Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 90

سورة الأنعام

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقۡتَدِہۡ ؕ قُلۡ لَّاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ اَجۡرًا ؕ اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٰی لِلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۹۰﴾  16

Those are the ones whom Allah has guided, so from their guidance take an example. Say, "I ask of you for this message no payment. It is not but a reminder for the worlds."

یہی لوگ ایسے تھے جن کو اللہ تعالٰی نے ہدایت کی تھی سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیئے آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں چاہتا یہ تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہیں
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ نے
فَبِہُدٰىہُمُ
پس ان کی ہدایت کے
اقۡتَدِہۡ
آپ پیروی کیجیے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّاۤاَسۡئَلُکُمۡ
نہیں میں سوال کرتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
اَجۡرًا
کسی اجر کا
اِنۡ
نہیں
ہُوَ
وہ
اِلَّا
مگر
ذِکۡرٰی
ایک نصیحت
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جن کو
ہَدَی
ہدایت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فَبِہُدٰىہُمُ
سو اُن کی ہدایت کی
اقۡتَدِہۡ
آپ پیروی کرو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّاۤ
نہیں
اَسۡئَلُکُمۡ
میں طلب کرتا تم سے
عَلَیۡہِ
اُس پر
اَجۡرًا
کوئی اجر
اِنۡ
نہیں ہے
ہُوَ
وہ
اِلَّا
مگر
ذِکۡرٰی
ایک نصیحت
لِلۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones whom Allah has guided, so from their guidance take an example. Say, "I ask of you for this message no payment. It is not but a reminder for the worlds."

یہی لوگ ایسے تھے جن کو اللہ تعالٰی نے ہدایت کی تھی سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیئے آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں چاہتا یہ تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت کی تھی۔ آپ انہی کے راستہ پر چلئے اور کہہ دیجئے کہ : میں اس (تبلیغ و رسالت کے کام) پر تم سے اجرت نہیں مانگتا۔ یہ تو تمام جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن کواﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی تھی سو آپ بھی ان کی ہدایت کی پیروی کریں؟ آپ کہہ دیں میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا،یہ توتمام جہانوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the people Allah has guided. So, it is their guidance that you shall follow. Say, |"I ask you no re-ward for it. It is nothing but an advice for all the worlds.|"

یہ وہ لوگ تھے جن کو ہدایت کی اللہ نے سو تو چل ان کے طریقہ پر تو کہہ دے کہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری، یہ تو محض نصیحت ہے جہان کے لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تھی تو آپ بھی ان کی ہدایت کی پیروی کیجیے کہہ دیجیے میں تم سے اس پر کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ یہ نہیں ہے مگر تمام جہان والوں کے لیے یاد دہانی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) Those are the ones Allah guided to the right way. Follow, then, their way, and say: 'I ask of you no reward (for carrying on this mission); it is merely an admonition to all mankind.'

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! وہی لوگ اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے ، انہی کے راستہ پر تم چلو ، اور کہہ دو کہ میں ﴿اس تبلیغ و ہدایت کے﴾ کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، یہ تو ایک عام نصیحت ہے تمام دنیا والوں کے لیے ۔ ؏١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ ( جن کا ذکر اوپر ہوا ) وہ تھے جن کو اللہ نے ( مخالفین کے رویے پر صبر کرنے کی ) ہدایت کی تھی ، لہذا ( اے پیغمبر ) تم بھی انہی کے راستے پر چلو ۔ ( مخالفین سے ) کہہ دو کہ میں تم سے اس ( دعوت ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے ، اور بس ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی (اٹھارہ پیغمبر) وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ راہ پر لگایا تو بھی انہیں کی راہ پر چل 4 (اے پیمبر) کہہ دے میں قرآن سنانے پر (یا اللہ کے حکم پہنچانے پر) تم سے کچھ اجرت (مزدوری) نہیں مانگتا قرآن تو اور کچھ نہیں سارے جہان کے لیے نصیحت ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت عطا فرمائی تھی سو آپ انہی کی ہدایت کی پیروی کریں اور فرما دیں کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہانوں کے لئے نصیحت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جن انبیاء کا نام لیا گیا ہے وہی اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے۔ تو آپ بھی ان کی روش پر چلئے آپ کہہ دیجئے میں تم سے پیغام پہنچانے کا کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو دنیا جہان والوں کے لئے عام نصیحت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی تھی تو تم انہیں کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہان کے لوگوں کے لئےمحض نصیحت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those are they whom Allah had guided, so follow thou their guidance, Say thou: no hire I ask therefor; it is but an admonition unto the worlds.

یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی سو آپ بھی ان کے طریقہ پر چلئے آپ کہہ دیجیے میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا وہ (یعنی قرآن) تو بس ایک نصحیت ہے (دنیا) جہان والوں کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جن کو اللہ نے ہدایت بخشی تو تم بھی انہی کے طریقے کی پیروی کرو ۔ اعلان کردو: میں اس پر تم سے کسی صلہ کا طالب نہیں! یہ تو بس عالم والوں کیلئے ایک یاد دہانی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ حضرات ہیں جن کو اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہدایت عطا فرمائی سو آپ ان کی ہدایت کی پیروی کیجئے آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں اس پر تم سے کسی معاوضے کا سوال نہیں کرتا یہ تو تمام جہانوں کیلئے نصیحت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ (انبیاء) ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تھی تو تم انہی کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس ہدایت کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو صرف تمام جہاں کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان حضرات کو (جن کا ذکر ہوا) اللہ نے (براہ راست) اپنی ہدایت سے نوازا تھا پس تم انہی کی ہدایت کی، پیروی کرو، (ان سے) کہو کہ میں (تبلیغ حق کے) اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا یہ تو محض ایک عظیم الشان نصیحت ہے سب جہانوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی تھی آپ انہی کے راستہ پر چلئے اور کہہ دیجئے کہ :میں اس ( تبلیغ ورسالت کے کام ) پرتم سے اجرت نہیں مانگتایہ توتمام جہان والوں کے لئے ایک نصیحت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو تم انہیں کی راہ چلو ( ف۱۷۹ ) تم فرماؤ میں قرآن پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کو ( ف۱۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہی ) وہ لوگ ( یعنی پیغمبرانِ خدا ) ہیں جنہیں اﷲ نے ہدایت فرمائی ہے پس ( اے رسولِ آخر الزمان! ) آپ ان کے ( فضیلت والے سب ) طریقوں ( کو اپنی سیرت میں جمع کر کے ان ) کی پیروی کریں ( تاکہ آپ کی ذات میں ان تمام انبیاء و رسل کے فضائل و کمالات یکجا ہوجائیں ) ، آپ فرما دیجئے: ( اے لوگو! ) میں تم سے اس ( ہدایت کی فراہمی پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو صرف جہان والوں کے لئے نصیحت ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی ہے سو آپ بھی ان کے راستہ اور طریقہ پر چلیں ۔ کہہ دیجئے کہ میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا وہ ( قرآن ) تو تمام عالمین کے لئے نصیحت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those were the (prophets) who received Allah's guidance: Copy the guidance they received; Say: "No reward for this do I ask of you: This is no less than a message for the nations."

Translated by

Muhammad Sarwar

We had guided the Prophets. (Muhammad), follow their guidance and say (to the people), "I do not ask any reward for what I have preached to you. It is my duty to awaken the world."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those whom Allah had guided. So follow their guidance. Say: "No reward I ask of you for this (the Qur'an). It is only a reminder for the `Alamin (mankind and Jinns)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they whom Allah guided, therefore follow their guidance. Say: I do not ask you for any reward for it; it is nothing but a reminder to the nations.

Translated by

William Pickthall

Those are they whom Allah guideth, so follow their guidance. Say (O Muhammad, unto mankind): I ask of you no fee for it. Lo! it is naught but a Reminder to (His) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही वे लोग हैं जिनको अल्लाह नेक हिदायत बख़्शी पस आप भी उनके तरीक़े पर चलें, कह दीजिए कि मैं इस पर तुम से कोई मुआवज़ा नहीं माँगता, यह तो बस एक नसीहत है दुनिया वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ حضرات ایسے تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے (صبر کی) ہدایت کی تھی سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلئیے۔ آپ کہہ دیجئیے کہ میں تم سے اس (تبلیغ قرآن) پر کچھ معاوضہ نہیں چاہتا۔ یہ (قرآن) تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے۔ (1) (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی سو آپ ان کی ہدایت کی پیروی کریں، فرمادیں میں اس پر تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا یہ تو تمام جہانوں کے لیے ایک نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی لوگ اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے ‘ انہی کے راستہ پر تم چلو اور کہہ دو کہ میں (اس تبلیغ وہدایت کے) کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ‘ یہ تو ایک عام نصیحت ہے تمام دنیا والوں کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی سو آپ ان کی ہدایت کا اقتداء کریں۔ آپ فرما دیجیے کہ میں اس پر تم سے کسی معاوضہ کا سوال نہیں کرتا یہ تو صرف نصیحت ہے جہانوں کے لیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہ لوگ تھے جن کو ہدایت کی اللہ نے سو تو چل ان کے طریقہ پر تو کہہ دے کہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری یہ تو محض نصیحت ہے جہان کے لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ جملہ ابنیاء وہ تھے جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی تو اے پیغمبر آپ بھی ان ہی کی روش پر چلئے آپ کفار سے کہہ دیجیے کہ میں تم سے قرآن منانے پر کچھ اجرت نہیں مانگتا یہ قرآن تو تمام اقوام عالم کے لئے صرف ایک نصیحت ہے