Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 1

سورة الممتحنة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَ قَدۡ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ ۚ یُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَ اِیَّاکُمۡ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ رَبِّکُمۡ ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِہَادًا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِیۡ ٭ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَیۡتُمۡ وَ مَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡہُ مِنۡکُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾

O you who have believed, do not take My enemies and your enemies as allies, extending to them affection while they have disbelieved in what came to you of the truth, having driven out the Prophet and yourselves [only] because you believe in Allah , your Lord. If you have come out for jihad in My cause and seeking means to My approval, [take them not as friends]. You confide to them affection, but I am most knowing of what you have concealed and what you have declared. And whoever does it among you has certainly strayed from the soundness of the way.

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! میرے اور ( خود ) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں ، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلا وطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو اگر تم میری راہ میں جہاد کے لئے اور میری رضامندی کی طلب میں نکلتے ہو ( تو ان سے دوستیاں نہ کرو ) ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیدہ پوشیدہ بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا وہ بھی جو تم نے ظاہر کیا ، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وہ یقیناً راہ راست سے بہک جائے گا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Reason behind revealing Surah Al-Mumtahinah The story of Hatib bin Abi Balta`ah is the reason behind revealing the beginning of this honorable Surah. Hatib was among the Early Emigrants and participated in the battle of Badr. Hatib had children and wealth in Makkah, but he was not from the tribe of Quraysh. Rather, he was an ally of Uthman. When the Messenger of Allah decided to conquer Makkah, after its people broke the peace treaty between them, he ordered the Muslims to mobilize their forces to attack Makkah, and then said, اللْهُمَّ عَمِّ عَلَيْهِمْ خَبَرَنَا O Allah! Keep our news concealed from them. Hatib wrote a letter and sent it to the people of Makkah, with a woman from the tribe of Quraysh, informing them of the Messenger's intent to attack them. He wanted them to be indebted to him (so that they would grant safety to his family in Makkah). Allah the Exalted conveyed this matter to His Messenger, because He accepted the Prophet's invocation (to Him to conceal the news of the attack). The Prophet sent someone after the woman and retrieved the letter. This story is collected in the Two Sahihs. Imam Ahmad recorded that Hasan bin Muhammad bin Ali said that Abdullah bin Abu Rafi` -- or Ubaydullah bin Abu Rafi` -- said that he heard Ali say, "Allah's Messenger sent me, Zubayr and Al-Miqdad saying, `Proceed until you reach Rawdat Khakh, where there is a lady carrying a letter. Take that letter from her.' So we proceeded on our way, with our horses galloping, until we reached the Rawdah. There we found the lady and said to her, `Take out the letter.' She said, `I am not carrying a letter.' We said, `Take out the letter, or else we will take off your clothes.' So she took it out of her braid, and we brought the letter to Allah's Messenger. The letter was addressed from Hatib bin Abu Balta`ah to some pagans of Makkah, telling them about what Allah's Messenger intended to do. Allah's Messenger said, O Hatib! What is this? Hatib replied, `O Allah's Messenger! Do not make a hasty decision about me. I was a person not belonging to Quraysh, but I was an ally to them. All the Emigrants who were with you have kinsmen (in Makkah) who can protect their families. So I wanted to do them a favor, so they might protect my relatives, as I have no blood relation with them. I did not do this out of disbelief or to renegade from my religion, nor did I do it to choose disbelief after Islam.' Allah's Messenger said to his Companions, إِنَّهُ صَدَقَكُم (Regarding him), he has told you the truth. Umar said, `O Allah's Messenger! Allow me to chop off the head of this hypocrite!' The Prophet said, إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِيْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُم He attended Badr. What can I tell you, perhaps Allah looked at those who attended Badr and said, "O the people of Badr, do what you like, for I have forgiven you." The Group with the exception of Ibn Majah, collected this Hadith using various chains of narration that included Sufyan bin `Uyaynah. Al-Bukhari added in his narration in the chapter on the Prophet's battles, "Then Allah revealed the Surah, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لاَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاء ...... O you who believe! Take not my enemies and your enemies as protecting friends... " Al-Bukhari said in another part of his Sahih, Amr (one of the narrators of the Hadith) said, "This Ayah, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لاَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاء (O you who believe! Take not my enemies and your enemies as protecting friends'...) was revealed about Hatib, but I do not know if the Ayah was mentioned in the Hadith (or was added as an explanation by one of the narrators)." Al-Bukhari also said that: Ali bin Al-Madini said that Sufyan bin `Uyaynah was asked, "Is this why this Ayah, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لاَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاء (O you who believe! Take not my enemies and your enemies as protecting friends'...) was revealed" Sufyan said, "This is the narration that I collected from `Amr, I did not leave a letter out of it. I do not know if anyone else memorized the same words for it." The Command to have Enmity towards the Disbelievers and to abandon supporting Them Allah's statement, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لاَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاء تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءكُم مِّنَ الْحَقِّ ... O you who believe! Take not My enemies and your enemies as protecting friends showing affection towards them, while they have disbelieved in what has come to you of the truth, refers to the idolators and the disbelievers who are combatants against Allah, His Messenger and the believers. It is they whom Allah has decided should be our enemies and should be fought. Allah has forbidden the believers to take them as friends, supporters or companions. Allah the Exalted said in another Ayah, يَـأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْيَهُودَ وَالنَّصَـرَى أَوْلِيَأءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَأءُ بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ O you who believe! Take not the Jews and the Christians as protecting friends; they are but protecting friends of each other. And if any among you takes them (as such), then surely, he is one of them. (5:51) This Ayah contains a stern warning and a sure threat. Allah the Exalted said, يَـأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الَّذِينَ اتَّخَذُواْ دِينَكُمْ هُزُواً وَلَعِباً مِّنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَـبَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَأءَ وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِن كُنتُم مُّوْمِنِينَ O you who believe! Take not as protecting friends those who take your religion as a mockery and fun from among those who received the Scripture before you, nor from among the disbelievers; and have Taqwa of Allah if you indeed are true believers. (5:57) يَـأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْكَـفِرِينَ أَوْلِيَأءَ مِن دُونِ الْمُوْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُواْ للَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَاناً مُّبِيناً O you who believe! Take not for protecting friends disbelievers instead of believers. Do you wish to offer Allah a manifest proof against yourselves? (4:144) and, لااَّ يَتَّخِذِ الْمُوْمِنُونَ الْكَـفِرِينَ أَوْلِيَأءَ مِن دُونِ الْمُوْمِنِينَ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَىْءٍ إِلااَ أَن تَتَّقُواْ مِنْهُمْ تُقَـةً وَيُحَذِّرْكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ Let not the believers take the disbelievers as protecting friends instead of the believers, and whoever does that will never be helped by Allah in any way, except if you indeed fear a danger from them. And Allah warns you against Himself (His punishment). (3:28) This is why Allah's Messenger accepted Hatib's excuse when he said that he only wanted to have a favor on the Quraysh, because of the property and family members he left behind in Makkah. Allah's statement, ... يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ... and have driven out the Messenger and yourselves (from your homeland), follows His encouragement to fight against them and to avoid being their supporters. This is because they expelled the Messenger and his Companions on account of their hatred for Tawhid and worshipping Allah alone in sincerity. This is why Allah the Exalted said, ... أَن تُوْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ ... because you believe in Allah, your Lord! meaning, `your only fault is that you believed in Allah, Lord of all that exists.' Allah the Exalted said in other Ayat, وَمَا نَقَمُواْ مِنْهُمْ إِلاَّ أَن يُوْمِنُواْ بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ And they had no fault except that they believed in Allah, Almighty, Al-Hamid! (85:8) and, الَّذِينَ أُخْرِجُواْ مِن دِيَـرِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلاَّ أَن يَقُولُواْ رَبُّنَا اللَّهُ Those who have been expelled from their homes unjustly only because they said: "Our Lord is Allah." (22:40) Allah said, ... إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاء مَرْضَاتِي ... If you have come forth to strive in My cause and to seek My good pleasure. Allah says, `if you are as described here, then do not take the disbelievers as supporters. If you migrated in Jihad for My cause and for seeking My pleasure, then do not take My enemies and your enemies as protecting friends, after they expelled you from your homes and property in rage against you and rejection of your religion.' Allah's statement, ... تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ ... You show friendship to them in secret, while I am All-Aware of what you conceal and what you reveal. Allah asks, `do you do this while I know the secrets of the hearts, the intentions and all apparent things,' ... وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاء السَّبِيلِ

################

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

1۔ 1 کفار مکہ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان حدیبیہ میں جو معاہدہ ہوا تھا اہل مکہ نے اس کی خلاف ورزی کی اس لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی مسلمانوں کو خفیہ طور پر لڑائی کی تیاری کا حکم دے دیا حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رض) ایک مہاجر بدری صحابی تھے جن کی قریش کے ساتھ کوئی رشتے داری نہیں تھی لیکن ان کے بیوی بچے مکہ میں ہی تھے انہوں نے سوچا کہ میں قریش مکہ کو آپ کی تیاری کی اطلاع کردوں تاکہ اس احسان کے بدلے وہ میرے بال بچوں کا خیال رکھیں چناچہ انہوں نے ایک عورت کے ذریعے سے یہ پیغام تحریری طور پر اہل مکہ کی طرف روانہ کردیا جس کی اطلاع بذریعہ وحی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کردی گئی چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی حضرت مقداد اور حضرت زبیر (رض) کو فرمایا کہ جاؤ روضہ خاخ پر ایک عورت ہوگی جو مکہ جا رہی ہوگی اس کے پاس ایک رقعہ ہے وہ لے آؤ چناچہ وہ حضرات گئے اور اس سے یہ رقعہ لے آئے جو اس نے سر کے بالوں میں چھپارکھا تھا آپ نے حضرت حاطب (رض) سے پوچھا یہ تم نے کیا کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ کام کفر وارتداد کی بنا پر نہیں کیا بلکہ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ دیگر مہاجرین کے رشتے دار مکہ میں موجود ہیں جو ان کے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہیں میرا وہاں کوئی رشتے دار نہیں ہے تو میں نے یہ سوچا کہ میں اہل مکہ کو کچھ اطلاع کردوں تاکہ وہ میرے احسان مند رہیں اور میرے بچوں کی حفاظت کریں آپ نے ان کی سچائی کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں کہا تاہم اللہ نے تنبیہ کے طور پر یہ آیات نازل فرما دیں تاکہ آئندہ کوئی مومن کسی کافر کے ساتھ اس طرح کا تعلق مودت قائم نہ کرے صحیح بخاری۔ 1۔ 2 مطلب ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خبریں ان تک پہنچا کر ان سے دوستانہ تعلق قائم کرنا چاہتے ہو ؟ 1۔ 3 جب ان کا تمہارے ساتھ اور حق کے ساتھ یہ معاملہ ہے تو تمہارے لئے کیا یہ مناسب ہے کہ تم ان سے محبت اور ہمدردی کا رویہ اختیار کرو ؟ 1۔ 4 یہ جواب شرط، جو محذوف ہے، کا ترجمہ ہے۔ 1۔ 5 یعنی میرے اور اپنے دشمنوں سے محبت کا تعلق جوڑنا اور انہیں خفیہ نام و پیام بھیجنا، یہ گمراہی کا راستہ ہے، جو کسی مسلمان کے شایان شان نہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١] غزوہ مکہ کا فوری سبب :۔ معاہدہ حدیبیہ، جسے اللہ نے فتح مبین قرار دیا ہے، کی دوسری شرط کے مطابق بنو خزاعہ مسلمانوں کے اور بنوبکر قریش کے حلیف بن چکے تھے۔ اس صلح کے ڈیڑھ سال بعد بنوخزاعہ اور بنوبکر کی آپس میں لڑائی ہوگئی تو قریش مکہ نے معاہدہ کے برخلاف کھلم کھلا بنوبکر کی بھرپور مدد کی اور جب بنوخزاعہ نے حرم میں پناہ لی تو انہیں وہاں بھی نہ چھوڑا۔ اس واقعہ کے بعد بنوخزاعہ کے چالیس شتر سوار فریاد کے لیے مدینہ پہنچے۔ آپ کو قریش کی اس بدعہدی پر سخت افسوس اور صدمہ ہوا۔ لہذا آپ نے قریش کے لیے مندرجہ ذیل تین شرطیں پیش کیں : ١۔ بنوخزاعہ کے مقتولین کا خون بہا ادا کیا جائے، (٢) قریش بنوبکر کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں، (٣) اعلان کیا جائے کہ حدیبیہ کا معاہدہ ختم ہوگیا۔ قاصد نے جب یہ شرائط قریش کے سامنے پیش کیں تو ان کا نوجوان طبقہ بھڑک اٹھا اور ان میں سے ایک جوشیلے نوجوان فرط بن عمر نے قریش کی طرف سے اعلان کردیا کہ && صرف تیسری شرط منظور ہے && جب قاصد واپس چلا گیا تو ان لوگوں کا جوش ٹھنڈا ہو کر ہوش و حواس درست ہوئے اور سخت فکر دامنگیر ہوگئی۔ چناچہ ابو سفیان کو تجدید معاہدہ کے لیے مدینہ بھیجا گیا۔ اس نے آپ سے تجدید معاہدہ کی درخواست کی مگر آپ نے کوئی جواب نہ دیا۔ پھر اس نے علی الترتیب سیدنا ابوبکر (رض) & سیدنا عمر حتیٰ کہ سیدہ فاطمہ (رض) تک سے سفارش کے لیے التجا کی لیکن سب نے یہی جواب دیا کہ ہم اس معاملہ میں دخل نہیں دے سکتے۔ لاچار اس نے مسجد نبوی میں کھڑے ہو کر یکطرفہ ہی اعلان کردیا کہ میں نے معاہدہ حدیبیہ کی تجدید کردی۔ غزوہ مکہ کی مہم میں رازداری :۔ قریش کی بدعہدی ہی حقیقتاً اعلان جنگ کے مترادف تھی۔ پھر ان کے صرف تیسری شرط منظور کرنے سے مزید تاخیر کی گنجائش بھی ختم ہوچکی تھی۔ چناچہ آپ نے نہایت رازداری سے مکہ پر چڑھائی کی مہم کا آغاز کیا۔ حلیف قبائل کو جو پیغامات بھیجے گئے ان میں بھی یہ راز داری ملحوظ رکھی گئی تھی اور جس وقت ابو سفیان مدینہ پہنچا اس وقت آپ اس مہم کا آغاز فرما چکے تھے۔ لہذا اب تجدید معاہدہ کا وقت گزر چکا تھا۔ اسی لیے آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ جس قدر رازداری سے آپ نے اس موقع پر کام لیا۔ پہلے کبھی نہ لیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مکہ حرم تھا اور وہاں لڑائی کرنا مکہ کے احترام کے خلاف تھا۔ آپ یہ چاہتے تھے کہ کفار مکہ کو خبر تک نہ ہو اور آپ ایک عظیم لشکر لے کر وہاں پہنچ جائیں۔ جس سے کفار مرعوب ہو کر مقابلہ کی جرأت ہی نہ کرسکیں۔ گویا آپ اس راز داری سے دو فائدے حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ایک یہ کہ مکہ فتح ہوجائے دوسرا یہ کہ وہاں کشت و خون بھی نہ ہو۔ حاطب بن ابی بلتعہ کا کفار مکہ کو خط بھیجنا اور راز فاش ہونے کا خطرہ :۔ انہی دنوں ایک نہایت سچے مسلمان حاطب ابن ابی بلتعہ سے ایک فاش غلطی ہوگئی۔ ان کے بال بچے مکہ میں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ قریش مکہ کو اس راز سے مطلع کرکے ان پر ایک احسان کردیں تاکہ وہ اس دوران اس احسان کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان کے بال بچوں کو گزند نہ پہنچائیں۔ مکہ سے سارہ نامی ایک عورت مدینہ آئی ہوئی تھی۔ حاطبص نے اس عورت کی خدمات حاصل کیں۔ ایک خط لکھ کر اس کے حوالہ کیا جو سرداران قریش کے نام تھا۔ اور اسے یہ تاکید کی کہ نہایت راز سے یہ خط کسی قریشی سردار کے حوالے کردے اور اس عورت کی اس خدمت کے عوض اسے دس دینار بھی دے دیئے۔ اس طرح اس عورت کی حیثیت سیدنا حاطبص کے قاصد کی بن گئی تھی۔ سیدنا حاطبص کا یہ خط چونکہ بنے بنائے سارے کھیل پر پانی پھیر دینے کے مترادف تھا۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی مدینہ سے روانگی کے فوراً بعد آپ کو بذریعہ وحی اس معاملہ سے مطلع فرما دیا۔ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو اقدام کیا وہ درج ذیل حدیث سے واضح ہے : آپ کا خط واپس لانے کے لئے وفد بھیجنا :۔ && سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے مجھے، زبیر اور مقداد تین آدمیوں کو (ایک مہم پر) روانہ کیا۔ فرمایا (مکہ کے رستہ پر) روضہ خاخ (ایک مقام کا نام) تک جاؤ۔ وہاں تمہیں ایک عورت (سارہ) ملے گی جو اونٹ پر سوار ہوگی۔ اس کے پاس ایک خط ہے وہ لے آؤ۔ چناچہ ہم تینوں گھوڑے دوڑاتے روضہ خاخ پہنچ گئے تو فی الواقع وہاں ایک شتر سوار عورت ملی۔ ہم نے اسے کہا :&& جو تمہارے پاس خط ہے وہ نکال دو && وہ کہنے لگی :&& میرے پاس تو کوئی خط نہیں && ہم نے کہا :&& نکال دو تو خیر ورنہ ہم تمہارے کپڑے اتار دیں گے && چناچہ اس نے اپنے جوڑے میں سے وہ خط نکال کر ہمیں دے دیا اور ہم وہ خط آپ کے پاس لے آئے۔ اس خط کا مضمون یہ تھا : && حاطب بن ابی بلتعہ کی طرف سے چند مشرکین مکہ کے نام۔ اور اس میں انہیں نبی اکرم کے معاملہ (مکہ پر چڑھائی) کی خبر دی گئی تھی۔ حاطب بن بلتعہ سے باز پرس :۔ نبی اکرم نے حاطبص سے پوچھا : حاطبص ! یہ کیا بات ہے ؟ (تم نے جنگی راز کیوں فاش کردیا ؟ ) حاطب نے عرض کیا : && یارسول اللہ ! میرے معاملہ میں جلدی نہ کیجئے۔ (اور میری بات سن لیجئے) میں ایک ایسا آدمی ہوں جو اصل قریشی نہیں۔ آپ کے ساتھ جو دوسرے مہاجر ہیں (وہ اصل قریشی ہیں) ان کے رشتہ دار قریش کے کافروں میں موجود ہیں جن کی وجہ سے ان کے گھر بار اور مال و اسباب محفوظ رہتے ہیں۔ میں نے یہ چاہا کہ میرا ان سے کوئی نسبی رشتہ تو ہے نہیں میں ان پر کچھ احسان کرکے اپنا حق قائم کروں تاکہ وہ میرے رشتہ داروں کی حمایت کریں۔ آپ کا سیدنا حاطب کی معذرت قبول کرنا :۔ میں نے یہ کام کفر یا اپنے دین سے پھرجانے کی بنا پر نہیں کیا && یہ سن کر نبی اکرم نے (مسلمانوں سے) کہا :&& حاطب نے تم سے سچ سچ بات کہہ دی && سیدنا عمر کہنے لگے : && یارسول اللہ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں && آپ نے فرمایا : && دیکھو ! یہ جنگ بدر میں شریک تھا اور تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے اہل بدر پر (عرش معلی سے) جھانکا پھر فرمایا :&& (ماسوائے شرک کے) تم جو بھی عمل کرو میں نے تمہیں بخش دیا && عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ یہ آیت اسی باب میں نازل ہوئی۔ (بخاری۔ کتاب التفسیر) [٢] یعنی کفار مکہ کا تم سے یہ سلوک تھا کہ انہوں نے تمہاری زندگی اس قدر اجیرن بنا رکھی تھی کہ تم ترک وطن پر مجبور ہوگئے تھے اور تمہارا ان سے یہ سلوک ہو کہ تم ان کے لیے جنگی راز تک فاش کر ڈالتے ہو۔ تاکہ وہ اپنی ٹھیک ٹھاک مدافعت کا انتظام کرسکیں۔ اور اس معاملہ میں تم مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کو بھی نظرانداز کر رہے ہو ؟ علاوہ ازیں ان لوگوں نے تمہیں ہجرت پر مجبور کردیا۔ حالانکہ تم نے ان کا کچھ بھی نہ بگاڑا تھا۔ ان کی نظروں میں اگر تمہارا کچھ جرم تھا تو صرف یہ کہ تم اللہ پر ایمان لے آئے تھے ؟ [٣] اب اگر تم محض میری رضا کی خاطر اس مہم میں شریک ہو رہے ہو تو کیا یہ کام تم نے میری رضا کے مطابق کیا ہے یا اس کے خلاف ؟ اللہ تعالیٰ کے اس عتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا عمر کو جو سیدنا حاطب ص پر غصہ آیا تھا اور رسول اللہ سے سیدنا حاطب کو قتل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ تو وہ بھی بہت حد تک حق بجانب تھے کیونکہ سیدنا عمر جنگی اسرارورموز اور ان کے نتائج سے پوری طرح واقف تھے۔ مگر رسول اللہ نے سیدنا حاطب کو اس لیے معاف فرما دیا کہ ان کی نیت میں کوئی فتور نہ تھا۔ نیز سیدنا حاطبص ایسے راز کے فاش کردینے کے نتائج سے پوری طرح واقف نہ تھے۔ لہذا آپ نے اپنی نرمی طبع کی بنا پر خیر کے پہلو کو ترجیح دیتے ہوئے سیدنا حاطبص کو معاف فرما دیا۔ بالخصوص اس صورت میں کہ اللہ نے مسلمانوں کو سیدنا حاطبص کے اس فعل کے برے نتائج سے بچا لیا تھا۔ [٤] ان آیات سے کن کن چیزوں پر ثبوت مہیا ہوتا ہے ؟ :۔ تم کیا سمجھتے ہو کہ اگر تم نے نہایت رازداری سے کوئی خط قریش مکہ کو بھیجا ہے تو اللہ کو بھی اس کا علم نہ ہوگا ؟ اور تمہاری اتنی فاش غلطی کو بھی وہ چھپا ہی رہنے دے گا ؟ یہ آیات بھی منجملہ ان آیات کے ہے جن سے اللہ تعالیٰ کی ہستی، آپ کے اللہ کا رسول ہونے، قرآن کے منزل من اللہ ہونے اور اللہ تعالیٰ کے عالم الغیب والشہادۃ ہونے کے صریح ثبوت مہیا ہوتے ہیں۔ [٥] اگر کوئی مسلمان دانستہ راز فاش کردے تو وہ قابل گردن زدنی ہے :۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی سچا مسلمان غلطی سے یا نتائج سے اپنی نافہمی کی بنا پر کوئی جنگی راز فاش کر دے تو وہ کافر نہیں ہوجاتا۔ مسلمان ہی رہتا ہے۔ البتہ اس کا یہ جرم قابل مواخذہ ضرور ہے۔ لیکن اگر کوئی مسلمان دانستہ طور پر اور جان بوجھ کر ایسا کام کرے تو وہ منافق بھی ہے کافر بھی ہوجاتا ہے اور گردن زدنی بھی اس کا یہ جرم معاف نہیں کیا جاسکتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

١۔ یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَعَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآئَ :” عدو “ ” عدا یعدو عدوا وعداوۃ “ سے ” فعول “ بمعنی ” فاعل “ کے وزن پر ہے ، دشمن ۔ ” فعیل “ اور ” فعول “ دونوں صیغے واحد ، تثنیہ ، جمع اور مذکر و مؤنث کے لیے ایک ہی لفظ کے ساتھ آجاتے ہیں ، اس لیے ترجمہ ” میرے دشمنوں “ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کہنے کے بجائے کہ کفار اور مشرکین کو دوست نہ بناؤ ، یہ فرمایا کہ میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ ۔ پھر ” عدوی “ ( میرے دشمنوں) کا ذکر پہلے کیا اور ” عدوکم “ ( اپنے دشمنوں) کا ذکر بعد میں کیا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کافر و مشرک کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ، کیونکہ ان کی دشمنی کی بنیاد نہ وطن ہے نہ نسب اور نہ مال ، بلکہ انہوں نے مسلمانوں کی دشمنی صرف اللہ تعالیٰ کی دشمنی کی وجہ سے اختیار کر رکھی ہے۔ اللہ کی دشمنی کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ کی توحید ، اس کے دین اور اس کے رسول کو نہیں مانتے ، اس لیے انہوں نے ان کی شدید مخالفت اور دشمنی اختیار کر رکھی ہے۔” عدوی “ کو ” عدوکم “ سے پہلے لانے کی مناسبت یہی معلوم ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے دین کے دشمن پہلے ہیں ، پھر اس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ آیت میں کفار و مشرکین کی عداوت کا حوالہ دے کر مسلمانوں کو ان کی دوستی سے منع فرمایا گیا ہے۔ قرآن مجید میں کئی مقامات پر کفار کی دوستی سے منع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی دوستی سے ممانعت کی کوئی نہ کوئی وجہ بیان کی گئی ہے۔ دیکھئے سورة ٔ آل عمران (٢٨) ، نسائ (١٤٤) ، مائدہ (٥١، ٥٧) اور سورة ٔ توبہ ( ٢٣، ٢٤) ان تمام وجوہات میں بنیادی بات یہی ہے کہ وہ تمہارے اور تمہارے دین کے دشمن ہیں ، جب تک کافر نہ ہوجاؤ وہ کبھی تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ دیکھئے سورة ٔ بقرہ (١٢٠) اور سورة ٔ نسا ( ٨٩) ۔ ٢۔ تُلْقُوْنَ اِلَیْھِمْ بِالْمَوَدَّۃِ : اس کے دو معنی ہوسکتے ہیں ، ایک یہ کہ ” المودۃ “ ” تلقون ‘ کا مفعول بہ ہے اور اس پر ” بائ “ تاکید کے لیے آئی ہے ، اس صورت میں معنی یہ ہے کہ تم ان کی طرف دوستی کا پیغام بھیجتے ہو ۔ دوسرا معنی یہ کہ ” تلقون “ کا مفعول بہ محذوف ہے :” ای تلقون الیھم الاخبار بالمودۃ “ یعنی تم دوستی کی وجہ سے ان کی طرف خبریں پہنچاتے ہو ( جن کا اللہ کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں کو کسی صورت علم نہیں ہونا چاہیے) “۔ ٣۔ وَقَدْ کَفَرُوْا بِمَا جَآئَ کُمْ مِّنَ الْحَِق : یعنی انہوں نے تو وہ حق ماننے ہی سے انکار کردیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے اور تم ہو کہ امن کی طرف دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ ٤۔ یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِیَّاکُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِ اللہ ِ رَبِّکُمْ :” ان تومنوا باللہ ربکم “ سے پہلے لا محذوف ہے ، یعنی انہوں نے صر ف کفر اور معمولی دشمنی ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ رشتہ داری اور محبت کے تمام سلسلے قطع کر کے رسول کو اور تمہیں اتنی ایذا دی کہ تم سب کو مکہ سے نکلنے پر مجبور کردیا ، صرف اس وجہ سے کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو ۔ اس جملے کی ہم معنی آیات کے لیے دیکھیے سورة ٔ بروج (٨) اور سورة ٔ حج (٤٠) ” یخرجون “ مضارع کا صیغہ لانے کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ انہوں نے تمہیں نکالا ہے بلکہ وہ تمہیں نکالنے پر ابھی قائم ہیں اور اب بھی تمہیں تمہارے گھروں میں واپس نہیں آنے دے رہے۔ اس میں مسلمانوں کو کفار کی دشمنی کے لیے ابھارا گیا ہے کہ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ وہ تمہارے رسول کو اور تمہیں نکال رہے ہیں اور تم ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہو۔ ٥۔ اِنْ کُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِھَادًافِیْ سَبِیْلِیْ ۔۔۔۔۔:” جھادًا “ اور ” ابتغاء مرضاتی “ دونوں ” خرجتم “ کے مفعول لہٗ ہیں اور ” ان کنتم “ شرط کی جزا محذوف ہے جو آیت کے پہلے جملے ” لا تتخذوا عدوی و عدوکم اولیائ “ سے معلوم ہو رہی ہے ، یعنی اگر تم میرے راستے میں جہاد کے لیے اور میری رضا تلاش کرنے کے لیے نکلے ہو تو میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ۔ ٦۔ تُسِرُّوْنَ اِلَیْھِمْ بِالْمَوَدَّۃِ ۔۔۔۔: یعنی تم پر تعجب ہے کہ تم چھپ کر ان کی طرف دوستی کے پیغام بھیجتے ہو ، حالانکہ میں ان باتوں کو جو تم نے چھپائیں اور جو ظاہر کیں تم سے اور ہر ایک سے بڑھ کر جاننے والا ہوں ۔ سو تمہیں یہ سوچ کر بھی ایسی حرکت سے اجتناب کرنا چاہیے کہ تمہارا مالک تمہارے ہر کام سے پوری طرح آگاہ ہے کہ تم اپنی کوئی حرکت اس سے کسی طرح بھی نہیں چھپا سکتے۔ ٧۔ وَمَنْ یَّفْعَلْہُ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ : یعنی یہ صرف حاطب (رض) یا کسی مہاجر کی مشرکین مکہ کے ساتھ دوستی کا معاملہ نہیں ، بلکہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں میں سے جو بھی یہ کام کرے گا وہ یقینا سیدھے راستے سے بھٹک گیا ۔ ٨۔ اس آیت سے مخلصین پر اللہ تعالیٰ کی بےپایاں رحمت کا اظہار بھی ہورہا ہے کہ اتنی بڑی غلطی کرنے والوں کو ” یایھا الذین امنوا “ کے ساتھ خطاب ہو رہا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی معصیت اور گناہ کی وجہ سے آدمی کافر نہیں ہوتا ، اس لیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب (رض) کی غلطی سے در گزر فرمایا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی آدمی کے معاملات میں اس کی سابقہ زندگی کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The Surah opens with a prohibitory injunction to Muslims against having close and intimate friendship with disbelievers and those who associate partners with Allah. This injunction was revealed in the context of a particular incident which is mentioned below: Background of Revelation The tafsir of Qurtubi, with reference to Qushairi and Tha&labi, records that after the battle of Badr, before the Conquest of Makkah, a Makkan female vocalist whose name was Sarah, first arrived in Madinah. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) asked her whether she had migrated to Madinah. She replied in the negative. Then he asked her whether she had embraced Islam. Again her reply was in the negative. Then he asked her to explain the reason why she arrived in Madinah. She explained, &You belong to the high society of Makkah and I used to do my living amongst you. The great leaders of Makkah were killed in the battle of Badr, and you have moved here. My living has become impossible. I am down-and-out and hard-pressed. I have come to you for help.& The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said to her, &You are a professional female singer of Makkah and where are the Makkan youngsters who used to shower money on you?& She said that after the battle of Badr all her functions and singing sessions had come to an end. |"Since that time|", she said, |"nobody has invited me.|" The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) encouraged Banu ` Abd-ul-Muttalib to assist her. They helped her with money, clothing and other things and sent her off. This happened at a time when the pagans of Makkah had failed to honour the treaty of Hudaibiyah, and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was making secret preparations to march on Makkah. He had also prayed to Allah that his secret plan must not be prematurely divulged to the people of Makkah. However, from amongst the foremost Muhajirin (Refugees) there was a Companion Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta` ah (رض) . He was originally from Yemen, who had settled in Makkah where he had no relatives and had embraced Islam. After migration, he settled in Madinah, but his family was still in Makkah. The pagans of Makkah used to persecute the Muslims tortuously who had remained in Makkah after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، and his blessed Companions migrated to Madinah. The Refugees who had relatives in Makkah had some degree of protection. But Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta&ah (رض) was worried that he had no relatives to protect his family from the persecution. He seized this opportunity to have his family protected from Makkan persecution. So, he thought if he did a favor to the Makkans, they would feel obliged to him, and in return they will take care of his family and protect them. Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta&ah (رض) was sure that Allah would grant victory to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، and leaking the secret information would not harm the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) or Islam. He thought if he were to write a letter and inform the Makkans that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) intends to attack them, his children would be safe. He thus committed the mistake of writing a letter to the people of Makkah telling them the intention of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to invade upon Makkah. He dispatched the letter with the singing woman, Sarah, who was on her way to Makkah. [ Qurtubi and Mazhari ]. Allah Ta` ala informed the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) about it through revelation, and he was also informed that the bearer of the letter, a woman, has reached the place known as Raudah Khakh. According to a narration in the two Sahibs on the authority of Sayyidna Ali (رض) ، the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) called for him, Abu Marthad and Zubair Ibn ` Awwam (رض) and commanded them to ride their horses and pursue the woman who would be found in Raudah Khakh. He said: |"There you will find a pagan woman bearing a letter from Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta&ah addressed to the pagans of Makkah. Overtake her and bring back the letter.|" The Companions, in pursuance of the command, galloped on their horses and went after the woman and found her in the place where the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had named. She was seen there riding a camel. They made the camel sit and searched for the letter, but to no avail. They said to themselves that she must have the letter with her because the information of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) could never be wrong. She must have hidden it somewhere. They asked her to produce the letter, but she denied any knowledge of it. They then had to adopt a sterner attitude and threatened to remove all her clothes, if she did not surrender the letter. When she saw their determination, she produced it from her loincloth. The letter was brought back to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . When Sayyidna ` Umar Al-Faruq (رض) heard the story, he exclaimed seeking the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) permission to behead the one who betrayed Allah, His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and all the Muslims. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) asked Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta&ah (رض) : &0 Hatib! What has prompted you to do this?& Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta&ah (رض) replied that his faith was not shaken in the least. He explained that he intended to do a favor to the residents of Makkah, so that they might not harm his family. He pleaded that all other muhajirin (Emigrants) had their clans in Makkah, while his family had no one to take care of them. The Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said to his Companions: |"He has told you the truth.|" Sayyidna ` Umar Al-Faruq رضی اللہ تعالیٰ عنہ was not convinced on account of his zeal of faith, and repeated his request to kill him. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) put forward more compelling arguments. He said: &He attended Badr. What can I tell you, perhaps Allah looked at those who attended Badr and said, |"0 People of Badr, do what you like, for I have forgiven you.& Having heard this, tears rolled down from Sayyidna ` Umar&s (رض) eyes and he said: |"Allah and His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) alone has the knowledge of reality.|" [ This narration of Bukhari is recorded in the Book of Mghazi: The Battle of Badr, as quoted by Ibn Kathir ]. Some of the versions also have the additional statement of Sayyidna Hatib Ibn Abi Balta` ah ضی اللہ تعالیٰ عنہ : |"I never did this to harm Islam or the Muslims because I knew for sure that Allah will grant victory to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) irrespective of whether or not the Makkans came to know about the impending attack.|" It was with reference to this incident that Allah revealed the opening verses of Surah Al-Mumtahinah forbidding the Muslims vehemently to have friendly relations with the infidels. يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ (0 you who believe, do not take My enemies and your enemies for friends, expressing love with them...60:1). The immediate occasion of the revelation of the verse under comment was the incident stated earlier. Such a letter written to the disbelievers amounted to having friendly intimacy with them. This verse uses the expression عَدُوِّی وَ عَدُوَّکُم |"My enemy and your enemy|" instead of kuffar [ infidels ] presumably to indicate the underlying cause of the injunction, in that hopes of friendship from your enemy and Allah&s enemy are illusory. It needs to be avoided. Furthermore, this expression is an indication that an infidel, as long as he is an infidel, can never be a friend of a Muslim as long as he is a Muslim. An infidel is the enemy of Allah, whereas a Muslim loves Allah. How can there be an intimate friendship between the two? وَقَدْ كَفَرُ‌وا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِ‌جُونَ الرَّ‌سُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا بِاللَّـهِ رَ‌بِّكُمْ (...while they have rejected the Truth that has come to you, expelling the Messenger and your selves [ from Makkah ], merely because you have faith in Allah, your Lord...60:1). The word haqq [ truth ] refers either to the Qur&an or to Islam. This part of the verse refers to their kufr (rejection of Truth) as the real reason of their enmity. Then it points out even to their hostile attitude, proved on the ground, that they drove the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and his followers out of their dear homes, not for any worldly grudge, but for one and only one reason, that is, their faith. Thus it becomes clear that believers as long as they are believers, the non-believers cannot be their intimate friends. This also clarifies that the position Hatib (رض) had taken was inappropriate. He was wrong in his thinking that if he did them a favor, they would be obliged to him and take care of his family, because they were enemies of the faith. Unless [ God forbid!] one loses one&s faith, the hope of friendly intimacy with the enemies of Allah is illusory and virtually impossible. إِن كُنتُمْ خَرَ‌جْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْ‌ضَاتِي (...if you have set out to do jihad (struggle) in My way, and to seek My pleasure...60:1). This statement also points out that if the migration was indeed for the sake of Allah and His good pleasure, it is impossible for an infidel, the enemy of Allah, to take care of Allah&s friend. تُسِرُّ‌ونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ (...You express love with them secretly, while I know what you have concealed and what you have revealed ....60:1). This statement makes it clear that anyone who secretly maintains a friendly intimacy with the unbelievers should not think that it will remain secret. Allah is fully aware of what people do secretly and openly, as it happened in the story recounted above. Allah informed the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) by revelation and had the secret plot thwarted.

خلاصہ تفسیر اے ایمان والو ! تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بتاؤ کہ ان سے دوستی کا اظہار کرنے لگو ( یعنی گو دل سے دوستی نہ ہو مگر ایسا دوستانہ برتاؤ بھی مت کرو) حالانکہ تمہارے پاس جو دین حق آ چکا ہے وہ اس کے منکر ہیں ( جس سے ان کا دشمن خدا تعالیٰ ہونا معلوم ہوا جو آیت میں بلفظ عَدُوِّيْ بیان کیا گیا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو اس بنا پر کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لے آئے شہر بدر کرچکے ہیں ( یہ بیان ہے عدوکم کا، یعنی وہ صرف اللہ کے دشمن نہیں تمہارے بھی دشمن ہیں، غرض ایسے لوگوں سے دوستی مت کرو) اگر تم میرے راستہ میں جہاد کرنے کی غرض سے اور میری رضامندی ڈھونڈہنے کی غرض سے ( اپنے گھروں سے) نکلے ہو ( کفار کی دوستی جس کا حاصل کفار کی رضا مندی کی فکر ہے اور یہ حق تعالیٰ کی رضا جوئی اور اس کے مناسب اعمال کے منافی ہے) تم ان سے چپکے چپکے دوستی کی باتیں کرتے ہو ( یعنی اول تو دوستی ہی بری چیز ہے، پھر خفیہ پیغام بھیجنا جو خصوصی ربط وتعلق کی علامت ہے یہ اور زیادہ برا ہے) حالانکہ مجھ کو سب چیزوں کا خوب علم ہے تم جو کچھ چھپا کر کرتے ہو اور جو ظاہر کر کے کرتے ہو (یعنی مثل دوسرے موانع مذکورہ کے یہ امر بھی ان کی دوستی سے مانع ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کی خبر ہے) اور ( آگے اس پر وعید ہے کہ) جو شخص تم میں سے ایسا کرے گا وہ راہ راست سے بہک گیا ( اور انجام گمراہوں کا معلوم ہی ہے آگے ان کی دشمنی کا بیان ہے کہ وہ تمہارے ایسے سخت دشمن ہیں کہ) اگر ان کو تم پر دسترس ہوجاوے تو (فوراً ) اظہار عداوت کرنے لگیں اور (وہ اظہار عداوت یہ کہ) تم پر برائی (اور ضرر رسانی) کے ساتھ دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں ( یہ تو دنیوی نقصان ہے) اور (دینی اضرار یہ کہ) وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ تم کافر ( ہی) ہوجاؤ ( پس ایسے لوگ کب قابل دوستی ہیں اور اگر تم کو دوستی کے بارے میں اپنے اہل و عیال کا خیال ہو تو خوب سمجھ لو کہ) تمہارے رشتہ دار اور اولاد قیامت کے دن تمہارے (کچھ) کام نہ آویں گے خدا (ہی) تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تمہارے سب اعمال کو خوب دیکھتا ہے (پس ہر عمل کا فیصلہ ٹھیک ٹھیک کرے گا، پس اگر تمہارے اعمال موجب سزا ہوں گے تو اس سزا سے اولاد و ارحام بچا نہ سکیں گے، پھر ان کی رعایت میں خدا کے حکم کے خلاف کرنا بہت مذموم امر ہے اور اس سے اموال کا قابل رعایت نہ ہونا اور زیادہ ظاہر ہے، آگے حکم مذکور پر تحریض کے لئے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ ارشاد ہے کہ) تمہارے لئے ابراہیم ( علیہ السلام) میں اور ان لوگوں میں جو کہ ( ایمان و اطاعت میں) ان کے شریک حال تھے ایک عمدہ نمونہ ہے (یعنی اس بارے میں کفار سے ایسا برتاؤ رکھنا چاہئے، جیسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے متبعین نے کیا) جبکہ ان سب نے ( اوقات مختلفہ میں) اپنی قوم ( کے لوگوں) سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہو ان سے بیزار ہیں ( اوقات مختلفہ اس لئے کہا گیا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے جس وقت اول یہ بات اپنی قوم سے کہی تھی اس وقت وہ بالکل تنہا تھے، پھر جو جو آپ کے ساتھ ہوتے گئے کفار سے قطع تعلق قولاً و فعلاً کرتے گئے آگے اس بیزاری کا بیان ہے کہ) ہم تمہارے (یعنی کفار اور ان کے معبودین کے) منکر ہیں (یعنی تمہارے عقائد اور معبودات کی عبادت کے منکر ہیں، یہ تو تبری باعتبار عقیدہ کے ہوئی) اور (بری باعتبار معاملہ اور برتاؤ کے یہ ہے کہ) ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے عداوت اور بعض (زیادہ) ظاہر ہوگیا (کیونکہ بنا عداوت کے اختلاف عقائد ہے اور اب اس کا زیادہ اعلان ہوگیا تو عداوت کا بھی زیادہ اظہار ہوگیا، عداوت اور بغض متقارب ہیں اور دونوں کا جمع کرنا تاکید کے لئے ہے اور یہ عداوت ہم کو تم سے ہمیشہ رہے گی) جب تک تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ (غرض ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے متبعین نے کفار سے صاف قطع تعلق کردیا) لیکن ابراہیم (علیہ السلام) کی اتنی بات تو اپنے باپ سے ہوئی تھی ( جس سے بظاہر ان کے ساتھ محبت و دوستی کا احتمام تھا) کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا اور تمہارے لئے ( استغفار سے زیادہ) مجھ کو خدا کے آگے کسی بات کا اختیار نہیں ( کہ دعا کو قبول کرا لوں یا باوجود ایمان نہ لانے کے تم کو عذاب سے بچا لوں، مطلب یہ ہے کہ اتنی بات تو ابراہیم (علیہ السلام) نے کہی تھی جس کا مطلب تم میں سے بعض لوگ مطلق استغفار سمجھ گئے حالانکہ یہاں استغفار کے دوسرے معنی ہیں، یعنی ان کے لئے یہ دعا کرنا کہ وہ ایمان لا کر مغفرت کے مستحق بن جائیں جس کی سب کو اجازت ہے اور واقع میں وہ قطع تعلق کے خلاف بھی نہیں مگر ظاہری صورت تعلق اور ظاہری معنی استغفار کے اعتبار سے صورةً اس کو مستثنیٰ کیا جاتا ہے، یہ گفتگو تو ابراہیم کی اپنی قوم سے ہوئی، آگے ان کی دعا کا مضمون ہے، یعنی کفار سے قطع تعلق کر کے انہوں نے اس بارے میں حق تعالیٰ سے عرض کیا کہ) اے ہمارے پروردگار ہم (کفار سے اعلان برات و عداوت کے معاملے میں) آپ پر توکل کرتے ہیں اور (آپ ہی ہماری تمام مہمات و مشکلات کی کفالت اور دشمنوں کی ایذاؤں سے حفاظت فرما دیں گے و نیز ایمان لانے میں) آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور (اعتقاد رکھتے ہیں کہ) آپ ہی کی طرف ( سب کو) لوٹنا ہے ( پس اس اعتقاد کی وجہ سے ہم نے جو کچھ کفار سے اعلان برات کیا ہے محض خلوص سے کیا ہے، اس میں کوئی دنیوی غرض نہیں اور اس سے مقصود تفاخر بھی نہیں بلکہ عرض حال بغرض سوال ہے اور) اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ معاف کر دیجئے بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں (اور ہر طرح کی آپ کو قدرت حاصل ہے) بیشک ان لوگوں میں (یعنی ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے متبعین میں) تمہارے لئے یعنی ایسے شخص کے لئے عمدہ نمونہ ہے جو اللہ ( کے سامنے جانے) کا اور قیامت کے دن (کے آنے) کا اعتقاد رکھتا ہو (یعنی یہ اعتقاد مقتضی ہے اس بارے میں اتباع ابراہیمی کو) اور (آگے دوسرے طرز پر وعید ہے جیسے اس سے پہلے ومن یفعلہ میں وعید آ چکی ہے یعنی) جو شخص ( اس حکم سے) روگردانی کرے گا سو ( اسی کا ضرر ہوگا کیونکہ) اللہ تعالیٰ ( تو) بالکل بےنیاز اور (بوجہ جامع الکمالات ہونے کے) سزا وار حمد ہے۔ معارف و مسائل اس سورت کا ابتدائی حصہ کفار و مشرکین سے موالات اور دوستانہ تعلقات رکھنے کی حرمت و ممانعت میں آیا ہے اور اس کے نزول کا ایک خاص واقعہ ہے :۔ شان نزول : تفسیر قرطبی میں قشیری اور ثعلبی کے حوالہ سے مذکور ہے کہ غزوہ بدر کے بعد فتح مکہ سے پہلے مکہ مکرمہ کی ایک مغنیہ عورت جس کا نام سارہ تھا، پہلے مدینہ طیبہ آئی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کہ کیا تم ہجرت کر کے آئی ہو تو کہا کہ نہیں، آپ نے پوچھا کہ کیا پھر تم مسلمان ہو کر آئی ہو ؟ اس نے اس کا بھی انکار کیا، آپ نے فرمایا کہ پھر یہاں کس غرض سے آئی ہو ؟ اس نے کہا کہ آپ لوگ مکہ مکرمہ کے اعلیٰ خاندان کے لوگ تھے، آپ ہی میں میرا گزارہ مشکل ہوگیا، میں سخت حاجت و ضرورت میں مبتلا ہو کر آپ سے مدد لینے کے لئے یہاں آئی ہوں، آپ نے فرمایا کہ تم تو مکہ مکرمہ کی پیشہ ور مغنیہ ہو وہ مکہ کے نوجوان کیا ہوئے ( جو تجھ پر روپیہ پیسے کی بارش کیا کرتے تھے) اس نے کہا کہ واقعہ بدر کے بعد ( ان کی تقریبات اور جشن طرب ختم ہوچکے ہیں) اس وقت سے کسی نے مجھے نہیں بلایا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنی عبدالمطلب کو اس کی امداد کرنے کی ترغیب دی، انہوں نے اس کو نقد اور پوشاک وغیرہ دے کر رخصت کیا۔ اور یہ وہ زمانہ تھا جب صلح حدیبیہ کے معاہدہ کو کفار قریش نے توڑ ڈالا تھا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار مکہ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ کر کے اس کی خفیہ تیاری شروع کر رکھی تھی اور یہ دعا بھی کی تھی کہ ہمارا راز اہل مکہ پر قبل از وقت فاش نہ ہو، ادھر مہاجرین اولین میں ایک صحابی حاطب بن ابی بلتعہ تھے جو اصل سے یمن کے باشندے تھے، مکہ مکرمہ میں آ کر مقیم ہوگئے تھے وہاں ان کا کوئی کنبہ قبیلہ نہ تھا وہیں مسلمان ہوگئے، پھر ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آگئے، ان کے اہل و عیال بھی مکہ ہی میں تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور بہت سے صحابہ کرام کی ہجرت کے بعد مشرکین مکہ ان مسلمانوں کو جو مکہ مکرمہ میں رہ گئے تھے ستاتے اور پریشان کرتے تھے، جن مہاجرین کے خویش و عزیز مکہ میں موجود تھے، ان کو تو کسی درجہ میں تحفظ حاصل تھا، حاطب کو یہ فکر تھی کہ میرے اہل و عیال کو دشمنوں کی ایذاؤں سے بچانے والا وہاں کوئی نہیں، انہوں نے اپنے اہل و عیال کے تحفظ کا موقع غنیمت جانا کہ اہل مکہ پر کچھ احسان کردیا جائے تو وہ ان کے بچوں پر ظلم نہ کریں گے۔ ان کو اپنی جگہ یہ یقین تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تو حق تعالیٰ فتح ہی عطا فرمائیں گے، آپ کو یا اسلام کو یہ راز فاش کردینے سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اگر میں نے ان کو کوئی خط لکھ کر اس کی اطلاع کردی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ تم لوگوں پر حملہ کرنے کا ہے تو میرے بچوں کی حفاظت ہوجائے گی، یہ غلطی ان سے ہوگئی کہ ایک خفیہ خط اہل مکہ کے نام لکھ کر اس جانے والی عورت سارہ کے سپرد کردیا (قرطبی و مظہری) ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق تعالیٰ نے بذریعہ وحی اس معاملہ کی اطلاع دے دی اور یہ بھی آپ کو معلوم ہوگیا کہ وہ عورت اس وقت روضہ خاخ کے مقام تک پہنچ چکی ہے۔ صحیحین بخاری و مسلم میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اور ابو مرثد اور زبیر بن عوام کو حکم دیا کہ گھوڑوں پر سوار ہو کر اس عورت کا تعاقب کرو وہ تمہیں روضہ خاخ میں ملے گی اور اس کے ساتھ حاطب بن ابی بلتعہ کا خط بنام مشرکین مکہ ہے اس کو پکڑ کر وہ خط واپس لے لو، حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حسب الحکم تیزی کے ساتھ تعاقب کیا اور ٹھیک اسی جگہ جہاں کے لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی تھی اس عورت کو اونٹ پر سوار جاتے ہوئے پکڑ لیا اور ہم نے کہا کہ وہ خط نکالو جو تمہارے پاس ہے، اس نے کہا کہ میرے پاس کوئی کسی کا خط نہیں، ہم نے اس کے اونٹ کو بٹھا دیا اس کی تلاشی لی مگر خط ہمیں ہاتھ نہ آیا، لیکن ہم نے دل میں کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خبر غلط نہیں ہو سکتی، ضرور اس نے خط کو کہیں چھپایا ہے، تو اب ہم نے اس کو کہا کہ یا تو خط نکال دو ورنہ ہم تمہارے کپڑے اتروائیں گے۔ جب اس نے دیکھا کہ اب ان کے ہاتھ سے نجات نہیں تو اپنے ازار میں سے یہ خط نکالا، ہم یہ خط لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوگئے، حضرت عمر بن خطاب نے واقعہ سنتے ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ اس شخص نے اللہ اور اس کے رسول اور سب مسلمانوں سے خیانت کی کہ ہمارا راز کفار کو لکھ دیا، مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن مار دوں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب بن ابی بلتعہ سے پوچھا کہ تمہیں کس چیز نے اس حرکت پر آمادہ کیا ؟ حاطب ابن ابی بلتعہ نے عرض کیا یا رسول اللہ میرے ایمان میں اب بھی ذرا فرق نہیں ہے، بات یہ ہے کہ میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں اہل مکہ پر کچھ احسان کر دوں تاکہ وہ میرے اہل و عیال کو کچھ نہ کہیں، میرے سوا دوسرے حضرات مہاجرین میں کوئی ایسا نہیں جس کا کنبہ قبیلہ وہاں موجود نہ ہو جو ان کے اہل و عیال کی حفاظت کرے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب کا بیان سن کر فرمایا کہ اس نے سچ کہا ہے اس کے معاملہ میں خیر کے سوا کچھ نہ کہو، حضرت فاروق اعظم نے ( اپنی غیرت ایمانی سے) پھر اپنی بات دھرائی اور ان کے قتل کی اجازت مانگی، آپ نے فرمایا کہ کیا یہ اہل بدر (یعنی غزوہ بدر کے شرکاء) میں سے نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے سب شرکاء غزوہ بدر کی مغفرت کا اور ان کے لئے وعدہ جنت کا اعلان فرما دیا ہے، یہ سن کر حضرت فاروق اعظم کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ہی حقیقت کا علم رکھتے ہیں (یہ بخاری کی روایت کتاب المغازی غزوہ بدر میں ہے، از ابن کثیر) اور بعض روایات میں حاطب کا یہ قول بھی ہے کہ میں نے یہ کام اسلام اور مسلمانوں کو ضرر پہنچانے کے لئے ہرگز نہیں کیا، کیونکہ میرا یقین تھا کہ آپ کو فتح ہی ہوگی، اہل مکہ کو خبر بھی ہوگئی تو آپ کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس واقعہ کی بناء پر سورة ممتحنہ کی ابتدائی آیات نازل ہوئی جن میں اس واقعہ پر سرزنش اور تنبیہ اور مسلمانوں کو کفار کے ساتھ کسی قسم کے دوستانہ تعلق رکھنے کو حرام قرار دیا گیا۔ (آیت) يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۗءَ تُلْقُوْنَ اِلَيْهِمْ بالْمَوَدَّةِ ” یعنی اے ایمان والو ! میرے دشمن اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ کہ تم ان کو دوستی کے پیغام دو “ اس میں اسی واقعہ مذکورہ کی طرف اشارہ ہے کہ اس طرح کا خط کفار کو لکھنا ان کو دوستی کا پیغام دینا ہے اور آیت میں لفظ کفار کو چھوڑ کر عدوی اور عدو کم کا عنوان اختیار کرنے میں اول تو اس حکم کی علت اور دلیل کی طرف اشارہ ہوگیا کہ اپنے اور خدا کے دشمنوں سے دوستی کی توقع رکھنا سخت دھوکہ ہے اس سے بچو، دوسرے اس طرف بھی اشارہ ہوگیا کہ کافر جب تک کافر ہے وہ کسی مسلمان کا جب تک کہ وہ مسلمان ہے دوست نہیں ہوسکتا، وہ خدا کا دشمن ہے تو مسلمان جو خدا کی محبت کا دعویدار ہے اس سے اس کی دوستی کیسے ہو سکتی ہے۔ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاۗءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّ ۚ يُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِيَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا باللّٰهِ رَبِّكُمْ ۭ حق سے مراد قرآن یا اسلام ہے، اس آیت میں ان کا کفر جو اصل سبب ہے عداوت کا اس کا بیان کرنے کے بعد ان کی ظاہری عداوت کو بھی بتلایا کہ انہوں نے تم کو اور تمہارے رسول کو ان کے وطن عزیز سے نکالا اور اس نکالنے کی وجہ کوئی دنیاوی سبب نہ تھا بلکہ صرف تمہارا ایمان اس کا سبب تھا، تو یہ بات کھل گئی کہ جب تک تم مومن ہو وہ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے، اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ جیسا حاطب نے خیال کیا تھا کہ ان پر کچھ احسان کر دوں گا تو وہ میرے اہل و عیال کی حفاظت کریں گے، یہ خیال غلط ہے کیونکہ وہ تمہارے دشمن ایمان کی وجہ سے ہیں، جب تک خدانخواستہ تمہارا سلب نہ ہوجاوے ان سے کسی دوستی وتعلق کی توقع رکھنا دھوکہ ہے۔ (آیت) اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِيْ سَبِيْلِيْ وَابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِيْ ، اس میں بھی اشارہ اس طرف ہے کہ اگر تمہاری ہجرت واقعی اللہ کے لئے اور اس کی رضا جوئی کے لئے تھی تو کسی کافر دشمن خدا سے اس کی کیسے توقع رکھی جاسکتی ہے کہ وہ تمہاری کوئی رعایت کرے۔ ڰ تُسِرُّوْنَ اِلَيْهِمْ بالْمَوَدَّةِ ڰ وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَيْتُمْ وَمَآ اَعْلَنْتُمْ ، اس میں یہ بھی بتلادیا کہ جو لوگ کفار سے خفیہ دوستی رکھیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کی یہ حرکت پوشیدہ رہ جائے گی، اللہ تعالیٰ کو ان کے چھپے اور کھلے ہر حال اور عمل کی خبر ہے، جیسا کہ واقعہ مذکورہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بذریعہ وحی خبردار کر کے سازش کو پکڑوا دیا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۗءَ تُلْقُوْنَ اِلَيْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاۗءَكُمْ مِّنَ الْحَـقِّ۝ ٠ ۚ يُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِيَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللہِ رَبِّكُمْ۝ ٠ ۭ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِہَادًا فِيْ سَبِيْلِيْ وَابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِيْ۝ ٠ ۤ ۖ تُسِرُّوْنَ اِلَيْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ۝ ٠ ۤ ۖ وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَيْتُمْ وَمَآ اَعْلَنْتُمْ۝ ٠ ۭ وَمَنْ يَّفْعَلْہُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ۝ ١ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ } ( سورة البقرة 62) اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ لا «لَا» يستعمل للعدم المحض . نحو : زيد لا عالم، وذلک يدلّ علی كونه جاهلا، وذلک يكون للنّفي، ويستعمل في الأزمنة الثّلاثة، ومع الاسم والفعل غير أنه إذا نفي به الماضي، فإمّا أن لا يؤتی بعده بالفعل، نحو أن يقال لك : هل خرجت ؟ فتقول : لَا، وتقدیره : لا خرجت . ويكون قلّما يذكر بعده الفعل الماضي إلا إذا فصل بينهما بشیء . نحو : لا رجلا ضربت ولا امرأة، أو يكون عطفا . نحو : لا خرجت ولَا رکبت، أو عند تكريره . نحو : فَلا صَدَّقَ وَلا صَلَّى [ القیامة/ 31] أو عند الدّعاء . نحو قولهم : لا کان، ولا أفلح، ونحو ذلك . فممّا نفي به المستقبل قوله : لا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقالُ ذَرَّةٍ [ سبأ/ 3] وفي أخری: وَما يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ مِنْ مِثْقالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلا فِي السَّماءِ [يونس/ 61] وقد يجيء «لَا» داخلا علی کلام مثبت، ويكون هو نافیا لکلام محذوف وقد حمل علی ذلک قوله : لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيامَةِ [ القیامة/ 1] ، فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشارِقِ [ المعارج/ 40] ، فَلا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ [ الواقعة/ 75] ، فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ [ النساء/ 65] لا وأبيك ابنة العامريّ «1» وقد حمل علی ذلک قول عمر رضي اللہ عنه۔ وقد أفطر يوما في رمضان فظنّ أنّ الشمس قد غربت ثم طلعت۔: لا، نقضيه ما تجانفنا لإثم فيه، وذلک أنّ قائلا قال له قد أثمنا فقال لا، نقضيه . فقوله : «لَا» ردّ لکلامه قد أثمنا، ثم استأنف فقال : نقضيه «2» . وقد يكون لَا للنّهي نحو : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ [ الحجرات/ 11] ، وَلا تَنابَزُوا بِالْأَلْقابِ [ الحجرات/ 11] ، وعلی هذا النّحو : يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] ، وعلی ذلك : لا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمانُ وَجُنُودُهُ [ النمل/ 18] ، وقوله : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَ بَنِي إِسْرائِيلَ لا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ [ البقرة/ 83] فنفي قيل تقدیره : إنهم لا يعبدون، وعلی هذا : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَكُمْ لا تَسْفِكُونَ دِماءَكُمْ [ البقرة/ 84] وقوله : ما لَكُمْ لا تقاتلُونَ [ النساء/ 75] يصحّ أن يكون «لا تقاتلون» في موضع الحال «3» : ما لکم غير مقاتلین . ويجعل «لَا» مبنيّا مع النّكرة بعده فيقصد به النّفي . نحو : فَلا رَفَثَ وَلا فُسُوقَ [ البقرة/ 197] ، [ وقد يكرّر الکلام في المتضادّين ويراد إثبات الأمر فيهما جمیعا . نحو أن يقال : ليس زيد بمقیم ولا ظاعن . أي : يكون تارة كذا وتارة كذا، وقد يقال ذلک ويراد إثبات حالة بينهما . نحو أن يقال : ليس بأبيض ولا أسود ] «4» ، وإنما يراد إثبات حالة أخری له، وقوله : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] . فقد قيل معناه : إنها شرقيّة وغربيّة «5» . وقیل معناه : مصونة عن الإفراط والتّفریط . وقد يذكر «لَا» ويراد به سلب المعنی دون إثبات شيء، ويقال له الاسم غير المحصّل . نحو : لا إنسان، إذا قصدت سلب الإنسانيّة، وعلی هذا قول العامّة : لا حدّ. أي : لا أحد . ( لا ) حرف ) لا ۔ یہ کبھی عدم محض کے لئے آتا ہے ۔ جیسے : زید عالم یعنی جاہل ہے اور کبھی نفی کے لئے ہوتا ہے ۔ اور اسم و فعل دونوں کے ساتھ ازمنہ ثلاثہ میں نفی کے معنی دیتا ہے لیکن جب زمانہ ماضی میں نفی کے لئے ہو تو یا تو اس کے بعد فعل کو ذکر ہی نہیں کیا جاتا مثلا اگر کوئی ھل خرجت کہے تو اس کے جواب میں صرف ، ، لا ، ، کہ دنیا کافی ہے یعنی لاخرجت اور اگر نفی فعل مذکور بھی ہوتا ہے تو شاذو نا در اور وہ بھی اس وقت (11) جب لا اور فعل کے درمیان کوئی فاعل آجائے ۔ جیسے لارجل ضربت ولا امرءۃ (2) جب اس پر دوسرے فعل کا عطف ہو جیسے ۔ لا خرجت ولاضربت اور یا (3) لا مکرر ہو جیسے ؛فَلا صَدَّقَ وَلا صَلَّى [ القیامة/ 31] اس ناعاقبت اندیش نے نہ تو کلام خدا کی نعمتوں کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی ۔ اور یا (4) جملہ دعائیہ میں جیسے لا کان ( خدا کرے ایسا نہ ہو ) لا افلح ( وہ کامیاب نہ ہوا وغیرہ ۔ اور زمانہ مستقبل میں نفی کے متعلق فرمایا : لا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقالُ ذَرَّةٍ [ سبأ/ 3] ذرہ پھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں ۔ اور کبھی ، ، لا ، ، کلام مثبت پر داخل ہوتا ہے اور کلام محذوف کی نفی کے لئے آتا ہے ۔ جسیے فرمایا : وَما يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ مِنْ مِثْقالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلا فِي السَّماءِ [يونس/ 61] اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔۔۔ اور مندرجہ ذیل آیات میں بھی بعض نے لا کو اسی معنی پر حمل کیا ہے ۔ لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيامَةِ [ القیامة/ 1] ہم کو روز قیامت کی قسم ۔ فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشارِقِ [ المعارج/ 40] میں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کھاتا ہوں ۔ فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ [ النساء/ 65] تمہارے پروردگار کی قسم یہ مومن نہیں ہوں گے ۔ فَلا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ [ الواقعة/ 75] ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم ۔ اور اسی معنی میں شاعر نے کہا ہے ( المتقارب ) (388) لاوابیک ابتہ العامری نہیں تیرے باپ کی قسم اسے عامری کی بیٹی ۔ اور مروی ہے (105) کہ ا یک مرتبہ حضرت عمر نے یہ سمجھ کر کہ سورج غروب ہوگیا ہے روزہ افطار کردیا اس کے بعد سورج نکل آیا تو آپ نے فرمایا : لانقضیہ ماتجالفنا الاثم فیہ اس میں بھی لا کلام محذوف کی نفی کے لئے ہے یعنی اس غلطی پر جب لوگوں نے کہا کہ آپ نے گناہ کا ارتکاب کیا تو اس کی نفی کے لئے انہوں نے لا فرمایا ۔ یعنی ہم گنہگار نہیں ہیں ۔ اس کے بعد تفضیہ سے از سر نو جملہ شروع کیا ہے ۔ اور کبھی یہ لا نہی کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ [ الحجرات/ 11] کوئی قوم کسی قوم سے تمسخرنہ کرے ولا تَنابَزُوا بِالْأَلْقابِ [ الحجرات/ 11] اور نہ ایک دوسرے کا برنام رکھو ۔ اور آیت ؛ يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] اے بنی آدم دیکھنا کہیں شیطان تمہیں بہکادے ۔ اور نیزلا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمانُ وَجُنُودُهُ [ النمل/ 18] ایسانہ ہو ک سلمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں ۔۔۔ میں بھی لا نہی کے لئے ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَ بَنِي إِسْرائِيلَ لا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ [ البقرة/ 83] اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خدا کے سو اکسی کی عبادت نہ کرنا ۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ لانا فیہ یعنی خبر ہے یعنی وہ اللہ کے سو ا کسی کی عبادت نہیں کریں گے ۔ اسی طرح آیت کریمہ : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَكُمْ لا تَسْفِكُونَ دِماءَكُمْ [ البقرة/ 84] اور جب ہم نے تم سے عہد لیا ک تم آپس میں کشت وخون نہیں کروگے ۔ میں بھی لانفی پر محمول ہے اور فرمان باری تعالیٰ ما لَكُمْ لا تقاتلُونَ [ النساء/ 75] تمہیں کیا ہوا کہ خدا کی راہ میں نہیں لڑتے ۔ میں ہوسکتا ہے کہ لاتقاتلو ن موضع حال میں ہو ۔ اور معنی ی ہو مالکم غیر مقاتلین یعنی تمہیں کیا ہوا اور آنحالیکہ لڑنے والے نہیں ہو ۔ اور لا کے بعد اسم نکرہ آجائے تو وہ مبنی بر فتحہ ہوتا ہے اور لا لفی کے مبنی دیتا ہے جیسے فرمایا : نہ عورتوں سے اختلاط کرے نہ کوئی برا کام کرے ۔ فَلا رَفَثَ وَلا فُسُوقَ [ البقرة/ 197] اور کبھی دو متضادمعنوں کے درمیان لا مکرر آجاتا ہے ۔ اور دونوں کا اثبات مقصود ہوتا ہے جیسے : لا زید بمقیم ولا ظاعن نہ زید مقیم ہے اور نہ ہی مسافر یعن کبھی مقیم ہے اور کبھی سفر پر اور کبھی متضاد مقصود ہوتا ہے جیسے ۔ لیس ابیض ولااسود سے مراد ہے کہ وہ ان دونوں رنگوں کے درمیان ہے یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کوئی تیسرا رنگ ہو چناچہ آیت کریمہ : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] یعنی زیتون کی نہ مشرق کی طرف منسوب اور نہ مغرب کیطر کے بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ وہ بیک وقت مشرقی بھی ہے اور غربی بھی ۔ اور بعض نے اس کا افراط اور تفریط سے محفوظ ہونا مراد لیا ہے ۔ کبھی لا محض سلب کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک شے کی نفی کرکے دوسری کا اثبات مقصود نہیں ہوتا مثلا لا انسان کہہ کہ صرف انسانیت کی نفی کا قصد کیا جائے اور عامی محاورہ لاحد بھی اسی معنی پر محمول ہے ۔ أخذ ( افتعال، مفاعله) والاتّخاذ افتعال منه، ويعدّى إلى مفعولین ويجري مجری الجعل نحو قوله تعالی: لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصاری أَوْلِياءَ [ المائدة/ 51] ، أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِياءَ [ الشوری/ 9] ، فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا [ المؤمنون/ 110] ، أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ : اتَّخِذُونِي وَأُمِّي إِلهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ [ المائدة/ 116] ، وقوله تعالی: وَلَوْ يُؤاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ [ النحل/ 61] فتخصیص لفظ المؤاخذة تنبيه علی معنی المجازاة والمقابلة لما أخذوه من النعم فلم يقابلوه بالشکر ( اخ ذ) الاخذ الاتخاذ ( افتعال ) ہے اور یہ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہوکر جعل کے جاری مجری ہوتا ہے جیسے فرمایا :۔ { لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ } ( سورة المائدة 51) یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ۔ { وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ } ( سورة الزمر 3) جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ۔ { فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا } ( سورة المؤمنون 110) تو تم نے اس تمسخر بنالیا ۔ { أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَهَيْنِ } ( سورة المائدة 116) کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ کو معبود بنا لو ۔ اور آیت کریمہ : { وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ } ( سورة النحل 61) میں صیغہ مفاعلہ لاکر معنی مجازات اور مقابلہ پر تنبیہ کی ہے جو انعامات خدا کی طرف سے انہیں ملے ان کے مقابلہ میں انہوں نے شکر گذاری سے کام نہیں لیا ۔ عدو العَدُوُّ : التّجاوز ومنافاة الالتئام، فتارة يعتبر بالقلب، فيقال له : العَدَاوَةُ والمُعَادَاةُ ، وتارة بالمشي، فيقال له : العَدْوُ ، وتارة في الإخلال بالعدالة في المعاملة، فيقال له : العُدْوَانُ والعَدْوُ. قال تعالی: فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] ، وتارة بأجزاء المقرّ ، فيقال له : العَدْوَاءُ. يقال : مکان ذو عَدْوَاءَ «3» ، أي : غير متلائم الأجزاء . فمن المُعَادَاةِ يقال : رجلٌ عَدُوٌّ ، وقومٌ عَدُوٌّ. قال تعالی: بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] ( ع د و ) العدو کے معنی حد سے بڑھنے اور باہم ہم آہنگی نہ ہونا ہیں اگر اس کا تعلق دل کی کیفیت سے ہو تو یہ عداوۃ اور معاداۃ کہلاتی ہے اور اگر رفتار سے ہو تو اسے عدو کہا جاتا ہے اور اگر عدل و انصاف میں خلل اندازی کی صورت میں ہو تو اسے عدوان اور عدو کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ [ الأنعام/ 108] کہ یہ بھی کہیں خدا کو بےادبی سے بےسمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں ۔ اور اگر اس کا تعلق کسی جگہ کے اجزاء کے ساتھ ہو تو اسے عدواء کہہ دیتے ہیں جیسے مکان ذوعدوء ناہموار مقام چناچہ معاداۃ سے اشتقاق کے ساتھ کہا جاتا ہے رجل عدو وقوم عدو اور یہ واحد جمع دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ [ طه/ 123] اب سے تم ایک دوسرے کے دشمن ہو ۔ ولي والوَلَايَةُ : تَوَلِّي الأمرِ ، وقیل : الوِلَايَةُ والوَلَايَةُ نحو : الدِّلَالة والدَّلَالة، وحقیقته : تَوَلِّي الأمرِ. والوَلِيُّ والمَوْلَى يستعملان في ذلك كلُّ واحدٍ منهما يقال في معنی الفاعل . أي : المُوَالِي، وفي معنی المفعول . أي : المُوَالَى، يقال للمؤمن : هو وَلِيُّ اللهِ عزّ وجلّ ولم يرد مَوْلَاهُ ، وقد يقال : اللهُ تعالیٰ وَلِيُّ المؤمنین ومَوْلَاهُمْ ، فمِنَ الأوَّل قال اللہ تعالی: اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا [ البقرة/ 257] ، إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ [ الأعراف/ 196] ، وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ [ آل عمران/ 68] ، ذلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا[ محمد/ 11] ، نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ [ الأنفال/ 40] ، وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلى[ الحج/ 78] ، قال عزّ وجلّ : قُلْ يا أَيُّهَا الَّذِينَ هادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِياءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ [ الجمعة/ 6] ، وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاهُ [ التحریم/ 4] ، ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِ [ الأنعام/ 62] ( و ل ی ) الولاء والتوالی الوالایتہ ( بکسر الواؤ ) کے معنی نصرت اور والایتہ ( بفتح الواؤ ) کے معنی کسی کام کا متولی ہونے کے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ دلالتہ ودلالتہ کی طرح ہے یعنی اس میں دولغت ہیں ۔ اور اس کے اصل معنی کسی کام کا متولی ہونے کے ہیں ۔ الوالی ولمولی ۔ یہ دونوں کبھی اسم فاعل یعنی موال کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور کبھی اسم مفعول یعنی موالی کے معنی میں آتے ہیں اور مومن کو ولی اللہ تو کہہ سکتے ہیں ۔ لیکن مولی اللہ کہنا ثابت نہیں ہے ۔ مگر اللہ تعالیٰٰ کے متعلق ولی المومنین ومولاھم دونوں طرح بول سکتے ہیں ۔ چناچہ معنی اول یعنی اسم فاعل کے متعلق فرمایا : ۔ اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا [ البقرة/ 257] جو لوگ ایمان لائے ان کا دوست خدا ہے إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ [ الأعراف/ 196] میرا مددگار تو خدا ہی ہے ۔ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ [ آل عمران/ 68] اور خدا مومنوں کا کار ساز ہے ۔ ذلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا[ محمد/ 11] یہ اسلئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کار ساز ہے ۔ نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ [ الأنفال/ 40] خوب حمائتی اور خوب مددگار ہے ۔ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلى[ الحج/ 78] اور خدا کے دین کی رسی کو مضبوط پکڑے رہو وہی تمہارا دوست ہے اور خوب دوست ہے ۔ اور ودسرے معنی یعنی اسم مفعول کے متعلق فرمایا : ۔ قُلْ يا أَيُّهَا الَّذِينَ هادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِياءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ [ الجمعة/ 6] کہدو کہ اے یہود اگر تم کو یہ دعوٰی ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں ۔ وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاهُ [ التحریم/ 4] اور پیغمبر ( کی ایزا ) پر باہم اعانت کردگی تو خدا ان کے حامی اور ودست دار ہیں ۔ ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِ [ الأنعام/ 62] پھر قیامت کے تمام لوگ اپنے مالک پر حق خدائے تعالیٰ کے پاس واپس بلائے جائیں گے ۔ (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

دشمنان خدا اور رسول سے دوستی کی ممانعت قول باری ہے (یایھا الذین امنوا لا تتخذوا عدوی وعدوکم اولئک تلقون الیھم بالمودۃ، اے ایمان والو ! تم میرے دشمن اور اپنے دشمن کو دوست نہ بنا لینا کہ ان سے محبت کا اظہار کرنے لگو) ایک قول کے مطابق آیت کا نزول حاطب (رض) بن ابی بلتعہ کے بارے میں ہوا تھا۔ انہوں نے خفیہ طور پر کفار قریش کو خط لکھوا کر انہیں خیر خواہانہ مشورے دیے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کی خبر دے دی۔ آپ نے حاطب کو طلب کرکے ان سے خط کے متعلق استفسار کیا، انہوں نے اس بات کو تسلیم کرلیا آپ نے ان سے پوچھا کہ آخر تمہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے عرض کیا بخدا ! جب سے میں مسلمان ہوا ہوں مجھے اللہ کے بارے میں کبھی کسی قسم کا کوئی شک وشبہ نہیں ہوا، لیکن میں قریش کے اندر ایک اجنبی کی حیثیت سے رہتا تھا۔ یہاں مدینے آچکا ہوں لیکن مکہ میں میرے بچے اور میرا مال ہے۔ میں نے چاہا کہ انہیں نصیحت آمیز خط لکھ کر اپنے بال بچوں کی حفاظت کا کوئی انتظام کرلو، حضرت عمر (رض) کو یہ سن کر طیش آگیا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مخاطب ہوکر عرض کیا۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ “ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ابن خطاب ، حوصلہ کرو، حاطب معرکہ بدر میں شریک ہوئے ہیں اور تمہیں کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ نے بدر کے شرکاء پر اوپر سے نظر ڈال کر یہ فرمادیا ہو ” اب تم جو چاہو کرو۔ میں تمہیں بخش دوں گا۔ “ ہمیں عبداللہ بن محمد نے، انہیں حسن بن ابی الربیع نے، انہیں عبدالرزاق نے، انہیں معمر نے زہری سے اور انہوں نے عروہ الزبیر سے درج بالا آیت کے سلسلے میں اسی قسم کی روایت کی ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ حاطب (رض) نے جو اقدام کیا تھا وہ ظاہری طور پر ارتداد کا موجب نہیں ہے کیونکہ انہوں نے یہ سمجھا تھا کہ اپنی اولاد اور اپنے مال کے دفاع کے لئے ان کا یہ اقدار جائز ہے جس طرح جان کے خطرے کے وقت تقیہ کرنا جائز ہوجاتا ہے اور اگر اس موقعہ پر کلمہ کفر کہہ کر کفر کے اظہار کی ضرورت بھی پیش آجائے تو اس کی بھی اباحت ہوتی ہے۔ اسی خیال کے تحت انہوں نے خط لکھا تھا اس بنا پر ان کا یہ خط انہیں کافر قرار دینے کا موجب نہیں بنا۔ اگر یہ خط اس امر کا موجب بن جاتا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ضرور توبہ کا مطالبہ کرتے لیکن جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے توبہ نہیں کرائی بلکہ ان کے بیان کی تصدیق فرمائی تو اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ حاطب (رض) مرتد نہیں بن گئے تھے۔ حضرت عمر (رض) نے کی گردن اڑا دینے کی اجازت اس بنا پر مانگی تھی کہ ان کا خیال یہ تھا کہ حاطب (رض) نے یہ قدم کس تاویل کے بغیر بدنیتی کی بنا پر اٹھایا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بتایا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو حاطب (رض) کے قتل سے اس لئے روک دیا تھا کہ وہ معرکہ بدر میں شریک تھے اور پھر یہ فرمایا تھا کہ (ما یدریک لعل اللہ اطلع علی اھل بدر فقال اعملوا ما شئتم فقد غفرت لکم۔ تمہیں کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر اوپر سے نظر ڈال کر انہیں فرما دیا ہو کہ اب تم جو چاہو کرو میں نے تمہیں بخش دیا ہے) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حاطب (رض) کے بدری ہونے کو انہیں قتل نہ کرنے کی علت قرار دی اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ بات اس طرح نہیں ہے جس طرح معترض نے سمجھا ہے کیونکہ ان کا بدری ہونا اس بات کے لئے مانع بن سکتا تھا کہ اگر وہ کفر کرلیتے تو جہنم کی آگ کے مستحق قرار نہ پاتے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کا مفہوم یہ کہ ” تمہیں کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ کو شاید اس بات کا علم ہے کہ اہل بدر اگر گناہ کے مرتکب بھی ہوں گے تو موت سے پہلے انہیں توبہ ضرور نصیب ہوجائے گی۔ جس شخص کے بارے میں اللہ کو یہ علم ہو کہ اسے توبہ نصیب ہوجائے گی اس کے قتل کا حکم دینا جائز نہیں ہے الایہ کہ وہ کوئی ایسی حرکت کرے جس کی بنا پر توبہ سے اس کا سلسلہ منقطع ہوجائے اس صورت میں اس کے قتل کا حکم دیا جاسکتا ہے ۔ اس لئے یہ ممکن ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مراد یہ ہو کہ اللہ کے علم میں یہ بات ہے کہ معرکہ بدر کے شرکاء اگرچہ گناہ کا ارتکاب بھی کرلیں پھر بھی انہیں رجوع الی اللہ اور توبہ نصیب ہوجائے گی۔ آیت میں اس بات پر دلالت موجود ہے کہ اگر کسی کو اپنے بال بچوں اور اپنے مال کو نقصان پہنچنے کا خوف ہو تو اس کے لئے کفر کے اظہار کی خاطر تقیہ کرنے کی اباحت نہیں ہوگی۔ اور اس کی حیثیت وہ نہیں ہوگی جو اپنی جان کو خطرے کے پیش نظر تقیہ کی ہوتی ہے کیونکہ حضرت حاطب (رض) نے اپنے اہل وعیال اور اپنے مال کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کے پیش نظر جو قدم اٹھایا تھا اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ایسے اقدام سے منع فرمایا ہے۔ ہمارے اصحاب کا بھی یہی قول ہے کہ اگر کوئی شخص کسی سے کہے ۔” میں تمہارے بیٹے کو قتل کر دوں گا الایہ کہ تم کفر کا اظہار کرو۔ “ تو ایسی صورت میں اس شخص کے لئے اظہار کفر کی گنجائش نہیں ہوگی۔ بعض کا یہ قول ہے کہ اگر کسی شخص کی کسی پر کوئی رقم ہو اور وہ اس سے کہے کہ میں اس رقم کا اقرار اسی وقت کروں گا جب تم اس میں کچھ کمی کردو گے، اگر وہ رقم میں کمی کردے تو اس کا یہ اقدام درست نہیں ہوگا۔ اس قول کے قائل نے مال کے ضیاع کے خطرے کو رقم میں کمی کرنے پر اکراہ کے بمنزلہ قرار دیا ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے یہ قاضی ابن ابی لیلیٰ کا قول ہے۔ ہم نے اوپر جو کچھ بیان کیا ہے وہ ہمارے قول کی صحت پر دلالت کرتا ہے۔ مال اور اہل وعیال کے ضیاع کا خطر تقیہ کو مباح نہیں کرتا ہے اس پر یہ امر دلالت کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر ہجرت فرض کردی تھی اور ان کے اہل وعیال اور اموال کی خاطر انہیں معذور قرار نہیں دیا تھا۔ چناچہ ارشاد باری ہے (قل ان کان اباء کم وابناء کم واخوانکم وعشیرتکم آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے آباء ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی اور تمہارا خاندان) تا آخر آیت نیز فرمایا (قالوا کنا مستضعفین فی الارض قالوا الم تکن ارض اللہ واسعۃ فتھا جروا فیھا، انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں کمزور و مجبور تھے۔ فرشتوں نے کہا۔ کیا خدا کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے)

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

بالخصوص اے حاطب تم دین میں میرے دشمنوں میں اپنے دشمنوں یعنی کفار مکہ کو دوست مت بناؤ کہ خط بھیج کر ان سے دوستی کا اظہار کرنے لگو حالانکہ اے حاطب وہ کتاب و رسول کے منکر ہیں وہ رسول اکرم کو اور تمہیں محض ایمان لانے کی وجہ سے مکہ سے نکال چکے ہیں۔ اے حاطب اگر تم مکہ سے مدینہ منورہ جہاد کرنے کی غرض سے اور میری خوشنودی کی تلاش میں نکلے ہو تو پھر ان سے خفیہ طور پر خط بھیج کر دوستی کی باتیں مت کرو اور اے حاطب میں تمہارے اس خفیہ خط یا یہ کہ تصدیق سے اچھی طرح واقف ہوں اور جو تم نے عذر پیش کیا یا یہ کہ تمہاری توحید سے بھی واقف ہوں اے گروہ مومنین تم میں سے حاطب کی طرح جو کرے گا وہ راہ حق کو چھوڑ دے گا۔ شان نزول : يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا (الخ) امام بخاری و مسلم نے حضرت علی سے روایت نقل کی ہے فرماتے ہیں کہ مجھے اور حضرت زبیر اور مقداد بن اسود کو رسول اکرم نے روانہ فرمایا اور فرمایا چلو یہاں تک کہ روضہ پر پہنچو وہاں ایک بڑھیا عورت ملے گی اس کے پاس ایک خطہ ہے وہ لے آؤ۔ چناچہ ہم چلے یہاں تک کہ روضہ پر پہنچے وہاں وہی بڑھیا تھی ہم نے اس سے کہا کہ خط نکال وہ بولی میرے پاس کوئی خط نہیں ہم نے کہا خط نکال ورنہ تیری تلاشی لیتے ہیں۔ چناچہ اس نے بالوں کے جوڑے میں سے وہ خط نکالا ہم اسے لے کر رسول اکرم کی خدمت میں آئے۔ چناچہ جب اسے کھولا تو وہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کی طرف سے مکہ مکرمہ کے کچھ مشرکین کے نام تھا کہ اس میں ان مشرکین کو رسول اکرم کی بعض باتوں سے مطلع کیا تھا آپ نے دیکھ کر فرمایا یہ کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میرے بارے میں جلدی نہ فرمایے میں قریش کے ساتھ لٹکا ہوا ہوں مگر ان میں سے نہیں ہوں اور جو آپ کے ساتھ مہاجرین ہیں ان کے مکہ مکرمہ میں رشتہ دار ہیں جو ان کے گھر والوں اور ان کے اموال کی دیکھ بھال کرتے رہتے ہیں۔ چناچہ جب ان میں میری رشتہ داری کی کوئی صورت نہیں تو میں نے چاہا کہ ان پر کچھ احسان کروں جس کی وجہ سے وہ میرے رشتہ داروں کی حفاظت کریں اور میں نے کفر و ارتداد کی وجہ سے ایسا نہیں کیا اور نہ میں کفر کو پسند کرتا ہوں تو رسول اکرم نے فرمایا حاطب سچ کہتے ہیں ان ہی کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئی ہیں کہ اے ایمان والو تم میرے دشمنوں۔ (الخ)

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١{ یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَـتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَعَدُوَّکُمْ اَوْلِیَـآئَ } ” اے اہل ِایمان ! تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بنائو “ یعنی تم لوگ کفار و مشرکین کی خیر خواہی اور بھلائی کا مت سوچو۔ ان کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنے اور اچھے تعلقات بنانے کی کوشش مت کرو۔ ان آیات کا نزول اس وقت ہوا جب سردارانِ قریش کے نام حضرت حاطب (رض) بن ابی بلتعہ کا خط پکڑا گیا۔ { تُـلْقُوْنَ اِلَـیْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ } ” تم ان کی طرف دوستی اور محبت کے پیغامات بھیجتے ہو “ { وَقَدْ کَفَرُوْا بِمَا جَآئَ کُمْ مِّنَ الْحَقِّ } ” حالانکہ انہوں نے انکار کیا ہے اس حق کا جو تمہارے پاس آیا ہے۔ “ { یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِیَّاکُمْ } ” وہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم لوگوں کو صرف اس بنا پر جلاوطن کرتے ہیں “ { اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ رَبِّکُمْ } ” کہ تم ایمان رکھتے ہو اللہ ‘ اپنے رب پر ۔ “ { اِنْ کُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِہَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَابْتِغَآئَ مَرْضَاتِیْ } ” اگر تم نکلے تھے میرے راستے میں جہاد کرنے اور میری رضاجوئی کے لیے (تو تمہارا یہ طرزعمل اس کے منافی ہے) “ { تُسِرُّوْنَ اِلَـیْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ } ” تم انہیں خفیہ پیغامات بھیجتے ہو محبت اور دوستی کے “ { وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَیْتُمْ وَمَـآ اَعْلَنْتُمْ } ” اور میں خوب جانتا ہوں جسے تم چھپاتے ہو اور جسے تم ظاہر کرتے ہو۔ “ { وَمَنْ یَّـفْعَلْہُ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ ۔ } ” اور جو کوئی بھی تم میں سے یہ کام کرے تو وہ یقینا سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔ “ یہ طویل آیت مدنی سورتوں کے عمومی مزاج کی ترجمانی کرتی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

1 It would be appropriate to give at the outset the details of the incident concerning which these verses were sent down so that the subject that follows is understood easily. The commentators are agreed, and Ibn 'Abbas, Mujahid, Qatadah, 'Urwah bin Zubair and others also have unanimously reported, that these verses were revealed at the time when a letter of Hadrat Hatib bin Abi Balta'a to the pagans of Makkah was intercepted. It so happened that, when the Quraish broke the Treaty of Hudaibiyah, the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) started making preparations for an invasion of Makkah, but he did not tell anyone, except a few close Companions, what was the goal of the expedition. By chance at about the same time a woman arrived from Makkah, who had been a slave-girl of the Bani 'Abdul Muttalib, and then after her freedom had adopted singing as her profession. She complained of poverty to the Holy Prophet and requested for financial help. The Holy Prophet appealed to the Bani 'Abdul Muttalib and the Bani al-Muttalib and satisfied her need. When she was about to leave for Makkah, Hadrat Hatib bin Abi Balta'a met her and quietly gave her a letter addressed to some of the.Makkah chiefs and paid her ten dinars so that she kept the secret and carried the letter to the addressees secretly. When she had just left Madinah, Allah informed the Holy Prophet (Upon whom be Allah's peace) of it. So the Holy Prophet immediately sent Hadrat 'AIi, Hadrat Zubair and Hadrat Miqdad bin Aswad after her with the instruction: "Make haste: At Raudah khaki (12 rules from Madinah on the road to Makkah) you will meet a woman, who carries a letter from Hatib to the pagans of Makkah Seize that letter by any means you like. If she delivers the letter willingly, Iet her go; if she refuses to deliver it, kill her." When these Companions reached the place, they found the woman there They demanded the letter from her. She replied that she had a letter. They searched her but could find no letter. At last, they told her to deliver the letter, otherwise they would strip her and search her. Whe she saw that there was no way of escape, she took out the letter from her hair-plait and delivered it to them, and they brought it to the Holy Prophet. When the letter was opened and read it was found to contain information to the Quraish that the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) was making preparations to attack them. (In different traditions different wordings of the letter have been reported but the purport of all is one and the same) . The Holy Prophet asked Hadrat Hatib what induced him to act thus. He replied: "Sir, do not make haste in this matter of mine. I have not done this because I have become a disbeliever or an apostate, and have started preferring disbelief to Islam. But the truth is that my near and dear ones arc still in Makkah. I do not belong to the tribe of the Quraish, but had settled there under the guardianship of some of them. The families of the Emigrants, which are still in Makkah, will be defended and protected by their tribes and clans, but 1 have no tribe, which could give protection to my family. Therefore, I sent this letter in order to keep the Quraish under obligation so that they did not harm my children. " (According to Hadrat Hatib's .son `Abdur Rahman, Hadrat Habit had his children and brother still in Makkah at that time, and according to Hadrat Hatib's own report his mother also was there) . Hearing what Hatib had to say, the Holy Prophet (upon whom be Allah's peace) said to the people: "Hatib has told you the truth. " That is, the real motive of his action was this and not any treachery against Islam or any intention to support disbelief. Hadrat `Umar rose and said: "Permit me, O Messenger of AIlah, that I should cut off this hypocrite's head: he has been treacherous to Allah and His Messenger and the Muslims." The Holy Prophet said: "This man has participated in the Battle of Badr: You may not know, O `Umar, Allah may have looked favourably at the people of Badr and said: "Do as you please, I have forgiven you. " (The words in the last sentence are different in different traditions. In some these are to the effect: "I have granted you forgiveness"; in some other: I am your Forgiver"; and in still an other: "I will forgive you.") Hearing this Hadrat 'Umar wept and said: "Allah and His Messenger have the best knowledge. " This is a resume of those many traditions which Bukhari, Muslim, Ahmad, Abu Da'ud, Timidhi Nasa'i, Ibn Jarir Tabari, Ibn Hisham, Ibn Hibban and Ibn Abi Hatim have related on the authority of several reliable transmitters. The most authentic of these is the tradition which Hadrat `Ali's secretary, 'Ubaidullah bin Abu Rafi', heard from Hadrat `Ali himself, and from him Hadrat 'Ali's grandson, Hasan bin Muhammad bin Hanafiyah, heard and conveyed to the later reporters. In none of these there is .any mention that Hadrat Hatib was pardoned when he presented this excuse. But there is no hint either to show that he was awarded some punishment. That is why the Muslim scholars have concluded that Hadrat Hatib's excuse was accepted and he was pardoned.

سورة الْمُمْتَحِنَة حاشیہ نمبر :1 مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آغاز ہی میں اس واقعہ کی تفصیلات بیان کر دی جائیں جس کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئی ہیں تاکہ آگے کا مضمون سمجھنے میں آسانی ہو ۔ مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے اور ابن عباس ، مجاہد ، قتادہ ، غزوہ بن زبیر وغیرہ حضرات کی متفقہ روایت بھی یہی ہے کہ ان آیات کا نزول اس وقت ہوا تھا جب مشرکین مکہ کے نام حضرت حاطب ابی بُلْتَعہ کا خط پکڑا گیا تھا ۔ قصہ یہ ہے کہ جب قریش کے لوگوں نے صلح حدیبیہ کا معاہدہ توڑ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ پر چڑھائی کی تیاریاں شروع کر دیں ، مگر چند مخصوص صحابہ کے سوا کسی کو یہ نہ بتایا کہ آپ کس مہم پر جانا چاہتے ہیں ۔ اتفاق سے اسی زمانے میں مکہ معظمہ سے ایک عورت آئی جو پہلے بنی عبدالمطلب کی لونڈی تھی اور پھر آزاد ہو کر گانے بجانے کا کام کرتی تھی ۔ اس نے آ کر حضور سے اپنی تنگ دستی کی شکایت کی اور کچھ مالی مدد مانگی ۔ آپ نے بنی عبدالمطلب اور بنی المطلب سے اپیل کر کے اس کی حاجت پوری کر دی ۔ جب وہ مکہ جانے لگی تو حضرت حاطب بن ابی بَلْتَعہ اس سے ملے اور اس کو چپکے سے ایک خط بعض سرداران مکہ کے نام دیا اور دس دینار روپے دیے تاکہ وہ راز فاش نہ کرے اور چھپا کر یہ خط ان لوگوں تک پہنچا دے ۔ ابھی وہ مدینہ سے روانہ ہی ہوئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر مطلع فرما دیا ۔ آپ نے فوراً حضرت علی ، حضرت زبیر اور حضرت مقداد بن اسود ( رضی اللہ عنہم ) کو اس کے پیچھے بھیجا اور حکم دیا کہ تیزی سے جاؤ ، روضہ خاخ کے مقام پر ( مدینہ سے 12 میل بجانب مکہ ) تم کو ایک عورت ملے گی جس کے پاس مشرکین کے نام حاطب کا ایک خط ہے ۔ جس طرح بھی ہو اس سے وہ خط حاصل کرو ۔ اگر وہ دے دے تو اسے چھوڑ دینا ۔ نہ دے تو اس کو قتل کر دینا ۔ یہ حضرات جب اس مقام پر پہنچے تو عورت وہاں موجود تھی ۔ انہوں نے اس سے خط مانگا ۔ اس نے کہا میرے پاس کوئی خط نہیں ہے ۔ انہوں نے تلاشی لی ۔ مگر کوئی خط نہ ملا ۔ آخر کو انہوں نے کہا خط ہمارے حوالے کر ورنہ ہم برہنہ کر کے تیری تلاشی لیں گے ۔ جب اس نے دیکھا کہ بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے تو اپنی چوٹی میں سے وہ خط نکال کر انہیں دے دیا اور یہ اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آئے ۔ کھول کر پڑھا گیا تو اس میں قریش کے لوگوں کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم پر چڑھائی کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ( مختلف روایات میں خط کے الفاظ مختلف نقل ہوئے ہیں ۔ مگر مدعا سب کا یہی ہے ) ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حاطب سے پوچھا ، یہ کیا حرکت ہے؟ انہوں نے عرض کیا آپ میرے معاملہ میں جلدی نہ فرمائیں ۔ میں نے جو کچھ کیا ہے اس بنا پر نہیں کیا ہے کہ میں کافر و مرتد ہو گیا ہوں اور اسلام کے بعد اب کفر کو پسند کرنے لگا ہوں ۔ اصل بات یہ ہے کہ میرے اقرباء مکہ میں مقیم ہیں ۔ میں قریش کے قبیلہ کا آدمی نہیں ہوں ، بلکہ بعض قریشیوں کی سرپرستی میں وہاں آباد ہوا ہوں مہاجرین میں سے دوسرے جن لوگوں کے اہل و عیال مکہ میں ہیں ان کو تو ان کا قبیلہ بچا لے گا ۔ مگر میرا کوئی قبیلہ وہاں نہیں ہے جسے کوئی بچانے والا ہو ۔ اس لیے میں نے یہ خط اس خیال سے بھیجا تھا کہ قریش والوں پر میرا ایک احسان رہے جس کا لحاظ کر کے وہ میرے بال بچوں کو نہ چھیڑیں ۔ ( حضرت حاطب کے بیٹے عبدالرحمٰن کی روایت یہ ہے کہ اس وقت حضرت حاطب کے بچے اور بھائی مکہ میں تھے ، اور خود حضرت حاطب کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ماں بھی وہیں تھیں ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب کی یہ بات سن کر حاضرین سے فرمایا : قَدْ صدقکم ، حاطب نے تم سے سچی بات کہی ہے ، یعنی ان کے اس فعل کا اصل محرک یہی تھا ، اسلام سے انحراف اور کفر کی حمایت کا جذبہ اس کا محرک نہ تھا ۔ حضرت عمر نے اٹھ کر عرض کیا یا رسول اللہ مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس منافق کی گردن ماردوں ، اس نے اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اس شخص نے جنگ بدر میں حصہ لیا ہے ۔ تمہیں کیا خبر ، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کو ملاحظہ فرما کر کہہ دیا ہو کہ تم خواہ کچھ بھی کرو ، میں نے تم کو معاف کیا ۔ ( اس آخری فقرے کے الفاظ مختلف روایات میں مختلف ہیں ۔ کسی میں ہے قد غفرت لکم ، میں نے تمہاری مغفرت کر دی ۔ کسی میں ہے انی غافر لکم ، میں تمہیں بخش دینے والا ہوں ۔ اور کسی میں ہے ساغفر لکم ۔ میں تمہیں بخش دوں گا ) ۔ یہ بات سن کر حضرت عمر رو دیے اور انہوں نے کہا اللہ اور اس کے رسول ہی سب سے زیادہ جانتے ہیں ۔ یہ ان کثیر التعداد روایات کا خلاصہ ہے جو متعدد معتبر سندوں سے بخاری ، مسلم ، احمد ، ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن جریر طبری ، ابن ہشام ، ابن حبان اور ابن ابی حاتم نے نقل کی ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ مستند روایت وہ ہے جو خود حضرت علی کی زبان سے ان کے کاتب ( سیکرٹری ) عبید اللہ بن ابی رافع نے سنی اور ان سے حضرت علی کے پوتے حسن بن محمد بن حنفیہ نے سن کر بعد میں راویوں تک پہنچائی ۔ ان میں سے کسی روایت میں بھی یہ تصریح نہیں ہے کہ حضرت حاطب کا یہ عذر قبول کر کے انہیں چھوڑ دیا گیا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

1: حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رض) کے جس واقعے کے پس منظر میں یہ آیتیں نازل ہوئیں ہیں۔ وہ اُوپر سورت کے تعارف میں تفصیل سے عرض کردیا گیا ہے۔ غیر مسلموں کے ساتھ دوستی کی کیا حد ہونی چاہئیں؟ اس کی تفصیل کے لئے دیکھئے سورہ آل عمران (آیت ۳:۲۸) کا حاشیہ۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١۔ ٧۔ حاطب بن ابی بلتعہ کے بال بچے مکہ میں تھے حاطب نے اس سبب سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مکہ کی چڑھائی کے حال کا وہ خط مشرکین مکہ کو آنحضرت سے چھپ کر لکھا تھا کہ اہل مکہ سے دوستی بنی رہے اور چڑھائی کے وقت اہل مکہ کے ہاتھ سے ان کے بال بچوں کو کچھ تکلیف نہ پہنچے۔ چناچہ صحیحین ٢ ؎ میں حضرت علی (رض) کی روایت سے جو حدیث ہے اس میں ذکر ہے کہ حاطب بن ابی بلتعہ نے جو خط اہل مکہ کو لکھا تھا جب وہ خط مکہ کے راستہ سے پکڑا جا کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خط کا حال حاطب سے پوچھا تو انہوں نے عرض کیا کہ حضرت میرے بال بچے مکہ میں تھے۔ فقط ان کے بچاؤ کی غرض سے میں نے یہ خط لکھا تھا۔ اسلام سے مرتد ہو کر میں نے یہ خط نہیں لکھا۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ بات حاطب نے سچی کہی۔ حضرت عمر (رض) نے عرض کیا کہ مجھ کو حکم دیجئے میں حاطب کی گردن ابھی تلوار سے اڑا دوں۔ حضرت نے فرمایا حاطب بدری صحابہ میں ہے اور تم کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کو بدری صحابہ کی کیا کچھ خاطر داری منظور ہے غرض اسی قصہ کے سبب سے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اولاد اور رشتہ داروں کا ذکر فرمایا ہے۔ حاصل معنی ان آیتوں کے یہ ہیں کہ جس طرح حاطب بن ابی بلتعہ سے اولاد اور رشتہ داروں کی محبت کے جوش میں یہ خط لکھنے کا کام اللہ اور اللہ کے رسول کے خلاف مرضی ہوگیا اسی طرح بہت لوگ اللہ اور اللہ کے رسول کی مرضی کے خلاف بہت سے کام اولاد اور رشتہ داروں کے کارن کر بیٹھتے ہیں ‘ مگر یہ اولاد اور رشتہ داری ایسی چیز ہے کہ قیامت کے دن کچھ کام آنے والی نہیں بلکہ قیامت کے دن اللہ اور اللہ کے رسول کی مرضی کے موافق چلنا ہی کام آئے گا اس لئے انسان کو چاہئے کہ اولاد اور رشتہ داروں کی محبت پر اللہ اور اللہ کے رسول کی مرضی کو مقدم رکھے اور یہ بھی فرمایا کہ جب یہ مشرک اللہ کے دشمن مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں تو مسلمانوں کو بھی ان سے دوستی رکھنا مناسب نہیں ہے کیونکہ جب اسلام کو برا جان کر یہ مشرک لوگ اللہ کے رسول اور مسلمانوں کے مکہ میں رہنے کے روادار نہیں ہوئے اور اب بھی موقع ملے تو مسلمانوں پر دست درازی کرنے کو ان کا دین بگاڑنے کو یہ لوگ سب مستعد ہیں تو پھر ان سے دوستی کا رکھنا علاوہ بےسود ہونے کے فضیحت ہونے کا سبب بھی ہے جس طرح حاطب کی فضیحتی کا حال سب نے دیکھ لیا کیونکہ اللہ تعالیٰ غیب دان ہے وہ اپنے رسول پرچھپی ہوئی دوستی کا حال ظاہر کر دے گا جس کا نتیجہ سوائے فضیحتی کے اور کیا ہے پھر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بےدین باپ اور رشتہ داروں کو اللہ کی مرضی کے موافق جو چھوڑ دیا تھا وہ قصہ ذکر فرمایا تاکہ معلوم ہوجائے کہ جو خصلت اور عادت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے برتی وہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور جو خصلت اور عادت حاطب بن ابی بلتعہ نے برتی وہ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔ اس باب میں اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی نصیحت جو اپنے بندوں کو فرمائی ہے وہ سورة آل عمران میں گزرچکی ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ لوگوں کے دل میں مال اور بی بی بچوں کی الفت بسی ہوئی ہے حالانکہ بہتر ان کے حق میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور اس کی مرضی کے موافق کام کریں تاکہ عقبیٰ میں بھی ان کا بھلا ہو۔ مسند ١ ؎ امام احمد ‘ ترمذی ‘ نسائی ‘ ابو داؤود ‘ ابن ماجہ ‘ مستدرک حاکم وغیرہ میں حضرت ابی بریدہ سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دفعہ خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اتنے میں حضرت امام حسن (رض) اور امام حسین (رض) آئے اور بچپنے کے سب سے اپنے کرتہ میں الجھ کر گرنے لگے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ چھوڑ کر دونوں صاحبزادوں کو اٹھا لیا اور فرمایا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مال اور اولاد کو فتنہ فرمایا ہے۔ ان لڑکوں کو گرتا ہوا دیکھ کر مجھ کو خطبہ پڑھنا مشکل ہوگیا۔ ترمذی نے اس حدیث کو حسن غریب کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس کی سند میں حسین بن واقد منفرد ہے حسین صحیح مسلم کے رایوں میں ہے اور منذری نے اس کو ثقہ کہا ہے اس لئے یہ سند معتبر ہے۔ (٢ ؎ دیکھئے صفحہ گزشتہ۔ ) (١ ؎ جامع ترمذی باب مناقب الحسن والحسین (رض) ص ٢٤١ ج ٢۔ )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(60:1) لاتتخذواـ فعل نہی جمع مذکر حاضر، اتخاذ (افتعال) مصدر۔ تم مت بناؤ۔ تم مت پکڑو۔ عدوی : مضاف مضاف الیہ۔ میرے دشمن۔ مفعول فعل لا تتخذوا کا۔ اولیائ۔ مفعول ثالث لاتتخذوا کا۔ ولی کی جمع۔ دوست، ساتھی۔ اے ایمان والو ! نہ بناؤ میرے دشموں کو اور اپنے دشمنوں کو اپنے دوست۔ عدو اگرچہ مفرد ہے لیکن اس کا اطلاق مفرد اور جمع دونوں پر ہوتا ہے۔ مثلاً اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ افتتخذونہ وذریتہ اولیاء من دونی وہم لکم عدو (18:50) کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔ تلقون الیہم بالمودۃ : تلقون مضارع جمع مذکر حاضر القاء (افعال) مصدر تم ڈالتے ہو۔ تم اظہار کرتے ہو۔ بالمودۃ : مودۃ مصدر ہے ودو مادہ سے اسی معنی میں اور مصادر بھی ہیں۔ جیسے ود، وداد، موددۃ، مردودۃ باب سمع محبت کرنا۔ خواہش کرنا۔ یہاں بمعنی محبت ۔ دوستی کے آیا ہے۔ ود، دید، ودودۃ ۔ دوست بہت محبت کرنے والا۔ جملہ تلقون الیہم بالمودۃ کی مندرجہ ذیل صورتیں ہوسکتی ہیں :۔ (1) یہ لا تتخذوا کی ضمیر سے حال ہے۔ (2) یہ اولیاء کی صفت ہے۔ (3) یہ کلام مستانفہ ہے۔ نیا جملہ ہے پہلے کلام سے اس کا کوئی ربط نہیں ہے۔ بالمودۃ میں باء زائدہ برائے تعقیب بھی ہوسکتی ہے اور ثابۃ بھی ہوسکتی ہے۔ پہلی صورت میں القار بالمودۃ کے معنی اظہار المودۃ ہوگا۔ یعنی تم ان سے محبت کا اظہار کرتے ہو ۔ دوسری صورت میں یہ ب تعدیہ کے لئے ہوگی اور مودۃ تلقون کا مفعول ہوگا۔ اس کا مفہوم وہی ہوگا جو پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ اور اگر ب سببیت کے لئے ہے تو اس وقت تلقون کا مفعول محذوف ماننا پڑیگا۔ عبارت یوں ہوگی :۔ تلقون الیہم اخبار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بسبب المردۃ التی بینکم وبینہم (کشاف) یہاں القاء ارسال کے معنی میں ہے یعنی تم رسول کی خبریں ان کافروں کو بھیجتے ہو اس محبت کی وجہ سے جو تمہارے درمیان اور ان کے درمیان ہے (ضیاء القرآن) وقد کفروا بما جاء کم من الحق : واؤ حالیہ ہے قد ماضی کے ساتھ تحقیق کے معنی میں ہے۔ اور تحقیق وہ انکار کرتے ہیں اس حق سے (یعنی قرآن مجید سے) جو تمہارے پاس آیا ہے۔ الحق سے مراد قرآن مجید ہے (تفسیر مظہری) دین حق ہے (حقانی) اس سے مراد سلامی عقیدہ و شریعۃ ہے ای الاسلام عقیدۃ وشریعۃ (الیسر التفاسیر) اگر جملہ تلقون الیہم بالمودۃ کو لا تتخذوا کی ضمیر سے حال لیا جائے تو یہ جملہ بھی ضمیر لا تتخذوا سے حال ہوگا ۔ حالانکہ تمہارے پاس جو دین حق آیا ہے یہ لوگ بالحقیق اس سے انکار کرچکے ہیں۔ یخرجون الرسول وایاکم (من المکۃ او من دیارکم) وہ ملک بدر کرچکے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو بھی۔ یہ جملہ حال ہے فاعل کفروا سے۔ ان تؤمنوا باللہ ربکم : ان مصدریہ ہے یہ جملہ تعلیل ہے اخراج الرسول واخراج المؤمنین کی وان تؤمنوا تعلیل یخرجون ای یخرجونکم لایمانکم۔ مطلب یہ ہے کہ :۔ کفار مکہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو مکہ سے محض اس لئے نکالا ہے کہ تم اللہ پر جو تمہارا پروردگار ہے ایمان لائے ہو۔ ان کنتم خرجتم جھادا فی سبیلی وابتغاء مرضاتی : ان شرطیہ ہے جھادا جہاد کے لئے جہاد۔ اللہ کی راہ میں لڑنا۔ محبت ، کوشش ، جاھدا یجاھد مجاھدۃ (باب مفاعلۃ) اور جھاد مصدر ۔ بوجہ مفعول لہ منصوب ہے۔ فی سبیلی۔ مضاف مضاف الیہ۔ میری راہ میں۔ ابتغاء موضارتی : ابتغاء چاہنا۔ تلاس شکرنا۔ بروزن افتعال مصدر ہے جو بہ مفعول لہ منصوب ہے۔ مرضاتی۔ مضاف مضاف الیہ۔ میری رضا جوئی کے لئے۔ میری خوشنودی کے لئے میری رضا مندی کے لئے۔ جملہ ان کنتم ۔۔ مرضاتی شرط ہے جس کی جزاء محذوف ہے اور کلام سابق لاتتخذوا اس پر دلالت کر دہا ہے۔ یا یہ جملہ شرط مؤخر ہے اور جواب شرط مقدم ہے یعنی عبارت یوں ہے :۔ ان کنتم خرجتم جھادا فی سبیلی وابتغاء مرضاتی فلا تتخذوا عدوی وعدوکم اولیاء (تفسیر الخازن) تسرون الیہم بالمودوۃ : تسرون مضارع جمع مذکر حاضر اسرار (افعال) مصدر۔ تم چھپاتے ہو۔ تم پوشیدہ رکھتے ہو۔ تم چوری چھپے ان سے دوستی کی باتین کرتے ہو۔ صاحب تفسیر ضیاء القرآن اس آیت کی تفسیر میں حاشیہ میں لکھتے ہیں :۔ تسرون الیہم ۔۔ الخ یہ تلقون سے بدل بھی ہوسکتا ہے لیکن مناسب یہ ہے کہ اس کو کلام مستانفہ بنایا جائے۔ اس کے دونوں مفہوم ہوسکتے ہیں :۔ ای تفضون الیہم یمودتکم سرا۔ یعنی تم انہیں چپکے چپکے اپنی محبت اور دوستی کا یقین دلاتے ہو۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ :۔ تسرون الیہم اسرار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بسبب المودۃ۔ کہ تم باہمی دوستی کی وجہ سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے راز ان تک پہنچاتے ہو۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ تمہاری ساری حرکتوں کو اچھی طرح جانتا ہے تم لاکھ چھپانے کی کوشش کرو۔ اس علم وخبیر سے نہیں چھپا سکتے۔ وانا اعلم ۔ جملہ حالیہ ہے اعلم رلم سے افعل التفضیل کا صیغہ ہے میں خوب جاننے والا ہوں۔ بما اخفیتم : ب تعدیہ یا زائدہ ہے ما موصولہ ہے اخفیتم ماضی جمع مذکر حاضر اخفاء (افعال) مصدر ۔ صلہ۔ جو تم نے چھپایا۔ جو تم چھپاتے ہو۔ ما اعلنتم : ما موصولہ۔ اعلنتم ماضی جمع مذکر حاضر۔ اعلان (افعال) مصدر اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔ جو تم اعلان کرتے ہو۔ جو تم نے ظاہر کیا۔ ومن یفعلہ : واؤ عاطفہ۔ من شرطیہ یفعلہ مضارع مجزوم بالشرط۔ ہ ضمیر مفعول واحد مذکر۔ محبت کا چوری چھپے اظہار۔ کے لئے ہے جملہ شرط ہے۔ فقد ضل : ف جواب شرط کے لئے ہے قد ماضی پر داخل ہو کر تحقیق کا فائدہ دیتا ہے۔ اور ماضی کو ماضی قریب کے معنی میں کردیتا ہے ضل ماضی واحد مذکر غائب ۔ ضلال (باب ضرب) مصدر۔ وہ گمراہ ہوا۔ وہ بھٹکا۔ وہ راہ راست سے دور جا پڑا۔ یہاں ضل بطور فعل متعدی بمعنی اضل آیا ہے۔ سواء کے معنی وسط کے ہیں ۔ سواء وسوی وسوی اسے کہا جاتا ہے جس کی نسبت دونوں طرف مساوی ہو۔ سواء وصف بن کر بھی استعمال ہوتا ہے اور ظرف بھی لیکن اصل میں یہ مصدر ہے۔ قرآن مجید میں آیا ہے :۔ فی سواء الجحیم (37:55) دوزخ کے وسط میں ۔ سواء السبیل۔ راستہ کا درمیانی حصہ۔ سیدھا راستہ۔ صفت کی موصوف کی طرف اضافت ہوکر ضل کا مفعول بہٖ ہے۔ قد ضل سواء السبیل۔ تو وہ سیدھے راستہ سے بھٹک گیا۔ اس نے راہ راست کو کھو دیا۔ ان آیات کا نزول اس وقت ہوا تھا جب مشرکین مکہ کے نام حضرت حاطب بن ابی بلتحہ کا خط پکڑا گیا تھا۔ قصہ یہ ہے کہ :۔ جب مشرکین مکہ کے لوگوں نے (قریش نے) صلح حدیبیہ کا معاہدہ توڑ دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ معظمہ پر چڑھائی کا ارادہ کیا اور تیاری شروع کردی۔ مگر چند مخصوص صحابہ کے سوا کسی کو نہ بتایا کہ آپ کس مہم پر جانا چاہتے ہیں۔ اتفاق سے اسی زمانہ میں مکہ معظمہ سے ایک عورت آئی جو کہ پہلے بنی عبد المطلب کی لونڈی تھی اور پھر آزاد ہو کر گانے بجانے کا کام کرنے لگی اس نے آکرحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنی تنگ دستی کی شکایت کی اور کچھ مالی مدد مانگی۔ آ نے بنی عبد المطلب سے اپیل کرکے اس کی حاجت پوری کردی جب وہ مدینہ سے جانے لگی تو حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اس سے ملے اور اس کو چپکے سے ایک خط بعض سرداران قریش کے نام دیا اور دس دینار بھی دئیے تاکہ وہ راز فاش نہ کر دے اور یہ خط چھپا کر ان لوگوں کو دے دے ابھی وہ مدینہ سے روانہ ہی ہوتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس پر مطلع فرما دیا۔ آپ نے فورا حضرت علی ، حضرت زبیر، حضرت مقدار بن اسود (رض) کو اس کے پیچھے بھیجا۔ اور حکم فرمایا کہ تیزی سے جاؤ۔ روضہ خاخ کے موام پر (مدینہ سے 12 میل بجانب مکہ) تم کو ایک عورت مے گی جس کے پاس مشرکین مکہ کے نام حاطب کا ایک خط ہے جس طرح بھی ہو یہ خط حاصل کرو۔ اگر وہ دیدے تو اسے چھوڑ دینا۔ اور اگر نہ دے تو اسے قتل کردینا۔ یہ حضرات جب اس مقام پر پہنچے تو وہ عورت موجود تھی انہوں نے اس سے خط مانگا اس کے کہا کہ میرے پاس کوئی خط نہیں ہے انہوں نے تلاشی لی مگر کوئی خط نہ ملا۔ آخر کو انہوں نے کہا کہ خط ہمارے حوالہ کر دو ورنہ ہم برہنہ کرکے تیری تلاشی لیں گے۔ جب اس نے دیکھا کہ اب بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے تو اپنی چوٹی میں سے نکال کر وہ خط دیدیا اور یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے۔ کھول کر پڑھا گیا تو اس میں قریش کے لوگوں کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر چڑھائی کی تیاری کر رہے ہیں مختلف روایات میں مختلف الفاظ نقل ہوئے ہیں مگر مدعا سب کا یہی ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حاطب سے دریافت فرمایا یہ کیا حرکت ہے ؟ انہوں نے عرض کیا آپ میرے معاملہ میں جلدی نہ فرمائیے میں نے جو کچھ کیا ہے اس بناء پر نہیں کیا ہے کہ میں کافر و مرتد ہوگیا ہوں اور اسلام کے بعد اب کفر کو پسند کرنے لگا ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ میرے اعزہ و اقرباء مکہ میں مقیم ہیں میں قریش کے قبیلہ کا آدمی نہیں ہوں بلکہ بعض قریشیوں کی سرپرستی میں وہاں آباد ہوا ہوں مہاجرین میں سے دوسرے جن لوگوں کے اہل و عیال مکہ میں ہیں ان کو تو ان کا قبیلہ بچا لیگا مگر میرا کوئی قبیلہ وہاں نہیں ہے جسے کوئی بچانے والا ہو ۔ اس لئے میں نے یہ خط اس خیال سے بھیجا تھا کہ قریش پر میرا ایک احسان رہے جس کا لحاظ کرکے وہ میرے بال بچوں کو نہ چھیڑیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حاطب کی یہ بات سن کر فرمایا کہ :۔ قد صدقکم : حاطب نے تم سے سچی بات کہی ہے۔ یعنی ان کے اس فعل کا اصل محرک یہی تھا اسلام سے انحراف اور کفر کی حمایت کا جذبہ اس کا محرک نہ تھا۔ حضرت عمر (رض) نے اٹھ کر عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس منافق کی گردن ماد دوں ؟ اس نے اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :۔ اس شخص نے جنگ بدر میں حصہ لیا ہے تمہیں کیا خبر ؟ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کو ملاحظہ فرما کر کہ کہہ دیا ہو کہ ” تم خواہ کچھ بھی کرو میں نے تم کو معاف کیا “۔ یہ بات سن کر حضرت عمر (رض) روپڑے اور کہا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی سب سے زیادہ جانتے ہیں۔ یہ ان کثیر التعداد روایات کا خلاصہ ہے جو کہ متعدد معتبر سندوں سے بخاری ، مسلم ، ابوداؤد، احمد، ترمذی، نسائی، ابن جریر) طبری۔ ابن ہشام۔ ابن حیان۔ اور ابن ابی حاتم نے نقل کی ہیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 یہ حاطب کی مذکورہ بالا غلطی کی طرف اشارہ ہے۔3 یا تم از راہ دوستی انہیں پیغام بھیجتے ہو۔4 اس لئے انکے دشمن خدا ہونے سے شک نہیں۔5 اس سے بڑا ظلم اور اس سے بھڑ کر اللہ تعالیٰ سے دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔6 یا ” چپکے چپکے انہیں دوستی کا پیغام بھیجتے ہو۔ “7 یہ دوسری بات ہے کہ وہ توبہ کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی سچائی دیکھ کر اس کا قصور معاف فرما دے جیسا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب بن ابی مبلعہ کا قصور معاف فرما دیا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات ١ تا ٦۔ اسرار ومعارف۔ اے ایمان والو ! کفار جو کہ میرے بھی دشمن ہیں اور تمہارے بھی اللہ کے دشمن اس لیے کہ اس کے نبی اور دین کے دشمن ہیں تمہارے دشمن بھی تمہارے مسلمان ہونے کے باعث ہیں تو ان سے کبھی دلی دوستی نہ رکھو کیا تم ایسے لوگوں سے دوستی کرنا چاہوگے جنہوں نے اس سچے اور برحق دین کا انکار کیا جو تمہیں نصیب ہو اور اللہ کے رسول کو شہر سے نکال دیا اور تمہیں بھی ہجرت پر صرف اسلیے مجبور کردیا کہ تم اللہ رب العزت پر ایمان رکھتے ہو اور پھر جب ان کے ساتھ حالت جنگ میں ہو اور میری رضا کے حصول کی خاطر جان کی بازی لگاچکے ہوپھردل میں یاخفیہ طور پر کفار سے دوستی کی تمنا یا ان سے بھلے کی امید کیسی جب اللہ تمہاری ہر خفیہ اور ظاہر بات کو جانتا ہے تو اگر کسی نے کفار سے دوستی کے لیے کوئی خفیہ کوشش بھی کی تو وہ گمراہ ہوجائے گا پہلے یہ بات گزرچکی کہ اخلاق اور مروت نیز دنیا کا کاروبار اس حد تک دین پر یا مسلمانوں کے مفاد پر حرف نہ آئے درست مگر مسلمانوں کو کفار کا تابع بنادینا اور ان پر کافرانہ نظام ٹھونس دینا تو کھلی گمراہی ہے۔ اوریاد رکھو اگر کبھی تم کفار کے ہاتھ آجاؤ تو تم سے کوئی رعایت نہ کریں گے اور سخت ترین دشمن ثابت ہوں گے تمہیں قتل بھی کریں گے ایذا بھی دیں گے اور طعنے بھی دیں گے اور چاہیں گے کہ تم اسلام ترک کرکے کافر ہوجاؤ نیز اس ڈر سے کہ خاندان بچ جائے گایامال بچالوں کافروں کی صحبت اختیار کی تو تمہارے مال ار تمہاری اولاد کام نہ آئے گی بلکہ تمہارے سب امور کا فیصلہ تو اللہ کرے گا جو تمہارے ہر کام سے باخبر ہے۔ تمہارے لیے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی خوبسورت مثال موجود ہے اور ان لوگوں کی جو ان کے ساتھ تھے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے الگ ہوتے ہیں اور تمہارے باطل معبودوں سے بھی اور تمہارے نظریے اور نظام کا انکار کرتے ہیں اور آج سے ہمارے تمہارے درمیان دشمنی شروع ہوگئی جو ہمیشہ رہے گی یاپھرتم اللہ واحد پر ایمان لے آؤ تو یہ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے ہم میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی۔ سوائے اپنے والد کے ان پر ایمان لانے کی امید تھی تو فرمایا کہ میں تمہارے لیے دعا کروں گا مگر دعادرخواست ہوتی ہے یہ نہیں کہ میں کوئی فیصلہ کا اختیار رکھتا ہوں وہ اللہ کے دست قدت میں ہے اور پھر اپنے رب سے کہا ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری بارگاہ میں رجوع کرتے ہیں کہ آخر سب کو تیرے حضور میں پیش ہونا ہے اور اے اللہ جب ہم کفار کو چھوڑ چکے تو ہمیں ان کے غلبہ سے محفوظ رکھ اور کسی آزمائش میں نہ ڈال اور ہمیں معاف فرمادے کہ تو غالب ہے حکمت والا۔ تو اے مسلمانو ! تمہارے لیے خوبصورت انداز ہی سجتا ہے اور ہراس آدمی کے لیے جو اللہ پر اور آخر تکے دن پر امید رکھتا ہے اور یہ بھی جان لو کہ اگر کسی نے مسلمان ہوتے ہوئے کافروں سے ایسی دوستی کی جس سے اسلام یا مسلمان کا نقصان ہو تو اللہ بےنیاز ہے اور سب تعریفوں کا مالک اسے ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن۔ ابتغاء۔ تلاش کرنا۔ یثقفوا۔ وہ پکڑتے ہیں۔ یبسطوا۔ وہ کھولتے ہیں۔ ارحام۔ رشتہ داریاں۔ اسوۃ ۔ نمونہ۔ حسنۃ۔ بہترین۔ براء و ا۔ وہ بری ہیں۔ بدا۔ وہ ظاہر ہوا۔ استغفر۔ میں مغفرت (کی دعا ) مانگوں گا۔ تشریح : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ والوں سے صلح حدیبیہ میں ایک معاہدہ کیا تھا جس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام نے پوری طرح عمل کیا لیکن کفار مکہ نے جگہ جگہ عہد شکنی کی اور معاہدہ کے اصولوں کی پابندی نہیں کی۔ قریش مکہ کی ان حرکتوں کی وجہ سے آپ نے نہایت رازداری اور خاموشی کے ساتھ کفار قریش کو اس کی سزا دینے کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔ ان تیاریوں کا علم چند صحابہ (رض) کے علاوہ کسی اور کو نہیں تھا۔ ان میں سے ایک بدری صحابی حضرت حاطب ابن ابی بلتعتہ بھی تھے جنہیں ان تیاریوں کا پورا علم تھا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اسی زمانہ میں مکہ مکرمہ سے ایک عورت آئی جو کبھی بنی عبد المطلب کی باندی تھی۔ اس نے آزاد ہونے کے بعد گانے بجانے اور لوگوں کا دل بہلانے کا دھندہ شروع کردیا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انتہائی شفیق اور مہربان شخص ہیں اور وہ ہر ایک کے ساتھ ہمدردی ضرور کرتے ہیں۔ اس نے مدینہ آکر کہا کہ جب سے آپ کے اور کفار قریش کے درمیان جنگ جیسے حالات شروع ہوئے تو لوگوں نے اس کے گانے بجانے کی طرف توجہ کم کردی اور وہ شدید تنگ دست ہو کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مدد کے لئے حاضرہوئی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنی اعبد المطلب سے اس کی مدد کرنے کیلئے کہا جس سے اس کی یہ حاجت پوری ہوگئی۔ اور وہ مکہ مکرمہ واپس جانے لگی تو حضرت حاطب ابن ابی بلتعہ اس سے ملے اور اسے دس دینار دے کر اور رازداری کا وعدہ لے کر مکہ کے بعض سرداروں کے نام ایک خط دیا جس میں کفار قریش کو اس بات کی اطلاع دی گئی تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ پر چڑھائی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ جب وہ عورت مدینہ منورہ سے روانہ ہوئی اور ابھی بہت زیادہ دور نہ گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل کے ذریعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی اطلاع کردی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) ، حضرت زبیر (رض) اور حضرت مقداد ابن اسود (رض) کو اس عورت کے پیچھے اس ہدایت کے ساتھ بھیجا کہ وہ عورت تمہیں روضہء خاخ کے مقام پر ملے گی جس میں مشرکین کے نام ایک خط لکھا گیا ہے اس کو اس عورت سے زبردستی چھین کرلے آئو خواہ اس کے لئے اس پر بڑی سے بڑی سختی کرنی پڑے۔ یہ تینوں صحابہ کرام (رض) جب روضہ خاخ (جو مدینہ سے بارہ میل کے فاصلے پر تھا) پہنچے تو وہ عورت ان کو ملی۔ اس سے خط مانگا۔ پہلے تو اس نے انکار کیا۔ ان صحابہ کرام (رض) نے اچھی طرح اس کی تلاشی لی مگر وہ خط کہیں نہیں ملا۔ لیکن ان صحابہ کرام (رض) کو یقین تھا کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے تو یہ خط اس پاس ضرور ہوگا۔ صحابہ (رض) نے فرمایا کہ دیکھو وہ خط ہمارے حوالے کر دو ورنہ ہمیں ننگا بھی کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔ وہ عورت اس دھمکی کی سنجیدگی کو سمجھ گئی اور اس نے اپنی چوٹی میں سے خط نکال کر دیدیا۔ اور وہ خط انہوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے کردیا جس میں اتنے بڑے جنگی راز کو کھولا گیا تھا۔ حضرت عمر تو اتنی بڑی بات سے لرز گئے کہ اگر یہ راز کفار تک پہنچ جاتا تو مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچتا۔ عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کو اسی جگہ قتل کردوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حاطب (رض) کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے معاملے میں جلدی نہ فرمائیں اور پہلے میری بات سن لیجئے۔ اصل میں میں نے جو کچھ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے بچے اور والدہ مکہ میں ہیں۔ میں قریش یا مکہ کے کسی قبیلے کا آدمی نہیں ہوں بلکہ اہل قریش نے میرے گھر والوں کو پناہ دے رکھی ہے مہاجرین میں سے جن کے اہل و عیال مکہ میں ہیں ان کو تو ان کا قبیلہ کسی نہ کسی طرح بچا ہی لے گا مگر میرا وہاں کوئی قبیلہ نہیں ہے جو ان کو کفار کے ظلم و ستم سے بچالے گا۔ عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ خط میں نے اس لئے نہیں لکھا تھا کہ میں کافر و مرتد ہوگیا ہوں یا دین اسلام کے سوا میں کسی اور دین کو پسند کرنے لگا ہوں بلکہ میں نے یہ خط اس لئے لکھا تھا تاکہ قریش پر میرا یہ احسان ہوجائے اور وہ میرے اہل خانہ کی حفاظت کرسکیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن کر فرمایا کہ حاطب (رض) نے سچی بات کہیں۔ حضرت عمر (رض) اس تمام تر عذر کے باوجود یہ چاہتے تھے کہ ایسے آدمی کی گردن اڑا دی جائے مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حاطب (رض) نے غزوہ بدر میں حصہ لیا ہے۔ تمہیں کیا خبر کہ اللہ تعالیٰ نے بدر والوں کی قربانیوں کو دیکھ کر یہ کہہ دیا ہو کہ تم کچھ بھی کرو میں نے تمہیں معاف کردیا ہے۔ اہل بدر کا یہ مقام ہے حضرت عمر (رض) سن کر رو پڑے اور عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ اس طرح ان کا عذر سن کر ان کو معاف کردیا گیا۔ (بخاری۔ ترمذی۔ نسائی) ۔ حضرت حاطب کے اس واقعہ کو تقریبا ً سب ہی مفسرین نے زیر مطالعہ آیات کا شان نزول قرار دیا ہے۔ قرآن کریم میں اس واقعہ کو بیان کرنے کی مصلحت یہ ہے کہ ہر صاحب ایمان کو یہ بتا دیا گیا ہے کہ جب بھی کفر و اسلام کے درمیان مقابلہ ہو تو وہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے کفار کو کسی طرح کی بھی قوت مل جائے اور راز کو راز رکھنا چاہیے کیونکہ حضرت حاطب (رض) تو بدری صحابی تھے جنہیں معافی کا پروانہ مل گیا لیکن اگر کسی اور نے ایسا کیا تو اس کی معافی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دوسرے بات یہ فرما دی ہے کہ انسان زندگی بھر جس اولاد، بیوی اور رشتہ داروں کے لئے بہت کچھ کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس کے کسی کام نہ آئیں گے وہاں ہر شخص کو اپنے ذاتی اعمال کے ساتھ حاضر ہونا ہے۔ اگر تم اپنے اعمال کی جوابدہی میں پھنس گئے تو یہ سب رشتے ناطے تمہارے کسی کام نہ آسکیں گے لہٰذا اولاد، بیوی اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن معاملہ تو اچھی بات ہے لیکن ان کی وجہ سے اپنی آخرت کو برباد کرلینا سب سے بری بات ہے۔ تیسری بات یہ فرمائی ہے کہ حضرت ابراہیم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی بہترین نمونہ زندگی ہے جنہوں نے اس بات کی پر اہ نہیں کی کہ اگر میں نے سچی بات کہی تو میرا انجام کیا ہوگا بلکہ دل گردے اور بہادری کی بات یہ ہے کہ انہوں سے سب کے سامنے صاف صاف اعلان کردیا کہ میں اللہ کو چھوڑ کر ان کی بندگی نہیں کرسکتا جن کی تم عبادت و بندگی کرتے ہو بلکہ میں اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں اور تمہارے ہر عمل کو میں نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تم ایک اللہ پر ایمان نہیں لائو گے اس وقت تک ہم تمہیں اپنا دشمن ہی سمجھتے رہیں گے۔ فرمایا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے والد کو بھی اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے چھوڑ دیا تا اگرچہ انہوں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ تمہارے لئے دعائے مغفرت کروں گا لیکن جب ان پر یہ بات کھل گئی کہ ان کا باپ تو اللہ کا دشمن ہے تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس سے بھی بیزاری کا اظہار کردیا۔ یہ ہے وہ بہترین نمونہ زندگی کہ اصل اللہ کی ذات اور اس کی رضا ہے جس کے لئے ہر رشتہ اور تعلق کو ٹھکرا دینا اصل ایمان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایمان کی یہی پختگی عطا فرمائے۔ آمین۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ یعنی گو دل سے دوستی نہ ہو مگر ایسا دوستانہ برتاوبھی مت کرو۔ 3۔ یعنی اول تو دوستی ہی بری چیز ہے، پھر خفیہ پیغام بھیجنا اور زیادہ برا ہے۔ 4۔ یعنی مثل دوسرے موانع مذکورہ کے یہ امر بھی مانع دوستی ہونا چاہئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط سورت : سورة الحشر کے آخری الفاظ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر اعتبار سے اپنی مخلوق پر غالب ہے اور اس کے ہر حکم میں حکمت پائی جاتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اپنی مخلوق پر غالب ہے تو مسلمانوں کو اسی کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی اور سے بالخصوص اپنے اور اللہ کے دشمنوں سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ اسی لیے سورة الممتحنہ کی ابتدا اس حکم کے ساتھ کی جارہی ہے کہ مسلمانو ! اپنے اور ” اللہ “ کے دشمن کو خیر خواہ نہ سمجھو ! الممتحنہ کا لفظ امتحان سے مشتق ہے جس کا معنٰی ہے آزمانا ورآزمائش کرنا ہے۔ مفسرین کی غالب اکثریت نے سورة الممتحنہ کا شان نزول بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب مکہ والوں نے حدیبیہ میں ہونے والے عہد کو توڑ دیا تو نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہایت رازداری کے ساتھ مکہ کی طرف پیش قدمی کرنے کی تیاری کا آغاز فرمایا۔ اسی دوران مکہ سے ایک عورت مدینہ آئی جسے حاطب (رض) بن ابی بلتعہ نے ایک خط لکھ کردیا کہ یہ خط مکہ کے فلاں سردار تک پہنچا دیا جائے۔ خط میں نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جنگی تیاریوں کا ذکر کیا گیا، ادھر عورت خط لے کر مکہ جارہی تھی۔ دوسری طرف یہ بات وحی کے ذریعے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علم میں لائی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی کے ساتھ مقدار اور حضرت زبیر (رض) ۔ دوسری روایت میں ہے کہ ابو مرثد غنوی (رض) بھی وفد میں شامل تھے۔ فرمایا کہ تیزی سے مکہ کی طرف جاؤ۔ وہ عورت تمہیں مکہ سے پہلے روضہ خاخ مقام پر ملے گی تمہیں ہر صورت اس سے حاطب کا دیا ہوا خط واپس لانا ہوگا۔ تینوں حضرات دن رات سفر کرتے ہوئے روضۂ خاخ مقام کے قریب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک عورت اونٹ پر سوار بڑی تیزی کے ساتھ مکہ کی طرف جارہی ہے۔ وفد نے تیز قدمی کے ساتھ اسے روک لیا اور خط کے بارے میں اس سے پوچھا لیکن وہ کسی صورت بھی اقرار کرنے کے لیے تیارنہ ہوئی۔ قریب تھا کہ وفد واپس آجاتا لیکن حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان جھوٹا نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا خط اس عورت کے پاس ہے۔ حضرت علی (رض) آگے بڑھے اور تلوار لہراتے ہوئے کہا کہ اگر تو نے خط ہمارے حوالے نہ کیا تو ہم تجھے برہنہ کرکے تلاشی لیں گے۔ یہ کہتے ہوئے صحابہ (رض) اس کی طرف بڑھے ہی تھے کہ اس نے اپنے سر کے بالوں سے خط نکال کر حضرت علی (رض) کے حوالے کردیا۔ خط لے کر صحابہ واپس آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب بن ابی بلتعہ کو طلب فرمایا اور اس سے استفسار کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے ؟ حاطب (رض) نے بڑی عاجزی سے درخواست کی کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! نہ میں مرتد ہوا ہوں اور نہ ہی میں نے مسلمانوں سے غداری کی ہے۔ سچ یہ ہے کہ مدینہ آنے والے اصحاب کا کوئی نہ کوئی رشتہ دار مکہ میں موجود ہے میں نے سوچا کہ جب ہم مکہ پر یلغار کریں گے تو مہاجرین کے رشتہ دار ان کے مکی رشتہ داروں کی کسی نہ کسی صورت میں حفاظت کریں گے۔ لیکن میری مکہ میں کوئی رشتہ داری نہیں کیونکہ میں باہر سے آکر مکہ میں مقیم ہوا تھا اس لیے میرے بیوی بچوں کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ میں نے مکہ والوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے یہ خط لکھا تاکہ وہ اس احسان کے بدلے میرے بیوی بچوں کی حفاظت کریں اس کے سوا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس معاملہ کی انکوائری کررہے تھے تو حضرت عمر (رض) نے کہا کہ اللہ کے نبی ! مجھے اجازت دیں کہ میں حاطب کا سرکاٹ دوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عمر ! حوصلہ کرو تجھے معلوم نہیں ؟ کہ حاطب بدری صحابی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بدر میں شرکت کرنے والے صحابہ کو معاف کردیا ہے۔ (رواہ البخاری : باب غزوۃ الفتح) حاطب بن ابی بلتعہ (رض) کی بات سن کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقین ہوگیا کہ حاطب نے یہ غلطی سازش کے تحت نہیں کی بلکہ اپنے بیوی بچوں کی حفاظت کے لیے کی ہے جس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے معاف فرمادیا۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے سورة الممتحنہ کی ابتدائی آیات نازل فرمائیں جس میں دوٹوک انداز میں حکم دیا ہے کہ مسلمانو ! اگر تم میرے راستے میں لڑنے اور میری خوشنودی کے لیے مکہ سے نکلے ہو تو پھر میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست اور خیر خواہ نہ سمجھو ! تم ان کو دوستی کا پیغام بھیجتے ہو اور وہ حق آجانے کے باوجود اس کا انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے تمہیں اور ال رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مکہ سے اس لیے نکال باہر کیا کہ تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو جو تمہارا رب ہے۔ یاد رکھو ! جو تم خفیہ یا اعلانیہ طور پر کرتے ہو میں اس کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ تم میں جو ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک جائے گا۔ اس فرمان میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اور دین کے دشمنوں کو دوست نہ سمجھیں اور نہ ان کے سامنے اپنے راز فاش کریں۔ مسلمانوں کا راز فاش کرنے سے ایک طرف مسلمان کمزور ہوں گے، دوسری طرف دشمن کو تقویت ملے گی، جس سے تمہیں دنیا میں ذلت اٹھانا پڑے گی اور آخرت میں عذاب ہوگا۔ (عَنْ أَبِی ذَرٍّ (رض) قَالَ قَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) أَفْضَلُ الأَعْمَالِ الْحُبُّ فِی اللَّہِ وَالْبُغْضُ فِی اللَّہِ ) (رواہ ابوداؤد : باب مُجَانَبَۃِ أَہْلِ الأَہْوَاءِ وَبُغْضِہِمْ ) ” حضرت ابوذر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا افضل اعمال اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرنا اور اس کی خاطر کسی سے بغض رکھنا ہے۔ “ مسائل ١۔ مسلمانوں کو اپنے اور اللہ کے دشمنوں کو دوست نہیں بنانا چاہیے ٢۔ اللہ تعالیٰ ہر کسی کے خفیہ اور ظاہری عمل کو جانتا ہے۔ ٣۔ جس نے مسلمانوں کا راز فاش کیا وہ گمراہ ہوگیا۔ تفسیر بالقرآن کفار کے ساتھ دوستی نہیں کرنی چاہیے : ١۔ اے ایمان والو ! میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ۔ (الممتحنہ : ١ تا ٢) ٢۔ اے ایمان والو ! جن پر اللہ کا غضب ہوا انھیں اپنا دوست نہ بناؤ۔ (الممتحنہ : ١٣) ٣۔ اے ایمان والو ! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جنھوں نے تمہارے دین کو کھیل تماشا بنا لیا ہے۔ (المائدۃ : ٥٦ تا ٥٧) ٤۔ اے ایمان والو ! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ۔ (المائدۃ : ٥١) ٥۔ اے ایمان والو ! مسلمانوں کو چھوڑ کر کفار کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ (النساء : ١٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سورت کا آغاز نہایت ہی محبوب آواز سے ہوتا ہے جہاں بھی اس آواز سے مسلمانوں کو خطاب کیا جاتا ہے اس کے اندر گہرے اشارات ہوتے ہیں۔ یایھا الذین امنوا (٠٦ : ١) ” اے لوگو جو ایمان لائے ہو “۔ یہ آواز اس رب کی جانب سے ہے جس پر وہ ایمان لاچکے ہیں۔ ان کو اہل ایمان کے نام سے پکارا جاتا ہے ، کہ تمہارے ایمان کے کچھ تقاضے ہیں۔ تم نہایت ہی خطرناک موڑ پر کھڑے ہو ، تمہارے ارد گرد دشمن سازشوں کے جال بن رہے ہیں۔ اور تم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے .... اپنائیت کے انداز میں۔ اللہ اپنے دشمنوں کو ان کا دشمن اور ان کے دشمنوں کو اپنے دشمن سے تعبیر کرتا ہے ، تاکہ مسلمانوں کے اندر یہ شعور ہو کہ وہ اللہ کے سپاہی ہیں۔ اسی کی طرف ہی ان کو جانا ہے۔ اللہ کا دشمن ان کا دشمن ہے۔ لا تتخذو .................... بالمودة (٠٦ : ١) ” میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ کہ تم ان کے ساتھ دوستی کی طرح ڈالتے ہو “۔ یہاں مومنین کو یہ شعور دیا جاتا ہے کہ وہ میرے ہیں اور میری طرف آنے والے ہیں۔ اس لئے میں تمہارے دشمنوں کا دشمن ہوں۔ لہٰذا وہ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی طرف منسوب ہیں ، جو اس زمین پر اللہ کے جھنڈے بلند کرنے والے ہیں۔ وہ اللہ کے محبوب اور دوست ہیں۔ لہٰذا ان کے شایان شان یہ بات نہیں ہے کہ وہ اللہ کے دشمنوں کے ساتھ دوستی کریں۔ یہاں ان کو یاد دلایا کہ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ دشمن تمہارے خلاف کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔ تمہارے دین اور تمہارے رسول کے بارے میں ان کا رویہ کیا رہا ہے۔ یہ جنون کی حد تک تم پر مظالم کرتے رہے۔ وقد کفروا ............................ باللہ ربکم (٠ : ١) ” حالانکہ جو حق تمہارے پاس آیا ہے اس کو ماننے سے وہ انکار کرچکے ہیں اور ان کی روش یہ ہے کہ رسول کو اور خود تم کو صرف اس قصور پر جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب ، اللہ پر ایمان لائے ہو “۔ آخر ان جرائم کے بعد ان کے ساتھ دوستی اور محبت کی کیا بنیاد رہ گئی ہے۔ انہوں نے سچائی سے کفر کیا۔ رسول اللہ کو اپنے گھر اور شہر سے نکالا۔ مومنین کو نکالا اور ان کا اس کے سوا کوئی جرم نہ تھا کہ وہ اللہ رب العالمین پر ایمان لائے تھے۔ مسلمانوں کو وہ باتیں یاددلائی جارہی ہیں جن کا تعلق ان کے عقیدے سے ہے۔ اس عقیدے ہی کی وجہ سے ان کے ساتھ مشرکین نے جنگ کی تھی اور اس عقیدے کے سوا اس مسلسل جنگ کی اور کوئی وجہ نہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسئلہ ہی ایمان کا تھا۔ جس پر اس قدر جنگیں اور دشمنیاں ہوئیں۔ یہ عقائد کی جنگ ہے ، نظریات کی جنگ ہے۔ صرف یہ مسئلہ ہے کہ انہوں نے سچائی سے انکار کیا ، انہوں نے رسول کو اور ایمان کی وجہ سے مسلمانوں کو نکالا جب یہ مسئلہ واضح ہے اور ظاہر ہے تو ان کو یاد دلایا جاتا ہے کہ اب تو ان کے ساتھ مروت و محبت کا کوئی جو ازہی نہیں ہے۔ بشرطیکہ تم صرف اس مقصد کے لئے آئے ہو ، اگر کسی کا کوئی اور مقصد ہے تو وہ یایھا الذین امنوا (٠٦ : ١) سے مخاطب نہیں ہے۔ ان کنتم .................... مرضاتی (٠٦ : ١) ” اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے کے لئے اور میری رضا جوئی کی خاطر نکلے ہو “۔ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ایک شخص جہاد کے لئے آیا ہو اور اللہ کی رضا کی خاطر مہاجر ہوا ہو اور پھر اسے اس کے ایمان کی وجہ سے نکالا گیا ہو اور وہ ایسے لوگوں سے محبت کرے جنہوں نے اسے نکالا ہو اور وہ اس کے اور اللہ کے دشمن ہوں۔ اس کے بعد ان کو اس بات سے ڈرایا جاتا ہے جو ان کے دلوں میں خفیہ طور پر بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ کہ وہ اللہ کے دشمنوں کی محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں ، حالانکہ اللہ سے تو کوئی امر پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ تو خفیہ اور علانیہ سب چیزوں کو جانتا ہے۔ تشرون ........................ وما اعلنتم (٠٦ : ١) ” تم چھپا کر ان کو دومستانہ پیغام بھیجتے ہو ، حالانکہ جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو ، ہر چیز کو میں خوب جانتا ہوں “۔ اس کے بعد ان کو ذرا شدید انداز میں دھمکی دی جاتی ہے۔ اس قدر شدید کہ ایک مومن کا دل دہل جاتا ہے۔ ومن .................... السبیل (٠٦ : ١) ” جو شخص بھی تم میں سے ایسا کرے وہ یقینا راہ راست سے بھٹک گیا “۔ مومن نے سب قربانیاں تو ایمان کی خاطر دی ہیں۔ اگر ایمان ہی کو خطرہ لاحق ہوگیا تو اس کے سوا اس کے لئے کیا اور خطرہ ہوسکتا ہے ؟ ان دونوں تخویفات اور تنبیہات کے بعد دوبارہ اہل ایمان کو بتایا جاتا ہے کہ کفار تمہارے بارے میں کیا کچھ سوچتے ہیں اور منصوبے بناتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کے دشمنوں سے دوستی کرنے کی ممانعت ان آیات کا سبب نزول ایک واقعہ ہے جو حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رض) سے متعلق ہے۔ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رض) کا واقعہ : انہوں نے اہل مکہ کو (جو اس وقت اسلام اور مسلمانوں کے دشمن تھے) ایک خفیہ خط لکھا جس کا واقعہ امام بخاری (رح) نے کتاب الجہاد صفحہ ٤٢٢ اور کتاب المغازی صفحہ ٥٦٧، صفحہ ٢٨٦ اور کتاب التفسیر صفحہ ٧٢٦ میں یوں لکھا ہے کہ حضرت علی (رض) نے بیان فرمایا کہ مجھے اور زبیر اور مقداد (رض) کو (اور بعض روایات میں حضرت ابومرثد غنوی (رض) کا نام بھی ہے) (یہ چاروں حضرات گھوڑا سوار تھے) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھیجا اور فرمایا کہ تم روانہ ہوجاؤ اور چلتے رہو یہاں تک کہ روضہ خاخ تک پہنچ جاؤ، وہاں تمہیں مشرکین میں سے ایک عورت ملے گی جس کے پاس حاطب کی طرف سے مشرکین کے نام ایک رقعہ ملے گا، (شارح حدیث نے لکھا ہے کہ روضہ خاخ مدینہ منورہ سے بارہ میل کی مسافت پر ہے) حضرت علی (رض) نے بیان فرمایا کہ ہم گھوڑوں کو دواڑتے ہوئے چلتے رہے یہاں تک کہ مقام مذکور تک پہنچ گئے، وہاں دیکھا کہ ایک عورت اونٹ پر جارہی ہے ہم نے اس کے اونٹ کو بٹھا دیا اور رقعہ تلاش کیا تو اس کے پاس کہیں سے بر آمد نہیں ہوا۔ ہم نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلط نہیں فرمایا، اس کے پاس رقعہ ضرور ہوگا ہم نے کہا کہ تیرے پاس جو رقعہ ہے وہ نکال، کہنے لگی میرے پاس کوئی رقعہ نہیں ہے۔ ہم نے ذراز وردار طریقہ پر کہا پر چہ نکال ورنہ ہم تجھے ننگا کردیں گے، جب اس نے یہ انداز دیکھا تو اپنی کمر باندھنے کی جگہ سے اور بعض روایات میں ہے کہ اپنے سر کے بالوں کی مینڈھیوں سے پرچہ نکالا یہ پرچہ حاطب بن ابی بلتعہ (رض) کی طرف سے مشرکین مکہ کے نام تھا، جس میں مشرکین کو یہ خبر دی تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم لوگوں پر حملہ آور ہونے والے ہیں۔ حضرت علی (رض) اور ان کے ساتھی اس پرچہ کو لے کر مدینہ منورہ واپس آگئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ کو جب اس کے مضمون کا علم ہوا تو فرمایا اے حاطب یہ کیا بات ہے ؟ حاطب (رض) نے کہا یارسول اللہ ! آپ میرے بارے میں جلدی نہ فرمائیں میں نے کفر اختیار کرنے اور مرتد ہونے کے لیے یہ پرچہ نہیں لکھا بات یہ ہے کہ میں قریش میں مل جل کر رہتا تھا ان کا حلیف تھا خود قریشی نہیں تھا۔ آپ کے ساتھ جو دوسرے مہاجرین ہیں مکہ مکرمہ میں ان کی رشتہ داریاں ہیں جن کے ذریعے ان کے اہل و عیال واموال محفوظ ہیں، مجھے یہ بات پسند آئی کہ ان سے میرا کوئی سلسلہ نسب نہیں ہے تو ان پر ایک احسان ہی دھردوں تاکہ وہاں جو میرے متعلقین ہیں ان کی حفاظت کا ایک بہانہ بن جائے (تفسیر قرطبی میں لکھا ہے کہ حضرت حاطب (رض) صلایمن کے رہنے والے تھے صفحہ ٥١: جلد ١٨) یہ سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا، حضرت عمر (رض) نے عرض کیا یارسول کے رہنے والے تھے صفحہ ٥١: جلد ١٨) یہ سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا کہ انہوں نے سچ کہا، حضرت عمر (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس منافق کی گردن ماردوں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حاطب نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے شرکا بدر کے بارے میں فرمایا ہے کہ تم جو چاہو کرو میں نے تمہاری بخشش کردی ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ شانہ نے سورة ممتحنہ کی ابتداء آیات ﴿ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ﴾ سے ﴿فَقَدْ ضَلَّ سَوَآء السَّبِيْلِ ٠٠١﴾ تک نازل فرمائیں حضرت حاطب (رض) نے جو عمل کیا وہ تو غلط ہی تھا لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وجہ سے ان کو کوئی سزا دینا مناسب نہیں سمجھا کہ وہ شرکاء بدر میں سے تھے جن سے سوچ اور فکر کرنے میں خطا ہوگئی تھی۔ حضرت عمر (رض) کو جوش ایمانی کی وجہ سے یہ دھیان نہ رہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو فرما دیا کہ انہوں نے سچ کہا ہے اس کے بعد انہیں منافق کہنے اور گردن مارنے کا موقع نہیں ہے، پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شرکاء بدر میں ان کے شریک ہونے کی فضیلت بیان فرمائی تو حضرت عمر (رض) خاموش ہوگئے۔ البدایہ والنہایہ (صفحہ ٢٨٤: ج ٤) میں حضرت حاطب بن ابی بلتعہ (رض) کے خط کی عبارت بھی نقل کی ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ جب ان کا مواخذہ فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں نے نفاق سے یا اللہ کے رسول کی خیانت کی وجہ سے یہ خط نہیں لکھا تھا یہ تو میں جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو غالب فرمائے گا اور اپنے دین کو مکمل فرمائے گا لہٰذا میرے لکھنے نہ لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہاں اتنی بات ہے کہ میں جب مکہ میں تھا تو ان کے درمیان پر دیسی تھا اور میری والدہ بھی وہیں ہیں لہٰذا میں نے چاہا کہ ان پر میرا کوئی احسان ہوجائے۔ یہ ان کی ایک سوچ تھی جس کی وجہ سے یہ خط لکھ دیا جو سورة ممتحنہ کی آیات کے نزول کا سبب بن گیا اور آئندہ آنے والے مسلمانوں کے لئے تنبیہ ہوگئی جب یہ معلوم ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے لئے عنقریب تشریف لے جا رہے ہیں اور آپ کو غلبہ ہونا ہی ہونا ہے تو چند دن کے لئے اہل مکہ یہ احسان دھرنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔ اللہ جل شانہ نے اہل ایمان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میرے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ، دشمنوں کی طرف دوستی پھینکنا اور ان کو یہ بتانا کہ ہم تمہارے ہمدرد ہیں اور دوست ہیں (گوظاہری طور پر ہو) یہ شان ایمان کے خلاف ہے جو گناہ کے کام ہیں وہ ظاہر کرویا پوشیدہ کرو میں انہیں خوب اچھی طرح جانتا ہوں۔ ایسی حرکت کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے جو بھی کوئی شخص ایسی حرکت کرے گا ﴿ سَوَآء السَّبِيْلِ ﴾ یعنی سیدھے راستے سے ہٹ جائے گا جو اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا راستہ ہے۔ ﴿ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِيْ سَبِيْلِيْ وَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِيْ ١ۖۗ تُسِرُّوْنَ اِلَيْهِمْ بالْمَوَدَّةِ ﴾ جو فرمایا یہ شرط ہے اس کی جزا محذوف ہے مطلب یہ ہے کہ اگر تم اپنے وطن کو چھوڑ کے اس لئے آئے ہو کہ میری راہ میں جہاد کرو، میری مرضی کے طالب بنو تو میرے اور اپنے دشمنوں کی طرف دوستی مت پھینکنا، مشرکین کا تو یہ حال ہے کہ انہوں نے حق کا انکار کردیا کفر پر جمے رہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم لوگوں کو اپنے شہر سے نکال دیا جبکہ تمہارا کچھ بھی قصور نہ تھا بس اتنی بات تھی کہ تم اللہ پر ایمان لائے جو تمہارا رب ہے۔ یہ ایمان لانا اور مومن بندہ بنانا کوئی عیب کی بات نہیں جس کی وجہ سے کسی کو نکالا جائے ان کا تو یہ حال ہے کہ انہوں نے تمہیں شہر بدر کردیا اور ان کی یہ دشمنی پوری نہیں ہوگئی اور ابھی تک تمہارے دشمن ہیں ان کا یہ حال ہے کہ اگر وہ تم کو کہیں پالیں تو ان کی دشمنی ظاہر ہوجائے گی اور دست درازی بھی کریں گے اور زبان درازی بھی، تمہیں تکلیف پہنچانے کی اور قتل کرنے کی کوشش کریں گے اور تمہارے بارے میں برے الفاظ استعمال کریں گے اور ان کی یہ تمنا اور آرزو ہے کہ تم لوگ ایمان کو چھوڑ کر پھر کفر میں داخل ہوجاؤ یہ تو ان کا حال ہے اور تمہارا حال یہ ہے کہ چپکے سے ان کی طرف دوستی ڈالتے ہو جو سراسر شان ایمان کے خلاف ہے۔ ﴿ لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ ١ۛۚ ﴾ (قیامت کے دن تمہاری رشتہ داریاں اور تمہاری اولاد ہرگز تمہیں نفع نہ دیں گی) یہ ایک عام مضمون ہے ہر مسلمان سے متعلق ہے۔ خصوصی طور پر یہاں اس کا ذکر اس لئے فرمایا کہ حضرت حاطب (رض) نے جو خط بھیجا تھا اس کی معذرت کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ میں نے اپنی رشتہ دار یوں کے خاطر بھیجا ہے تاکہ قریش مکہ پر میرا یہ احسان ہوجائے اور میرے اقرباء کو تکلیف نہ پہنچائیں رشتہ داریوں کا تو خیال رہا اور یہ دھیان نہ رہا کہ رسول اللہ کی جاسوسی کر بیٹھے سورة لقمان میں ارشاد فرمایا ہے : ﴿يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَ اخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِيْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖٞ وَ لَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَيْـًٔا ١ؕ﴾ (اے ایمان والو ! اپنے رب سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس میں نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے کچھ مطالبہ ادا کرسکے گا اور نہ کوئی بیٹا اپنے باپ کی جانب سے کچھ مطالبہ ادا کرسکے گا۔ اور سورة عبس (آیت ٣٣ تا 37) میں فرمایا : ﴿ فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُٞ٠٠٣٣ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِۙ٠٠٣٤ وَ اُمِّهٖ وَ اَبِيْهِۙ٠٠٣٥ وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِيْهِؕ٠٠٣٦ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِؕ٠٠٣٧﴾ (پھر جس وقت کانوں کا بہرا کردینے والا شور برپا ہوگا ہر آدمی اپنے بھائی سے اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے اور اپنی بیوی سے اور اپنی اولاد سے بھاگے گا ان میں سے ہر شخص کو ایسا مشغلہ ہوگا جو اس کو کسی اور طرف متوجہ نہ ہونے دے گا) ۔ جب رشتہ داروں کا یہ حال ہوگا تو دوسرے لوگ کیا کام آسکتے ہیں جس دن انسان سب اوقات اور احوال سے زیادہ حاجت مند ہوگا سب ہی اس سے دور بھاگیں گے ان سے دوستی کرنا اور ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جاسوسی کرنا ایمان کے صریح خلاف ہے۔ جاسوسی کا شرعی حکم : فائدہ : حضرت امام ابوداؤد (رح) نے کتاب الجہاد میں باب فی حکم الجاسوس اذا کان مسلما قائم کیا ہے اور اس کے ذیل میں حضرت حاطب (رض) کا قصہ لکھا ہے اس کے بعد باب فی الجاسوس الذمی اور اس کے بعد تیسرا باب باب فی الجاسوس المستامن قائم کیا ہے۔ جاسوس مسلم، جاسوس ذمی، جاسوس مستامن یہ تین قسم کے جاسوس ہوئے اور چوتھا جاسوس حربی ہے۔ جس سے کوئی معاہدہ نہ ہو ان چاروں قسم کے جاسوسوں کے بارے میں حضرات فقہاء کرام کے مختلف اقوال ہیں شارح مسلم امام نووی نے فرمایا کہ جاسوس حربی تو باجماع المسلمین قتل کردیا جائے گا اور جو جاسوس معاہد اور ذمی ہے اس کے بارے میں حضرت امام مالک اور امام اوزاعی (رض) نے فرمایا ہے کہ جاسوسی کی وجہ سے معاہدہ ٹوٹ جائے گا اب امام المسلمین اسے غلام بھی بناسکتا ہے اور قتل کی بھی اجازت ہے اور جمہور علماء کا فرمان ہے کہ اس سے اس کا معاہدہ منقوض نہیں ہوگا، ہاں اگر معاہدہ میں یہ شرط لگالی گئی تھی کہ جاسوسی کرے گا تو معاہدہ منسوخ ہوجائے گا تو پھر نقض عہد میں شمار ہوگا اور جو شخص مسلمانوں میں سے جاسوسی کرے اس کے بارے میں امام شافعی اور امام اوزاعی اور امام ابوحنیفہ اور بعض مالکیہ (رض) امام المسلمین اس کو جو چاہے تعزیز کے طور پر سزادیدے اور اسے قتل کرنا جائز نہیں ہے اور امام مالک نے فرمایا ہے کہ امام المسلمین اجتہاد کر کے اپنی رائے کے مطابق عمل کرے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

2:۔ ” یا ایہا الذین امنوا لا تتخذوا “ زجر برائے مومنین کاملین۔ ان آیتوں کا شان نزول یہ ہے کہ حاطب بن ابی بلتعہ (رض) جو ایک جلیل القدر بدری صحابی ہیں ان کی والدہ، ان کے بیٹے اور بھائی مکہ میں تھے اور مکہ میں کوئی ان کا ایسا رشتہ دار نہیں تھا جو ان کی حفاظت کرسکتا۔ اس لیے انہوں نے مشرکین مکہ کو ایک خط لکھا جس میں ان کو اطلاع دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک لشکر عظیم لے کر تم پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اس سے ان کا مقصد یہ تھا کہ مشرکین پر ان کا احسان ہوجائیگا اور وہ ان کے اہل و عیال کا خیال رکھیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ان کا یہ بھی ایمان تھا کہ اگر مشرکین کو قبل از وقت یہ معلوم ہوگیا تو اس سے فتح اسلام میں کوئی فرق نہیں آئیگا۔ کیونکہ اللہ فتح عظیم عطا فرمانے کا وعدہ کرچکا ہے اور یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا اور کوئی طاقت اس فتح کو نہیں روک سکتی چناچہ اپنے خط میں بھی یہ حقیقت انہوں نے مشرکین پر واضح کردی اور خط کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ یہ کسی راسخ الایمان ہی کے قلم سے نکلے ہیں۔ خط کا متن یہ تھا۔ ان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) توجہ الیکم بجیش کاللیل یسیر کالسیل، واقسم باللہ لو سار الیکم وحدہ لنصرہ اللہ علیکم فانہ منجز لہ ما وعدہ (روح ج 28 ص 67) ۔ ترجمہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک لشکر عظیم لے کر تم پر حملہ آور ہو رہے ہیں یہ لشکر سیلاب کی طرح امنڈا چلا آئیگا۔ اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر آپ تن تنہا تم پر حملہ آور ہوں تو بھی اللہ تعالیٰ تمہارے مقابلے میں آپ کی مدد فرمائیگا اور آپ کو تم پر فتح دے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیے گئے وعدے کو ضرور پورا کرنے والا ہے۔ یہ خط ایک عورت ام سارہ کے ذریعہ مکہ پہنچایا جارہا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وحی سے اطلاع ہوگئی، تو آپ نے حضرت علی، زبیر، ابو مرثد غنوی اور کئی دوسرے صحابہ (رض) کو اس کے پیچھے بھیجا اور فرمایا روضہ خاخ کے مقام پر تم اسے پاؤ گے۔ چناچہ یہ حضرات وہاں پہنچے اور اس سے خط لیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آکر پیش کیا۔ آپ نے حاطب (رض) کو طلب کر کے اس خط کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اقرار کیا کہ یہ خط میرا ہی ہے آپ نے فرمایا یا حاطب، ماھذا ؟ اے حاطب، یہ کیا معاملہ ہے ؟ اور تم نے یہ خط کیوں لکھا ہے۔ چناچہ انہوں نے اپنا عذر بیان کیا اور ساتھ ہی عرض کیا کہ اس نے کفر و ارتداد کی وجہ سے ایسا نہیں کیا۔ آپ نے اس کا جواب سن کر تصدیق فرمائی۔ ولم افعلہ کفرا ولا ارتدادا عن دینی ولا رضی بالکفر بعد الاسلام، فقال النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : صدق (قرطبی ج 18 ص 50) ۔ حضرت عمر (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ ! مجھے اجازت دیجئے میں اس منافق کی گردن اڑا دوں۔ آپ نے ارشاد فرمایا : اے عمر، کیا وہ اہل بدر سے نہیں ؟ اور تمہیں کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ نے بدر میں شریک ہونے والوں پر جھانک کر اعلان فرمادیا ہو کہ تم جو چاہو کرو جنت تمہارے لیے لازم ہوچکی ہے اور میں نے تمہارے سارے قصور معاف کردئیے ہیں۔ یہ سن کر حضرت عمر (رض) کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور سارا جوش ٹھنڈا ہوگیا اور کہنے لگے اس معاملے کو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی بہتر جانتے ہیں۔ فقال : الیس من اھل بدر، فقال : لعل اللہ اطلع الی اھل بدر، فقال : اعملوا ما شئتم فقد وجبت لکم الجنۃ، او، قد غفرت لکم، فدمعت عینا عمر، وقال اللہ ورسولہ اعلم (صحیح بخاری ج 2 ص 567 غزوہ بدر) ۔ اس سے یہ بات معلوم ہوگئ کہ حضرات صحابہ کرام (رض) کو ان کی غلطیوں کی بناء پر طعن وتشنیع کا نشانہ بنانا جائز نہیں اور ان کو ہمیشہ ان کی خوبیوں سے یاد کرنا لازم ہے۔ حضرت حاطب (رض) کی نیت میں اگرچہ کوئی فتور نہ تھا اور نہ انہوں نے یہ حرکت اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی تھی لیکن بظاہر یہ ایک منافقین کے کاموں سے ملتا جلتا فعل تھا اور یہ بھی ممکن تھا کہ اگر اس طرح مصلحت بینی کا دروازہ کھول دیا جائے تو اس سے کسی وقت اسلام کو سخت نقصان پہنچ جائے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کو بات پسند نہ آئی اور اس پر زجر فرمایا۔ ” یا ایہا الذین امنوا “ اے ایمان والو ! میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ اور انہیں کسی قسم کا پیغام دوستی نہ پہنچاؤ۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت حاطب (رض) بہت خوش ہوئے کہ اللہ نے اس کو ایمان کی صفت سے یاد فرمایا ہے اور فرط مسرت سے ان پر غشی طاری ہوگئی۔ ذکر ان حاطبا لما سمع (یا ایہا الذین امنوا) غشی علیہ من الفرج بخطاب الایمان (قرطبی ج 18 ص 52) ۔ 3:۔ ” تلقون الیہم “ یہ ماقبل کا بیان ہے یعنی کافروں کو دوستی کا پیغام نہ بھیجو۔ حالانکہ جو دین حق تمہارے پاس آچکا ہے اور جسے تم قبول کرچکے ہو وہ اس کے منکر ہیں۔ یخرجون الرسول “ اور ابھی کل کی بات ہے کہ وہ پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو تمہارے گھروں سے نکال رہے ہیں محض اس لیے کہ تم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لاچکے ہو۔ یعنی وہ تمہارے ایمان کے دشمن ہیں اور تم ان کو پیغام مودت بھیج رہے ہو۔ ” ان تومنوا “ میں ان مصدریہ ہے اور اس سے پہلے لام تعلیل مقدر ہے ای لایمانکم (روح) ۔ ٖف 4:۔ ” ان کنتم “ اس شرط کی جزا محذوف ہے بقرینہ ماقبل یعنی لا تتخذوا، شرط جو ابہ محذوف لدلالۃ ماتقدم علیہ وھو قولہ لا تتخذوا عدوی (بحر ج 8 ص 253) ۔ یعنی جب تم جہاد کے لیے اور میری رضا جوئی کے لیے گھروں سے نکلنے لگو تو احتیاط سے کام لو اور دشمنوں کو اپنا کوئی جنگی راز نہ بتاؤ۔ ” تسرون الیہم الخ “ یہ ” تلقون “ کا بیان اور اس سے بدل ہے (روح) ۔ یا استیناف ہے یعنی ایسا نہ کرو کہ ان سے پوشیدہ طور پر دوستی رکھو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے راز ان کو پہنچاؤ۔ ای تفضون الیھم بمودتکم سرا او تسرون الیھم اسرار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بسبب المودۃ وھو استیناف (مدارک ج 4 ص 186) ۔ ” وانا اعلم الخ “ میں تمہاری ہر بات کو جانتا ہوں خواہ تم اسے چھپاؤ یا ظاہر کرو۔ اس تنبیہ کے بعد اب جس نے ایسا کام کیا وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(1) اے ایمان والو ! تم میرے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بنائو درآں حالیکہ تم ان کو مروت اور دوستی کے پیغام بھیجنے لگو اور ان سے دوستی کا اظہار کرنے لگو حالانکہ جو دین حق تمہارے پاس آیا ہے وہ اس دین حق کے منکر ہیں ان کی دشمنی کا یہ حال ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور تم کو اتنی بات پر شہر بدر اور جلاوطن کرچکے ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے ہو جو تمہارا پروردگار ہے۔ اگر اے مسلمانو ! تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا جوئی اور میری رضامندی کو تلاش کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکلے ہو تو ان منکروں کو دوست نہ بنائو تم دوستی کی وجہ سے ان کی طرف پوشیدہ پیغام بھیجتے ہو اور ان سے خفیہ اور چپکے چپکے دوستی کی باتیں کرتے ہو حالانکہ تم جو کچھ علانیہ اور ظاہر کرکے کرتے ہو اس سب کو میں خوب جانتا ہوں اور جو شخص تم میں ایسا کریگا یعنی دشمنوں کو دوستانہ پیغام دے گا تو یقین جانو وہ سیدھی راہ سے بھٹک گیا۔ 6 ھجری کا واقعہ ہے کہ بنی ہاشم کی ایک باندی سارا نامی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ آئی سرکار دوعالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کہ اے سارا تو مسلمان ہوکر آئی ہے اس نے کہا نہیں میں محتاج ہوکر آئی ہوں آپ نے عبدالمطلب کی اولاد کو ترغیب دلائی کہ یہ خاندان ہاشم کی باندی ہے اور محتاج ہوکر آئی ہے ان لوگوں نے اس کے کپڑے اور دیگر سامان وغیرہ کی مدد کی جب یہ واپس جانے لگی تو حاطب بن بلتعہ (رض) جو ایک مشہور بدری صحابی ہیں انہوں نے ایک خفیہ خط اس کو دے دیا جو کفار مکہ کے نام روانہ کیا گیا تھا اس میں لکھا تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حملہ کا ارادہ رکھتے ہیں تم لوگ باخبر رہنا۔ غرض کفار مکہ سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے یہ خفیہ اطلاع دی تھی اور چونکہ حاطب (رض) یمن کے رہنے والے تھے اور مکہ میں ان کے اہل و عیال تھے اور کوئی ان کا قرابت دار مکہ میں نہ تھا اس لئے حاطب نے یہ ہمدردی کی تاکہ کفار مکہ ان کے بال بچوں کو گزند نہ پہنچائیں اور ان کی حفاظت کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو اس خفیہ خط سے آگاہ کردیا۔ چنانچہ آپ نے حضرت علی (رض) ، عمار (رض) ، طلحہ (رض) ، مقداد (رض) اور ابامرثد کو روانہ کیا اور ان کو یہ حکم دیا کہ تم روضہ خاخ پر پہنچو وہاں تم کو ایک عورت ملے گی تم اس سے خفیہ خط کی تحقیق کرو اور اس کے پاس سے وہ خط لے کر آجائو اور اس عورت کو چھوڑ دو چناچہ ان لوگوں نے روضہ خاخ پر پہنچ کر اس عورت کو پکڑا اس نے انکار کیا اور اس کے سامان کی تلاشی میں بھی وہ خط نہ نکلا۔ حضرت علی (رض) نے اس کو قتل کی دھمکی دی تب اس نے اپنے بالوں کے جوڑے میں سے نکال کر وہ خط دیا۔ یہ لوگ خط لے کر واپس آئے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب (رض) سے دریافت کیا ، حاطب نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے کسی قسم کے نفاق یا خیانت کی وجہ سے یہ خط نہیں لکھا بلکہ اپنے اہل و عیال کی حفاظت کے خیال سے یہ خط لکھا تاکہ کفار مکہ اس احسان کی بنا پر میرے اہل و عیال کو قتل نہ کردیں اور میرا مکان نہ لوٹ لیں کیونکہ میں ایک پردیسی آدمی ہوں اور مکہ میں میرا کوئی رفیق نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاطب بن بلتعہ (رض) کا عذر قبول فرمالیا حضرت عمر (رض) نے حاطب کے قتل کی اجازت طلب کی مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمادیا اور فرمایا کہ حاطب جنگ بدر کے شرکاء میں سے ہے اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں اب آگے کفار کی عداوت کا مزید بیان ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت کو مکہ والوں سے صلح ہوئی انا فتحنا میں آچکا دو برس رہی پھر کافروں کی طرف سے ٹوٹی تب حضرت نے فوج جمع کرکے ارادہ کیا مکہ کا اور خبر بند کی کہ کبھی کافر پھر نہ لڑنے لگیں کہ حرم میں لڑنا ضرور ہو ایک مسلمان تھے حاطب مکہ والوں کو خط لکھاحضرت کو وحی سے معلوم ہوا اس کو راہ سے پکڑوامنگایا۔ حاطب نے عذر میں کہا کہ میرے اہل و عیال مکہ میں ہیں ان کافروں سے سلوک رکھتا ہوں تاعیال کی خبر لیتے رہیں یہ خطا بڑی ہوئی لیکن حاطب بہشتی ہیں بدر کے لوگوں میں اس پر یہ سورت اتری۔