
کہ
تُبۡسَلَ
ہلاک کیا جائے(نہ)
نَفۡسٌۢ
کوئی نفس
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبَتۡ
اس نے کمائی کی
لَیۡسَ
نہیں ہے
لَہَا
اس کے لیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلِیٌّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٌ
کوئی سفارشی
وَاِنۡ
اور اگر
تَعۡدِلۡ
وہ بدلہ دے
کُلَّ
ہر طرح کا
عَدۡلٍ
بدلہ
لَّایُؤۡخَذۡ
نہ لیا جائے گا
مِنۡہَا
اس سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اُبۡسِلُوۡا
ہلاک کر دیے گئے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
شَرَابٌ
پینا
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
کھولتے ہوئے پانی سے
وَّعَذَابٌ
اور عذاب
اَلِیۡمٌۢ
دردناک
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھےوہ
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ کفر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَذَرِ
اور آپ چھوڑ دو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اتَّخَذُوۡا
جنہوں نے بنا رکھا ہے
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
لَعِبًا
کھیل
وَّلَہۡوًا
اور دل لگی
وَّغَرَّتۡہُمُ
اور دھوکے میں ڈالا ہے اُن کو
الۡحَیٰوۃُ
زندگی نے
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَذَکِّرۡ
اور آپ نصیحت کرتے رہو
بِہٖۤ
ساتھ اُس کے
اَنۡ
یہ کہ(نہ)
تُبۡسَلَ
ہلاکت میں ڈال دی جائے
نَفۡسٌۢ
کوئی جان
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَسَبَتۡ
اس نے کمایا
لَیۡسَ
نہ ہو گا
لَہَا
اس کے لیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَلِیٌّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
شَفِیۡعٌ
کوئی سفارشی
وَاِنۡ
اور اگر
تَعۡدِلۡ
وہ فدیہ دیں
کُلَّ عَدۡلٍ
ہر فدیہ
لَّایُؤۡخَذۡ
نہیں لیا جائے گا
مِنۡہَا
اُس سے
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اُبۡسِلُوۡا
ہلاکت میں ڈالے گئے
بِمَا
اس کے بدلے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شَرَابٌ
پینا ہو گا
مِّنۡ حَمِیۡمٍ
کھولتے ہوئے پانی میں سے
وَّعَذَابٌ
اور عذاب
اَلِیۡمٌۢ
درد ناک
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And leave those who take their religion as amusement and diversion and whom the worldly life has deluded. But remind with the Qur'an, lest a soul be given up to destruction for what it earned; it will have other than Allah no protector and no intercessor. And if it should offer every compensation, it would not be taken from it. Those are the ones who are given to destruction for what they have earned. For them will be a drink of scalding water and a painful punishment because they used to disbelieve.

اور ایسے لوگوں سے بالکل کنارہ کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انھیں دھوکا میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب ( اس طرح ) نہ پھنس جائے کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے ، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں کو چھوڑیئے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے انہیں فریب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اور انہیں قرآن کے ذریعہ یہ نصیحت کیجئے کہ ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گرفتار ہے۔ اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ سفارشی، اور وہ کسی بھی چیز سے بدلہ دینا چاہے گا تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہی لوگ ہیں جو اپنے کئے کے بدلہ میں گرفتار ہیں۔ اور جو وہ کفر کرتے رہے ہیں تو اس کے بدلے انہیں پینے کو کھولتا پانی ملے گا اور انہیں دردناک عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ چھوڑدو ان لوگوں کوجنہوں نے اپنا دین کھیل اوردل لگی بنارکھاہے اورجن کودنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیاہے اورآپ اس( قرآن) کے ساتھ انہیں نصیحت کرتے رہیں کہ کوئی جان اس کی وجہ سے جو اس نے کمایاہلاکت میں نہ ڈال دی جائے، اﷲ تعالیٰ کے سوااس کے لیے کوئی دوست اورسفارشی نہ ہوگا اور اگروہ فدیہ دے ،ہرفدیہ تو بھی اس سے نہیں لیاجائے گا، یہ لوگ ہیں جواُس کے بدلے ہلاکت میں ڈالے گئے جوانہوں نے کمایا،ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی سے پینا ہوگااوردردناک عذاب ہوگا اس کی وجہ سے جووہ کفرکیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And avoid those who have taken their faith as game and play and the worldly life has deceived them, and preach with it (the Qur&an), lest one should be detained for what he earned, having none to help besides Allah, nor to intercede, and if he offers every ransom, it will not be accepted from him. They are those who are de¬tained for what they earned. For them there is a drink of boiling water and a painful punishment, because they used to disbelieve.

اور چھوڑ دے ان کو جنہوں نے بنا رکھا ہے اپنے دین کو کھیل اور تماشہ اور دھوکہ دیا ان کو دنیا کی زندگی نے اور نصیحت کر ان کو قرآن سے تاکہ گرفتار نہ ہوجائے کوئی اپنے کئے میں، کہ نہ ہو اس کے لئے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ سفارش کرنے والا، اور اگر بدلے میں دے سارے بدلے تو قبول نہ ہوں اس سے وہی لوگ ہیں جو گرفتار ہوئے اپنے کئے میں، ان کو پینا ہے گرم پانی اور عذاب ہے درد ناک بدلے میں کفر کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور چھوڑدو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے اور ان کو دھوکے میں مبتلا کردیا ہے دنیا کی زندگی نے اور آپ تذکیر کیجیے اسی (قرآن) کے ذریعے سے مبادا کوئی جان اپنے کرتوتوں کے سبب گرفتار ہوجائے پھر اس کے لیے نہیں ہوگا اللہ کے مقابلے میں کوئی کارساز اور نہ کوئی سفارشی اور اگر وہ فدیہ دینا چاہے کل کا کل فدیہ تو بھی اس سے قبول نہیں کیا جائے گا یہی لوگ ہیں جو گرفتار ہوچکے ہیں اپنے کرتوتوں کی پاداش میں۔ ان کے لیے کھولتا ہوا پانی پینے کو اور درد ناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی پاداش میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Leave alone those who have made a sport and a pastime of their religion and whom the life of the world has beguiled. But continue to admonish them (with the Qur'an) lest a man should be caught for what he has himself earned for there shall neither be any protector nor intercessor apart from Allah; and though he may offer any conceivable ransom it shall not be accepted from him, for such people have been caught for the deeds that they have themselves earned. Boiling water to drink and a painful chastisement to suffer for their unbelief is what awaits them.

چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا کیے ہوئے ہے ۔ ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو کہ کہیں کوئی شخص اپنے کیے کرتوتوں کے وبال میں گرفتار نہ ہو جائے ، اور گرفتار بھی اس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانے والا کوئی حامی و مددگار اور کوئی سفارشی اس کے لیے نہ ہو ، اور اگر وہ ہر ممکن چیز فدیہ میں دے کر چھوٹنا چاہے تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے ، کیونکہ ایسے لوگ تو خود اپنی کمائی کے نتیجہ میں پکڑے جائیں گے ، ان کو تو اپنے انکار حق کے معاوضہ میں کھولتا ہوا پانی پینے کو اور درد ناک عذاب بھگتنے کو ملے گا ۔ ؏۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے ( ٢٥ ) اور جن کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا ہے ، اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ( لوگوں کو ) نصیحت کرتے رہو ، تاکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنے اعمال کے سبب اس طرح گرفتار ہوجائے کہ اللہ ( کے عذاب ) سے بچانے کے لیے اللہ کو چھوڑ کر نہ کوئی اس کا یارومددگار بن سکے نہ سفارشی ، اور اگر وہ ( اپنی رہائی کے لیے ) ہر طرح کا فدیہ بھی پیش کرنا چاہے تو اس سے وہ قبول نہ کیا جائے ۔ ( چنانچہ ) یہی ( دین کو کھیل تماشا بنانے والے ) وہ لوگ ہیں جو اپنے کیے کی بدولت گرفتار ہوگئے ہیں ۔ چونکہ انہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اس لیے ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب اور ایک دکھ دینے والا عذاب ( تیار ) ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیمبر) جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے 3 اور دنیا کی زندگی نے ان کو فریب دے رکھا ہے (دھوکے میں ڈال رکھا ہے) ان کو (ان کے حال پر) چھور دے اور قران کے ذریعے سے نصحیت کرتا رہ ایسا نہ ہو کوئی جان اپنے کیے کے بدلے ہلاکت میں پڑجائے 4 اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی حمایتی نہ ہو اور نہ سفارشی اور اگر وہ سب طرح کی چھڑایاں (فدیے) دے تو بھی اس کی طرف قبول نہ ہوں یہی ہیں وہ لوگ جو اپنے کیے کے دل آفت میں پھنس گئے (یا ہلاکت میں پڑگئے یا ذلیل و خوار ہوئے) ان کو پینے کے لیے گرم کھولتا پانی ہے اور تکلیف کا عذاب کیونکہ وہ دنیا میں کفر کرتے رہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنارکھا ہے انہیں چھوڑ دیں اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور اس (قرآن) کے ذریعے ان کو نصیحت فرماتے رہیے کہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے۔ اللہ کے سوا ان کا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا اور اگر (روئے زمین کی) ہر چیز بطور معاوضہ دینا چاہے تو اس سے قبول نہ ہوگی۔ یہی لوگ ہیں جو اپنے اعمال کے سبب ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ہے اور درد دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنائے بیٹھے ہیں انہیں ان کے حال پر رہنے دیجئے جنہیں دنیا کے مزے نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے مگر اس قرآن کے ذریعہ ان کو نصیحت کرتے رہیے تاکہ ان کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کرتے چلے آرہے ہیں اس میں پھنس نہ جائیں۔ وہ عذاب جس میں گرفتارہوجانے کے بعد مجرم کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی مدد گار ہوگا نہ سفارش کرنے والا اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا خواہ وہ اپنا سب کچھ اس میں جھونک دے۔ یہ لوگ ہیں جو اپنی بری کمائی کے عذاب میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ اب ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی ہے۔ ان نافرمانیوں کی سزا دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let those alone who have taken their religion as a play and a sport and whom the life of the world hath beguiled. And admonish thou them therewith lest a soul be given up to perdition for that which it hath earned, when for him there shall be no friend or intercessor beside Allah, and when if he offer every equivalent it shall not be accepted of him. Those are they who are given up to perdition for that which they have earned. For them shall be drink of boiling water and a torment afflictive, for they were wont to disbelieve.

اور ان لوگوں کو چھوڑے رہ جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنارکھا ہے اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔ اور اس (قرآن) کے ذریعہ سے سمجھاتا بھی رہ تاکہ کوئی شخص اپنے کئے کے بدلے پھنس نہ جائے اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی کار ساز ہے نہ سفارشی اور اگر وہ ہر (ممکن) معاوضہ بھی دے (جب بھی) اس سے قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے کرتوت کے بدلہ پھنسے ہیں ان کے لئے پینے کو تیز گرم پانی ہوگا اور عذاب دردناک ہوگا بہ عوض اس کفر کے جو یہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کو چھوڑو ، جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے اور جن کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور اسی کے ذریعہ سے یاد دہانی کرو کہ نہ ہو کہ کوئی جان اپنے کیے کی پاداش میں حلاکت کے حوالے کی جائے ۔ اللہ کے آگے نہ اس کا کوئی کارساز ہوگا نہ سفارشی ، اور اگر وہ ہر معاوضہ بھی دے تو بھی اس سے قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی لوگ ہیں ، کو اپنے کیے کی پاداش میں ہلاکت کے حوالے کیے جائیں گے ۔ ان کیلئے کھولتا پانی پینے کو اور ایک دردناک عذاب ہوگا ان کے کفر کی پاداش میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں سے دور رہیے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنالیا ہے ۔ اور دینوی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال دیا ہے ۔ اور قرآن کے ذریعے نصیحت کیا کیجئے تاکہ کوئی شخص اپنے اعمال کی وجہ سے ہلاکت میں نہ ڈال دیا جائے اس کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ سفارش کرنے والا ۔ اوراگر کوئی شخص ہر طرح سے ( قیامت کے دن ) اپنی جان کا بدلہ دے تو اس سے نہیں قبول کیا جائے گا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اعمال کی وجہ سے ہلاکت میں ڈال دیے گئے ہیں ان کے کفر کی وجہ سے ان کیلئے کھولتا ہوا پانی پینے کیلئے ہے اور دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان لوگوں کو چھوڑو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشہ بنا رکھا ہے اور جن کو دنیا کی زندگی نے فریب میں ڈال رکھا ہے ہاں ! مگر یہ قرآن ان کو سنا کر نصیحت کرتے رہو کہ کہیں کوئی شخص اپنے کئے کے وبال میں گرفتار نہ ہوجائے، اور گرفتار بھی اس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار نہ ہو اور نہ ہی کوئی سفارش کرنے والا ہو اور اگر وہ ہر ممکن چیز ادا کر کے بدلے میں چھوٹنا چاہے تو کچھ بھی اس سے قبول نہ کیا جائے، کیونکہ ایسے لوگ تو خود اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے میں پکڑے جائیں گے، انکو تو (حق سے) انکار کرنے کے بدلے میں سزا کے طور پر کھولتا ہوا پانی پینے کے لیے دیا جائے گا اور ساتھ دردناک عذاب بھی دیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جنہوں نے ٹھہرا رکھا ہے اپنے دین کو کھیل تماشے کا سامان، اور دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان کو دنیا کی زندگی (کی چکا چوند) نے اور نصیحت (و یاددہانی) کرتے رہو اس (قرآن) کے ذریعے کہ کہیں کوئی پکڑا جائے اپنے کئے کی پاداش میں، اس طور پر کہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہو نہ سفارشی، اور اگر وہ اپنے بدلے میں (دنیا بھر کا) ہر معاوضہ بھی دے تو بھی وہ اس سے نہ لیا جائے، یہی ہیں وہ لوگ جو پکڑے گئے اپنے کئے (کرائے) کی پاداش میں، ان کے پینے کے لئے کھولتا پانی ہوگا، اور ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہوگا اس کفر کی پاداش میں جو کہ یہ بات کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان لوگوں کو چھوڑیئے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنارکھا ہے اور دنیاکی زندگی انہیں فریب میں مبتلاکئے ہوئے ہے اور انہیں قرآن کے ذریعہ یہ نصیحت کیجئے کہ ہرشخص اپنے اعمال کے بدلے میں قیدہے اللہ کے سوانہ اس کاکوئی حمایتی ہوگا اور نہ سفارشی اور وہ کسی بھی چیز سے بدلہ دیناچاہےگاتووہ قبول نہیں کیا جائے گایہی لوگ ہیں جو اپنے کئے کے بدلہ میں قیدہیں اورجو وہ کفرکرتے رہے ہیں تواس کے بدلہ انہیں پینے کو کھولتا پانی ملے گااورانہیں دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور چھوڑ دے ان کو جنہوں نے اپنا دین ہنسی کھیل بنا لیا اور انہیں دنیا کی زندگانی نے فریب دیا اور قرآن سے نصیحت دو ( ف۱٤۹ ) کہ کہیں کوئی جان اپنے کئے پر پکڑی نہ جائے اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی حمایتی ہو نہ سفارشی اور اگر اپنے عوض سارے بدلے دے تو اس سے نہ لیے جائیں یہ ہیں ( ف۱۵۱ ) وہ جو اپنے کیے پر پکڑے گئے انہیں پینے کا کھولتا پانی اور درد ناک عذاب بدلہ ان کے کفر کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ ان لوگوں کو چھوڑے رکھیئے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی نے فریب دے رکھا ہے اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ( ان کی آگاہی کی خاطر ) نصیحت فرماتے رہئے تاکہ کوئی جان اپنے کئے کے بدلے سپردِ ہلاکت نہ کر دی جائے ، ( پھر ) اس کے لئے اﷲ کے سوا نہ کوئی مدد گار ہوگا اور نہ کوئی سفارشی, اور اگر وہ ( جان اپنے گناہوں کا ) پورا پورا بدلہ ( یعنی معاوضہ ) بھی دے تو ( بھی ) اس سے قبول نہیں کیا جائے گا ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے کئے کے بدلے ہلاکت میں ڈال دیئے گئے ان کے لئے کھولتے ہوئے پانی کا پینا ہے اور دردناک عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین و مذہب کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ و فریب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ اور ان کو اس ( قرآن ) کے ذریعہ سے نصیحت کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنے کئے کے وبال میں پھنس جائے حالانکہ اللہ کے سوا اس کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی ۔ اور اگر وہ اپنے چھٹکارے کے لیے معاوضہ دینا چاہے گا تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے کرتوتوں کے وبال میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے کفر کی وجہ سے ان کے پینے کے لیے کھولتا ہوا گرم پانی ہوگا اور دردناک عذاب ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Leave alone those who take their religion to be mere play and amusement, and are deceived by the life of this world. But proclaim (to them) this (truth): that every soul delivers itself to ruin by its own acts: it will find for itself no protector or intercessor except Allah: if it offered every ransom, (or reparation), none will be accepted: such is (the end of) those who deliver themselves to ruin by their own acts: they will have for drink (only) boiling water, and for punishment, one most grievous: for they persisted in rejecting Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), leave alone those to whom their religion is no more than a useless plaything and who are deceived by the lure of the worldly life. Remind them of Our revelation so that a soul will not bring about its own destruction because of its deeds. No one besides God will be its guardian or intercessor, nor will any kind of ransom be accepted from it. Those who have entangled themselves in their evil deeds will drink boiling water and live in painful torment for their hiding the Truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And leave alone those who take their religion as play and amusement, and are deceived by the life of this world. But remind (them) with it (the Qur'an) lest a soul Tubsal for that which one has earned, when he will find for himself no protector or intercessor besides Allah, and even if he offers every ransom, it will not be accepted from him. Such are they who are given up to destruction because of that which they have earned. For them will be a drink of boiling water and a painful torment because they used to disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And leave those who have taken their religion for a play and an idle sport, and whom this world's life has deceived, and remind (them) thereby lest a soul should be given up to destruction for what it has earned; it shall not have besides Allah any guardian nor an intercessor, and if it should seek to give every compensation, it shall not be accepted from it; these are they who shall be given up to destruction for what they earned; they shall have a drink of boiling water and a painful chastisement because they disbelieved.

Translated by

William Pickthall

And forsake those who take their religion for a pastime and a jest, and whom the life of the world beguileth. Remind (mankind) hereby lest a soul be destroyed by what it earneth. It hath beside Allah no protecting ally nor intercessor, and though it offer every compensation it will not be accepted from it. Those are they who perish by their own deserts. For them is drink of boiling water and a painful doom, because they disbelieved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन लोगों को छोड़ दीजिए जिन्होंने अपने दीन को खेल-तमाशा बना रखा है और जिनको दुनिया की ज़िंदगी ने धोके में डाल रखा है, और क़ुरआन के ज़रिए नसीहत करते रहिए ताकि कोई शख़्स अपने किए में गिरफ़्तार न हो जाए; इस हाल में कि अल्लाह से बचाने वाला कोई मददगार और सिफ़ारशी उसके लिए न हो, और अगर वह दुनिया भर का मुआवज़ा भी दे दे तब भी उससे क़बूल न किया जाए, यही लोग हैं जो अपने किए में गिरफ़्तार हो गए, उनके पीने के लिए खौलता हुआ पानी होगा और दर्दनाक सज़ा होगी इसलिए कि वे कुफ़्र करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے لوگوں سے بالکل کنارہ کش رہ جنہوں نے اپنے دین کو لہولعب بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے ان کو دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور اس (قرآن) کے ذریعہ سے نصیحت بھی کرتا رہ تاکہ کوئی شخص اپنے قردار کے سبب اس طرح نہ پھنس جاوے کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی ہو اور (یہ کیفیت ہو کہ) اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جاوے یہ ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے ان کے لیے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لیے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب۔ (4) (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنالیا اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکا دیا۔ قرآن کے ساتھ نصیحت کریں کہ کہیں کوئی جان ان اعمال کے بدلے ہلاکت میں ڈال دی جائے۔ اللہ کے سوا نہ اس کا کوئی مددگار ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا اور اگر وہ فدیہ دیں تو ان سے نہ لیاجائے گا یہی لوگ ہیں جو ہلاک کیے گئے اس کے بدلے جو انہوں نے کمایا ان کے لیے پینے کو گرم پانی ہے اور دردناک عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کرتے تھے۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشابنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا ہوئے ہے ۔ ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور متنبہ کرتے رہو کہ کہیں کوئی شخص اپنے کئے ہوئے کرتوتوں کے وبال میں گرفتار نہ ہوجائے ‘ اور اگر گرفتار بھی اس حال میں ہو کہ اللہ سے بچانے والا کوئی حامی ومدد گار اور کوئی سفارشی اس کے لئے نہ ہو ‘ اور اگر وہ ہر ممکن چیز فدیہ میں دے کر چھوٹنا چاہے تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے ، کیونکہ ایسے لوگ تو خود اپنی کمائی کے نتیجے میں پکڑے جائیں گے ‘ ان کو تو اپنے انکار حق کے معاوضہ میں کھولتا ہوا پانی پینے کو اور دردناک عذاب بھگتنے کو ملے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور چھوڑ دے ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے اور دنیاوی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈالا ہے۔ اور قرآن کے ذریعہ ان کو نصیحت کیجیے تاکہ کوئی شخص اپنے اعمال کی وجہ سے نہ پھنس جائے جس کے لیے اللہ کے علاوہ کوئی حمایتی اور سفارش کرنے والا نہ ہوگا۔ اور اگر نفس ہر طرح سے جان کا بدلہ دے تو اس سے نہ لیا جائے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اعمال کی وجہ سے پھنس گئے۔ ان کے لیے پینا ہے گرم پانی سے، اور درد ناک عذاب ہے، کفر کرنے کی وجہ سے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چھوڑ دے ان کو جنہوں نے بنا رکھا ہے اپنے دین کو کھیل اور تماشا اور دھوکا دیا ان کو دنیا کی زندگانی نے اور نصیحت کر ان کو قرآن سے تاکہ گرفتار نہ ہوجاوے کوئی اپنے کئے میں کہ نہ ہو اس کے لئے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ سفارش کرنے والا اور اگر بدلے میں دے سارے بدلے تو قبول نہ ہوں اس سے وہی لوگ ہیں جو گرفتار ہوئے اپنے کئے میں ان کو پینا ہے گرم پانی اور عذاب ہے دردناک بدلے میں کفر کے 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تو ایسے لوگوں کو جنہوں نے اپنا دین کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں مبتلا کر رکھا ہے ان کی حالت پر چھوڑ دے ہاں ان کو قرآن کے ذریعہ نصیحت کرتا رہے تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کی وجہ سے ہلاکت میں اس طرح نہ پھس جائے کہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہو اور نہ کوئی سفارشی اور اس کی یہ کیفیت ہو کہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی ہو اور نہ کوئی سفارشی اور اس کی یہ کیفیت ہو کہ اگر وہ ہر ایک چیز اپنے فدیہ میں دیکر رہائی حاصل کرنا چاہے تو بھی اس کی جانب سے وہ فدیہ قبول نہ کیا جائے یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی کمائی کے باعث ہلاکت میں پھنسے رہ گئے ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کو ہوگا اور ان کو اس کفر کے بدلے میں جو وہ کیا کرتے تھے درد ناک عذاب ہوگا۔