Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 89

سورة الأنعام

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحُکۡمَ وَ النُّبُوَّۃَ ۚ فَاِنۡ یَّکۡفُرۡ بِہَا ہٰۤؤُلَآءِ فَقَدۡ وَکَّلۡنَا بِہَا قَوۡمًا لَّیۡسُوۡا بِہَا بِکٰفِرِیۡنَ ﴿۸۹﴾

Those are the ones to whom We gave the Scripture and authority and prophethood. But if the disbelievers deny it, then We have entrusted it to a people who are not therein disbelievers.

یہ لوگ ایسے تھے کہ ہم نے ان کو کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی تھی سو اگر یہ لوگ نبوت کا انکار کریں تو ہم نے اس کے لئے ایسے بہت سے لوگ مقرر کر دیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اور حکمت
وَالنُّبُوَّۃَ
اور نبوت ۚ
فَاِنۡ
پھر اگر
یَّکۡفُرۡ
کفر کرتے ہیں
بِہَا
اس کا
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
فَقَدۡ
تو تحقیق
وَکَّلۡنَا
مقرر کردیا ہم نے
بِہَا
ساتھ اس کے
قَوۡمًا
ایک قوم کو
لَّیۡسُوۡا
نہیں ہیں وہ
بِہَا
اس کا
بِکٰفِرِیۡنَ
انکار کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جن کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
عطا کی ہم نے اُن کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحُکۡمَ
اور حکمت
وَالنُّبُوَّۃَ
اورنبوت
فَاِنۡ
پھر اگر
یَّکۡفُرۡ
انکار کرتے ہیں
بِہَا
اس کا
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ لوگ
فَقَدۡ
تو تحقیق
وَکَّلۡنَا
مقرر کر دیے ہم نے
بِہَا
ساتھ اُس کے
قَوۡمًا
ایسے لوگ
لَّیۡسُوۡا
نہیں ہیں وہ
بِہَا
اس کا
بِکٰفِرِیۡنَ
کسی صورت انکار کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones to whom We gave the Scripture and authority and prophethood. But if the disbelievers deny it, then We have entrusted it to a people who are not therein disbelievers.

یہ لوگ ایسے تھے کہ ہم نے ان کو کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی تھی سو اگر یہ لوگ نبوت کا انکار کریں تو ہم نے اس کے لئے ایسے بہت سے لوگ مقرر کر دیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب بھی دی، قوت فیصلہ بھی اور نبوت بھی۔ اگر یہ کافر ان باتوں کا انکار کرتے ہیں (تو پروا نہیں) ہم نے کچھ اور لوگوں کے سپرد یہ خدمت کردی ہے جو ان باتوں کے منکر نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب ،حکمت اورنبوت عطاکی پھراگریہ لوگ نبوت کا انکار کرتے ہیں تو ہم نے اس کے لیے ایسے لوگ مقررکردیے ہیں جواس کاکسی صورت انکار کرنے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are those whom We have given the Book and wis¬dom and prophethood. So, if these people disbelieve it, then, We have deputed for it a people who do not disbe¬lieve in it.

یہی لوگ تھے جن کو دی ہم نے کتاب اور شریعت اور نبوت پھر اگر ان باتوں کو نہ مانیں مکہ والے تو ہم نے ان باتوں کے لئے مقرر کردیئے ہیں ایسے لوگ جو ان سے منکر نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب حکمت اور نبوت عطا فرمائی) پھر اگر یہ لوگ اس کا انکار کر رہے ہیں تو (کچھ پروا نہیں) ہم نے کچھ اور لوگ اس کام کے لیے مقرر کردیے ہیں جو اس کی ناقدری نہیں کریں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those are the ones to whom We gave the Book, and judgement and prophethood. And if they refuse to believe in it now, We will bestow this favour on a people who do believe in it.

وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی ۔ 57 اب اگر یہ لوگ اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں تو ﴿پروا نہیں﴾ ہم نے کچھ اور لوگوں کو یہ نعمت سونپ دی ہے جو اس سے منکر نہیں ہیں ۔ 58

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب ، حکمت اور نبوت عطا کی تھی ۔ ( ٣١ ) اب اگر یہ ( عرب کے ) لوگ اس ( نبوت ) کا انکار کریں تو ( کچھ پروا نہ کرو ، کیونکہ ) اس کے ماننے کے لیے ہم نے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں ۔ ( ٣٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہی لوگوں کو (پیغمبروں کو) ہم نے کتاب دی اور شریعت اور پیغمبری دی اگر یہ لوگ (یعنی قریش کے کافر مکہ والے) ان چیزوں کو 2 نہ مانیں (تو کچھ پرواہ نہیں ہم نے ان (پر ایمان لانے) کیلئے ایسے لوگوں کا تیار کردیا ہے جو ان کا انکار نہیں کرتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ایسے لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی پھر اگر یہ سب (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان (باتوں) کے لئے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ تھے جنہیں ہم نے آسمانی کتاب ‘ حکم اور نبوت عطا کی تھی۔ لہٰذا (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر یہ لوگ اس پیغام حق کو ماننے سے انکار کررہے ہیں تو ہم نے بہت سے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو اس کا اقرار کرنے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی۔ اگر یہ (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ وہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those are they unto whom We vouchsafed the Book and judgement and prophethood. Wherefore if those disbelieve therein, We have surely entrusted its unto a people who are not disbelievers therein.

یہ تو وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی تھی سو اگر یہ لوگ اس سے انکار کردیں تو ہم نے اس کے (ماننے کے) لئے ایسے لوگ مقرر کردئیے ہیں جو اس کے منکر نہیں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں ، جن کو ہم نے کتاب اور قوتِ فیصلہ اور نبوت عطا فرمائی ۔ تو اگر یہ لوگ اس کا انکار کردیں گے تو ( کچھ پروا نہیں ) ۔ ہم نے اس کیلئے ایسے لوگ مامور کردیے ہیں ، جو اس کے منکر نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ حضرات ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا فرمائی پس اگر ( موجودہ زمانے ) کے لوگ اس کا انکار کریں تو ہم نے اس کیلئے بہت سے لوگ ایسے مقرر کیے ہیں جو اس کا انکار کرنے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ لوگ شرک کرتے تو ان کے تمام اعمال ضائع ہوجاتے۔ یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب، حکم شریعت اور نبوت عطا کی تھی۔ اگر یہ کفار ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر ایمان لانے کے لیے ایسے لوگ مقرر کردیے ہیں کہ جو ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی تھی، اور جن کو ہم نے نوازا تھا حکم اور نبوت سے بھری پس اگر (اس سب بیان اور توضیح کے باوجود) یہ لوگ (اہل مکہ) آپ کی نبوت کا انکار ہی کرتے ہیں، تو (آپ اس کی کوئی پرواہ نہ کریں کہ) ہم نے اس کے لئے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب بھی دی ، قوت فیصلہ بھی اور نبوت بھی اگریہ لوگ ان باتوں کا انکارکرتے ہیں تو پر وا ہ نہیں ہم نے کچھ اور لوگوں کے سپردیہ خدمت کردی ہےجو ان باتوں کے منکرنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تو اگر یہ لوگ ( ف۱۷۷ ) اس سے منکر ہوں تو ہم نے اس کیلئے ایک ایسی قوم لگا رکھی ہے جو انکار والی نہیں ( ف۱۷۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہی ) وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمِ ( شریعت ) اور نبوّت عطا فرمائی تھی ۔ پھر اگر یہ لوگ ( یعنی کفّار ) ان باتوں سے انکار کر دیں تو بیشک ہم نے ان ( باتوں ) پر ( ایمان لانے کے لیے ) ایسی قوم کو مقرر کردیا ہے جو ان سے انکار کرنے والے نہیں ( ہوں گے )

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب کا حکم اور نبوت عطا کی اب اگر یہ ( مکہ والے ) لوگ ان چیزوں کا انکار کرتے ہیں تو کوئی پروا نہیں ہے ہم نے ان چیزوں کا ذمہ دار ان لوگوں کو بنایا ہے جو انکار کرنے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These were the men to whom We gave the Book, and authority, and prophethood: if these (their descendants) reject them, Behold! We shall entrust their charge to a new people who reject them not.

Translated by

Muhammad Sarwar

These were the people to whom We gave the Book, Authority, and Prophesy. If some people do not accept Our guidance, it should not grieve you, (Muhammad), for We have made others who accept and protect Our guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those whom We gave the Book, Al-Hukm, and prophethood. But if they disbelieve therein, then, indeed We have entrusted it to a people who are not disbelievers therein.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they to whom We gave the book and the wisdom and the prophecy; therefore if these disbelieve in it We have already entrusted with it a people who are not disbelievers in it.

Translated by

William Pickthall

Those are they unto whom We gave the Scripture and command and prophethood. But if these disbelieve therein, then indeed We shall entrust it to a people who will not be disbelievers therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं जिनको हमने किताब और हिकमत और नुबुव्वत अता की, पस अगर ये (मक्का वाले) इसका इनकार कर दें तो हमने उसके लिए ऐसे लोग मुक़र्रर कर दिए हैं जो उसके मुनकिर नहीं हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایسے تھے کہ ہم نے ان (کے مجموعہ) کو کتاب (آسمانی) اور حکمت (کے علوم) اور نبوت عطاکی تھی۔ سو اگر یہ لوگ نبوت کا انکار کریں تو ہم نے اس کے لیے ایسے بہت لوگ مقرر کردیے ہیں جو اس کے منکر نہیں ہیں۔ (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی، پھر اگر یہ لوگ ان باتوں کا انکار کریں تو ہم نے ان کے لیے ایسے لوگ مقرر کیے ہیں جو کسی صورت ان کا انکار کرنے والے نہیں۔ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی ۔ اب اگر یہ لوگ اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں تو (پرواہ نہیں) ہم نے کچھ اور لوگوں کو یہ نعمت سونپ دی ہے جو اس سے منکر نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ حضرات ہیں جن کو ہم نے کتاب دی اور حکمت اور نبوت عطا کی۔ سو اگر زمانہ موجودہ کے لوگ نبوت کا انکار کریں تو ہم نے اس کے لیے بہت سے لوگ ایسے مقرر کردیئے ہیں جو ان کا انکار کرنے والے نہیں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہی لوگ تھے جن کو دی ہم نے کتاب اور شریعت اور نبوت پھر اگر ان باتوں کو نہ مانیں مکہ والے تو ہم نے ان باتوں کے لئے مقرر کردیے ہیں ایسے لوگ جو ان سے منکر نہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غارت اور نابود ہوجاتے یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب آسمانی اور حکمت اور نبوت عطا کی تھی اب اے پیغمبر اگر یہ کافر ان چیزوں کے ماننے سے منکر ہوں تو ہم نے بہت سے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو ان چیزوں کا انکار کرنے والے نہیں ہیں