Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 77

سورة الأنعام

فَلَمَّا رَاَ الۡقَمَرَ بَازِغًا قَالَ ہٰذَا رَبِّیۡ ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَئِنۡ لَّمۡ یَہۡدِنِیۡ رَبِّیۡ لَاَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡقَوۡمِ الضَّآلِّیۡنَ ﴿۷۷﴾

And when he saw the moon rising, he said, "This is my lord." But when it set, he said, "Unless my Lord guides me, I will surely be among the people gone astray."

پھر جب چاند کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے لیکن جب وہ غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر مجھ کو میرے رب نے ہدایت نہ کی تو میں گمراہ لوگوں میں شامل ہو جاؤں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَالۡقَمَرَ
چاند کو
بَازِغًا
چمکتا ہوا
قَالَ
کہا
ہٰذَا
یہ
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَفَلَ
وہ چھپ گیا
قَالَ
اس نے کہا
لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
یَہۡدِنِیۡ
ہدایت دی مجھے
رَبِّیۡ
میرےرب نے
لَاَکُوۡنَنَّ
البتہ میں ضرور ہو جاؤں گا
مِنَ الۡقَوۡمِ
ان لوگو میں سے
الضَّآلِّیۡنَ
جو گمراہ ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
چنانچہ جب
رَاَ
اُس نے دیکھا
الۡقَمَرَ
چاند کو
بَازِغًا
جگمگاتا ہوا
قَالَ
اُس نے کہا
ہٰذَا
یہ
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَفَلَ
وہ ڈوب گیا
قَالَ
اُس نے کہا
لَئِنۡ
یقیناً اگر
لَّمۡ
نہ
یَہۡدِنِیۡ
راہنمائی کی میری
رَبِّیۡ
میرے رب نے
لَاَکُوۡنَنَّ
تو میں ضرور ہو جاؤں گا
مِنَ الۡقَوۡمِ
لوگوں میں سے
الضَّآلِّیۡنَ
گمراہ
Translated by

Juna Garhi

And when he saw the moon rising, he said, "This is my lord." But when it set, he said, "Unless my Lord guides me, I will surely be among the people gone astray."

پھر جب چاند کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے لیکن جب وہ غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر مجھ کو میرے رب نے ہدایت نہ کی تو میں گمراہ لوگوں میں شامل ہو جاؤں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو بولے : کیا یہ ہے میرا رب ؟ جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے لگے اگر میرے پروردگار نے میری رہنمائی نہ کی تو میں تو گمراہ لوگوں میں سے ہوجاؤں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جب اس نے جگمگاتا ہوا چاند دیکھاتوکہا: ’’یہ میرارب ہے،‘‘ پھرجب وہ ڈوب گیاتواس نے کہا: ’’اگریقیناًمیرے رب نے میری راہ نمائی نہ کی تو میں ضرورگمراہ لوگوں میں سے ہوجاؤں گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Later, when he saw the moon rising, he said, |"This is my Lord.|" But, when it vanished, he said, |"If my Lord does not guide me, I shall be among those gone astray.|"

پھر جب دیکھا چاند چمکتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا پھر جب وہ غائب ہوگیا بولا اگر نہ ہدایت کرے گا مجھ کو رب میرا تو بیشک میں رہوں گا گمراہ لوگوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب انہوں نے دیکھا چاند چمکتا ہوا تو کہا یہ ہے میرا ربّ ! پھر جب وہ بھی غائب ہوگیا تو انہوں نے کہا اگر میرے رب نے مجھے ہدایت نہ دی تو میں گمراہوں میں سے ہوجاؤں گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, when he beheld the moon rising, he said: 'This is my Lord!' But when it went down, he said: 'Were that my Lord did not guide me, I surely would have become among the people who have gone astray.'

پھر جب چاند چمکتا نظر آیا تو کہا یہ ہے میرا رب ۔ مگر جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہا اگر میرے رب نے میری راہنمائی نہ کی ہوتی تو میں بھی گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب انہوں نے چاند کو چمکتے دیکھا تو کہا کہ : یہ میرا رب ہے ۔ لیکن جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے لگے : اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ دیتا تو میں یقینا گمراہ لوگوں میں شامل ہوجاؤں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب چاند کو جگمگاتا ہوا دیکھا کہنے لگا یہ میرا مالک ہے جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے لگا اگر میرا مالک (جو اصلی مالک اور سچا خدا ہے) مجھ کو راہ پر نہ لگائے 9 تو میں بھی ضرور گمراہ لوگوں میں ہوجاؤں گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو فرمایا یہ میرا پروردگار ہے۔ پس جب وہ بھی غروب ہوگیا تو فرمانے لگے اگر میرا پروردگار مجھے سیدھا راستہ نہیں دکھائے گا تو بیشک میں بھٹکنے والوں میں ہوجاؤں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب اس نے چمکتا ہوا چاند دیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے ؟ ۔ مگر جب وہ بھی نگاہوں سے غائب ہوگیا تو کہنے لگے اگر میرا رب مجھ کو ر اہ ہدایت نہ دکھاتا تو میں گمراہوں میں شامل ہوجاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب چاند کو دیکھا کہ چمک رہا ہے تو کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ لیکن جب وہ بھی چھپ گیا تو بول اٹھے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھا رستہ نہیں دکھائے گا تو میں ان لوگوں میں ہوجاؤں گا جو بھٹک رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when he beheld the moon uprise, he said: this is mine Lord. Then when it set, he said: were it not that my Lord kept me guiding, surely I must have been of the erring people.

پھر جب چاند کو دیکھا چمکتے ہوئے تو بولے یہی میرا پروردگار ہے لیکن جب وہ (بھی) غروب ہوگیا تو بولے کہ اگر میرا پروردگار مجھے ہدایت نہ کرتا رہے تو میں بھی گمراہ لوگوں میں سے ہوجاؤں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر جب اس نے چاند کو چمکتے دیکھا ، بولا: یہ میرا رب ہے ۔ پھر جب وہ بھی ڈوب گیا ، اس نے کہا: اگر میرے رب نے میری رہنمائی نہ فرمائی تو میں گمراہوں میں سے ہوجاؤں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب چاند کو چمکتے ہوئے دیکھا بولے یہ میرا رب ہے پھر جب وہ غروب ہو گیا تو بولے اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ کرتا تو ضرور میں گمراہ لوگوں میں سے ہو جاتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب چاند کو دیکھا کہ چمک رہا ہے تو کہنے لگے یہ میرا رب ہے۔ لیکن جب وہ بھی چھپ گیا تو بول اٹھے کہ اگر میرا رب مجھے سیدھا راستہ نہیں دکھائے گا تو میں بھی ان لوگوں میں ہوجاؤں گا جو بھٹک رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب انہوں نے دیکھا چاند کو چمکتا ہوا تو کہا کہ یہ میرا رب ہے، مگر جب وہ بھی ڈوب گیا تو فرمایا کہ اگر میرے رب نے مجھے ہدایت (کی دولت) سے نہ نوازا ہوتا، تو یقیناً میں شامل ہوگیا ہوتا گمراہ لوگوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

’’پھر جب چاند کو چمکتے ہوئے دیکھا توکہنے لگا’’یہ میرا رب ہے؟‘‘پھرجب وہ بھی ڈوب گیاتوکہنے لگا:اگرمیرے رب نے میری راہنمائی نہ کی تومیں گمراہوں سے ہوجائونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب چاند چمکتا دیکھا بولے اسے میرا رب بتاتے ہو پھر جب وہ ڈوب گیا کہا اگر مجھے میرا رب ہدایت نہ کرتا تو میں بھی انہیں گمراہوں میں ہوتا ( ف۱٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب چاند کو چمکتے دیکھا ( تو ) کہا: ( کیا تمہارے خیال میں ) یہ میرا رب ہے؟ پھرجب وہ ( بھی ) غائب ہوگیا تو ( اپنی قوم کو سنا کر ) کہنے لگے: اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ فرماتا تو میں بھی ضرور ( تمہاری طرح ) گمراہوں کی قوم میں سے ہو جاتا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب چاند کو چمکتے ہوئے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا ۔ تو کہا کہ اگر میرا پروردگار میری ہدایت و راہنمائی نہ کرتا رہا تو میں گمراہ لوگوں میں سے ہو جاؤں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When he saw the moon rising in splendour, he said: "This is my Lord." But when the moon set, He said: "unless my Lord guide me, I shall surely be among those who go astray."

Translated by

Muhammad Sarwar

When Abraham saw the rising moon, he said, "This is my lord." But when it faded away, he said, "If my Lord does not guide me I shall certainly go astray."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he saw the moon rising up, he said: "This is my lord." But when it set, he said: "Unless my Lord guides me, I shall surely be among the misguided people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then when he saw the moon rising, he said: Is this my Lord? So when it set, he said: If my Lord had not guided me I should certainly be of the erring people.

Translated by

William Pickthall

And when he saw the moon uprising, he exclaimed: This is my Lord. But when it set, he said: Unless my Lord guide me, I surely shall become one of the folk who are astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उन्होंने चाँद को चमकते हुए देखा तो कहा कि यह मेरा रब है, फिर जब वह डूब गया तो कहने लगे कि अगर मेरा रब मुझे हिदायत न दे तो मैं ज़रूर गुमराह लोगों में से हो जाऊँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب چاند کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے سو جب وہ غرب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر مجھ کو میرا رب ہدایت نہ کرتا رہے تو بیشک میں گمراہ لوگوں میں شامل ہوجاؤں۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب اس نے چمکتا ہوا چانددیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے جب وہ غروب ہوگیا تو کہنے لگا اگر میرے رب نے مجھے ہدایت نہ دی تو یقینا میں گمراہ لوگوں میں سے ہوجاؤں گا۔ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب چاند چمکتا نظر آیا تو کہا یہ میرا رب ہے ‘ مگر جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہا اگر میرے رب نے میری راہنمائی نہ کی ہوتی تو میں بھی گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ہوتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرا رب ہے۔ پھر جب وہ غروب ہوگیا تو کہا اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ کرتا تو میں ضرور گمراہ لوگوں میں سے ہوتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیکھا چاند چمکتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا پھر جب غائب ہوگیا بولا اگر نہ ہدایت کرے گا مجھ کو رب میرا تو بیشک میں رہوں گا گمراہ لوگوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ابراہیم نے جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے پھر جب وہ غائب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اگر میرے رب نے میری رہنمائی نہ فرمائی تو بلاشبہ میں گمراہ لوگوں میں رہ جائوں گا