Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 79

سورة الأنعام

اِنِّیۡ وَجَّہۡتُ وَجۡہِیَ لِلَّذِیۡ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ حَنِیۡفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿ۚ۷۹﴾

Indeed, I have turned my face toward He who created the heavens and the earth, inclining toward truth, and I am not of those who associate others with Allah ."

میں اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا یکسو ہو کر اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنِّیۡ
بےشک میں نے
وَجَّہۡتُ
رخ کرلیا میں نے
وَجۡہِیَ
اپنے چہرے کا
لِلَّذِیۡ
اس کے لیے جس نے
فَطَرَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
حَنِیۡفًا
یکسو ہوکر
وَّمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنِّیۡ
یقیناً میں
وَجَّہۡتُ
متوجہ کر لیا میں نے
وَجۡہِیَ
چہرہ اپنا
لِلَّذِیۡ
اُس کے لیے
فَطَرَ
جس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
حَنِیۡفًا
ایک اللہ کی طرف ہو کر
وَّمَاۤ
اور نہیں ہوں
اَنَا
میں
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, I have turned my face toward He who created the heavens and the earth, inclining toward truth, and I am not of those who associate others with Allah ."

میں اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا یکسو ہو کر اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں نے تو اپنا چہرہ یکسو ہو کر اس ذات کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں شرک کرنے والوں سے نہیں ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب اس نے سورج چمکتاہوا دیکھا تو کہا: ’’یہ میرارب ہے،یہ سب سے بڑاہے‘‘ پھر جب وہ بھی ڈوب گیاتواس نے کہا: ’’اے میری قوم!بلاشبہ میں ان سے بے تعلق ہوں جوتم شریک بناتے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

I have, indeed, turned my face straight towards the One who created the heavens and the earth, and I am not one of those who associate partners with Allah.|"

میں نے متوجہ کرلیا اپنے منہ کو اسی کی طرف جس نے بنائے آسمانوں اور زمین سب سے یک سو ہو کر اور میں نہیں ہوں شرک کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں نے تو اپنا رخ کرلیا ہے یکسو ہو کر اس ہستی کی طرف جس نے آسمان و زمین کو بنایا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, I have turned my face in exclusive devotion to the One Who originated the heavens and the earth, and I am certainly not one of those who associate others with Allah in His divinity.'

میں نے تو یکسو ہو کر اپنا رخ اس ہستی کی طرف کر لیا جس نے زمین اور آسمانون کو پیدا کیا ہے اور میں ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں نے تو پوری طرح یکسو ہو کر اپنا رخ اس ذات کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں نے کرلیا جس نے یکسو ہو کر اپنا منہ اس کی طرف کرلیا جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرک نہیں ہوں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک میں نے یکسو ہو کر اپنا رخ اسی (اللہ) کی طرف کرلیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں نے تو اپنا رخ اس ایک ہستی کی طرف مخصوص کرلیا جس نے آسمانوں اور زمین کا نظام بنایا۔ اور میں ہر گز مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنے تئیں اسی ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily I have set my countenance towards Him who hath created the heavens and the earth, upright, and am not of the associaters.

یقیناً میں نے تو اپنا رخ یکسو ہو کر اس کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میں نے تو اپنا رخ ، بالکل یکسو ہوکر ، اس کی طرف کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں تو مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ میں نے یکسو ہو کر اپنا رخ اس ذات کی طرف پھیردیاجس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں نے سب سے ایک طرف ہو کر اپنے آپ کو اسی ذات کی طرف متوجہ کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک میں نے موڑ دیا اپنا رخ اس (معبود حقیقی) کی طرف جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس حکمتوں بھری کائنات) کو، یکسو ہو کر اور میرا کوئی لگاؤ نہیں مشرکوں سے،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ میں نے تواپناچہرہ یکسوہوکر اس کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکین سے نہیں ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے ایک اسی کا ہو کر ( ف۱٦۸ ) اور میں مشرکین میں نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک میں نے اپنا رُخ ( ہر سمت سے ہٹا کر ) یکسوئی سے اس ( ذات ) کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو بے مثال پیدا فرمایا ہے اور ( جان لو کہ ) میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

Translated by

Hussain Najfi

میں ہر طرف سے ہٹ کر اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For me, I have set my face, firmly and truly, towards Him Who created the heavens and the earth, and never shall I give partners to Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

I have up-rightly submitted myself to the One who has created the heavens and the earth and I am not an idol worshipper."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, I have turned my face towards Him Who has created the heavens and the earth, Hanifan, and I am not of the idolators."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely I have turned myself, being upright, wholly to Him Who originated the heavens and the earth, and I am not of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

Lo! I have turned my face toward Him Who created the heavens and the earth, as one by nature upright, and I am not of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैंने तो अपना रुख़ यकसू होकर उसकी तरफ़ कर लिया जिसने आसमानों और ज़मीन को पैदा किया है और मैं शिर्क करने वालों में से नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا سب سے یکسو ہو کر اور میں شرک کرنے والوں سے نہیں ہوں۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں نے تو اپنا رخ یکسو ہو کر اس کی طرف پھیرلیا ہے۔ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں سے نہیں۔ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں یکسو ہو کر اپنا رخ اس ہستی کی طرف کرلیا جس نے زمین اور آسمان کو پیدا کیا ہے اور میں ہر گز شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف موڑا جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا فرمایا۔ میں سب کو چھوڑ کر اسی کی طرف مائل ہونے والا ہوں۔ اور مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں نے متوجہ کرلیا اپنے منہ کو اسی کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین سب سے یکسو ہو کر اور میں نہیں ہوں شرک کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنا رخ اسی کی طرف کرلیا جس نے آسمانوں کو اور زمین کو بنایا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں