Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 88

سورة الأنعام

ذٰلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہۡدِیۡ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ لَوۡ اَشۡرَکُوۡا لَحَبِطَ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸۸﴾

That is the guidance of Allah by which He guides whomever He wills of His servants. But if they had associated others with Allah , then worthless for them would be whatever they were doing.

اللہ کی ہدایت ہی ہے جس کے ذریعہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کی ہدایت کرتا ہے اور اگر فرضاً یہ حضرات بھی شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کرتے تھے وہ سب اکارت ہوجاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
ہُدَی
ہدایت ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَلَوۡ
اور اگر
اَشۡرَکُوۡا
وہ شرک کرتے
لَحَبِطَ
البتہ ضائع ہو جاتے
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
ہُدَی
ہدایت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
یَہۡدِیۡ
وہ راہنمائی فرماتا ہے
بِہٖ
ساتھ اُس کے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَلَوۡ
اور اگر
اَشۡرَکُوۡا
وہ شرک کرتے
لَحَبِطَ
یقیناً ضائع ہو جاتے
عَنۡہُمۡ
ان سے
مَّا
جو
کَانُوۡا
وہ تھے
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

That is the guidance of Allah by which He guides whomever He wills of His servants. But if they had associated others with Allah , then worthless for them would be whatever they were doing.

اللہ کی ہدایت ہی ہے جس کے ذریعہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کی ہدایت کرتا ہے اور اگر فرضاً یہ حضرات بھی شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کرتے تھے وہ سب اکارت ہوجاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ہے اللہ کی ہدایت، اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے اس ہدایت پر چلاتا ہے اور اگر وہ لوگ (مذکورہ انبیائ) بھی شرک کرتے تو ان کا سب کیا کرایا برباد ہوجاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اﷲ تعالیٰ کی ہدایت ہے، وہ اس کے ساتھ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتاہے راہ نمائی فرماتا ہے،اوراگروہ شرک کرتے تویقینااُن سے ضائع ہوجاتاجووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is Allah&s guidance. He guides with it whom He wills from His slaves. And had they associated part¬ners with Him, all they did would have been nullified for them.

یہ اللہ کی ہدایت ہے اس پر چلاتا ہے جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ ضائع ہوجاتا جو کچھ انہوں نے کیا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اللہ کی وہ ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ راہنمائی فرماتا ہے جس کی چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے۔ اور اگر (بالفرض ) وہ بھی شرک کرتے تو ان کے بھی سارے اعمال ضائع ہوجاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is Allah's guidance wherewith He guides those of His servants whom He wills. But if they ever associated others with Allah in His divinity, then all that they had done would have gone to waste.

یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے ۔ لیکن اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہو جاتا ۔ 56

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی دی ہوئی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے راہ راست تک پہنچا دیتا ہے ۔ اور اگر وہ شرک کرنے لگتے تو ان کے سارے ( نیک ) اعمال اکارت ہوجاتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کو سوجھائے اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو ان کا کیا کرایا (سب) اکارت ہوتا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اللہ کی ہدایت ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں اس سے راہنمائی فرماتے ہیں۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے ان سے ضائع ہوجاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے ہدایت کے راستہ پر چلاتا ہے اگر کہیں ان لوگوں نے بھی شرک کیا ہوتا تو ان کے سارے اعمال برباد ہو کر رہ جاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is the guidance of Allah whereby He guideth whomsoever of His bondmen He listeth. And if they had associated, to naught would have come all that they were wont to work.

یہ اللہ کی (راہ) ہدایت ہے اس کی ہدایت وہ اپنے بندوں میں کردیتا ہے جس کو وہ چاہے اور اگر وہ شرک کرتے تو جو کچھ وہ کرتے رہے سب ان سے اکارت جاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی ہدایت ہے ۔ اس سے وہ سرفراز فرماتا ہے ، اپنے بندوں میں سے ، جس کو چاہتا ہے اور اگر وہ شرک کرتے تو ان کا سارا کیا دھرا اکارت ہوکے رہ جاتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اﷲ ( تعالی ) کی ہدایت ہے وہ اس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اگر یہ حضرات ( بالفرض ) شرک اختیار کر لیتے تو وہ اعمال جو وہ کیا کرتے تھے سب ضائع ہو جاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کی ہدایت ہے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس پر چلاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ (جس کا ذکر ہوا) اللہ کی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ راہنمائی فرماتا ہے جس کی چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور اگر (بالفرض) یہ حضرات بھی شرک کرتے تو یقیناً اکارت چلے جاتے ان کے وہ سب عمل جو یہ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہ ہے اللہ کی ہدایت ، اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے اس ہدایت پر چلاتا ہے اور اگروہ لوگ ( یعنی مذکورہ انبیاء ) بھی شرک کرتے تو ان کاسب کیا کرایاضائع ہوجاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اللہ کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں جسے چاہے دے ، اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے ، اور اگر ( بالفرض ) یہ لوگ شرک کرتے تو ان سے وہ سارے اعمالِ ( خیر ) ضبط ( یعنی نیست و نابود ) ہو جاتے جو وہ انجام دیتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اللہ کی خاص ہدایت ہے جس کے ذریعے سے وہ بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کے وہ سب عمل برباد ہو جاتے جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This is the guidance of Allah: He giveth that guidance to whom He pleaseth, of His worshippers. If they were to join other gods with Him, all that they did would be vain for them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Such is the guidance of God by which He guides whichever of His servants He wants. If people worship idols, their deeds will be turned devoid of all virtue.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is the guidance of Allah with which He guides whomsoever He wills of His servants. But if they had joined in worship others with Allah, all that they used to do would have been of no benefit to them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is Allah's guidance, He guides thereby whom He pleases of His servants; and if they had set up others (with Him), certainly what they did would have become ineffectual for them.

Translated by

William Pickthall

Such is the guidance of Allah wherewith He guideth whom He will of His bondmen. But if they had set up (for worship) aught beside Him, (all) that they did would have been vain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह अल्लाह की हिदायत है जिससे वह रहनुमाई करता है अपने बंदों में से जिसकी चाहता है, और अगर वे शिर्क करते तो ज़ाया हो जाता जो कुछ उन्होंने किया था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کی ہدایت وہ یہی (دین) ہے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کی ہدایت کرتا ہے۔ اور اگر (فرضا) یہ حضرات بھی شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کیا کرتے تھے ان سے سب اکارت ہوجاتے۔ (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس پر چلاتا ہے اور اگر یہ لوگ شریک بناتے تو جو عمل وہ کیا کرتے تھے ان کے ضائع ہوجاتے۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہوجاتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جسے چاہے ہدایت دیتا ہے۔ اور اگر یہ حضرات شرک اختیار کرلیتے تو جو اعمال کیا کرتے تھے وہ سب حبط ہوجاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اللہ کی ہدایت ہے اس پر چلاتا ہے جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ ضائع ہوجاتا جو کچھ انہوں نے کیا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ ہے اللہ کی ہدایت میں وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس پر چلاتا ہے اور اگر بالفرض یہ لوگ بھی شرک کرتے تو ان کے وہ سب اعمال جو یہ کیا کرتے تھے