Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 78

سورة الأنعام

فَلَمَّا رَاَ الشَّمۡسَ بَازِغَۃً قَالَ ہٰذَا رَبِّیۡ ہٰذَاۤ اَکۡبَرُ ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَتۡ قَالَ یٰقَوۡمِ اِنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِکُوۡنَ ﴿۷۸﴾

And when he saw the sun rising, he said, "This is my lord; this is greater." But when it set, he said, "O my people, indeed I am free from what you associate with Allah .

پھر جب آفتاب کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے یہ تو سب سے بڑا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَ
اس نے دیکھا
الشَّمۡسَ
سورج کو
بَازِغَۃً
چمکتا ہوا
قَالَ
اس نے کہا
ہٰذَا
یہ
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اَکۡبَرُ
سب سے بڑا ہے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَفَلَتۡ
وہ چھپ گیا
قَالَ
کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنِّیۡ
بےشک میں
بَرِیۡٓءٌ
بری الذمہ ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُشۡرِکُوۡنَ
تم شرک ٹھہراتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
رَاَ
اس نے دیکھا
الشَّمۡسَ
سورج کو
بَازِغَۃً
چمکتا ہوا
قَالَ
اس نے کہا
ہٰذَا
یہ
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اَکۡبَرُ
سب سے بڑا ہے
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَفَلَتۡ
وہ ڈوب گیا
قَالَ
اُس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
بَرِیۡٓءٌ
بے تعلق ہوں
مِّمَّا
اس سے جو
تُشۡرِکُوۡنَ
تم شریک بناتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And when he saw the sun rising, he said, "This is my lord; this is greater." But when it set, he said, "O my people, indeed I am free from what you associate with Allah .

پھر جب آفتاب کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے یہ تو سب سے بڑا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب سورج کو جگمگاتا ہوا دیکھا تو بولے : یہ میرا رب ہے ؟ یہ تو سب سے بڑا ہے پھر جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے لگے : اے میری قوم ! جن (سیاروں کو) تم اللہ کا شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب اس نے سورج چمکتاہوا دیکھا تو کہا: ’’یہ میرارب ہے،یہ سب سے بڑاہے‘‘ پھر جب وہ بھی ڈوب گیاتواس نے کہا: ’’اے میری قوم!بلاشبہ میں ان سے بے تعلق ہوں جوتم شریک بناتے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter, when he saw the sun rising, he said, |"This is my Lord. This is greater.|" Again, when it vanished, he said, |"0 my people, I am free of whatever you associate with Allah.

پھر جب دیکھا سورج جھلکتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا یہ سب سے بڑا ہے، پھر جب وہ غائب ہوگیا بولا اے میری قوم میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب دیکھا سورج کو بہت چمکدار تو کہنے لگے ہاں یہ ہے میرا ربّ یہ سب سے بڑا ہے ! پھر جب وہ بھی غائب ہوگیا تو انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! میں اعلان براءت کرتا ہوں ان سب سے جنہیں تم شریک ٹھہرا رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then when he beheld the sun rising, he said: 'This is my Lord. This is the greatest of all.' Then, when it went down, he said: 'O my people! Most certainly I am quit of those whom you associate with Allah in His divinity.

پھر جب سورج کو روشن دیکھا تو کہا یہ ہے میرا رب ، یہ سب سے بڑا ہے ۔ مگر جب وہ بھی ڈوبا تو ابراہیم ( علیہ السلام ) پکار اٹھا اے برادران قوم ! میں ان سب سے بیزار ہوں جنہیں تم خدا کا شریک ٹھیراتے ہو ۔ 53

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب انہوں نے سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا : یہ میرا رب ہے ۔ یہ زیادہ بڑا ہے ۔ پھر جب وہ غروب ہوا تو انہوں نے کہا : اے میری قوم ! جن جن چیزوں کو تم اللہ کی خدائی میں شریک قرار دیتے ہو ، میں ان سب سے بیزار ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب سورج کو جھلکتا ہوا دیکھا (بہت چمکتا ہوا) کہنے لگا یہ میرا مالک ہے یہ سب سے بڑا ہے پھر جب وہ (بھی) ڈوب گیا تو کہنے لگا بھائیو (میری قوم کے لوگو) میں تو ان چیزوں سے بیزار ہوں (الگ ہوں) جن کو تم (خدا کے ساتھ) شریک مانتے ہو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب سورج کو چمکتا ہوا دیکھا تو فرمایا یہ میرا پروردگار ہے یہ سب سے بڑا ہے پھر جب وہ غروب ہوگیا تو فرمایا اے میری قوم ! بیشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب سورج کو چمکتا دمکتا دیکھا تو کہا یہ ہے میرا رب ؟ ۔ یہ تو سب میں بڑا ہے۔ پھر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو اس نے کہا اے میری قوم ! میرا کوئی واسطہ بندگی ان چیزوں سے نہیں جنہیں تم معبودیت میں شریک سمجھ رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب سورج کو دیکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے میرا پروردگار یہ ہے یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے لوگو! جن چیزوں کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when he beheld the sun uprise, he said: this is mine Lord; this is the greatest. Then when it set, he said: O my people! verily I am quit of that which ye associate.

پھر جب سورج کو چمکتے ہوئے دیکھا تو بولے یہی میرا پروردگار ہے یہی سب سے بڑا لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا تو بولے اے لوگو میں اس شرک سے بری (اور بیزار) ہوں جو تم کیا کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر جب اس نے سورج کو چمکتے دیکھا ، بولا کہ یہ میرا رب ہے ، یہ سب سے بڑا ہے ۔ پھر جب وہ بھی ڈوب گیا تو اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! میں ان چیزوں سے بَری ہوں ، جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب سورج چمکتا ہوا دیکھا بولے یہ میرا رب ہے ، یہ سب سے بڑا ہے پھر جب سورج غروب ہو گیا تو بولے اے میری قوم!جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو میں ان چیزوں سے بری ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب سورج کو دیکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے میرا رب یہ ہے یہ سب سے بڑا ہے مگر جب وہ بھی چھپ گیا تو کہنے لگے لوگو ! جن چیزوں کو تم (رب کا) شریک بناتے ہو میں ان سب سے بیزار ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب دیکھا اس نے سورج کو چمکتا ہوا (نہایت آبو تاب سے) تو کہا یہ ہے میرا رب، کہ یہ سب سے بڑا ہے، مگر جب وہ بھی ڈوب گیا، تو آپ پکار اٹھے کہ اے میری قوم ! میں قطعی طور پر بری (اور بیزار) ہوں ان سب سے جن کو تم لوگ شریک ٹھہراتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

پھرسورج کو جگمگاتاہوا دیکھاتوبولے کیا یہ ہے میرا رب ؟یہ بہت بڑا ہے پھروہ بھی ڈوب گیاتوکہنے لگے :اے قوم بلاشبہ میں تمہارے تمام شریکوں سے بیزارہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب سورج جگمگاتا دیکھا بولے اسے میرا رب کہتے ہو ( ف۱٦٦ ) یہ تو ان سب سے بڑا ہے ، پھر جب وہ ڈوب گیا کہا اے قوم میں بیزار ہوں ان چیزوں سے جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۱٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا ( تو ) کہا: ( کیا اب تمہارے خیال میں ) یہ میرا رب ہے ( کیونکہ ) یہ سب سے بڑا ہے؟ پھر جب وہ ( بھی ) چھپ گیا تو بول اٹھے: اے لوگو! میں ان ( سب چیزوں ) سے بیزار ہوں جنہیں تم ( اﷲ کا ) شریک گردانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے ۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم! میں اس شرک سے بری و بیزار ہوں جو تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When he saw the sun rising in splendour, he said: "This is my Lord; this is the greatest (of all)." But when the sun set, he said: "O my people! I am indeed free from your (guilt) of giving partners to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

When he saw the rising sun, he said, "This is my Lord for it is greater (than the others)." But when this too faded away, (Abraham) said, "My people, I disavow whatever you consider equal to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he saw the sun rising up, he said: "This is my lord. This is greater." But when it Afalat, he said: "O my people! I am indeed free from all that you join as partners in worship with Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then when he saw the sun rising, he said: Is this my Lord? Is this the greatest? So when it set, he said: O my people! surely I am clear of what you set up (with Allah).

Translated by

William Pickthall

And when he saw the sun uprising, he cried: This is my Lord! This is greater! And when it set he exclaimed: O my people! Lo! I am free from all that ye associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब सूरज को चमकते हुए देखा तो कहा कि यह मेरा रब है यह सबसे बड़ा है, फिर जब वह भी डूब गया तो उन्होंने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! मैं उस शिर्क से दूर हूँ जो तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب آفتاب کو دیکھا چمکتا ہوا (4) تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے یہ تو سب سے بڑا ہے۔ سو جب وہ غروب ہوگیا آپ نے فرمایا اے قوم بیشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔ (5) (78)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب اس نے سورج چمکتا ہوا دیکھا کہا یہ میرا رب ہے یہ سب سے بڑا ہے۔ جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگا اے میری قوم ! بیشک میں اس سے بری ہوں جو تم شرک کرتے ہو۔ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب سورج کو روشن دیکھا تو کہا یہ ہے میرا رب ہے یہ سب سے بڑا ہے ۔ مگر جب وہ بھی ڈوبا تو ابراہیم پکار اٹھا اے برادران قوم ! میں ان سب سے بیزار ہوں جنہیں تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب سورج کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرا رب ہے۔ یہ سب سے بڑا ہے، پھر جب سورج غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم ! میں ان چیزوں سے بری ہوں جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیکھا سورج جھلکتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا سب سے بڑا ہے پھر جب غائب ہوگیا بولا اے میری قوم میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ابراہیم نے آفتاب کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھا تو فرمایا یہ میرا رب ہے یہ تو سب میں بڑا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اے میری قوم بلاشبہ میں ان چیزوں سے سخت بیزار ہوں جن کو تم خدا کا شریک قرار دیتے ہو ۔