Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 92

سورة الأنعام

وَ ہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ مُبٰرَکٌ مُّصَدِّقُ الَّذِیۡ بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ لِتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا ؕ وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ وَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ﴿۹۲﴾

And this is a Book which We have sent down, blessed and confirming what was before it, that you may warn the Mother of Cities and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they are maintaining their prayers.

اور یہ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے ، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر مداومت رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہٰذَا
اور یہ
کِتٰبٌ
کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اس کو
مُبٰرَکٌ
برکت والی
مُّصَدِّقُ
تصدیق کرنے والی ہے
الَّذِیۡ
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
وَلِتُنۡذِرَ
اور تاکہ آپ ڈرائیں
اُمَّ الۡقُرٰی
اہل مکہ کو
وَمَنۡ
اور جو
حَوۡلَہَا
اس کے اردگرد ہیں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے ہیں
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہین
بِہٖ
اس پر
وَہُمۡ
اور وہ
عَلٰی صَلَاتِہِمۡ
اپنی نمازکی
یُحَافِظُوۡنَ
وہ حفاظت کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہٰذَا
اور یہ
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہے ہم نے اس کو
مُبٰرَکٌ
با برکت ہے
مُّصَدِّقُ
تصدیق کرنے والی ہے
الَّذِیۡ
اُس(کتاب)کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
پہلے ہے اس سے
وَلِتُنۡذِرَ
اور تاکہ آپ خبر دار کر دیں
اُمَّ الۡقُرٰی
مکہ والوں کو
وَمَنۡ
اور جو
حَوۡلَہَا
اِرد گرد ہے اُس کے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے ہیں
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
بِہٖ
اس پر
وَہُمۡ
اور وہ
عَلٰی صَلَاتِہِمۡ
اپنی نمازوں پر
یُحَافِظُوۡنَ
وہ حفاظت کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And this is a Book which We have sent down, blessed and confirming what was before it, that you may warn the Mother of Cities and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they are maintaining their prayers.

اور یہ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے ، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر مداومت رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کتاب جو ہم نے اتاری ہے بڑی خیر و برکت ۔ ب والی ہے۔ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اس لیے اتاری ہے کہ آپ اس کے ذریعے اہل مکہ اور آس پاس کے لوگوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کو پابندی سے ادا کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیاہے بڑی بابرکت ہے،اُس (کتاب) کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے ہے اورتاکہ آپ مکہ اوراس کے اردگرد والوں کو خبردار کردیں اورجوآخرت پر یقین رکھتے ہیں وہی اس پرایمان لاتے ہیں اوروہ اپنی نمازوں کی حفاظت بھی وہی کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And this is a blessed book We have sent down, confirm¬ing what has been before it, so that you may warn the town which is the mother of all towns, and those around it. And those who believe in the Hereafter be¬lieve in it, and of their prayers, they take due care.

اور یہ قرآن کتاب ہے جو کہ ہم نے اتاری برکت والی تصدیق کرنے والی ان کی جو اس سے پہلی ہیں اور تاکہ تو ڈراوے مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور جن کو یقین ہے آخرت کا وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ ہیں اپنی نماز سے خبردار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی طرح کی) یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے بڑی بابرکت ہے تصدیق کرنے والی ہے اس کی جو اس کے سامنے موجود ہے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خبردار کردیں اُمُّ القریٰ (مکہ) اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو اور وہ لوگ جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اس (قرآن) پر بھی ایمان لے آئیں گے اور وہی اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Like that Book) this too is a Book which We have revealed; full of blessing, confirming what was revealed before it so that you might warn the people of the Mother of Cities (Makka) and those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and are evermindful of their Prayers.

﴿اسی کتاب کی طرح﴾ یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ۔ بڑی خیرو برکت والی ہے ۔ اس چیز کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے آئی تھی ۔ اور اس لیے نازل کی گئی ہے کہ اس کے ذریعہ سے تم بستیوں کے اس مرکز ﴿یعنی مکّہ﴾ اور اس کے اطراف میں رہنے والوں کو متنبہ کرو ۔ جو لوگ آخرت کو مانتے ہیں وہ اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ۔ 61

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اسی طرح ) یہ بڑی برکت والی کتاب ہے جو ہم نے اتاری ہے ، پچھلی آسمانی ہدایات کی تصدیق کرنے والی ہے ، تاکہ تم اس کے ذریعے بستیوں کے مرکز ( یعنی مکہ ) اور اس کے اردگرد کے لوگوں کو خبردار کرو ۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں ، اور وہ اپنی نماز کی پوری پوری نگہداشت کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (جیسے توریت کو ہم نے اتارا اسی طرح) یہ کتاب (بھی یعنی قرآن) ہم نے اتاری برکت والی 11 اگلی کتابوں کو سچ بتانے والی اس لیے کہ تو مکہ اور اس کے گردا گرد (تمام جہان کے) لوگوں کو ڈرائے 12 اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں وہ قران شریف پر (بھی ضرور) ایمان لائیں گے 13 اور وہ اپنی نماز کا (بھی ضرور) خیال رکھیں گے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ (ویسی ہی) کتاب ہے جس کو ہم نے بابرکت نازل فرمایا ہے اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور تاکہ آپ مکہ اور اس کے ارد گرد والوں کو (انجام بد سے) ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ قرآن بھی ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے اور ان کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے۔ جو اس سے پہلے نازل کی گئی ہیں تاکہ آپ ان اہل مکہ اور ان بستی والوں کو جو اس کے اطراف کے رہنے والے ہیں ڈرادیں اور جو لوگ آخرت پر یقین کامل رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی یقین کامل رکھتے ہیں۔ یہی لوگ نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ویسی ہی) یہ کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے بابرکت جو اپنے سے پہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے اور (جو) اس لئے (نازل کی گئی ہے) کہ تم مکے اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کردو۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی پوری خبر رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And this is a Book We have sent down, blest, and confirming that which hath been before it. And it is sent that thou mayest warn thereby the mother of towns and those around it. And those who believe in the Hereafter believe in it, and they guard their prayer.

اور یہی کتاب ہے کہ ہم نے اس کو نازل کیا ہے برکت والی ہے تصدیق کرنے والی ہے اس کی جو اس سے پہلے ہوچکی ہیں تاکہ آپ ڈرائیں ام القری اور اس کے گرد والوں کو ۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس (کتاب) پر بھی ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز کی حفاظت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ ایک کتاب ہے ، جو ہم نے اتاری بابرکت ، مصداق اپنے سے پہلے کی چیز کی ( تاکہ تو خوشخبری دے ) اور تاکہ ہوشیار کردے ام القریٰ اور اس کے ارد گرد والوں کو اور جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، وہی اس پر ایمان لائیں گے اور وہی اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ کتاب ( قرآن ) ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے بڑی برکت والی ہے اپنے سے پہلے ( نازل شدہ ) کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور تاکہ آپ مکے اور اس کے آس پاس رہنے والوں کو ڈرائیں اور آخرت پر یقین رکھنے والے اس ( کتاب ) پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ویسی ہی یہ کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے یہ بابرکت ہے اور اپنے سے پہلے آنے والی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور جو اس لیے نازل کی گئی ہے کہ آپ مکہ والوں اور اس کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو آگاہ کردیں، جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی پوری پابندی کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح) یہ ایک عظیم الشان برکتوں بھری کتاب ہے، جسے ہم نے (اب) اتارا ہے، جو تصدیق کرنے والی ہے ان کتابوں کی جو کہ اس سے پہلے آچکی ہیں (تاکہ دنیا اس کی برکتوں سے مالا مال ہو) اور تاکہ آپ (اس کے ذریعے) خبراد کریں بستیوں کے مرکز (مکہ مکرمہ کے باشندوں) کو، اور ان سب کو جو اس کے گرد ہیں اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور ہماری نازل کردہ یہ کتاب بڑی بابرکت ہےجو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور تا کہ آپ اس کے ذریعہ اہل مکہ اور آس پاس کے لوگوں کو ڈرائیں اورجو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کو پابندی سے اداکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ ہے برکت والی کتاب کہ ہم نے اتاری ( ف۱۸۷ ) تصدیق فرماتی ان کتابوں کی جو آگے تھیں اور اس لیے کہ تم ڈر سناؤ سب بستیوں کے سردار کو ( ف۱۸۸ ) اور جو کوئی سارے جہاں میں اس کے گرد ہیں اور جو آخرت پر ایمان لاتے ہیں ( ف۱۸۹ ) اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ( وہ ) کتاب ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ، بابرکت ہے ، جو کتابیں اس سے پہلے تھیں ان کی ( اصلاً ) تصدیق کرنے والی ہے ۔ اور ( یہ ) اس لئے ( نازل کی گئی ہے ) کہ آپ ( اولاً ) سب ( انسانی ) بستیوں کے مرکز ( مکّہ ) والوں کو اور ( ثانیاً ساری دنیا میں ) اس کے ارد گرد والوں کو ڈر سنائیں ، اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اس پر وہی ایمان لاتے ہیں اور وہی لوگ اپنی نماز کی پوری حفاظت کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ وہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے جو اپنے سے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ( اس لئے نازل کی ہے ) کہ تم مکہ اور اس کے اطراف و جوانب والے لوگوں کو ڈراؤ ۔ اور جو لوگ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں ( اسے برحق ) مانتے ہیں وہ اس ( قرآن ) پر بھی ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں پر پابندی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And this is a Book which We have sent down, bringing blessings, and confirming (the revelations) which came before it: that thou mayest warn the mother of cities and all around her. Those who believe in the Hereafter believe in this (Book), and they are constant in guarding their prayers.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have blessed this Book (the Quran) and revealed it to confirm that which was revealed to the Prophets who lived before you and to warn the people of the mother land (Mecca) and those living around it. Those who believe in the Day of Judgment accept this and are steadfast in their prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And this is a blessed Book which We have sent down, confirming what came before it, so that you may warn the Mother of Towns and all those around it. Those who believe in the Hereafter believe in it, and they are constant in guarding their Salah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And this is a Book We have revealed, blessed, verifying that which is before it, and that you may warn the metropolis and those around her; and those who believe in the hereafter believe in it, and they attend to their prayers constantly.

Translated by

William Pickthall

And this is a blessed Scripture which We have revealed, confirming that which (was revealed) before it, that thou mayst warn the Mother of Villages and those around her. Those who believe in the Hereafter believe herein, and they are careful of their worship.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह एक किताब है जो हमने उतारी है बरकत वाली, तस्दीक़ करने वाली उनकी जो इससे पहले हैं और ताकि आप डराएं मक्का वालों को और उसके आसपास वालों को, और जो आख़िरत पर यक़ीन रखते हैं वही उस पर ईमान लाएंगे और वे अपनी नमाज़ की पाबंदी करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (بھی ایسی ہی) کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈراویں اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر مدامت رکھتے ہیں۔ (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے نازل کی بڑی برکت والی ہے اس کی تصدیق کرنے والی جو اس سے پہلے ہے اور تاکہ آپ بستیوں کے مرکز اور اس کے اردگرد لوگوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ “ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اسی کتاب کی طرح) یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے ۔ بڑی خیر و برکت والی ہے ۔ اس چیز کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے آئی تھی ۔ اور اس لئے نازل کی گئی ہے کہ اس کے ذریعہ سے تم بستیوں کے اس مرکز (یعنی مکہ) اور اس کے اطراف میں رہنے والوں کو متنبہ کرو ۔ جو لوگ آخرت کو مانتے ہیں وہ اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے بڑی برکت والی ہے اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے۔ اور تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے رہنے والوں کو ڈرائیں۔ اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نماز کی پابندی کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ قرآن کتاب ہے جو کہ ہم نے اتاری برکت والی تصدیق کرنے والی ان کی جو اس سے پہلی ہیں اور تاکہ تو ڈراوے مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور جن کو یقین ہے آخرت کا وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ ہیں اپنی نماز سے خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قرآن بھی ایک کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی بابرکت ہے اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنیوالی ہے اور اس لئے نازل کی تاکہ آپ آل مکہ کو اور مکہ کے چاروں طرف بسنے والوں کو ڈرا دیں اور جو لوگ آخرت کو مانتے ہیں وہ اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی نمازوں سے پوری طرح باخبر رہتے ہیں۔