Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 84

سورة الأنعام

وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ ؕ کُلًّا ہَدَیۡنَا ۚ وَ نُوۡحًا ہَدَیۡنَا مِنۡ قَبۡلُ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِہٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ وَ اَیُّوۡبَ وَ یُوۡسُفَ وَ مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿ۙ۸۴﴾

And We gave to Abraham, Isaac and Jacob - all [of them] We guided. And Noah, We guided before; and among his descendants, David and Solomon and Job and Joseph and Moses and Aaron. Thus do We reward the doers of good.

اور ہم نے ان کو اسحاق دیا اور یعقوب ہر ایک کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے زمانے میں ہم نے نوح کو ہدایت کی اور ان کی اولاد میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوَہَبۡنَا
اور عطا کیے ہم نے
لَہٗۤ
اسے
اِسۡحٰقَ
اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
کُلًّا
ہر ایک کو
ہَدَیۡنَا
ہدایت دی ہم نے
وَنُوۡحًا
اور نوح کو
ہَدَیۡنَا
ہدایت دی ہم نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِہٖ
اور اس کی اولاد میں سے
دَاوٗدَ
داؤد
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان
وَاَیُّوۡبَ
اور ایوب
وَیُوۡسُفَ
اور یوسف
وَمُوۡسٰی
اور موسی
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون کو
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوَہَبۡنَا
اور عطا فرمائے ہم نے
لَہٗۤ
اس کے لیے
اِسۡحٰقَ
اسحٰق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
کُلًّا
ہرایک کو
ہَدَیۡنَا
ہدایت دی ہم نے
وَنُوۡحًا
اور نوح کو
ہَدَیۡنَا
ہدایت دی ہم نے
مِنۡ قَبۡلُ
اُس سے پہلے
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِہٖ
اور اُس کی نسل میں سے
دَاوٗدَ
داؤد کو
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کو
وَاَیُّوۡبَ
اور ایوب کو
وَیُوۡسُفَ
اور یوسف کو
وَمُوۡسٰی
اور موسیٰؑ کو
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارونؑ کو
وَکَذٰلِکَ
اور ایسا ہی
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

And We gave to Abraham, Isaac and Jacob - all [of them] We guided. And Noah, We guided before; and among his descendants, David and Solomon and Job and Joseph and Moses and Aaron. Thus do We reward the doers of good.

اور ہم نے ان کو اسحاق دیا اور یعقوب ہر ایک کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے زمانے میں ہم نے نوح کو ہدایت کی اور ان کی اولاد میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے۔ ہر ایک کو ہم نے سیدھی راہ دکھائی اور نوح کو اس سے پیشتر ہدایت دے چکے تھے اور اس (ابراہیم) کی اولاد میں سے ہم نے داؤد، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون کو ہدایت دی تھی اور ہم نیکو کاروں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُسے اسحق اوریعقوب عطافرمائے،ہرایک کوہم نے ہدایت دی اور اس سے پہلے ہم نے نوح کوبھی ہدایت دی تھی اوراس کی نسل میں سے داؤد کو اور سلیمان کواورایوب کو اور یوسف کو اورموسیٰ کو اورہارون کوبھی اورہم نیک لوگوں کو ایساہی بدلہ دیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We blessed Ishaq*(*. Biblical names in the order as they appear in this paragraph containing Verses 84-86: Isaac, Jacob, Noah, David, Solomon, Job, Joseph, Moses, Aaron, Zechariah, John, Jesus, Elias, Ishmael, Elisha, Jonah and Lot.) and Ya` qub. To each We gave guidance. And earlier, We gave guidance to Nuh and, of his progeny, to Dawad and Sulayman and Ayyub and Yu¬suf and Masi and Harun - and this is how We reward the good in deed

اور بخشا ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب سب کو ہم نے ہدایت دی اور نوح کو ہدایت کی ہم نے ان سب سے پہلے اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان کو اور ایوب اور یوسف کو اور موسیٰ اور ہارون کو اور ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں نیک کام والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے اسے (ابراہیم (علیہ السلام) کو) عطا فرمایا اسحاق (علیہ السلام) (جیسا بیٹا) اور یعقوب (علیہ السلام) (جیسا پوتا) ان سب کو ہم نے ہدایت دی۔ اور نوح (علیہ السلام) کو بھی ہم نے ہدایت دی تھی ان سے پہلے اور اس (ابراہیم (علیہ السلام ) کی اولاد میں سے داؤد (علیہ السلام) سلیمان (علیہ السلام) ایوب (علیہ السلام) یوسف (علیہ السلام) موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو بھی (ہدایت بخشی) ۔ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We bestowed upon Abraham (offspring) Ishaq (Isaac) and Ya'qub (Jacob) and each of them did We guide to the right way as We had earlier guided Noah to the right way; and (of his descendants We guided) Da'ud (David) and Sulayman (Solomon), Ayyub (Job), Yusuf (Joseph), Musa (Moses) and Harun (Aaron). Thus do We reward those who do good.

پھر ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو راہِ راست دکھائی ۔ ﴿وہی راہِ راست جو﴾ اس سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کو دکھائی تھی ۔ اور اسی کی نسل سے ہم نے داود ( علیہ السلام ) ، سلیمان ( علیہ السلام ) ، ایّوب ( علیہ السلام ) ، یوسف ( علیہ السلام ) ، موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ہارون ( علیہ السلام ) کو ﴿ہدایت بخشی﴾ ۔ اس طرح ہم نیکو کاروں کو ان کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق ( جیسا بیٹا ) اور یعقوب ( جیسا پوتا ) عطا کیا ۔ ( ان میں سے ) ہر ایک کو اہم نے ہدایت دی ، اور نوح کو ہم نے پہلے ہی ہدایت دی تھی ، اور ان کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو بھی ۔ اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ابراہیم کو (بیٹا) اسحاق اور (پوتا) یعقوب دئیے اور ہر ایک کو راہ پر لگایا 8 اور نوح کو تو ہم پہلے ہی (یعنی ابراہیم سے پہلے) راہ پر لگا چکے تھے اور ابراہیم ( یا نوح) کی اولاد میں سے 9 (ہم نے) داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو راہ پر لگایا اور نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام ، بیٹے) اور یعقوب (علیہ السلام ، پوتے) عطا فرمائے سب کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے (زمانہ میں) ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ہدایت کی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون (علیہم السلام) کو اور ہم نیک کام کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) جیسی اولاد عطا کی اور ان میں سے ہر ایک کو راہ ہدایت دکھائی۔ وہی راہ ہدایت جو ہم نے ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کو دکھائی تھی اور پھر اس کی نسل میں سے دائود (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) اور ایوب (علیہ السلام) اور یوسف (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو بھی ہدایت عطا کی۔ اسی طرح ہم بڑھ چڑھ کر کام کرنے والوں کو انعام دیا کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے۔ (اور) سب کو ہدایت دی۔ اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی۔ اور ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We bestowed upon him Is-haq and Ya'qub: each one We guided. And Nuh We had guided afore, and of his progeny Da-ud and Sulaiman and Ayyub and Yusuf and Musa and Harun. And thus We recompense the well-doers.

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) عطا کئے ہر ایک کو ہم نے ہدایت کی ۔ اور نوح (علیہ السلام) کو ہم ہدایت دے چکے تھے زمانہ ماقبل میں اور ان کی نسل میں سے ۔ داؤد (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) اور ایوب (علیہ السلام) اور یوسف (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو اور ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے ۔ ان میں سے ہر ایک کو ہدایت بخشی اور نوح کو بھی ہم نے ہدایت بخشی اس سے پہلے ، اور اس کی ذریت میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو بھی اور ہم خوب کاروں کو اسی طرح صلہ دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب ( علیہما السلام ) عطا کیے اور ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور اس سے پہلے ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ہدایت دی اور ان کی نسل میں سے دائود اور سلیمٰن اورایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون ( علیہم السلام ) کو ہدایت دی اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کا بدلہ دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے اور سب کو ہدایت دی اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے دائود، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون کو بھی، ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ہی نے عطا کیا تھا ابراہیم کو اسحاق (جیسا بیٹا) اور یعقوب (جیسا پوتا) ان میں سے ہر ایک کو ہم نے سرفراز کیا تھا ہدایت سے اور نوح کو بھی ہم نے اس سے پہلے ہدایت بخشی تھی، اور ان (یعنی ابراہیم) کی اولاد میں سے داؤد، سلیمٰن، ایوب یوسف اور موسیٰ و ہارون کو بھی اور ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب عطا کئے ہر ایک کو ہم نے صراطِ مستقیم دکھلا ئی اور نوح کو اس سے بیشترہدایت دے چکے تھے اور اس ( ابراہیم ) کی اولادمیں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ ، اور ہارون کو ہدایت دی تھی اور ہم نیک لوگوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کیے ، ان سب کو ہم نے راہ دکھائی اور ان سے پہلے نوح کو راہ دکھائی اور میں اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو ، اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) کو اسحاق اور یعقوب ( بیٹا اور پوتا علیھما السلام ) عطا کئے ، ہم نے ( ان ) سب کو ہدایت سے نوازا ، اور ہم نے ( ان سے ) پہلے نوح ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) ہدایت سے نوازا تھا اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسٰی اور ہارون ( علیھم السلام کو بھی ہدایت عطا فرمائی تھی ) ، اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں اسحاق جیسا ( بیٹا ) اور یعقوب ( جیسا پوتا ) عطا فرمایا ۔ ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور ان سے پہلے نوح کو ہدایت دی ۔ اور ان ( نوح یا ابراہیم ) کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ ، ہارون کو ( بھی ہدایت دی ) اور اسی طرح ہم نیکوکاروں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We gave him Isaac and Jacob: all (three) guided: and before him, We guided Noah, and among his progeny, David, Solomon, Job, Joseph, Moses, and Aaron: thus do We reward those who do good:

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave (Abraham) Isaac and Jacob. Both had received Our guidance. Noah received Our guidance before Abraham and so did his descendants: David, Solomon, Job, Joseph, Moses, and Aaron. Thus is the reward for the righteous people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We bestowed upon him Ishaq and Ya`qub, each of them We guided, and before him, We guided Nuh and among his progeny Dawud, Sulayman, Ayyub, Yusuf, Musa, and Harun. Thus do We reward the good-doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We gave to him Ishaq and Yaqoub; each did We guide, and Nuh did We guide before, and of his descendants, Dawood and Sulaiman and Ayub and Yusuf and Musa and Haroun; and thus do We reward those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

And We bestowed upon him Isaac and Jacob; each of them We guided; and Noah did We guide aforetime; and of his seed (We guided) David and Solomon and Job and Joseph and Moses and Aaron. Thus do We reward the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने इब्राहीम (अलै॰) को इसहाक़ और याक़ूब (अलैहिमस्सलाम) अता किए, हर एक को हमने हिदायत दी और नूह (अलै॰) को भी हमने हिदायत दी उससे पहले, और उसकी नस्ल में से दाऊद और सुलेमान और अय्यूब और यूसुफ़ और मूसा और हारून (अलैहिमुस्सलाम) को भी, और हम नेकूकारों को इसी तरह बदला देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کو (ایک بیٹا) اسحٰق (علیہ السلام) دیا اور (ایک پوتا) یعقوب (دیا) ہر ایک کو (طریق حق کی) ہم نے ہدایت کی اور ( ابراہیم (علیہ السلام) سے) پہلے زمانہ میں ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ہدایت کی اور ان (ابراہیم (علیہ السلام) کی اوالاد میں سے داؤد (علیہ السلام) کو اور سلیمان (علیہ السلام) کو اور ایوب (علیہ السلام) کو اور یوسف (علیہ السلام) کو اور موسیٰ (علیہ السلام) ٰ کو اور ہارون (علیہ السلام) کو (طریق حق کی ہدایت کی) اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں۔ (84)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطاکیے۔ ان سب کو ہدایت دی اور اس سے پہلے نوح کو ہدایت دی اور اس کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون کو اور اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں۔ (٨٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو راہ راست دکھائی (وہی راہ راست جو) اس سے پہلے نوح (علیہ السلام) کو دکھائی تھی ۔ اور اس کی نسل سے ہم نے داؤد (علیہ السلام) ‘ سلیمان (علیہ السلام) ایوب (علیہ السلام) یوسف (علیہ السلام) موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو (ہدایت بخشی) ۔ اسی طرح ہم نیکوکاروں کو ان کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے اور ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی۔ اور اس سے پہلے ہم نے نوح کو ہدایت دی اور ان کی ذریت سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو، اور یوسف کو، اور موسیٰ کو اور ہارون کو، اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کو جزادیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بخشا ہم نے ابراہیم کو اسحاق کو اور یعقوب سب کو ہم نے ہدایت دی اور نوح کو ہدایت کی ہم نے ان سب سے پہلے اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان کو اور ایوب اور یوسف کو اور موسیٰ اور ہارون کو اور ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں نیک کام والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحق (علیہ السلام) اور یعقوب علیہ الطلام عطا کئے اور ان دونوں میں سے ہر ایک کو ہم نے ہدایت سے نوازا اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) سے پہلے نوح (علیہ السلام) کو بھی ہدایت عطا کی تھی اور ہم نے اس کی اولاد میں سے دائود (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) کو اور ایوب (علیہ السلام) کو اور یوسف (علیہ السلام) کو اور موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو بھی ہدایت عطا کی اور نیک کام کرنے والوں کو ہم اس طرح صلہ دیا کرتے ہیں