Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 75

سورة الأنعام

وَ کَذٰلِکَ نُرِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ مَلَکُوۡتَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لِیَکُوۡنَ مِنَ الۡمُوۡقِنِیۡنَ ﴿۷۵﴾

And thus did We show Abraham the realm of the heavens and the earth that he would be among the certain [in faith]

اور ہم نے ایسے ہی طور پر ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی مخلوقات دکھلائیں اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں سے ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُرِیۡۤ
ہم دکھاتے تھے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کو
مَلَکُوۡتَ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَلِیَکُوۡنَ
اور تا کہ وہ ہوجائے
مِنَ الۡمُوۡقِنِیۡنَ
یقین کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نُرِیۡۤ
ہم نے دکھائی
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کو
مَلَکُوۡتَ
عظیم سلطنت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَلِیَکُوۡنَ
اور تاکہ وہ ہو جائے
مِنَ الۡمُوۡقِنِیۡنَ
کامل یقین کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And thus did We show Abraham the realm of the heavens and the earth that he would be among the certain [in faith]

اور ہم نے ایسے ہی طور پر ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی مخلوقات دکھلائیں اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں سے ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کا نظام سلطنت دکھا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورابراہیم کواسی طرح ہم آسمانوں اورزمین کی عظیم سلطنت دکھاتے تھے تاکہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We showed Ibrahim the kingdom of the heavens and the earth, so that he may be firm in belief.

اور اسی طرح ہم دکھانے لگے ابراہیم کو عجائبات آسمانوں اور زمینوں کے اور تاکہ اس کو یقین آ جاوے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم دکھاتے رہے ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کے ملکوت تاکہ وہ پوری طرح یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And thus We showed Abraham the kingdom of the heavens and the earth, so that he might become one of those who have sure faith.. The adversaries are told that they can observe God's signs in the phenomena of the universe, just as Abraham could. The difference is that they see nothing, as if they were blind, whereas Abraham saw with open eyes. The sun, moon and stars which rise and set before their eyes day after day and night after night witness them as misguided at their setting as at their rising. Yet the same signs were observed by the perceptive Abraham, and the physical phenomena helped him arrive at the Truth.

ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ہم اِسی طرح زمین اور آسمانوں کا نظام سلطنت دکھاتے تھے 51 اور اس لیے دکھاتے تھے کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا نظارہ کراتے تھے ، اور مقصد یہ تھا کہ وہ مکمل یقین رکھنے و الوں میں شامل ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ اور (جیسے ابراہیم کو ہم نے یہ سمجھ دی) اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمان اور زمین کی بڑی چیزیں دکھلانے لگے (تاکہ وہ ان چیزوں سے حق تعالیٰ کے وجود پر دلیل لے) 6 اور تاکہ وہ (پورے) یقین والوں میں سے ہوجائے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت دکھلائی اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں (عارفین) میں سے ہوجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم اس طرح ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ خوب یقین کرنے والوں میں ہوجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in this wise We showed unto Ibrahim the governance of the heavens and the earth, and that he might become of the convinced.

اور اسی طرح ابراہیم (علیہ السلام) کو ہم نے دیکھا دی آسمانوں اور زمین کی حکومت تاکہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین میں ملکوتِ الہٰی کا مشاہدہ کراتے تھے ، تاکہ وہ ( اپنی قوم پر حجت قائم کرے ) اور کاملین یقین میں سے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی دکھا دی تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم اس طرح ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمان اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ خوب یقین کرنے والوں میں ہوجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح دکھاتے رہے ہم ابراہیم کو بادشاہی آسمانوں اور زمین کی (حقیقت کے عین مطابق، تاکہ وہ اس سے حق پر استدلال کرسکیں) اور تاکہ وہ ہوجائے کامل یقین والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

اوراسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کانظام سلطنت دکھلا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم ابراہیم کو دکھاتے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی ( ف۱٦۲ ) اور اس لیے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائے ( ف۱٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہتیں ( یعنی عجائباتِ خلق ) دکھائیں اور ( یہ ) اس لئے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہوجائے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم ابراہیم ( ع ) کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت دکھا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So also did We show Abraham the power and the laws of the heavens and the earth, that he might (with understanding) have certitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

Also, We showed (Abraham) the kingdom of the heavens and the earth to strengthen his faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus did we show Ibrahim the kingdom of the heavens and the earth that he be one of those who have faith with certainty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus did We show Ibrahim the kingdom of the heavens and the earth and that he might be of those who are sure.

Translated by

William Pickthall

Thus did We show Abraham the kingdom of the heavens and the earth that he might be of those possessing certainty:

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह हमने इब्राहीम (अलै॰) को दिखा दी आसमानों और ज़मीन की हुकूमत और ताकि वे यक़ीन करने वालों में से बन जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ایسے ہی طور پر ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی مخلوقات دکھلائیں (تاکہ وہ عارف ہوجائیں) اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں سے ہوجاویں۔ (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی عظیم سلطنت دکھا رہے تھے اور تاکہ وہ کامل یقین والوں سے ہوجائے۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابراہیم کو ہم اسی طرح زمین و آسمان کا نظام سلطنت دکھاتے تھے اور اس لئے دکھاتے تھے کہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی مخلوقات دکھائیں۔ تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح ہم دکھانے لگے ابراہیم کو عجائبات آسمانوں اور زمین کے اور تاکہ اس کو یقین آجاوے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم اسی طرح ابراہیمکو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ اس کا اطمینان زیادہ ہو اور اس لئے کہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے ۔