Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 74

سورة الأنعام

وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ لِاَبِیۡہِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصۡنَامًا اٰلِہَۃً ۚ اِنِّیۡۤ اَرٰىکَ وَ قَوۡمَکَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۷۴﴾

And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father Azar, "Do you take idols as deities? Indeed, I see you and your people to be in manifest error."

اور وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کہ کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے؟ بے شک میں تجھ کو اور تیری ساری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ
اٰزَرَ
آذر کو
اَتَتَّخِذُ
کیا تو بناتا ہے
اَصۡنَامًا
بتوں کو
اٰلِہَۃً
الہٰ
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَرٰىکَ
میں دیکھتا ہوں تجھے
وَقَوۡمَکَ
اور تیری قوم کو
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
لِاَبِیۡہِ اٰزَرَ
اپنے باپ آزر کے لیے
اَتَتَّخِذُ
کیا تم بناتے ہو
اَصۡنَامًا
بتوں کو
اٰلِہَۃً
معبود
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَرٰىکَ
میں دیکھتا ہوں تجھے
وَقَوۡمَکَ
اور تیری قوم کو
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Abraham said to his father Azar, "Do you take idols as deities? Indeed, I see you and your people to be in manifest error."

اور وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کہ کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے؟ بے شک میں تجھ کو اور تیری ساری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر ۔ سے کہا تھا : کیا تم نے بتوں کو الٰہ بنا لیا ہے ؟ میں تو تجھے اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ابراہیم نے اپنے باپ آزرسے کہا : ’’کیاتم بتوں کومعبودبناتے ہو؟ بلاشبہ میں تمہیں اور تمہاری قوم کوکُھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when Ibrahim said to his father, Azar: |"Do you (really) take idols as gods? I am afraid you and your people are in open error.|"

اور یاد کر جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ آزر کو کیا تو مانتا ہے بتوں کو خدا، میں دیکھتا ہوں کہ تو اور تیری قوم صریح گمراہ ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب کہا تھا ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کیا تم نے ان بتوں کو اپنا خدا بنا رکھا ہے ؟ میری رائے میں تو آپ اور آپ کی قوم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Abraham said to his father, Azar: 'Do you take idols for gods? I see you and your people in obvious error.'

ابراہیم ( علیہ السلام ) کا واقعہ یاد کرو جبکہ اس نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا کیا تو بتوں کو خدا بناتا ہے؟ 50 میں تو تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمراہی میں پاتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا ذکر سنو ) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا کہ : کیا آپ بتوں کو خدا بنائے بیٹھے ہیں؟ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اور آپ کی قوم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیمبر وہ وقت یاد کر) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا 5 کیا تو بتوں کو خدا بناتا ہے (ان کی پوجا کرتا ہے) میں تجھ کو اور تیری قوم کو کھلا گمراہ سمجھتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے فرمایا ، کیا تم بتوں کو معبود قرار دیتے ہو ؟ بیشک میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گم اہی میں ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کہا تھا۔ کیا تو بتوں کو معبود کا درجہ دیتا ہے ؟ میں دیکھتا ہوں کہ تو اور تیری قوم کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ تم بتوں کو کیا معبود بناتے ہو۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Ibrahim said unto his father Azar: takest thou idols for gods! Verily I see thee and thy people in error manifest.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ابرہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ کیا تم بتوں کو معبود قرار دیتے ہو ؟ بیشک میں تو تمہیں اور تمہیں قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں (مبتلا) دیکھتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم نے اپنے باپ ، آزر سے کہا: کیا تم بتوں کو معبود بنائے بیٹھے ہو؟ میں تو تم کو اور تمہاری قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا بتوں کو معبود قرار دیتے ہو؟ بلاشبہ میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا تم بتوں کو معبود بناتے ہو ؟ میں دیکھتا ہوں کہ آپ اور آپ کی قوم کھلی گمراہی میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ابراہیم نے کہا اپنے باپ آزر سے، کہ کیا آپ نے (من گھڑت) بتوں کو معبود قرار دے رکھا ہے، بیشک میں دیکھ رہا ہوں آپ کو بھی اور آپ کی قوم کو بھی (ڈوبا ہوا) کھلی گمراہی میں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ آزرسے کہا تھا: کیا تم نے بتوں کو اپنامعبودبنالیا ہے؟میں توتمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ ( ف۱٦۰ ) آزر سے کہا ، کیا تم بتوں کو خدا بناتے ہو ، بیشک میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں پاتا ہوں ( ف۱٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ آزر ( جو حقیقت میں چچا تھا محاورۂ عرب میں اسے باپ کہا گیا ہے ) سے کہا: کیا تم بتوں کو معبود بناتے ہو؟ بیشک میں تمہیں اور تمہاری قوم کو صریح گمراہی میں ( مبتلا ) دیکھتا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب ابراہیم ( ع ) نے اپنے باپ ( یعنی چچا ) آزر سے کہا ۔ کیا تم بتوں کو خدا بناتے ہو؟ میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Lo! Abraham said to his father Azar: "Takest thou idols for gods? For I see thee and thy people in manifest error."

Translated by

Muhammad Sarwar

Consider when Abraham asked his father, Azar, "Why do you believe idols to be your gods? I find you and your people in absolute error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Ibrahim said to his father Azar: "Do you take idols as gods Verily, I see you and your people in manifest error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Ibrahim said to his sire, Azar: Do you take idols for gods? Surely I see you and your people in manifest error.

Translated by

William Pickthall

(Remember) when Abraham said unto his father Azar: Takest thou idols for gods? Lo! I see thee and thy folk in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब इब्राहीम (अलै॰) ने अपने बाप आज़र से कहा कि क्या तुम बुतों को ख़ुदा मानते हो? मैं तुमको और तुम्हारी क़ौम को खुली हुई गुमराही में देखता हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے) جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کہ کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے ؟ (2) بیشک میں تجھ کو اور تیری ساری قوم کو صریح غلطی میں دیکھتا ہوں۔ (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا تو بتوں کو معبود بناتا ہے ؟ بیشک میں تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھتا ہوں۔ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ابراہیم کا واقعہ یاد کرو جب اس نے اپنے آزر سے کہا تھا : کیا تو بتوں کو خدا بناتا ہے ؟ میں تو تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمرائی میں پاتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ کیا تو بتوں کو معبود مانتا ہے ؟ بلاشبہ میں تجھے اور تیری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کر جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ آزر کو تو کیا مانتا ہے بتوں کو خدا میں دیکھتا ہوں کہ توُ اور تیری قوم صریح گمراہ ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے فرمایا کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے یقینا میں تجھ کو اور تیری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں